ٹیکنالوجی

2024 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا

گوگل کی ”تلاش کا سال 2024“ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتی مکیش امبانی، پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ...
شائع December 10, 2024

گوگل کی ”ایئران سرچ 2024“ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتی مکیش امبانی، پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، بالی ووڈ کی نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی اور آئی فون 16 سال 2024 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں شامل رہے۔ گوگل نے یہ بات منگل کو جاری کی گئی اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں کرکٹ، ٹیکنالوجی اور کھانے کی ترکیبوں کے حوالے سے بھی زیادہ دلچسپی والے سوالات دیکھنے کو ملے، جو قوم کی ان موضوعات سے لگاؤ کی ترجیحات کو ظاہر کرتے ہیں۔

کرکٹ نے سرچ ٹرینڈز میں غیر متوقع طور پر غلبہ حاصل کیا اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے کھیلوں سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات میں سب سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 2024 کے شیڈولز اور میچز، ساتھ ہی شعیب ملک اور ساجد خان جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے بارے میں کیے گئے سوالات بھی سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ میں شامل تھے۔

 ۔
۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی پاکستانی صارفین کی اس وقت قابلِ ذکر توجہ حاصل کی جب انہوں نے تقریباً 3 دہائیوں کے بعد ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

دلچسپی کا یہ رجحان میڈیا شخصیات ثنا جاوید اور زویا ناصر، بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور سوشل میڈیا شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک تک وسعت اختیار کرگیا۔

پاکستانی ڈراموں کی سدا بہار مقبولیت بھی تلاش کے عمل میں واضح رہی، جیسے عشق مرشد اور کبھی میں کبھی تم کے شوز۔

دوسری طرف سرحد کے پار 2024 کا سب سے بڑا ایونٹ امبانی(خاندان) کی شادی تھی جبکہ بالی ووڈ کی فلمیں جیسے اینمل، ڈنکی اور بھول بھلیاں 3 بھی کھوج لگانے والے مقبول عنوانات میں شامل تھیں۔

 ۔
۔

کھانوں کا شوقین ملک

یہ کوئی راز نہیں کہ پاکستانی کھانے کے شوقین ہیں۔

پاکستانیوں نے اپنے ذائقے کو مزید بڑھانے اور مختلف قسم کی لذیذ ڈشز سے لطف اندوز ہونے کے لیے گوگل کا رخ کیا، جہاں تلاش کی جانے والی ترکیبوں میں کیلے کی روٹی اور کریمی پاستہ سے لے کر مقامی پسندیدہ کھانے جیسے ملپورہ اور توا کلیجی شامل رہے۔

جلدی تیار ہونے والے کھانے جیسے لہسن کی روٹی اور انڈے کی نوڈلز کے ساتھ ساتھ موسمی مشروبات جیسے پیچ آیسڈ ٹی کی مقبولیت نے قوم کے متنوع ذائقے کو مزید اجاگر کیا۔

 ۔
۔

”کیسے کریں..“

”پولنگ اسٹیشن کیسے چیک کریں“ اور ”دادی کی موت سے پہلے لاکھوں کیسے کما سکتے ہیں“ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ”کیسے کریں“ کے سوالات تھے۔

والدین کی تربیت کے مشورے، خاص طور پر 4 سال کے بچوں کو شیئرنگ سکھانے کے حوالے سے بھی کھوج لگانے والے سوالات ان کے بعد آتے ہیں۔

کرکٹ کے میدان سے لے کر باورچی خانے تک، سلور اسکرین سے لے کر سرچ بار تک، پاکستانی شہری گوگل کا استعمال اپنے جذبوں کو دریافت کرنے، اپنی ثقافت سے جڑنے اور اپنے مستقبل کی تشکیل کے لیے کر رہے ہیں۔ گوگل کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اے آئی نے سرچ کی نئی امکانات کو دوبارہ تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم پاکستان کے صارفین کو ویب اور اس کے ارد گرد کی دنیا کو مزید دریافت کرنے میں مدد دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

 ۔
۔

ٹیکنالوجی کے محاذ پر جیمنی اور ری میکر اے آئی کی تلاش نے اے آئی ٹولز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا جبکہ انفینکس ، ریڈمی ، ویوو اور ایپل کے ماڈلز سمیت تازہ ترین اسمارٹ فونز کے لئے سوالات نے تیزی سے ٹیکنالوجی سے واقف آبادی کو ظاہر کیا۔

رواں سال گوگل کی حتمی فہرست کا خلاصہ مندرجہ ذیل زمروں میں کیا جا سکتا ہے:

کرکٹ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
  • پاکستان بمقابلہ بھارت
  • پی ایس ایل 2024 کا شیڈول
  • پاکستان بمقابلہ امریکہ
  • بھارت بمقابلہ انگلینڈ
  • بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
  • بھارت بمقابلہ انگلینڈ

شخصیات

  • عباس عطار
  • عتیق عدنان
  • ارشد ندیم
  • ثنا جاوید
  • ساجد خان
  • شعیب ملک
  • حریم شاہ
  • مناہل ملک
  • زویا ناصر
  • مکیش امبانی

فلمیں اور ڈراما

  • ’ہیرا منڈی‘
  • ’12 ویں فیل‘
  • ’جانور‘
  • ’مرزاپور سیزن 3‘
  • ’استری 2‘
  • ’عشق مرشد‘
  • ’بھول بھلیاں 3‘
  • ’ڈنکی‘
  • ’بگ باس 17‘
  • ’کبھی میں کبھی تم‘

کيسے

  • پولنگ اسٹیشن کی جانچ کیسے کریں
  • دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کمانے کا طریقہ
  • استعمال شدہ گاڑی کیسے خریدیں
  • پھولوں کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کا طریقہ
  • کمپیوٹر میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں
  • سرمایہ کاری کے بغیر کیسے کمائیں
  • اپنے چار سال کے بچے کو اشتراک کرنا کیسے سکھاؤں
  • جینز سے گھاس کا داغ کیسے نکالا جائے
  • گھٹنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کا طریقہ
  • ورلڈ کپ براہ راست کیسے دیکھیں

ترکیبیں

  • کیلے کی روٹی کی ترکیب
  • مالپورہ کی ترکیب
  • لہسن کی روٹی کی ترکیب
  • چاکلیٹ چپ کوکیز کی ترکیب
  • توا کلیجی کی ترکیب
  • آڑو آئسڈ چائے کی ترکیب
  • کریمی پاستا کی ترکیب
  • پیزا کی ترکیب
  • انڈے نوڈل کی ترکیب
  • ہیش براؤن ترکیب

ٹیکنالوجی

  • چیٹ جی پی ٹی لاگ ان
  • بنگ امیج تخلیق کار
  • انفینکس نوٹ 30
  • ویوو وائی 100
  • جوزا
  • انفنکس ہاٹ 50 پرو
  • ریڈ می 16 پرو میکس
  • آئی فون 16 پرومیکس
  • انفنکس نوٹ 40
  • ری میکر اے آئی

Comments

200 حروف