پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 75.78 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو 2023 میں 56.47 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔
منافع میں 2024 کے دوران جاری آپریشنز سے 74.84 ارب روپے اور ڈسکنٹینیوڈ آپریشنز سے 938.61 ملین روپے شامل ہیں۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق 2024 میں بینک کی فی حصص آمدنی 61.39 روپے رہی جو 2023 میں 45.05 روپے تھی۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 11 روپے فی حصص یعنی 110 فیصد پر حتمی نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ یہ 33 روپے فی حصص یعنی 330 فیصد پر پہلے ہی ادا کیے جانے والے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔
یہ منافع زیادہ خالص سودی آمدنی اور سیکیورٹیز پر بڑے پیمانے پر حاصل ہونے والے فوائد کی بدولت سے حاصل ہوا ہے ۔
اس عرصے کے دوران یو بی ایل مارک اپ/ریٹرن کمایا گیا جو 2023 میں 535.21 ارب روپے سے بڑھ کر 2024 میں 1.084 ٹریلین روپے ہو گیا، جو 102 فیصد سےزائد کا بڑا اضافہ ہے۔
اس کے نتیجے میں بینک کا خالص مارک اپ/ریٹرن 16 فیصد اضافے کے ساتھ 2024 میں 173.55 ارب روپے تک پہنچ گیا جو 2023 میں 148.98 ارب روپے تھا۔ بینک کے مارک اپ اخراجات 2024 میں بڑھ کر 911.09 ارب روپے تک پہنچ گئے جو سالانہ 136 فیصد اضافہ ہے۔
سال کے دوران یو بی ایل کی جانب سے حاصل کی گئی فیس اور کمیشن آمدنی 21.5 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 19.8 ارب روپے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ بینک نے 2024 میں سیکیورٹیز پر 42.59 ارب روپے کا زبردست فائدہ اٹھایا جبکہ 2023 میں 532.7 ملین روپے کا معمولی اضافہ ہوا تھا جو تقریبا 79 گنا اضافہ ہے۔
اس عرصے کے دوران بینک کی غیر سودی آمدنی میں سالانہ 132 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 83.7 ارب روپے رہی۔ اس کے نتیجے میں یو بی ایل کی کل آمدنی 2024 میں 257.24 ارب روپے رہی جو 2023 میں 185.04 ارب روپے تھی۔
یو بی ایل کے آپریٹنگ اخراجات 2023 کے 70.1 ارب روپے کے مقابلے میں 39 فیصد اضافے کے ساتھ 2024 میں 97.1 ارب روپے رہے۔
نتیجتا بینک کا قبل از ٹیکس منافع 2024 ء میں 145.04 ارب روپے رہا جو 2023ء کے 110.6 ارب روپے کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہے۔
Comments