اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ جو 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 9.10 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.39 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.29 ارب ڈالر رہے۔
26 جولائی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔