ناردرن پاور جنریشن کمپنی (این پی جی سی ایل ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او نے ایم / ایس ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ یہ معاہدہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی زیرنگرانی میں کیا گیا ۔ اس سلسلے میں سی ای او این پی جی سی ایل صبیح الزماں فاروقی نے پاور ڈویژن کے 19 مارچ 2024 کو این پی جی سی ایل (جنکو III ) کو لکھے گئے خط کے ساتھ 5 مارچ 2024 کو وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والے ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے منٹس کا حوالہ دیا۔ پاور ڈویژن نے اپنے 26 مارچ 2024 کے خط میں مذکورہ بالا زیر بحث ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی یاد دہانی کرائی تھی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر این پی جی سی ایل کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ایک میٹنگ 5 مارچ 2024 کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے کی ۔ میٹنگ میں پاور ڈویژن، سی پی پی اے ۔جی ، نیپرا ، این ٹی ڈی سی ، پی پی آئی بی اور ایم / ایس ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں JV/PPP (اوپن بولی) کے ذریعے تھرمل پاور اسٹیشن (ٹی پی ایس) مظفر گڑھ میں واقع زمین پر 300 میگاواٹ کا یوٹیلیٹی سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی نے نوٹ کیا کہ تھر پاور اسٹیشن جنکو III بھی ایک اہم اسٹیک ہولڈرز ہے لہذا ایم/ایس ننگبو باضابطہ طور پر جنکو III کی زمین کے ساتھ مفاہمتی معاہدے میں حصہ لے سکتا ہے ۔ سیکریٹری ایس آئی ایف سی نے میسرز ننگبو گرین لائٹ انرجی سے بھی درخواست کی کہ وہ تھر پاور اسٹیشن جنکو III کی رضامندی سے پراجیکٹ کی تازہ فزیبلٹی پیش کرے۔
لہذا پاور ڈویژن/ایس آئی ایف سی، پی ایم آفس کی ہدایات پرعمل درآمد کیلئے این پی جی سی ایل نے فوری ضروری اقدامات کیے ۔ معاہدے کا مسودہ میسرز ننگبو گرین لائٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے موصول ہوا تھا اور این پی جی سی ایل کے قانونی مشیر فیض، شنواری اور شریف کی قانونی جانچ کی روشنی میں مسودے میں ضروری تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ صبیح فاروقی نے کہا کہ 30 مارچ 2024 کو ہونے والے اپنے 161 ویں اجلاس میں این پی جی سی ایل کے بورڈ نے باضابطہ طور پر حتمی مسودے کی منظوری دی تھی۔
3 اپریل 2024 کو جی ایچ سی ایل اسلام آباد کے دفتر میں ایل پی جی سی ایل (GENCO-III) اور ایم / ایس این جی ایل ای (چین) کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری ایس آئی ایف سی کے ہمراہ دیگرلوگ بھی موجود تھے ۔
اس معاملے پر پاور ڈویژن نے 27 مارچ کے ایک خط میں این پی جی سی ایل کو ورکنگ پیپر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ این پی جی سی ایل نے اسی روز ایک خط کے ذریعےورکنگ پیپر پاور ڈویژن میں جمع کرادیے۔
اس سلسلے میں تمام معلومات پاور ڈویژن میں جمع کرادی گئی ہیں۔