امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ لاہور میں امریکی قونصل خانے نے اپنے عملے کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈرون دھماکوں، ڈرونز گرائے جانے اور ممکنہ فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

قونصل خانے نے یہ بھی بتایا کہ اسے ابتدائی اطلاعات ملی ہیں کہ حکام لاہور کے مرکزی ایئرپورٹ کے قریب کچھ علاقوں کو خالی کروا سکتے ہیں۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب پاکستان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس نے بھارت کے 25 ڈرونز اپنی فضائی حدود میں گرائے ہیں جبکہ بھارت نے دعویٰ کیا کہ اس نے ملٹری اہداف کو نشانہ بنانے سے متعلق پاکستان کی کوشش ناکام بنادی ہے جس میں ڈرونز اور میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

Comments

200 حروف