سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

20 اپريل 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 221 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 2411 ڈالر فی اونس ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت 2780 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی.

Read Comments