عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے ریکارڈ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔

درین اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف