قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6 سے 28 جون تک ہونے والے بجٹ اجلاس کا شیڈول تیار کرلیا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے 24 مئی کو جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق، جس کی ایک کاپی بزنس ریکارڈر کے پاس موجود ہے، بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پہلے سے طے شدہ دورے کی وجہ سے مالی سال 2024-25 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کیونکہ وہ آج (منگل) سے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف