ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے دکھائی دے رہا ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی اور معاشی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیو انویسٹمنٹ (ایف آئی پی آئی) میں قابل ذکراضافہ دیکھا گیا ۔
مارکیٹ میں یکم جولائی 2023 سے 9 اپریل 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی 82.920 ملین ڈالرسے زائد کی خالص آمد دیکھی گئی ۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 9 اپریل 2024 تک 16.366 ملین ڈالر سے زائد کی خالص آمدنی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں اپریل 2024 کے پہلے چھ تجارتی سیشنز کے دوران ایف آئی پی آئی اکاؤنٹ کے تحت 8.036 ملین ڈالرسے زیادہ کا خالص انفلوزہوا۔
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار دو ٹریڈنگ سیشن آؤٹ گوئنگ ہفتے کے دوران حصص کے خالص خریدار بنے رہے، اس سے پچھلے ہفتے کے دوران 3.9 ملین ڈالر سے زائد کی آمد کے مقابلے میں 4.181 ملین ڈالر کی خالص آمد ہوئی۔
آؤٹ گوئنگ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں میں 0.8 ملین ڈالر اورتمام دیگر شعبوں میں 3.2 ملین ڈالر کی بیرونی خریداری دیکھی گئی۔
بینکوں/DFIs سے 4.9 ملین ڈالر اور انفرادی 3.2 ملین ڈالر کی خالص فروخت دیکھی گئی ۔
اسٹاک ایکسچینج میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور ادارہ جاتی تعاون کی بحالی کے باعث تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 70,315 پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔