انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے کی کمی سے 278.31 پرآگیا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کو ڈالر 278.44 روپے پر بند ہوا تھا۔
ایک اہم پیش رفت کے طور مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کیلئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے تاہم پاکستان کے معاشی اصلاحات کا پیکیج نئے قرض پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوپیسے کے اضافے سے 279.68 پر بند ہوا۔
اسی طرح روپے کے مقابلے میں یورو65 پیسے کے اضافے سے295.60 روپے کا ہوگیا۔
یواے ای درہم ایک پیسے کی کمی سے 75.81 روپے پرآ گیا۔
سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73.89 پرجاپہنچا۔