پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرون حملہ کیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے ممکنہ طور پر مقبوضہ جموں ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جمعرات کی صبح بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں کی جانب ڈرون داغے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے 29 ڈرون مار گرائے جبکہ اس کے 3 شہری شہید ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف