آئی ایم ایف کےمشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، لیکن اب اصلاحات کا پیکج نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہے۔
جہاد آزور کا آئی ایم ایف 2024 کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس مرحلے پر جو چیز اہم ہے وہ ہے اصلاحات کو تیز کرنا، اصلاحات کا عمل دوگنا کرنا تاکہ پاکستان کو ترقی کی پوری صلاحیت فراہم کی جا سکے۔