گزشتہ دنوں کے اضافے کے بعد جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
جمعرات کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، دن کے دوران 7 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 2،640 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
Comments