امریکا نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکہ نے پاکستان کو تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔ یہ پیشکش اس وقت کی گئی جب اسلام آباد نے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں کارروائی شروع کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بات چیت کی۔
انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور مستقبل کے تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکہ کی مدد کی پیشکش کی۔
ہفتے کی صبح سویرے پاکستان نے 3 پاکستانی ائربیس پر میزائل حملوں کے جواب میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کی۔
پاکستان نے اسے آپریشن بنیان المرصوص کا نام دیا۔ پاکستان نے آپریشن میں استعمال ہونے والے اپنے الفتح میزائلوں کا نام ان بچوں کے نام پر رکھا ہے جو بھارتی میزائل حملوں میں شہید ہوئے۔
جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی تین فضائی اڈوں کو ایئر ٹو سرفیس میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اپنے طیاروں سے ایئر ٹو سرفیس میزائل فائر کیے، جن کا ہدف نور خان ایئر بیس [راولپنڈی], مرید ایئر بیس [چکوال] اور شورکوٹ ایئر بیس [جھنگ] تھا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ تمام اثاثے محفوظ ہیں، اب ہمارے جواب کا انتظار کریں۔
Comments