پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق بھارت نے آدم پور سے چھ بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے پانچ امرتسر میں اور ایک آدم پور میں گرا۔
آدام پور بھارتی پنجاب کے جالندھر ضلع کا ایک شہر ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ بھارت اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یہ انتہائی حیران کن اور اشتعال انگیز قدم ہے جہاں بھارت نے اب اپنی ہی آبادی پر بیلسٹک میزائل داغنے شروع کر دیے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہمدردیاں سکھ آبادی کے ساتھ ہیں جو بھارت میں داخلی سازشوں کا شکار ہو رہی ہے۔
Comments