روسی ڈرون حملے میں توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا،یوکرین

12 اپريل 2024

یوکرین کے حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی یوکرین میں روسی ڈرونز کے حملوں کے نتیجے میں دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں توانائی کی تنصیب میں آگ لگ گئی اور کھیرسن کے علاقے میں اہم بنیادی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کی افواج نے 17 میں سے 16 ڈرون مار گرائے۔ یوکرین کی فوج نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے کہا کہ روس نے حملے کے لیے ایک Kh-59 گائیڈڈ ایئر میزائل کا بھی استعمال کیا۔ ڈرون کے ملبے سے توانائی کی ٓتنصیب میں آگ لگی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دنیپروپیٹروسک کے علاقے کے گورنر سرہی لائساک کے جمعہ کی صبح کے بیان کے مطابق ہنگامی خدمات نے آگ پر قابو پالیا ہے۔فوجی یا مقامی حکام کی طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

کھیرسن کے علاقائی گورنر اولیکسینڈر پروکوڈین کے مطابق، رات کو ہونے والے حملے نے کھیرسن کے علاقے میں ی ایک اہم عمارت اور سات نجی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچایا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔

مارچ کے آخر سے، روس نے یوکرین کے توانائی کی بنیادی تنصیابات پر متعدد بڑے حملے شروع کیے ہیں، جس سے یوکرین کے بجلی کے نظام کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور کچھ علاقوں میں بجلی بند ی ہے۔

روسی میزائلوں اور ڈرونوں نے جمعرات کو کیف کے قریب ایک بڑے بجلی گھر کو تباہ کر دیا تھا اور کئی علاقوں میں بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے توانائی کے نظام کی حالت خراب ہو گئی۔

Read Comments