انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ منگل کو ڈالر278.29 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔
ایک اہم پیش رفت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بین الاقوامی سطح پرامریکی ڈالر بدھ کو مستحکم رہا۔