عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد پیر کو پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد247,300 روپے پر جاپہنچی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونا 1686 روپے کے اضافے سے 212,020 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2,371 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ 9 اپریل کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 247,600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔