سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی

22 اپريل 2024

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے2381 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 3 ہزار21 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 13ہزار 220 روپے پرآگیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 2لاکھ 52ہزار 200روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 2650 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ یوکرین اورغزہ میں جنگوں کی وجہ سے جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Read Comments