کاروبار اور معیشت

الائیڈ بینک کو سال 2024 میں 44.4 ارب روپے کا منافع

الائیڈ بینک (اے بی ایل) نے سال 2024 میں 44.4 ارب روپے (159.4 ملین ڈالر) کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو پچھلے سال...
شائع February 4, 2025

الائیڈ بینک (اے بی ایل) نے سال 2024 میں 44.4 ارب روپے (159.4 ملین ڈالر) کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو پچھلے سال کے منافع سے 7 فیصد سے زائد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔

منگل کو جاری ہونے والے اسٹاک نوٹس کے مطابق اے بی ایل کے مجموعی مالیاتی نتائج کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی 38.77 روپے رہی جو سال 2023 میں 36.07 روپے تھی۔

اے بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں 4 روپے فی حصص یعنی 40 فیصد کے حتمی نقد منافع کا بھی اعلان کیا جو پہلے ہی 12 روپے فی حصص یعنی 120 فیصد پر ادا کیے جانے والے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ انکم اسٹیٹمنٹ کے مطابق سال 2024 میں اے بی ایل کی خالص سودی آمدنی 2 فیصد سے زائد اضافے سے 115.4 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 112.9 ارب روپے تھی۔

اس عرصے کے دوران بینک کی فیس اور کمیشن آمدنی 37 فیصد اضافے کے ساتھ 11.8 ارب روپے سے بڑھ کر 16.2 ارب روپے ہوگئی۔

بینک نے سیکیورٹیز پر بڑے پیمانے پر منافع حاصل کیا جو 2024 میں 3.4 ارب روپے تھا جبکہ 2023 میں یہ صرف 844 ملین روپے تھا جو 308 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں اے بی ایل کی نان مارک اپ آمدنی 2024 میں 25.6 ارب روپے کے مقابلے میں 30.3 ارب روپے رہی جو سالانہ بنیاد پر تقریبا 19 فیصد اضافہ ہے۔

دریں اثناء اے بی ایل کے غیر سودی اخراجات 2024 میں بڑھ کر 59.5 ارب روپے ہوگئے جو گزشتہ سال 49.7 ارب روپے تھے۔

بینک نے 2024 میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 89.7 روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا۔

ٹیکس کے محاذ پر بینک نے 2024 میں 45.3 ارب روپے ادا کیے جو 2023 میں ادا کیے گئے 45.5 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے۔

Comments

200 حروف