اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 11 کروڑ 80 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اوریہ 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 10.33 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو زرمبادلہ سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.48 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.15 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اعلامیے کے مطابق 2 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ہزار 332.5 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 21 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

Comments

200 حروف