پاکستان

حکومت ملک میں خوشحالی کی نئی سطح لانے کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

شائع June 1, 2024
Govt committed to bringing new level of prosperity to country: Ishaq Dar
Govt committed to bringing new level of prosperity to country: Ishaq Dar

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی خوشحالی کی نئی سطح لانے کے لیے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو قابل رسائی اور سستی صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں طبی تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کمیٹی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے نجی شعبے کے میڈیکل کالجوں کو تسلیم کرنے کے معیار کا جائزہ لے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

ایک متعلقہ پیش رفت میں، وال اسٹریٹ بینک سٹی نے پہلے کہا تھا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کر لے گا ۔ بینک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے 2027 کے بین الاقوامی بانڈز کی سفارش کرتا ہے۔

پاکستان نے اپریل میں مختصر مدت کے لیے 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل کیا تاہم اسلام آباد نے ایک نئے طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Comments

200 حروف