قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت حساس مرحلے میں ہے۔ اس سسلے میں ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
غزہ کے حوالے سے مذاکرات کچھ رکاوٹوں کا شکار ہیں اور ہم اس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
قطر اور مصر کی جنگ بندی پر بات چیت تاحال جاری ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور اسپتال کی دیکھ بھال کی شدید قلت کے ساتھ انسانی بحران کا سامنا ہے۔
اسرائیلی ٹیلیز کے مطابق یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ سے جنوبی اسرائیل میں گھس کر 1200 افراد کو ہلاک اور 253 کو یرغمال بنا لیا۔
اسرائیل نے جوابی کارروائی کی جس میں غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تقریباً 34,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔