پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔
اس سے قبل اپنے بیان میں پی اے اے نے اعلان کیا تھا کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا آپریشن دوپہر تک معطل رہے گا۔
اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔
دریں اثنا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر پروازوں کی حفاظت کے مفاد میں بعض فضائی راستوں کو عارضی طور پر محدود کیا جا رہا ہے جس سے ان راستوں پر چلنے والی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ راستوں کی عارضی بندش قومی ایئر لائنز کے اثاثوں کے تحفظ اور مسافروں کی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہے۔
Comments