انٹربینک، روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

  • ڈالر کا انٹربینک ریٹ18پیسے کے اضافے سے278.12 روپے پرجاپہنچا
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024

عید تعطیلات کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

پیر کو انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں0.06 فیصد کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر18پیسے کے اضافےسے278.12 پرجاپہنچا۔

یاد رہے کہ عید سے قبل منگل کو ڈالر 277.94 روپے پر بند ہوا تھا۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کیلئے امریکا روانہ ہوگیا۔

رواں ہفتے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات ہونے والے ہیں جس میں حکومتی ٹیم نئے قرضہ پروگرام کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گی۔ اہم وزارتی اجلاس اور تقریبات 17 سے 19 اپریل تک ہوں گی۔

Read Comments