سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کی کمی

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں ریکارڈ بلندیوں کو چھونے کے بعد جمعرات کو سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کی نمایاں کمی سے2 لاکھ 50 ہزار 200روپے پر آ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونا 1،458 روپے کی کمی کے سے 2 لاکھ 14ہزار 506 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 251,900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2،395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت 2780 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اس ماہ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Read Comments