سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا نمایاں اضافہ

سونے کی قیمت میں جمعرات کو بھی اضافے دیکھا گیا ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس ہوگیا...
04 اپريل 2024

سونے کی قیمت میں جمعرات کو بھی اضافے دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2200روپے کے نمایاں اضافے سے2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 1886روپے اضافے 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے پرجاپہنچا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کےاضافے سے 2650 روپے ہوگئی۔

Read Comments