عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

04 اپريل 2024

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

بدھ کو کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کےمطابق جن دفاتر میں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے ان میں عید الفطر پر بدھ 10 اپریل سے لے کر جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر میں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے ان میں بدھ 10 اپریل سے لے کر ہفتہ 13 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے کہ چاند نظر آنے پر عید الفطر 10 اپریل یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments