اکنامک افیئرز ڈویژن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، ترجمان

  • اس وقت ایکس پر کی جانے والی کوئی بھی پوسٹ وزارت سے منسلک نہیں ہے۔
شائع May 9, 2025

پاکستان کی اقتصادی امور ڈویژن کا ایکس اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک کر لیا گیا، ترجمان نے جمعہ کی صبح بتایا۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اکاؤنٹ جمعرات کی شب ہیک ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایکس پر کی جانے والی کوئی بھی پوسٹ وزارت سے منسلک نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جس پر پاکستان میں فروری 2024 سے پابندی عائد تھی، 7 مئی کو ملک میں صارفین کے لیے قابلِ رسائی ہوگیا۔

اس سے قبل صارفین اس پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کا استعمال کر رہے تھے۔

Comments

200 حروف