پاکستان نے میزائل حملہ ناکام بنادیا، بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں 'ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کریں' کیونکہ پاکستان نے 3 فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملہ ناکام بنا دیا
شائع May 10, 2025

پاکستان نے بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا جس میں تین ایئر بیس کو ایئر ٹو سرفیس میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہفتے کی صبح ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے اپنے طیاروں سے ایئر ٹو سرفیس میزائل فائر کیے، جن کا ہدف نور خان ایئر بیس [راولپنڈی], مرید ایئر بیس [چکوال] اور شورکوٹ ایئر بیس [جھنگ] تھا۔

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اثاثے محفوظ ہیں، اب ہمارے جواب کا انتظار کریں۔

 ۔
۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے ائربیس پر حملے کے علاوہ، بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل فائر کیے اور وہاں ڈرون حملے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی جنونیت، جارحیت اور فریب کے ذریعے بھارت پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

Comments

200 حروف