پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے ۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی...
پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے ۔
ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
امریکی صدر نے مزید کہا طویل رات کی بات چیت کے بعد میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کو عقل و فہم کا استعمال کرنے اور عظیم دانشمندی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Comments