مارکٹس

اے ڈی بی نے پاور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

ایشین ترقیاتی بینک نے بدھ کو پاکستان کے بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنانے اورڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی قابل اعتماد بجلی...
شائع December 11, 2024

ایشین ترقیاتی بینک نے بدھ کو پاکستان کے بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنانے اورڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے 200 ملین ڈالر( 20 کروڑ ڈالر) کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

منیلا میں قائم قرض دہندہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاور ڈسٹری بیوشن اسٹرینڈنگ پروجیکٹ کا مقصد پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ اور جدید بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ ٹرانزٹ کے دوران توانائی کے بڑے نقصان کو کم کرنے اور انفرااسٹرکچر کی لچک کو بڑھانے پر مرکوز ہوگا تاکہ یہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متعلق خطرات کا مقابلہ کر سکے۔“

اے ڈی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ تین بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کو مدد فراہم کرے گا۔

ایشین ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل، ییوگینی ژوکوو نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ قابل اعتماد گرڈ سے منسلک بجلی زندگی کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔ اس منصوبے کی مدد سے توانائی کے ضیاع میں کمی اور آمدنی کے تحفظ کے اقدامات پاور سیکٹر کے مالی نقصانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، جس سے ملک کی معیشت پر پڑنے والے دباؤ میں کم از کم ایک وجہ کو دور کیا جائے گا۔“

اس منصوبے کے تحت لیسکو، میپکو اور سیپکو میں ڈیٹا مینجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ کم از کم 332,000 جدید میٹرنگ انفرااسٹرکچر اور کم از کم 15،800 آن لائن ٹرانسفارمر پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں سیپکو کے 4 گرڈ اسٹیشنز کے وولٹیج کو بھی 66 کلو وولٹ (کے وی) سے 132 کے وی تک اپ گریڈ کیا جائے گا جو ایک اہم اضافہ ہے جو ٹرانسمیشن سسٹم میں نقصانات کو کم کرے گا اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔

دریں اثنا لیسکو میں کم از کم 25 گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر اور جدید کاری کی جائے گی اور انہیں اہم آلات کی فراہمی کے ساتھ جدید بنایا جائے گا۔ جبکہ ہائی لاس 11 کے وی فیڈر لائنوں کو ایریل بنڈل کنڈیکٹر کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا اور فیڈر لائن کنفیگریشن کو بہتر بنایا جائے گا۔

اے ڈی بی کے پرنسپل انرجی اسپیشلسٹ سیونگ ڈک کم نے کہا کہ “ان اپ گریڈز سے نقصانات میں کمی آئے گی، محصولات کی وصولی میں اضافہ ہوگا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی کھپت اور گرڈ کی کارکردگی کے بارے میں حقیقی وقت کے اعداد و شمار فراہم ہوں گے۔ ”شدید موسم کی صورت میں، وہ خرابیوں کی فوری نشاندہی اور الگ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، بحالی کے لئے درکار وقت کو کم کرسکتے ہیں اور تعطل کو کم سے کم کرسکتے ہیں.“

مزید برآں، منصوبے میں اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی سفارشات کا بھی مطالعہ کیا جائے گا جو تینوں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی آپریشنل کارکردگی اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

Comments

200 حروف