Business Recorder - Opinion

کیا ایف بی آر بے سمت ہوچکا ؟
پاکستان نے ایک مہنگی عادت اپنا لی ہے وہ یہ ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات کے لیے قرض لینا، بنیادی کمزوریاں برقرار رہنا اور پھر انہی مسائل کے حل کے لیے دوبارہ قرض حاصل کرنا۔ ہر نئے منصوبے کے ساتھ نئی اصطلاحات، مشیر، ٹیکنالوجی اور تنظیمی ڈھانچے متعارف کرائے جاتے ہیں۔ عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ان سرمایہ کاریوں سے مستقل طور پر کیا تبدیلی آئی، سابقہ وعدے کیوں پورے نہ ہوسکے اور بار بار ایک ہی ادارہ جاتی خامیوں پر سرمایہ خرچ کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

ریکارڈ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارم پراجیکٹ (ٹی اے آر پی) کے لیے ابتدائی طور پر تقریباً 149 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں عالمی بینک کی جانب سے 102.9 ملین ڈالر کی مالی معاونت، برطانوی امداد اور پاکستان کا اپنا حصہ شامل تھا۔ تاہم یہ مالی وسائل کی فراہمی کے انتظامات تھے، اس بات کا ثبوت نہیں تھے کہ پوری رقم خرچ بھی ہوئی ہے۔ مالی بے ضابطگیوں کا تعین کرنے کے لیے اصل ادائیگیوں، خریداری کے ریکارڈ اور آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نتائج کا جائزہ ضروری ہے۔

عالمی بینک کی بعدازاں جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں اس منصوبے کی کارکردگی کو ’’جزوی طور پر غیر تسلی بخش‘‘ قرار دیا گیا۔ ٹیکس پالیسی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں ناکام رہی، حکومتی عزم کمزور پڑا، ابتدا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی موجود نہیں تھی، قیادت میں بار بار تبدیلیوں نے عمل درآمد متاثر کیا اور تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کے بعض اقدامات واپس لے لیے گئے۔

اس کے بعد 2019ء میں ’’پاکستان ریزز ریونیو‘‘ منصوبہ 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کے ساتھ شروع کیا گیا۔ 2025ء میں مزید 70 ملین ڈالر کی منظوری کے بعد اس منصوبے کی مجموعی مالی معاونت 470 ملین ڈالر ہوگئی۔ عالمی بینک کے مطابق اس کے نتیجے میں 15 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے، ٹیکنالوجی بہتر ہوئی اور سیلز ٹیکس کا یکساں پورٹل متعارف کرایا گیا۔

تاہم ان کامیابیوں کے باوجود یہ جانچنا ضروری ہے کہ اضافی محصولات میں کتنا حصہ مستقل ٹیکس تعمیل، ٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور دیگر اقدامات کا ہے۔

نومبر 2026ء کی ایف بی آر کی تبدیلی کے منصوبے سے متعلق بریفنگ میں 32 ارب روپے کے اجرا، آڈٹ کے لیے بیرونی خدمات، مشیروں، تربیت، گاڑیوں، جدید رسک انجنز، سینٹرل ڈیٹا حب اور آئی آر آئی ایس 3.0 کا ذکر کیا گیا ہے۔ بریفنگ کے مطابق 1,010 گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان ریونیو آٹومیٹڈ لمیٹڈ کے پاس 100 سے زائد کام زیر تکمیل ہیں۔

بریفنگ میں گزشتہ دو برس کے دوران محصولات میں اضافے کا 1.28 ٹریلین روپے حصہ بہتر نفاذ سے منسوب کیا گیا ہے لیکن اس دعوے کی آزادانہ جانچ ضروری ہے۔ مہنگائی، معاشی ترقی، ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی اور واجب الادا ریفنڈز کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

ایک اور اہم تضاد یہ ہے کہ ایف بی آر نے جون 2028ء تک ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے 13.85 فیصد تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ دوسرے تخمینے میں 2027-28ء کے لیے یہ شرح 11.8 فیصد اور 2028-29ء کے لیے 12.5 فیصد بتائی گئی ہے۔

مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ ایف بی آر کا نیا چار شعبوں پر مشتمل انتظامی ڈھانچہ اکتوبر 2026ء سے نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ ٹیکس آپریٹنگ ماڈل ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور سینٹرل ڈیٹا حب اگست 2027ء تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اس صورت حال میں خدشہ ہے کہ پاکستان ایسے نظام کو خودکار بنانے پر رقم خرچ کردے گا جسے اگلی تنظیم نو کے دوران تبدیل کرنا پڑے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق 14 نومبر 2026ء کو ایف بی آر نے ممبر سیلز ٹیکس اینڈ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ٹیکنیکل) کا نیا عہدہ بھی تشکیل دیا اور انکم ٹیکس سے سیلز ٹیکس انتظامیہ کو الگ کرنے کا عمل شروع کیا۔ اس میں الگ سیلز ٹیکس زونز کا قیام بھی شامل ہے۔

اصلاحات کے نام پر نئے انتظامی شعبے بنانا اس وقت دانش مندی نہیں جب اعلان کردہ پالیسی کا مقصد ادارہ جاتی یکجہتی اور انضمام ہو۔ الگ الگ انتظامی دائرہ کار سے ٹیکس دہندگان کو بار بار ریکارڈ فراہم کرنا پڑسکتا ہے اور ایک ہی کاروباری لین دین کی مختلف اداروں کی جانب سے الگ الگ جانچ پڑتال کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس سے کاروباری طبقے پر تعمیل کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔

ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ نئے انتظامی دائرہ کار، چار شعبوں پر مشتمل نئے ماڈل سے ان کے تعلق، تنظیم نو کے اخراجات اور ایک ہی معاملے کی بار بار کارروائی روکنے کے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات عام کرے۔ ماہرین کی خدمات مشترکہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ اور مربوط آڈٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ٹیکس دہندگان کے اخراجات میں کمی ظاہر کیے بغیر انتظامی ڈھانچے کو بار بار تبدیل کرنا ایسی اصلاحات کی مثال ہے جن کی کوئی واضح سمت متعین نہیں۔

بنیادی مسئلہ وفاقی نظام سے متعلق ہے۔ پاکستان کے منتشر محصولات کے نظام کو صرف ایف بی آر میں تبدیلیوں کے ذریعے درست نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف صوبوں میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو الگ الگ ٹیکس حکام، دائرہ اختیار کے تنازعات اور مختلف قانونی تقاضوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشترکہ پورٹل مددگار ضرور ہے، لیکن متضاد قوانین اور ٹیکس وصولی کے اختیارات کے معاملات خودبخود حل نہیں کرسکتا۔

آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم 2010ء اس حوالے سے واضح رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ وفاقی قانون ساز فہرست کے حصہ دوم کی شقیں 7 اور 13 قومی منصوبہ بندی، معاشی رابطہ کاری اور بین الصوبائی امور سے متعلق ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 154 مشترکہ مفادات کونسل  کو ان معاملات میں پالیسی سازی، نگرانی اور ضابطہ بندی کے اختیارات دیتا ہے۔ لہٰذا قومی سطح پر محصولات کی اصلاحات میں صوبوں کی مؤثر شرکت ضروری ہے۔

تاہم یہ دفعات کسی ایک قومی ٹیکس ادارے کے قیام یا صوبائی ٹیکس اختیارات وفاق کو منتقل کرنے کا حکم نہیں دیتیں۔ آئین کا آرٹیکل 142 قانون سازی کے اختیارات کی تقسیم کا تحفظ کرتا ہے، جبکہ آرٹیکل 144 صوبائی اسمبلیوں کی رضامندی سے پارلیمانی قانون سازی اور آرٹیکل 147 مخصوص صوبائی انتظامی امور وفاق کے سپرد کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

کینیڈا اس حوالے سے ایک قابلِ غور مثال ہے، جہاں کینیڈا ریونیو ایجنسی بیشتر صوبوں کے انفرادی انکم ٹیکس اور بعض صوبوں کے کارپوریٹ ٹیکس وصولی کے امور سنبھالتی ہے، تاہم صوبے اپنی ٹیکس پالیسیاں برقرار رکھتے ہیں۔ اس کے بورڈ میں 15 میں سے 11 ارکان صوبے اور علاقے نامزد کرتے ہیں۔ ادارہ ٹیکس وصولی کے علاوہ بچوں کے مالی وظائف سمیت بعض فلاحی سہولتوں کی ادائیگی بھی کرتا ہے۔

بھارت میں جی ایس ٹی کونسل وفاق اور ریاستوں کے درمیان مشترکہ فیصلہ سازی کا فورم ہے، جہاں وفاق کو ایک تہائی اور ریاستوں کو مجموعی طور پر دو تہائی ووٹ حاصل ہیں۔ آسٹریلیا میں وفاقی حکومت جی ایس ٹی وصول کرکے صوبوں اور علاقوں میں تقسیم کرتی ہے۔ یہ مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ مختلف انتظامی ڈھانچوں کے باوجود مؤثر مالیاتی تعاون ممکن ہے۔

پاکستان کے لیے بہتر راستہ وفاق اور صوبوں کے مشترکہ انتظام کے تحت قومی محصولات اتھارٹی کا قیام ہے، جس کے ذریعے متفقہ قوانین کے تحت ٹیکس وصولی، رقوم کی شفاف تقسیم، بروقت ادائیگی اور شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔ اس ادارے میں تمام صوبوں کی مناسب نمائندگی اور پیشہ ورانہ تقرریاں یقینی ہونی چاہئیں۔

ابتدائی مرحلے میں مشترکہ ٹیکس دہندگان کا اکاؤنٹ، یکساں تعریفیں، مربوط آڈٹ اور ریفنڈز کا مؤثر نظام متعارف کرایا جائے۔ بعدازاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  اور صوبائی اداروں کے تعاون سے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت کی ادائیگی کا نظام بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔ تاہم فلاحی سہولتوں کے لیے اہلیت اور سماجی پالیسی کا اختیار متعلقہ حکومتوں کے پاس ہی رہنا چاہیے۔

مزید قرض لینے سے پہلے پارلیمنٹ کو اصلاحاتی منصوبوں، حقیقی اخراجات، اثاثوں، دیکھ بھال کی لاگت اور نتائج کی آزادانہ جانچ کا مکمل ریکارڈ طلب کرنا چاہیے۔ کارکردگی کا تعین مستقل ٹیکس تعمیل، ٹیکس دہندگان کے کم اخراجات، بروقت ریفنڈز اور اپیلوں پر برقرار رہنے والے ٹیکس فیصلوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

پاکستان کو محض نئی اصلاحاتی اصطلاحات یا انتظامی تبدیلیوں کی نہیں بلکہ اپنے وفاقی نظام اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق ایک مؤثر محصولات کے ادارے کی ضرورت ہے، جس کی کارکردگی اور جواب دہی قانون کے تحت یقینی بنائی جائے۔

حکومتی قرضوں کا بڑھتا بوجھ پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے خطرہ بن گیا
پاکستان کا مالیاتی نظام حکومت کی بڑھتی ہوئی قرض لینے کی خواہش کے باعث بتدریج اس کے شکنجے میں جکڑتا جا رہا ہے۔ عالمی بینک اس کے خطرات سے خبردار کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے بارہا تنبیہ بھی کر چکا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ ’’فنانس اینڈ پراسپیریٹی 2026‘‘ میں ایک ایسی تنبیہ کی گئی ہے جسے پاکستان کے پالیسی ساز کسی صورت نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ملک کا مالیاتی شعبہ ضرورت سے زیادہ حکومتی قرض گیری، مسلسل مالیاتی عدم توازن اور غیر ترقی یافتہ سرمایہ جاتی منڈیوں کے باعث بدستور خطرات سے دوچار ہے۔ تاہم حکومتی غیر ضروری اخراجات میں شاہ خرچیوں کو دیکھتے ہوئے یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ پالیسی سازوں نے اس تنبیہ کو اپنی پالیسیوں میں کس حد تک ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔

پاکستان ایک خطرناک مالیاتی بندوبست میں پھنس چکا ہے۔ حکومت مقامی بینکوں سے بڑے پیمانے پر قرض حاصل کر رہی ہے، بینکوں کو کاروباری اداروں کو قرض دینے کے مقابلے میں حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری زیادہ پُرکشش دکھائی دیتی ہے، جبکہ پیداواری معاشی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مالیاتی نظام کو کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہونا چاہیے، لیکن یہ بتدریج حکومتی اخراجات پورے کرنے کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

عالمی بینک نے حکومت اور بینکوں کے درمیان جس گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی ہے، وہ محض ماہرینِ معاشیات کے لیے کوئی تکنیکی تشویش کا معاملہ نہیں بلکہ معاشی خوشحالی کی بنیادوں پر ضرب لگاتا ہے۔ جب بینک اپنے مالی وسائل کا بڑا حصہ مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے مختص کر دیتے ہیں تو نجی کاروباری اداروں کے لیے قرضوں کا حصول محدود ہو جاتا ہے، کاروباری افراد کو اپنے کاروبار میں توسیع کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صنعتی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے۔ یوں حکومت معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر مالی وسائل اپنے اخراجات پورے کرنے میں صرف کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کا فقدان بھی اتنا ہی تشویش ناک ہے۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر شاہ خرچیوں کو غیر معمولی حد تک برداشت کرنے کا رجحان بدستور برقرار ہے۔

بلاشبہ، صرف سرکاری شاہ خرچیوں کے خاتمے سے پاکستان کا مالیاتی بحران حل نہیں ہو سکتا۔ قرضوں پر سود اور اصل زر کی ادائیگی، محصولات کے ڈھانچے کی بنیادی کمزوریاں، سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی اور اخراجات سے متعلق سخت مالیاتی پابندیاں کہیں بڑے چیلنجز ہیں۔ اس کے باوجود شاہ خرچیوں کی اہمیت مالیاتی اور اخلاقی، دونوں اعتبار سے مسلمہ ہے۔ یہ ایسے عوام میں مایوسی پیدا کرتی ہیں جن پر پہلے ہی بھاری بوجھ لادا جا چکا ہے اور جن سے مزید قربانیوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے مالی مشکلات کا ترجیحی حل ٹیکسوں میں اضافے کو سمجھا ہے، جبکہ انتظامی کارکردگی بہتر بنانے، سرکاری شعبے کے نقصانات کم کرنے، غیر ہدفی سبسڈیز پر نظرثانی اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے مشکل فیصلے مسلسل مؤخر کیے جاتے رہے ہیں۔

اس طرزِ عمل کے نتائج اب زیادہ سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ مقامی بینکوں پر حد سے زیادہ انحصار خطرات کو ایک جگہ مرتکز کر دیتا ہے۔ اس صورتِ حال میں بینکوں کا مالیاتی استحکام حکومت کی مالیاتی صحت سے جڑ جاتا ہے، جبکہ حکومت اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے بینکوں کی مسلسل آمادگی اور مالی استعداد پر انحصار کرنے لگتی ہے۔ اگر حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں نمایاں کمی آتی ہے تو اس کے اثرات پورے مالیاتی نظام میں دباؤ کی صورت منتقل ہو سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے بینکاری نظاموں میں حکومتی سیکیورٹیز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ خطرہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب حکومت کی جانب سے قرضوں کا حصول ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے، مالیاتی ساکھ کمزور پڑنے لگے اور مالی وسائل کے متبادل ذرائع محدود ہوں۔ پاکستان کو عین اسی صورتِ حال سے خطرات لاحق ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے محض روایتی یقین دہانی کرانے کے بجائے عالمی بینک کی اس رپورٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے مالیاتی معاملات درست کرنے کا ایک قابلِ اعتبار پروگرام مرتب کرنا ہوگا، جس کے اہداف واضح ہوں اور پیش رفت کو بھی جانچا جا سکے۔ حکومتی اخراجات کا سختی سے جائزہ لیا جائے، خصوصی مراعات اور سہولتوں کو معقول بنایا جائے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیمِ نو کی جائے اور ٹیکسوں کا دائرہ منصفانہ انداز میں وسیع کیا جائے، بجائے اس کے کہ بار بار ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے موجودہ ٹیکس دہندگان ہی پر مزید بوجھ ڈال دیا جائے۔

اسی طرح مقامی بینکوں کو بھی ان کے بنیادی معاشی کردار کی طرف واپس لانے کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے، یعنی پیداواری کاروباری سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا۔ سرمایہ جاتی منڈیوں کو وسعت دینے، ضابطہ جاتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایسی مالیاتی نظام کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں جس کا سب سے بڑا صارف خود حکومت ہو۔

حکومت نے حال ہی میں ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی غیر معمولی ترقی کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔ یہ بلاشبہ ایک قابلِ ستائش اقدام ہے، تاہم جب تک ان اداروں کو مسابقتی شرائط پر مالی وسائل تک رسائی فراہم نہیں کی جاتی، اس مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

پاکستان بیرونی مالی معاونت، قرضوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع اور مشکل معاشی استحکامی اقدامات کے ذریعے بارہا معاشی بحرانوں سے نکلتا رہا ہے۔ لیکن محض بحران سے نکل آنے کو معاشی بحالی نہیں سمجھنا چاہیے۔ عارضی مالی سہارا بنیادی معاشی اصلاحات کا متبادل نہیں بن سکتا اور نہ ہی قرض لے کر حاصل کی گئی رقم دیرپا خوشحالی کی ضمانت دے سکتی ہے، جب تک حکومتی اخراجات اور مالیاتی معاملات چلانے کے موجودہ طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی نہ لائی جائے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے مالیاتی شعبے کو درپیش خطرات کی نشاندہی کر دی ہے، اب ان سے نمٹنے کی پوری ذمہ داری پاکستان کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ موجودہ روش برقرار رکھنے سے مالیاتی نظام مزید کمزور ہونے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں کمی آنے اور ایک اور نسل کے آج کے سیاسی طبقے کی اصلاحات سے گریز کی قیمت چکانے پر مجبور ہونے کا خدشہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

پاکستان کی بچتیں غلط جگہوں پر، سرمایہ کاری کا رخ پیداواری شعبوں کی جانب موڑنے کی ضرورت
پاکستان کے کسی بھی خاندان سے پوچھیں کہ اس کی جمع پونجی کہاں رکھی ہے تو شاذ و نادر ہی جواب ملے گا کہ  بینک میں۔ زیادہ تر لوگ کسی رہائشی علاقے میں پلاٹ، الماری میں رکھے چند تولے سونے، ہنگامی حالات کے لیے جمع کیے گئے ڈالر یا ہر ماہ رقم نکلنے والی کمیٹی کا ذکر کریں گے۔ ہر کوئی بچت کرتا ہے، لیکن بہت کم لوگ اپنی رقم اس انداز میں محفوظ کرتے ہیں جس سے ملک کی صنعتوں، کھیتوں یا برآمدات میں اضافہ ہو۔

یہی اس اعدادوشمار کے پیچھے چھپی خاموش حقیقت ہے جس پر پالیسی ساز اکثر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں قومی بچت کی شرح جنوبی ایشیا کے کم ترین درجے میں شامل ہے۔ لوگوں کو بار بار کہا جاتا ہے کہ وہ ’’زیادہ بچت کریں‘‘، گویا مسئلہ کفایت شعاری کا ہو، حالانکہ اصل مسئلہ یہ نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری بچتوں کا رخ کس طرف ہے اور بالآخر یہ سرمایہ کہاں جا کر ٹھہرتا ہے۔

پلاٹ خریدنے والا چچا

لاہور یا کراچی کے کسی متوسط طبقے کے گھرانے کا تصور کریں۔ خاندان کے سربراہ کی آمدنی محدود ہے، تاہم انہوں نے کچھ رقم بچا رکھی ہے۔ ان کے سامنے موجود راستے زیادہ پیچیدہ نہیں۔

بینک میں رقم جمع کرانے پر ملنے والا منافع، ماخذ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد، اکثر مہنگائی کی رفتار کا بمشکل مقابلہ کر پاتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ نے حالیہ عرصے میں غیر معمولی تیزی کے باعث شہ سرخیاں تو بنائی ہیں، لیکن انہیں مارکیٹ میں آنے والی مندی بھی یاد ہے۔ ان کے برادر نسبتی کو بھی 2008ء کا بحران یاد ہے اور وہ آج تک اس کا ذکر کرنا پسند نہیں کرتے۔ میوچل فنڈز اور پنشن اسکیموں کے بارے میں بھی زیادہ تر خاندانوں کو کبھی مناسب رہنمائی نہیں ملی۔

دوسری جانب ان کا پڑوسی ہے جس نے پانچ سال پہلے ایک پلاٹ خریدا تھا اور اب ہر شادی کی تقریب میں اس کی قیمت بڑھنے کے قصے سناتا ہے۔ سونے نے بھی روپے کی قدر میں ہر گراوٹ کے دوران خاندانوں کی جمع پونجی کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان دونوں سرمایہ کاری کے لیے نہ کسی تفصیلی دستاویز کی ضرورت ہے، نہ مالیاتی مشیر کی اور نہ ہی ٹیکس گوشوارے میں رقم کے ذرائع کی وضاحت درکار ہوتی ہے۔

چنانچہ وہ بھی پلاٹ خرید لیتے ہیں اور وہ کوئی غیر دانشمندانہ فیصلہ نہیں کر رہے، بلکہ دراصل وہی کر رہے ہیں جس کی ترغیب انہیں موجودہ معاشی نظام دیتا ہے۔ ایسے لاکھوں افراد کو یکجا کر دیا جائے تو ایسی معیشت سامنے آتی ہے جہاں بھاری سرمایہ زمین اور قیمتی دھاتوں کی شکل میں موجود ہے، لیکن اس سے نہ روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوتے ہیں اور نہ برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔

سب سے بڑا قرض لینے والا

اب معیشت کے دوسرے رخ پر نظر ڈالیں۔ کئی برسوں سے پاکستان کے بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لینے والا کوئی کارخانے دار، کسان یا نیا کاروبار شروع کرنے والا شخص نہیں، بلکہ خود حکومت ہے۔

جب کسی بینک کو تقریباً بے خطر سرمایہ کاری کے ساتھ حکومت کو پرکشش شرح پر قرض دینے کا موقع ملے تو وہ فیصل آباد کی کسی چھوٹی ٹیکسٹائل مل کو کاروباری اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض دینے کی کوشش کیوں کرے گا؟ عموماً ایسا نہیں ہوتا۔ بینکوں میں جمع ہونے والی رقوم براہ راست حکومتی سیکیورٹیز میں چلی جاتی ہیں اور بینکوں کا منافع برقرار رہتا ہے۔

ماہرینِ معاشیات اس صورت حال کو ’’کراؤڈنگ آؤٹ‘‘ یعنی نجی شعبے کے لیے قرضوں اور سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہونے کا عمل کہتے ہیں۔ اسے آسان الفاظ میں یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ قرض لینے والوں کی قطار میں حکومت سب سے آگے کھڑی ہے، جبکہ باقی تمام شعبوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔

حکومتی مالیاتی خسارہ اس لیے برقرار رہتا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ محدود ہے اور اس کا زیادہ بوجھ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر پڑتا ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس اور مختلف محصولات کے ذریعے تنخواہ دار طبقے اور رجسٹرڈ کاروباری اداروں سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ جب تک اس نظام میں تبدیلی نہیں آتی، قرض لینے والوں کی قطار مختصر نہیں ہوگی۔

اس پورے سلسلے میں ہر فریق اپنے مفاد کے مطابق معقول فیصلہ کرتا ہے۔ بچت کرنے والا خطرے سے بچتا ہے، بینک اپنا منافع محفوظ رکھتا ہے اور حکومت اپنے مالیاتی خسارے کو پورا کرتی ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود مجموعی معیشت میں سرمایہ کاری ضرورت سے کم رہتی ہے۔ یہی وہ جال ہے جس میں ملکی معیشت پھنسی ہوئی ہے۔

ہر پاکستانی کی جیب میں موجود روپیہ

اس تمام صورت حال پر شرحِ تبادلہ کا بھی گہرا اثر ہے۔ جب لوگوں کو توقع ہو کہ روپے کی قدر میں کمی آئے گی تو ڈالر رکھنا محض قیاس آرائی نہیں رہتا بلکہ اپنے سرمائے کو ممکنہ نقصان سے بچانے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ برآمد کنندگان اپنی آمدنی ملک میں لانے سے گریز کرتے ہیں، درآمد کنندگان جلد ادائیگی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور سرمایہ غیر رسمی ذرائع کی جانب منتقل ہونے لگتا ہے۔

حالیہ معاشی استحکام کے نتیجے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح کے درمیان فرق کم ہوا ہے، جبکہ ترسیلاتِ زر بھی دوبارہ باضابطہ مالیاتی ذرائع سے ملک میں آنے لگی ہیں۔ یہ حقیقی پیش رفت ہے۔ تاہم اگر استحکام زیادہ تر انتظامی اقدامات کی بنیاد پر قائم ہو تو اس کے پائیدار ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مستقل اعتماد کے لیے ضروری ہے کہ جاری کھاتے کا خسارہ تیل کی قیمتوں میں ہر اتار چڑھاؤ کے ساتھ بے قابو نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے برآمدات کی بنیاد وسیع اور متنوع بنانا ہوگی۔ دوسری جانب برآمدات بڑھانے کے لیے سستے قرضوں، قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی اور ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو ہر چند ماہ بعد تبدیل نہ ہوں۔

اور یوں بات دوبارہ اسی بنیادی سوال پر آ جاتی ہے کہ ملک کا سرمایہ کہاں جا رہا ہے؟

رویوں میں حقیقی تبدیلی کیسے آئے گی؟

پاکستان میں اصلاحات کی فہرستیں عموماً 40 نکات تک پہنچ جاتی ہیں اور پھر فائلوں میں بند ہو کر رہ جاتی ہیں۔ تاہم چار اقدامات سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

عام بچت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا جائے

اگر بینک میں رقم جمع کرانے والے افراد کو ٹیکس اور مہنگائی کی کٹوتی کے بعد بھی قابلِ اعتماد اور مثبت منافع ملے تو سونے اور پلاٹوں کی کشش کم ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے صرف پالیسی ریٹ میں اضافہ کافی نہیں، بلکہ مہنگائی کو مستقل بنیادوں پر قابو میں رکھنا، بچتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر منصفانہ ٹیکس نظام اور بینکوں کی جانب سے جمع کنندگان کو مناسب منافع کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔

مالیاتی اثاثوں کو جائیداد کے مقابلے میں زیادہ پرکشش بنایا جائے۔ کئی ممالک میں زمین کی خریدوفروخت سے منافع کمانے کے لیے زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، جبکہ مالیاتی اثاثوں پر نسبتاً کم ٹیکس رکھا جاتا ہے تاکہ سرمایہ پیداواری شعبوں کی طرف منتقل ہو۔ پاکستان نے بھی اس سمت میں کوششیں کی ہیں، لیکن ٹیکس کی شرحوں اور حدوں میں بار بار تبدیلی کے باعث لوگوں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ ایک سادہ اور طویل عرصے تک برقرار رہنے والا نظام کسی پیچیدہ ٹیکس پالیسی سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

طویل المدتی سرمایہ کاری کے ذرائع پیدا کیے جائیں۔ پنشن فنڈز، انشورنس کمپنیاں اور طویل المدتی میوچل فنڈز حصص اور کارپوریٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کے قدرتی ذرائع ہیں۔ مضبوط مقامی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی موجودگی سے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر انحصار کم ہو سکتا ہے، جو عالمی حالات کے مطابق تیزی سے ملک سے آتا اور جاتا رہتا ہے۔ رضاکارانہ پنشن اسکیمیں، ڈیجیٹل طریقے سے سرمایہ کاری کے لیے رجسٹریشن اور کم لاگت والے انڈیکس فنڈز امید افزا اقدامات ہیں، تاہم ان کے لیے کئی برس تک مستقل حکومتی تعاون اور سرمایہ کاروں کی درست رہنمائی ضروری ہے۔

بینکوں کو حکومت کے علاوہ نجی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے

یہ سب سے مشکل اقدام ہے کیونکہ اس کا انحصار مالیاتی نظم و ضبط پر ہے۔ جب حکومت کی قرض لینے کی ضرورت کم ہوگی تو بینکوں کو منافع حاصل کرنے کے لیے دوسرے شعبوں کی طرف دیکھنا پڑے گا۔ قرضوں کی ضمانت، قابلِ اعتماد اثاثہ جات کے ریکارڈ اور دیوالیہ پن کے معاملات نمٹانے کے تیز رفتار طریقہ کار سے نجی کاروباری اداروں کو قرض دینا بینکوں کے لیے کم خطرناک بن سکتا ہے۔

’’ابھی نہیں‘‘ کہنا بھی ایک فیصلہ ہے

اصلاحات کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جب تک معیشت کمزور ہے، ان اقدامات پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ ان کی بات میں وزن ہے، کیونکہ اصلاحات کے لیے مناسب ترتیب ضروری ہے اور بیک وقت تمام تبدیلیاں نافذ کرنے سے ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

لیکن انتظار کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے۔ ہر بار معاشی استحکام کی کوششیں اگر بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے بغیر ختم ہو جائیں تو اگلے بحران کی بنیاد پڑ جاتی ہے۔ وہی خاندان دوبارہ اپنا سرمایہ سونے اور جائیداد میں محفوظ کریں گے، وہی بینک حکومتی سیکیورٹیز پر انحصار کریں گے اور یہی سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ صورت حال اس لیے نہیں کہ پاکستانی مستقبل کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، بلکہ اس لیے ہے کہ انہیں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ترغیبات اور نظام میں تبدیلی نہیں لائی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے لیے اہم موقع

پاکستان کی حصص مارکیٹ نے حالیہ بعض ادوار میں طویل المدتی سرمایہ کاروں کو اچھا منافع دیا ہے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کی ایک نئی نسل بھی اس جانب متوجہ ہو رہی ہے۔ یہ یقیناً حوصلہ افزا پیش رفت ہے، لیکن صرف مارکیٹ میں تیزی آ جانا کسی مضبوط اور پائیدار اسٹاک مارکیٹ کی ضمانت نہیں۔

ایک مستحکم مارکیٹ کے لیے وسعت، کاروباری سرگرمیوں میں گہرائی، حصص کی خریدوفروخت میں مناسب حجم، نئی کمپنیوں کی مسلسل فہرست سازی اور سرمایہ کاروں کے حقیقی تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان میں بہت سی اچھی کارکردگی دکھانے والی نجی کمپنیاں اب بھی اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہونے سے گریز کرتی ہیں۔ انہیں معلومات ظاہر کرنے کے سخت ضوابط اور حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہوتا ہے۔ جب تک یہ صورت حال برقرار رہے گی، اسٹاک مارکیٹ چند شعبوں تک محدود رہے گی اور عام سرمایہ کاروں کا جوش بھی انڈیکس میں تیزی اور مندی کے ساتھ بدلتا رہے گا۔

ریگولیٹرز فہرست سازی کے طریقہ کار کو آسان بنا سکتے ہیں، مارکیٹ میں حصص کی خریدوفروخت کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتے ہیں اور معلومات کے افشا سے متعلق ضوابط پر منصفانہ عمل درآمد یقینی بنا سکتے ہیں۔ کمپنیوں کو بھی عوامی اسٹاک مارکیٹ کو محض قانونی تقاضوں اور اضافی ذمہ داریوں کے بجائے طویل المدتی سرمایہ حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھنا ہوگا۔

اصل مسئلہ کیا ہے؟

عام تاثر یہ ہے کہ پاکستانی بچت نہیں کرتے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پاکستانی بڑی مقدار میں بچت کرتے ہیں، مگر ان کی جمع پونجی ایسی جگہوں پر موجود ہے جو ملکی معیشت کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کرتیں۔ دوسری جانب باضابطہ مالیاتی نظام کا بڑا حصہ بنیادی طور پر حکومت کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

اس صورت حال کو بدلنا نہ فوری ممکن ہے اور نہ ہی یہ کوئی آسان یا پرکشش عمل ہے۔ تاہم جن معیشتوں نے کم بچت اور مسلسل معاشی اتار چڑھاؤ کے مسائل پر قابو پایا، انہوں نے مالیاتی اثاثوں کو دیگر متبادل ذرائع کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، آسان اور منافع بخش بنا کر یہ کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی گھرانے پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں کہ وہ اپنی آمدنی میں سے رقم بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی جمع پونجی کو ایسے بہتر راستے فراہم کیے جائیں جہاں سے ملک کی صنعت، زراعت، روزگار اور برآمدات کو فائدہ پہنچ سکے۔

فصلوں کی باقیات کو دھوئیں کا مسئلہ نہیں، آمدن کا ذریعہ بنائیں
ہر سال موسمِ خزاں میں چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جرمانوں پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستان نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات جمع کریں، انہیں قابلِ استعمال شکل میں ڈھالیں اور متبادل ایندھن یا خام مال کے طور پر صنعتی اداروں کو فراہم کریں۔ جدید مشینری، قابلِ اعتماد خریداروں اور حکومتی معاونت کی بدولت زرعی فضلے کو معاشی مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

جنوبی ایشیا میں فصلوں کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں باقی رہ جانے والے تنوں اور پتوں کو عام طور پر ’’پرالی‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہر سال کسان اسی دوڑ میں پھنس جاتے ہیں: پہلے چاول کی فصل کاٹنا، پھر کھیت صاف کرنا اور اس کے بعد گندم کی بوائی کرنا۔ چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد باقی رہ جانے والی پرالی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ اسے جلانا ہے۔

جب مزدور دستیاب نہ ہوں، مناسب مشینری میسر نہ ہو اور فصلوں کی باقیات خریدنے کے لیے کوئی قابلِ اعتماد منڈی موجود نہ ہو تو انہیں جلانا آسان اور کم خرچ حل بن جاتا ہے۔ وقت کی محدود مہلت، مشینری کی کمی اور باقیات خریدنے والے اداروں کی عدم دستیابی سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ پابندیوں اور جرمانوں کے باوجود یہ عمل کیوں ختم نہیں ہوسکا۔ موجودہ صدی میں اس مسئلے کا بہتر حل موجود ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کسانوں کو موزوں مشینری فراہم کی جائے اور اگلی فصل کی بوائی کا وقت آنے سے پہلے کھیتوں سے باقیات اٹھانے کا مؤثر انتظام کیا جائے۔

فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کا حجم خاصا زیادہ ہے۔ وزارتِ منصوبہ بندی کے ایک مضمون کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 85 لاکھ ٹن چاول کی پرالی پیدا ہوتی ہے، جس میں سے اندازاً 36 لاکھ سے 50 لاکھ ٹن تک باقیات گندم کی بوائی کے لیے کھیت خالی کرنے کی غرض سے جلا دی جاتی ہیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے ملک کی مجموعی فضائی آلودگی میں تقریباً پانچواں حصہ شامل ہوتا ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک کی 2022ء کی پاکستان کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث سالانہ معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے مساوی ہوسکتا ہے، جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے فضائی معیار سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل درآمد کی صورت میں ممکنہ اوسط عمر کے مقابلے میں لوگوں کی اوسط عمر 4.3 سال کم ہوسکتی ہے۔ نومبر میں جس پرالی کو جلا کر دھوئیں میں تبدیل کردیا جاتا ہے، وہی نامیاتی مادہ اکتوبر میں زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔ یہ اعداد و شمار فضائی آلودگی کے ایک بڑے موسمی سبب کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم فصلوں کی باقیات جلانا اسموگ پیدا ہونے کے وسیع تر مسئلے کا محض ایک پہلو ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں باریک ذرات اور مختلف گیسیں شامل ہوتی ہیں، تاہم اس کے نقصانات صرف فضائی آلودگی تک محدود نہیں رہتے۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے خارج ہونے والی آلودگی کی وضاحت کرتے ہوئے آئی سی اے آر کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کا تخمینہ ہے کہ چاول یا گندم کی ایک ٹن پرالی جلانے سے تقریباً 3 کلوگرام باریک ذرات، 60 کلوگرام کاربن مونو آکسائیڈ، 1,460 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ، 199 کلوگرام راکھ اور 2 کلوگرام سلفر ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر آلودہ مادے خارج ہوتے ہیں۔ یہ عمومی اخراج کے تخمینے ہیں، لاہور کی فضا میں آلودگی کی براہِ راست پیمائش نہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مذکورہ اعداد و شمار سے مراد جلنے والے حیاتیاتی مادے سے مجموعی طور پر خارج ہونے والی گیس ہے، اسے فوسل ایندھن سے پیدا ہونے والے خالص کاربن اخراج کے مساوی نہیں سمجھنا چاہیے۔ بھارت کی فصلوں کی باقیات سے متعلق پالیسی کے مطابق ایک ٹن چاول کی پرالی جلانے سے کھیت میں موجود تقریباً 5.5 کلوگرام نائٹروجن، 2.3 کلوگرام فاسفورس، 25 کلوگرام پوٹاشیم اور 1.2 کلوگرام سلفر کے ساتھ نامیاتی کاربن بھی ضائع ہوجاتا ہے۔

لاہور میں سردیوں کے دوران فضائی آلودگی کے مختلف اسباب ہیں، جن میں ٹرانسپورٹ، صنعتی سرگرمیاں، گردوغبار، ایندھن کا استعمال اور حیاتیاتی مادے کو جلانا شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے 2025ء کے فضائی معیار سے متعلق منصوبہ جاتی مطالعے کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانا آلودگی میں موسمی اضافے کا ایک اہم سبب ہے، جس کے باعث خصوصاً اکتوبر اور نومبر میں خطے میں فضائی معیار کی صورتِ حال ہنگامی نوعیت اختیار کرلیتی ہے۔

پنجاب کے محکمہ زراعت نے 2020ء میں دھان کی فصل کی باقیات کے مشینی انتظام کا پروگرام (ایم ایم آر سی آر) شروع کیا تھا، جس کے تحت چاول کی پرالی کے ٹکڑے کرنے والی مشینوں اور ہیپی سیڈرز سمیت مختلف مشینری کی خریداری پر سبسڈی فراہم کی گئی۔ ہیپی سیڈر ایسی مشین ہے جو کھیت میں موجود فصل کی باقیات کا انتظام کرتے ہوئے گندم کی بوائی بھی کرسکتی ہے۔

چاول پیدا کرنے والے 15 اضلاع سے موصول ہونے والی 2,000 درخواستوں میں سے پروگرام کے ابتدائی دو برسوں کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے 500 درخواست گزاروں کو سبسڈی کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار اس سہولت کی طلب اور مسئلے کے حل کے لیے عملی حکومتی اقدام کی عکاسی کرتے ہیں۔ سینٹر فار اکنامک ریسرچ اِن پاکستان (سی ای آر پی) اور اس کے تحقیقی شراکت داروں نے اس پروگرام کے اثرات جانچنے کے لیے ایک جائزہ بھی مرتب کیا، جس میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات، فضائی آلودگی، پیداوار، منافع اور زمین کے معیار پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا شامل تھا۔

عالمی بینک نے 2025ء میں 30 کروڑ ڈالر کے آئی ڈی اے قرض کے ذریعے پنجاب کلین ایئر پروگرام (پی سی اے پی) کی منظوری دی، جو صرف زرعی شعبے تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار وسیع ہے۔ اس پروگرام کے تحت 5,000 سپر سیڈرز اور فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے دیگر آلات کی خریداری، مشینری تک رسائی اور کرائے پر فراہمی کی خدمات، الیکٹرک بسوں کی دستیابی، فضائی آلودگی کی نگرانی اور ایندھن کی جانچ کی صلاحیت بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس پروگرام کا ہدف لاہور ڈویژن میں آئندہ 10 برسوں کے دوران پی ایم 2.5 آلودگی کی سطح میں 35 فیصد کمی لانا ہے۔ تاہم یہ ایک مقررہ ہدف ہے، حاصل شدہ کامیابی نہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں زراعت سے متعلق ایک اور منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی منظوری حاصل ہے، جس میں پیشہ ورانہ زرعی خدمات فراہم کرنے والوں اور صنعتی اداروں کے درمیان شراکت داری کے ذریعے فصلوں کی باقیات کو توانائی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ اس کے تحت مشینری کی لاگت کم کرنے کے لیے مماثل گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔ تاہم یہ ابھی ترقی کے مراحل میں موجود ایک ماڈل ہے، فصلوں کی باقیات جمع کرنے کے لیے قائم شدہ نجی منڈی نہیں۔

ہمسایہ ملک بھارت میں فصلوں کی باقیات کے انتظام کا منصوبہ 2018-19ء سے جاری ہے۔ مرکزی حکومت کی موجودہ شرائط کے تحت کسانوں کو فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے مشینری خریدنے پر 50 فیصد مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ کسٹم ہائرنگ سینٹرز کے لیے یہ معاونت 80 فیصد تک اور اہل دھان کی پرالی کی سپلائی چین سے متعلق منصوبوں کے لیے 65 فیصد تک ہے۔ اس معاونت کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے مقرر ہے۔

27 نومبر 2025ء تک حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے میں شریک ریاستوں کو مجموعی طور پر 4,091 کروڑ بھارتی روپے جاری کیے جاچکے تھے، جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد مشینیں اور 43,270 سے زیادہ کسٹم ہائرنگ سینٹرز قائم کیے جاچکے تھے۔ تاہم یہ اعداد و شمار پروگرام کے تحت فراہم کردہ وسائل اور سہولیات کی عکاسی کرتے ہیں، اس بات کی نہیں کہ کتنی ٹن فصلوں کی باقیات کو کامیابی سے جلنے سے بچایا گیا۔

فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی نگرانی کے تازہ ترین سرکاری طور پر ریکارڈ شدہ سیزن کے اعداد و شمار کچھ زیادہ واضح، تاہم جزوی شواہد فراہم کرتے ہیں۔ بھارتی پنجاب میں 2025ء کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے 5,114 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2024ء کے مقابلے میں 53 فیصد کم تھے، جبکہ ہریانہ میں ایسے 662 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار 15 ستمبر سے 30 نومبر تک کے عرصے پر مشتمل ہیں اور بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے طے کردہ طریقۂ کار کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔

تاہم یہ اعداد و شمار نہ تو مجموعی طور پر پیدا ہونے والے دھوئیں کی پیمائش کرتے ہیں اور نہ ہی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسموگ میں بھی اسی تناسب سے کمی واقع ہوئی۔ موسم کی تبدیلیاں فضائی معیار پر اثرانداز ہوتی ہیں، جبکہ سرکاری رپورٹ میں مشینری کے استعمال، قوانین پر عمل درآمد اور کھیتوں سے باہر فصلوں کی باقیات کے بہتر استعمال کو بھی اس بہتری کے متعدد اسباب میں شامل کیا گیا ہے۔ فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے 29 ستمبر کو 2026ء کے جاری سیزن کے لیے ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا، تاہم فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی حتمی تعداد ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

بھارت کے پنجاب میں نجی شعبے کے ذریعے فصلوں کی باقیات جمع کرنے کا نظام بھی فعال ہے۔ نومبر 2025ء میں رائٹرز کی رپورٹوں کے مطابق 800 سے زائد دیہات میں بیلر مشینوں کے ذریعے پرالی جمع کرکے بائیو گیس، حیاتیاتی کھاد اور گتے کی تیاری کرنے والی صنعتوں کو فراہم کی جارہی تھی۔ بھارت میں اس کے دیگر استعمالات میں صنعتی بوائلرز، بایوماس سے بجلی کی پیداوار، بائیو ایتھانول، تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے ساتھ بایوماس جلانا اور اینٹوں کے بھٹے شامل ہیں۔ اس پورے نظام کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ فصل کی کٹائی شروع ہونے سے پہلے خریدار، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات موجود ہوں۔

پاکستان میں اس حوالے سے ایک آزمائشی منصوبے کا آغاز ان چند اضلاع سے کیا جاسکتا ہے جہاں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ فصل کی کٹائی سے پہلے متعلقہ حکام اور کسان مل کر باقیات کی مقدار، دستیاب مشینری، ذخیرہ کرنے کے مراکز اور قریبی خریداروں کی نشاندہی کریں۔ مقامی کمپنیاں، کوآپریٹو ادارے اور کسانوں کے گروپ مل کر فصلوں کی باقیات کاٹنے، انہیں قطاروں میں جمع کرنے، گٹھے بنانے، لوڈنگ اور ٹرکوں کے ذریعے نقل و حمل کا انتظام کرسکتے ہیں، تاکہ ہر کھیت سے باری باری باقیات اٹھائی جاسکیں۔

کسانوں کو فی ایکڑ مقررہ قیمت یا پرالی کی فراہمی کے عوض ادائیگی کی پیشکش کی جانی چاہیے، جبکہ خدمات فراہم کرنے والوں کے پاس خریداروں کے ساتھ معاہدہ اور بروقت ادائیگی کی ضمانت ہونی چاہیے۔ فصل کی کٹائی سے پہلے ہی باقیات جمع کرنے کا انتظام بک کیا جائے اور گندم کی بوائی سے قبل یہ عمل مکمل کرلیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ہر کھیت، باقیات کے وزن، ترسیل اور ادائیگی کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔

اس پورے نظام میں خریدار کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ پرالی کو مخصوص طریقے سے دبا کر بنائے گئے گٹھوں یا پیلیٹس کی شکل میں صنعتی بوائلرز میں کوئلے کے جزوی متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ایندھن کی جانچ اور متعلقہ ریگولیٹری منظوری کے بعد اسے سیمنٹ کے بھٹوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے نمی کی مقدار، حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت، راکھ، معدنی اجزا اور اخراج کی سطح جیسے معیارات کا متعلقہ صنعتی پلانٹ کی ضروریات پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

بھارت میں بجلی گھروں اور اینٹوں کے بھٹوں میں پرالی سے تیار کردہ پیلیٹس کے استعمال کے شواہد موجود ہیں، تاہم پاکستان میں سیمنٹ کے بھٹوں کے لیے ایسا کوئی معاہدہ اس وقت تک محض ایک تجویز ہی رہے گا، جب تک عملی تجربات سے اس کی موزونیت ثابت نہیں ہوجاتی۔

فصلوں کی باقیات کے دیگر ممکنہ استعمالات میں بایوماس سے بجلی کی پیداوار، کمپریسڈ بائیو گیس، بائیو ایتھانول، پیپر بورڈ، پیکجنگ اور بایو کمپوزٹس کی تیاری شامل ہیں۔ اس حوالے سے ’’پیسنگ گراس‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والا متعلقہ مضمون بھی فصلوں کی باقیات سے تیار کردہ مواد کے امکانات کا جائزہ لیتا ہے۔ تاہم ان مصنوعات کا تجارتی استعمال شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی باقاعدہ جانچ کی جائے، خام مال کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور خریداروں کا قابلِ اعتماد نظام موجود ہو۔

اس شعبے میں معاشی سرگرمیوں کا انحصار موسمی حالات پر ہے۔ بیلر مشینوں اور ٹرکوں کی خریداری پر لاگت آتی ہے، کھلی پرالی زیادہ جگہ گھیرتی ہے، نمی سے متاثرہ گٹھے خراب ہوسکتے ہیں اور طویل فاصلے تک نقل و حمل سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ ختم ہوجاتا ہے۔ مزید یہ کہ پرالی کے دیگر متبادل استعمالات بھی موجود ہیں۔ جہاں زرعی اعتبار سے مفید ہو، وہاں زمین کی سطح کو ڈھانپنے یا مٹی میں شامل کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات کا مناسب حصہ چھوڑنا چاہیے اور صرف اس فاضل مقدار کو جمع کیا جائے جس کی دستیابی کی تصدیق ہوچکی ہو۔ بھارت میں سپلائی چین سے متعلق مطالعات بھی اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نقل و حمل، ذخیرہ کرنے، موسمی استعمال اور خریداروں کی یقینی دستیابی اس پورے نظام کی لاگت اور کامیابی کے فیصلہ کن عوامل ہیں۔

پاکستان کے لیے اس منصوبے کی کامیابی کا پیمانہ سادہ ہونا چاہیے: کیا اگلی فصل کی کٹائی تک کسان ایسی قابلِ اعتماد سروس حاصل کرسکیں گے جو مقررہ قیمت پر بروقت کھیت صاف کردے اور کوئی قریبی خریدار فصلوں کی باقیات خریدنے کے لیے موجود ہو؟ اس مقصد کے لیے اصل میں فراہم کی جانے والی باقیات کی مقدار، زیرِ خدمت رقبے، کسانوں کے اخراجات اور انہیں کی جانے والی ادائیگیوں، ترسیل کے دورانیے، باقیات کے آخری استعمال اور سیٹلائٹ کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کے اعداد و شمار باقاعدگی سے شائع کیے جانے چاہییں۔ ان معلومات کا مقامی فضائی معیار اور موسمی حالات کے اعداد و شمار کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی لیا جانا چاہیے۔

مشینری کی تعداد اور رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تعداد اسی وقت اہمیت رکھتی ہے جب یہ دیکھا جائے کہ فصلوں کی باقیات کھیت سے کس طرح اٹھائی جارہی ہیں اور انہیں کسی مفید استعمال کے لیے کس منزل تک پہنچایا جارہا ہے۔

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی کانفرنسیں بھی اصل مسائل سے صرفِ نظر کرنے لگیں
پاکستان کے حوالے سے تین کانفرنسیں امریکا کی تین معروف جامعات، ہارورڈ، جارج ٹاؤن اور شکاگو یونیورسٹی میں منعقد ہوچکی ہیں یا ہونے والی ہیں۔ ہارورڈ میں اپریل، جارج ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے اور شکاگو یونیورسٹی میں رواں ہفتے کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ ان جامعات کے نام یقیناً متاثر کن ہیں، لیکن ان سے غلط تاثر نہیں لینا چاہیے۔

یہ ہارورڈ، جارج ٹاؤن یا شکاگو یونیورسٹی کی اپنی کانفرنسیں نہیں ہیں بلکہ پاکستانی طلبہ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں، جو کیمپس میں ایک ہال بک کراتے ہیں۔ یونیورسٹی انہیں جگہ فراہم کرتی ہے اور لازمی طور پر اپنا نام بھی ان کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے۔ کوئی تحقیقی مرکز اپنا لوگو بھی شامل کرسکتا ہے، لیکن یونیورسٹی کا کوئی استاد ان کانفرنسوں کا ایجنڈا مرتب نہیں کرتا، نہ ہی موضوعات اور مواد کا جائزہ لیتا ہے اور نہ ہی وہاں ہونے والی گفتگو کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ ہارورڈ کے اپنے ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ نے بھی طلبہ کی جانب سے منعقدہ کانفرنسوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ موضوعات اور مقررین کا انتخاب منتظم طلبہ خود کرتے ہیں۔

ان کانفرنسوں کے مالی وسائل بھی پاکستانی ہیں۔ جارج ٹاؤن کانفرنس کے سرپرستوں میں سرِفہرست پنجاب حکومت کی ملکیت بینک آف پنجاب تھا، جبکہ پاکستانی نژاد امریکی کاروباری کونسلز اور فاؤنڈیشنز بھی معاونین میں شامل تھیں۔ ہارورڈ کی پہلی کانفرنس کا مرکزی اسپانسر پاکستان کی ایک فوڈ کمپنی تھی۔ شکاگو یونیورسٹی نے پاکستان کے سفارت خانے اور قونصل خانے کو اپنے شراکت داروں میں شامل کیا ہے۔ اس طرح ایجنڈا پاکستانی طلبہ اور ان کے پاکستانی اسپانسرز طے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کانفرنسوں کا انداز اسلام آباد کے سرکاری حلقوں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی ایسی تقریب کے انعقاد کے لیے پاکستانی یونیورسٹی کی معاونت پر آمادہ نہیں۔ تاہم فی الحال اس پہلو کو چھوڑ دیتے ہیں۔

مقررین کا انتخاب اور اصل مسائل سے گریز

اب ان کانفرنسوں میں مدعو کیے جانے والے افراد پر نظر ڈالیں۔ ہارورڈ میں وزیر خزانہ شریک ہوئے، جبکہ شکاگو یونیورسٹی کی کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ایک وزیر مملکت اور پنجاب کے صوبائی وزیر کو مدعو کیا گیا ہے۔ جارج ٹاؤن میں سابق وزرا اور تقریب کے اخراجات برداشت کرنے والے بینک کے چیف ایگزیکٹو نے شرکت کی۔ ان کے گرد شوبز اور دیگر شعبوں کی معروف شخصیات موجود ہیں۔ ہارورڈ کی اختتامی نشست میں ایک فلمی اداکار کو کلیدی مقرر بنایا گیا، جبکہ ثقافتی سیشن میں فیشن ڈیزائنر اور موسیقار بھی شامل تھے۔ جارج ٹاؤن میں فلم ساز اور پوڈکاسٹر کو مدعو کیا گیا، جبکہ شکاگو یونیورسٹی میں ہر شام کے اختتام پر ٹکٹوں کے ذریعے داخلے والا موسیقی کا پروگرام رکھا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ان کانفرنسوں میں وزرا کو کیوں بلایا جاتا ہے؟ ملک کو موجودہ مشکلات سے دوچار کرنے کی ذمہ داری انہی لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی 1997ء سے اب تک چار حکومتوں میں اسی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ کیا طلبہ انہیں ان کی بات سننے کے لیے بلا رہے ہیں یا ان کی پالیسیوں اور عدم کارکردگی پر سوال اٹھانے کے لیے؟ کانفرنس کا طریقہ کار خود اس سوال کا جواب دیتا ہے۔ نہ کوئی تحقیقی مقالہ پیش کیا جاتا ہے جس کا انہیں جواب دینا پڑے، نہ کوئی مبصر موجود ہوتا ہے اور نہ ہی ان کے سامنے کوئی ناقد بٹھایا جاتا ہے۔ وزیر صاحب تقریر کریں گے، تالیاں بجیں گی، تصاویر بنیں گی اور وہ شکاگو کے باوقار اسٹیج سے ملنے والی شہرت کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، بغیر کسی سخت سوال کا جواب دیے۔

ناقدین اور محققین کانفرنسوں سے باہر

ان کانفرنسوں میں ناقدین اور محققین کو مدعو نہیں کیا جاتا۔ جارج ٹاؤن اور شکاگو کی مقررین کی فہرستوں میں پاکستان کی معیشت پر تحقیق کرنے والا کوئی نمایاں پاکستانی ماہرِ تعلیم شامل نہیں۔ ہارورڈ اس حوالے سے واحد استثنا تھا، جہاں وزیر خزانہ کے ساتھ دو ماہرینِ معاشیات کو بھی بٹھایا گیا۔ ہر سیشن میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔ تاہم وہاں بھی محض ایک پینل مباحثہ تھا اور کوئی تحقیقی مقالہ موجود نہیں تھا جس کی بنیاد پر شرکا کو ان کی باتوں کا جواب دہ ٹھہرایا جاسکتا۔

اس کے علاوہ ملک کو درپیش اہم ترین مسائل بھی زیر بحث نہیں آئے۔ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث جاری ہے۔ سول سروس میں اصلاحات کا وعدہ کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے، لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ طاقتور وزیر داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہوٹلوں کی شدید کمی ہے اور آئینی ایونیو پر ضبط کیا گیا ایک ٹاور فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ اعلان ریاست کی شہروں، جائیداد اور سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ کی کیا عکاسی کرتا ہے؟

پاکستان آئی ایم ایف کے 25ویں پروگرام میں شامل ہوچکا ہے، لیکن کسی کے پاس ایسا منصوبہ نہیں کہ ملک اس ادارے کے پروگراموں سے مستقل طور پر کیسے نکلے گا۔ توانائی کا بحران بھی بدستور موجود ہے۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تقریباً 12 ہزار ارب روپے جبکہ گیس کے شعبے میں 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

تینوں کانفرنسوں میں ان مسائل پر کوئی خصوصی سیشن نہیں رکھا گیا۔ شکاگو یونیورسٹی نے وفاقی نظام سے متعلق ایک سیشن ضرور شامل کیا ہے، لیکن اس میں جواب دینے کے لیے وزیر منصوبہ بندی کو مدعو کیا گیا ہے اور میز پر کوئی تحقیقی مقالہ یا منصوبہ بندی سے متعلق پالیسی دستاویز موجود نہیں ہوگی۔

اسلام آباد کا ماڈل بیرون ملک بھی منتقل

میں پہلے بھی پاکستان میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں کے بارے میں لکھ چکا ہوں۔ یہاں ہونے والی تقریبات ہمیشہ اصلاحات کے حقیقی ایجنڈے سے گریز کرتی ہیں۔ مجھے امید تھی کہ بیرون ملک مقیم طلبہ، جو وزارتوں اور سرکاری اثرورسوخ سے دور ہیں، اس سے بہتر کردار ادا کریں گے۔ لیکن انہوں نے بھی اسلام آباد کا وہی ماڈل اختیار کرلیا اور اسے صرف ایک زیادہ شاندار پس منظر فراہان طلبہ کے پاس توانائی، رسائی اور ایسا سامعین کا حلقہ موجود ہے جس کا اسلام آباد کے کسی ہال میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں اس صلاحیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔ ناقدین اور محققین کو مدعو کیا جائے، وزرا کو ایسے منصب پر بٹھایا جائے جہاں انہیں سوالات کے جواب دینا پڑیں۔ ہر سیشن میں ایک مشکل سوال ضرور اٹھایا جائے، مثلاً کیا نئے صوبے اپنے اخراجات خود برداشت کرسکیں گے؟ اس سوال کے دونوں پہلوؤں پر بحث کے لیے متعلقہ ماہرین بھی موجود ہوں۔ اسپانسرز کو واضح کردیا جائے کہ ہال کے اخراجات برداشت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کانفرنس کا ایجنڈا بھی خرید سکتے ہیں۔ لیکن دوسرے پاکستانیوں کی طرح ان طلبہ کا مستقبل بھی پاکستان میں امیر اور بااثر شخصیات سے تعلقات استوار کرنے سے وابستہ ہے۔م کردیا۔

تقریبات اور ثقافتی میلے یقیناً اچھی سرگرمیاں ہیں اور موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ لیکن انہیں پاکستان کے مستقبل پر ہونے والا مباحثہ قرار نہیں دینا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے مستقبل پر اصل اور بامعنی بحث ابھی تک نہ ملک کے اندر ہوئی ہے اور نہ ہی بیرون ملک۔

بشکریہ : بزنس ریکارڈر 2026ء

شوگر انڈسٹری کو مزید منافع بخش بنانے کی ضرورت
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 24 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ہمارا ملک گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے اور تقریباً 12 لاکھ ہیکٹر رقبے پر گنے کی کاشت کی جاتی ہے۔ پاکستان ہر سال تقریباً 8 کروڑ ٹن گنا کرش کرتا ہے اور 2005 سے باقاعدگی کے ساتھ ریفائنڈ چینی برآمد کر رہا ہے۔ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور کسانوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے مقامی طور پر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) گنے کی تیاری کے حوالے سے بھی پاکستان برازیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

جدید مشینی کاشتکاری اور بین الفصلی کاشت (انٹر کراپنگ) کے طریقوں کو اپنانے سے گنا کسانوں کے لیے زیادہ منافع بخش اور پرکشش فصل بنتا جا رہا ہے، تاہم اسے پانی کے زیادہ استعمال کے باعث اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بجائے اسے کاربن جذب کرنے والی فصل کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہیے۔

متعدد فصلوں کی کاشت سے بھی اس بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ کسانوں کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ موسمیاتی دباؤ اور اپنے کھیتوں کی موزونیت کے مطابق فصلوں کا انتخاب کر سکیں اور انہیں منڈیوں تک رسائی بھی حاصل ہو۔ اس حکمت عملی کی کامیابی کی مثال چاول اور مکئی کی صنعتیں ہیں، جو ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرمبادلہ بھی کما رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چاول کی صنعت نے برآمدات میں تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تقریباً 4 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ حکومتی پالیسیاں تھیں، جن کے تحت اس شعبے کو آزاد منڈی کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

شوگر انڈسٹری کو بھی اسی طرز پر ضابطوں سے آزاد کرنے سے منڈی کی بے قاعدگیاں ختم، پائیدار فصلوں کے انتخاب کی حوصلہ افزائی اور برآمدات و ترقی کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

شوگر انڈسٹری حکومت سے چینی کی زیادہ مقدار برآمد کرنے کی اجازت طلب کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) صنعت کو ضابطوں سے آزاد کرنے کی بھی حامی ہے۔ صنعت کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم نے ضابطوں کے خاتمے اور مارکیٹ اصلاحات سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی، جس نے پی ایس ایم اے، کسان تنظیموں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ متعدد اجلاس کیے، تاکہ سخت حکومتی کنٹرول والے اس شعبے کو آزاد منڈی کے اصولوں کی طرف منتقل کیا جا سکے۔

حال ہی میں وزیراعظم کی زیر صدارت کمیٹی نے شوگر انڈسٹری کو مرحلہ وار ضابطوں سے آزاد کرنے پر اتفاق کیا، تاہم سندھ حکومت ان مراحل کے لیے مقررہ مدت میں توسیع کی خواہاں ہے۔

ماضی میں زرعی ماحولیاتی خطوں کی بنیاد پر مخصوص فصلوں کے کاشت کے طریقے اپنائے جاتے تھے ، تاکہ پیداوار کے فوائد زیادہ سے زیادہ حاصل کیے جا سکیں۔ تاہم بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بے ترتیب بارشوں نے پاکستان بھر میں ان خطوں اور فصلوں کے روایتی طریقہ ہائے کاشت کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث ان کی ازسرنو درجہ بندی ضروری ہو گئی ہے۔

گزشتہ 25 برسوں (2001 سے 2025) کے دوران پاکستان میں کپاس کا زیرکاشت رقبہ 59 لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر 32 لاکھ ایکڑ رہ گیا، یعنی 27 لاکھ ایکڑ کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس دیگر بڑی فصلوں کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوا۔ گنے کا رقبہ 15 لاکھ 20 ہزار ایکڑ سے بڑھ کر 20 لاکھ 10 ہزار ایکڑ ہوا، یعنی 4 لاکھ 90 ہزار ایکڑ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاول کا رقبہ 40 لاکھ سے بڑھ کر 67 لاکھ ایکڑ، جبکہ مکئی کا رقبہ 10 لاکھ سے بڑھ کر 27 لاکھ ایکڑ ہو گیا۔

پانی کے استعمال کے حوالے سے گنے کی فصل فی ایکڑ تقریباً 50 لاکھ 43 ہزار لیٹر پانی استعمال کرتی ہے، جو گندم اور چاول کی فصلوں کے مشترکہ کاشت کے دورانیے (70 لاکھ 11 ہزار لیٹر) سے نمایاں طور پر کم، تاہم گندم اور کپاس کے مشترکہ دورانیے (40 لاکھ 59 ہزار لیٹر) سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چاول زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصل ہے۔ جدید آبپاشی کے طریقے، مثلاً ڈرپ اریگیشن، بہتر زرعی طریقہ کار اور بلند کیاریوں پر بین الفصلی کاشت سے ایک ہی فصل پر انحصار کے منفی اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کے قیام سے کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور ملوں کو بھی آلو کی فصل کی طرز پر کارپوریٹ فارمنگ اختیار کرنے کی ترغیب ملی ہے۔ مزید یہ کہ گنا کسانوں کو شوگر ملوں سے ادائیگی کی یقین دہانی فراہم کرتا ہے اور اس میں کیڑوں کے حملوں کا خطرہ بھی نسبتاً کم ہوتا ہے۔

2001 سے 2025 کے دوران پنجاب میں کپاس کا زیرکاشت رقبہ تقریباً 27 لاکھ ایکڑ کم ہوا۔ اس کی ایک وجہ فصل کی ناکامی، نقصان دہ کیڑوں، خصوصاً رس چوسنے اور پتے کھانے والے کیڑوں اور بیماریوں بالخصوص کپاس کے پتوں کے مروڑ وائرس (سی ایل سی وی) کا خطرہ ہے۔ نتیجتاً کسانوں نے غیر یقینی منڈیوں پر انحصار کرنے کے بجائے زیادہ منافع اور یقینی ادائیگی والی فصلوں کی کاشت شروع کر دی۔

پاکستان میں 90 سے زائد شوگر ملیں ہیں، تاہم کرشنگ کا سیزن صرف 100 سے 120 دن جاری رہنے کے باعث یہ سال کے تقریباً آٹھ ماہ بند رہتی ہیں۔ اس صنعت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ گنے کی کاشت کو خریف اور بہار دونوں موسموں میں وسعت دی جائے، تاکہ ملیں زیادہ عرصے تک کام کر سکیں۔

حکومت نہ صرف گنے کی رسد کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ چینی کی قیمتیں بھی مقرر کرتی ہے، تاہم کسانوں کی ماحولیاتی خدمات کو نظر انداز کیا جاتا ہے، جن میں پانی کی بچت، کاربن جذب کرنا اور کھیتوں میں باقیات جلانے سے گریز کے ذریعے فضائی آلودگی میں کمی شامل ہیں۔ حقیقی اصلاحات کے لیے ضروری ہے کہ کسانوں کی ان ماحولیاتی خدمات کو تسلیم کیا جائے اور فصلوں کی کاشت کے علاقوں میں لچک پیدا کی جائے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے تقریباً 10 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ حکومت نے صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن برآمد کرنے کی منظوری دی ہے، جسے ایسوسی ایشن نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، پی ایس ایم اے، کسان تنظیموں اور صارفین کے نمائندے جامع اور شفاف مذاکرات کریں۔

حال ہی میں نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے اضافی چینی کی برآمد نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے متعدد اجلاس منعقد کیے۔

کمیٹی نے ایسا طریقہ کار طے کر لیا ہے جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں چینی کی خوردہ قیمت متاثر کیے بغیر اضافی ذخائر برآمد کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم برآمدی مقدار میں کسی ممکنہ اضافے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ امید ہے کہ حکومت ایسی متوازن برآمدی پالیسی اختیار کرے گی جس سے ملک کو ضروری زرمبادلہ حاصل ہو سکے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی زد میں، معاشی بحران جنم لینے کا خدشہ
موسمیاتی تبدیلی کو عموماً ماحولیاتی مسئلہ قرار دیا جاتا ہے، تاہم پاکستان کے لیے اس کے اثرات معیشت، سماجی استحکام اور انسانی وسائل کو براہِ راست متاثر کر رہے ہیں۔ سیلاب جہاں فصلیں ڈبو دیتے ہیں اور گھر تباہ کردیتے ہیں، وہیں شدید گرمی محنت کشوں کی پیداواری صلاحیت گھٹاتی ہے، جبکہ پانی کی مسلسل قلت زراعت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔

ان نمایاں قدرتی آفات کے پس منظر میں ایک سنگین ناانصافی بھی پوشیدہ ہے: عالمی کاربن اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالنے والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصانات کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے بار بار آنے والے بحران ظاہر کرتے ہیں کہ موسمیاتی خطرات محض جغرافیائی محل وقوع یا موسم کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ نظامی غربت، کمزور بنیادی ڈھانچے، ردعمل پر مبنی شہری منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی کمزوریوں کا عکاس ہیں۔ موسمیاتی خطرات اس وقت انسانی المیوں میں تبدیل ہوتے ہیں جب گھرانوں، برادریوں اور سرکاری اداروں کے پاس ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری وسائل اور استعداد موجود نہیں ہوتی۔

موسمیاتی جھٹکوں کی معاشی قیمت

پاکستان کو درپیش خطرات کی شدت ایسی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 کے تخمینے کے مطابق 2025ء کے سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایک ہزار 39 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 70 اضلاع میں 65 لاکھ افراد کی زندگی متاثر ہوئی۔ زرعی نقصانات کا تخمینہ تقریباً 430 ارب روپے جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے ہونے والا نقصان 307 ارب روپے لگایا گیا۔ اس سے قبل 2022ء کے سیلاب بھی اس خطرے کی شدت واضح کرچکے تھے، جن سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور معیشت کو بھاری نقصان پہنچا۔

تاہم، یہ مجموعی اعداد و شمار معاشی نقصانات کی مکمل تصویر پیش نہیں کرتے۔ تباہ شدہ رسدی راستے تجارت مفلوج کردیتے ہیں، فصلوں کی بربادی دیہی آمدنی ختم کردیتی ہے اور مکانات تباہ ہونے کے باعث خاندانوں کو دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرنا پڑتی ہے۔ سرکاری مالیات پر بھی اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ ترقیاتی فنڈز بار بار ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے منتقل کردیے جاتے ہیں، جس سے ریاست مستقل طور پر بحرانوں سے نمٹنے کے چکر میں پھنس جاتی ہے۔

مالیاتی گنجائش کا بحران: موسمیاتی تبدیلی اور قرضوں کا چکر

قدرتی آفت آنے پر فوری امداد اور تعمیر نو کی ضروریات حکومت کو صحت، تعلیم اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سمیت طویل مدتی اہم سرمایہ کاری کے لیے مختص فنڈز دوسری جانب منتقل کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ سرکاری سرمائے کی یہ مسلسل ازسرنو تقسیم پاکستان کی پہلے ہی محدود مالیاتی گنجائش کو مزید سکیڑ دیتی ہے۔

ہنگامی اخراجات کے خسارے پورے کرنے اور تباہ شدہ سرکاری اثاثوں کی بحالی کے لیے ریاست کو مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ نتیجتاً موسمیاتی جھٹکے ملکی قرضوں میں اضافے کا براہِ راست سبب بنتے ہیں اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے قرضوں کے ایک نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسا دیتے ہیں، جہاں قومی وسائل پائیدار ترقی کے بجائے صرف بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ پہلے جیسی حالت میں لانے پر خرچ ہوتے رہتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کی غیر مساوی قیمت

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات معاشرے کے تمام طبقات پر یکساں نہیں پڑتے۔ وہ گھرانے جن کے پاس بچت، باضابطہ بیمہ اور محفوظ رہائش موجود ہو، کسی آفت کے بعد نسبتاً جلد بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس یومیہ اجرت پر گزارا کرنے والے یا غیر رسمی معیشت سے وابستہ خاندان ایک ہی موسمیاتی جھٹکے کے نتیجے میں شدید مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

جب شدید گرمی کے باعث کھلی فضا میں کام کرنے والے مزدوروں کو تعمیراتی مقامات پر کام روکنا پڑتا ہے تو ضائع ہونے والے کام کے گھنٹوں کا براہِ راست مطلب ان کے خاندانوں کے لیے کھانے کی کمی ہوتا ہے۔ اسی طرح اچانک آنے والے سیلاب کسی چھوٹے کاشت کار کی ایک ایکڑ زمین بہا لے جائیں تو اس کے مہینوں کے سرمائے، بیجوں کے ذخیرے اور غذائی تحفظ کو بھی ختم کردیتے ہیں۔

خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کو انخلا، طبی سہولتوں تک رسائی اور معاشی بحالی کے دوران اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سماجی اور آبادیاتی حقائق کو نظرانداز کرنے والی آفات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی اپنی بنیادی اخلاقی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

معاشی نقصانات سے آگے: انسانی صلاحیتوں کا بحران

موسمیاتی آفات کے انسانی اثرات فوری نقل مکانی اور جانی نقصان تک محدود نہیں رہتے، بلکہ تعلیم، صحت عامہ اور غذائیت کے شعبوں میں یکے بعد دیگرے بحران پیدا کرتے ہیں۔

جب آمدنی ختم ہوجاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے تو خاندانوں کو مشکلات سے نمٹنے کے لیے نقصان دہ اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ ان میں خوراک کے معیار اور تنوع میں کمی، بچوں کو اسکول سے اٹھانا یا ضروری طبی علاج میں تاخیر شامل ہیں۔

بچپن میں ناکافی غذائیت بچوں کی ذہنی نشوونما متاثر کرتی ہے، جبکہ اسکولوں کی بندش اور کلاس رومز کی تباہی پوری نسل کے مستقبل میں روزگار کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ طویل بیماری گھرانوں کی آمدنی مزید کم کردیتی ہے، یوں خاندان ایک ایسے خود کو دہرانے والے چکر میں پھنس جاتے ہیں جہاں موجودہ فلاح و بہبود کی تباہی مستقبل میں انسانی صلاحیتوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

لہٰذا موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت کو محض عمارتوں اور اثاثوں کے تحفظ کی کوشش کے بجائے انسانی ترقی کی بنیادی ترجیح قرار دینا ضروری ہے۔

کمزور منصوبہ بندی اور موسمیاتی خطرات

پاکستان میں موسمیاتی آفات کی شدت انتظامی ناکامیوں اور کمزور منصوبہ بندی کے باعث مزید بڑھ جاتی ہے۔ شہروں کی بے ہنگم توسیع، قدرتی نکاسی آب کے راستوں میں رکاوٹیں، ٹھوس فضلے کا ناقص انتظام اور سیلاب کے زیادہ خطرے والے علاقوں میں تعمیرات معمول کی موسمی بارشوں کو بھی تباہ کن خطرات میں تبدیل کردیتی ہیں۔

ہمارے شہروں میں تیز رفتار شہری آبادی کے پھیلاؤ کے مقابلے میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی پیچھے رہ گئی ہے، جس سے کنکریٹ کے جنگل معمولی موسمیاتی دباؤ کے دوران بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

اس بحران کی بنیادی وجہ شاذونادر ہی وسائل کی مکمل عدم دستیابی ہوتی ہے، بلکہ اصل مسئلہ طرز حکمرانی، قوانین پر عمل درآمد، دیکھ بھال اور اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ جب سرکاری سرمایہ کاری میں موسمیاتی خطرات کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تو ریاست انجانے میں ایسے مہنگے بوجھ کو فروغ دیتی ہے جن کی بحالی کے لیے مسلسل اخراجات درکار ہوتے ہیں۔

رہائش، ٹرانسپورٹ، شہری زمین کے استعمال اور زرعی پالیسی سے متعلق معمول کے فیصلوں میں موسمیاتی خطرات کی پیشگی پیش بینی کو شامل کرنا چاہیے، تاکہ آفت کے بعد بحالی کے بجائے خطرات میں کمی کو ترجیح دی جاسکے۔

کوپ 31 کا ترکیہ کے شہر انطالیہ میں آغاز ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کی۔ اعلیٰ سطح پر حکومتی شرکت کو بامعنی ماحولیاتی سفارت کاری اور ملک کے لیے ٹھوس فوائد میں تبدیل ہونا چاہیے۔

دنیا کے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل پاکستان کے لیے ماحولیاتی سفارت کاری کی حقیقی کامیابی کا پیمانہ وفد کا حجم یا قیادت کی نمایاں موجودگی نہیں، بلکہ موسمیاتی مالیات، موافقت کے لیے معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ایسے وعدوں کا حصول ہے جو ملک میں موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت مضبوط بنائیں۔

آفات سے نمٹنے کے بجائے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا

ہنگامی امداد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم صرف آفت کے بعد ہنگامی اقدامات پر انحصار کرنے والی حکومتی حکمت عملی معاشی اعتبار سے پائیدار نہیں۔ مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے طرز حکمرانی کے اہم شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ضروری ہے۔

پیشگی حکمت عملی اور سماجی تحفظ

ردعمل پر مبنی طرز عمل سے فعال حکمت عملی کی جانب منتقلی کے لیے ضروری ہے کہ قدرتی آفت آنے سے پہلے ہی سماجی تحفظ کے نظام کو بروئے کار لایا جائے۔ آفت کے بعد صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تقسیم کرنے کے بجائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور احساس پروگرام جیسے ادارہ جاتی ذرائع سے پیشگی نقد مالی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔

معتبر ابتدائی انتباہی اطلاعات موصول ہونے پر، سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے یا شدید گرمی کی لہر عروج پر پہنچنے سے پہلے، خطرے سے دوچار آبادیوں کو ہدف بنا کر مالی معاونت فراہم کرنے سے خاندان خوراک کا ذخیرہ محفوظ کرسکتے ہیں، اپنے مویشیوں کو بچا سکتے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ روزگار اور ذریعہ معاش تباہ ہونے کے بعد نقصانات کا ازالہ کرنے کے مقابلے میں پیشگی اقدامات کم خرچ اور زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

موسمیاتی موافقت کے لیے مالی وسائل کی کمی دور کرنا

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لیے درکار بھاری سرمایہ صرف ملکی بجٹ سے پورا کرنا ممکن نہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی موسمیاتی مالیاتی ذرائع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، جن میں نقصانات اور تباہ کاریوں کے ازالے کے لیے مالی معاونت (لاس اینڈ ڈیمیج فنڈنگ)، گرین بانڈز اور کثیرالجہتی اداروں کے رعایتی شرائط پر فراہم کردہ موافقتی فنڈز شامل ہیں۔

تاہم، عالمی سطح پر دستیاب ان مالی وسائل تک رسائی کے لیے ملک کے اندر مضبوط انتظامی اور ادارہ جاتی نظام قائم کرنا ضروری ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی سرمایہ کاری کا امکان ان ممالک میں زیادہ ہوتا ہے جہاں اخراجات کا ریکارڈ شفاف، منصوبوں کی نگرانی مؤثر اور اداروں کا احتساب یقینی بنایا گیا ہو۔ اس لیے بیرونی موسمیاتی مالی معاونت اور انصاف کے حصول کے لیے داخلی مالیاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانا بنیادی شرط ہے۔

موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنا معاشی ضرورت

پاکستان خود کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی صرف حکومتی احکامات کے ذریعے ان سے مطابقت پیدا کرنا ممکن ہے۔ تاہم، پیشگی تیاری کے فوائد، عدم اقدام کے نتیجے میں وقت کے ساتھ بڑھنے والے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔

پالیسی کے حوالے سے بنیادی ضرورت واضح ہے: موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت کو مجموعی معاشی منصوبہ بندی، غربت کے خاتمے اور شہری ڈھانچے کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔ بالآخر قومی ترقی کا اندازہ صرف سڑکیں تعمیر کرنے، افتتاحی تقریبات منعقد کرنے یا مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں ظاہری اضافے سے نہیں لگایا جاسکتا۔ حقیقی ترقی کا پیمانہ یہ ہے کہ عام شہری اپنے گھر، روزگار، صحت اور بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگائے بغیر نظامی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔

پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا کوئی اختیاری ماحولیاتی ہدف نہیں، بلکہ معاشی ضرورت، بقا کی حکمت عملی اور سماجی معاہدے کا لازمی جزو ہے۔ یہ پائیدار انسانی ترقی کی بنیادی شرط اور بالآخر ریاستی طرز حکمرانی کا ایک اہم امتحان بھی ہے۔

ترقیاتی اخراجات میں بھاری کٹوتی
پلاننگ کمیشن نے مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ کے دوران وفاقی ترقیاتی اخراجات کے تخمینے جاری کردیے ہیں۔ اس عرصے میں ترقیاتی اخراجات 103.9 ارب روپے رہے، جو رواں مالی سال کے وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے سالانہ مختص بجٹ کا محض 10.4 فیصد ہیں۔

وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے سالانہ بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں حقیقی معنوں میں تقریباً 20 فیصد کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید یہ کہ مالی سال 2025-26 میں وفاقی ترقیاتی اخراجات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا محض 0.9 فیصد رہے، جبکہ دو دہائیاں قبل یہ شرح 2.3 فیصد سے زیادہ تھی۔

یہ وفاقی سطح پر ترقیاتی اخراجات میں طویل مدتی کمی کے مسلسل عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ بنیادی ڈھانچے اور سماجی خدمات پر حکومتی اخراجات نجی سرمایہ کاری کی افادیت اور منافع بخش ہونے کے امکانات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر معاشی ترقی کے عمل کو فروغ ملتا ہے۔

وفاقی سطح پر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور کٹوتیوں کے پیچھے دو بنیادی وجوہات کارفرما ہیں۔ پہلی وجہ مالیاتی گنجائش  پیدا کرنا ہے ، تاکہ بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں اور بڑے بجٹ خساروں کے نتیجے میں قرضوں پر سود اور اصل رقم کی ادائیگی کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کو پورا کیا جاسکے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ خصوصاً ان برسوں میں جب پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت ہوتا ہے، بجٹ خسارے میں نمایاں کمی بنیادی اہداف میں شامل ہوتی ہے۔ چونکہ جاری اخراجات میں فوری کمی کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے ترقیاتی اخراجات کے صوابدیدی حصے میں کٹوتی کی جاتی ہے۔

مالی سال 2005-06 سے 2025-26 تک سرکاری مالیاتی امور کے رجحانات کا طویل مدتی جائزہ لیا گیا ہے۔

اس عرصے کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ جی ڈی پی کے 11.1 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 15.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کا دو تہائی حصہ ٹیکس آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب میں بہتری کی وجہ سے حاصل ہوا۔

آمدنی میں اس اضافے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مجموعی ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی راہ ہموار ہونی چاہیے تھی۔ مالی سال 2005-06 میں ترقیاتی اخراجات جی ڈی پی کے 4 فیصد کے نسبتاً بلند تناسب پر تھے، جو مالی سال 2015-16 میں بھی برقرار رہے۔ تاہم اس کے بعد کمی کا رجحان شروع ہوا اور مالی سال 2025-26 تک یہ شرح گھٹ کر 2.6 فیصد رہ گئی۔

اس کمی کی بنیادی وجہ قرضوں کی ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ تھا، جو مالی سال 2005-06 میں جی ڈی پی کے 2.4 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 5.5 فیصد تک پہنچ گئیں۔ اس صورتحال کے باعث بجٹ خسارے کو قابلِ انتظام سطح پر رکھنے کے لیے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی ناگزیر ہوگئی۔

جدول میں سرکاری اخراجات کے اہم اجزا، جنہیں عموماً تھری ڈی   کہا جاتا ہے، کی سطح اور درجہ بندی میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تھری ڈی  یعنی ترقیاتی اخراجات، قرضوں کی ادائیگیوں اور دیگر اہم سرکاری اخراجات کی درجہ بندی میں بنیادی تبدیلی جدول سے واضح ہوتی ہے۔ مالی سال 2015-16 تک ترقیاتی اخراجات سب سے زیادہ تھے، تاہم اس کے بعد یہ تیسرے نمبر پر آگئے۔ قرضوں کی ادائیگیوں میں جی ڈی پی کے تناسب سے 3.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس کے ساتھ ترقیاتی اخراجات کا تناسب جی ڈی پی کے 4 فیصد سے کم ہوکر 2.6 فیصد رہ گیا۔

ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے ایک اور اہم رجحان وفاقی حکومت کے حصے میں نمایاں کمی ہے، خصوصاً ساتویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے بعد، جس کے تحت قابلِ تقسیم محاصل میں صوبائی حکومتوں کا حصہ نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا تھا۔

قومی ترقیاتی اخراجات میں وفاقی حکومت کا حصہ مالی سال 2005-06 میں 56 فیصد تک تھا، جو مالی سال 2025-26 تک کم ہوکر 34 فیصد رہ گیا۔ درحقیقت گزشتہ ایک دہائی کے دوران وفاقی ترقیاتی اخراجات کی حقیقی مالیت میں 52 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی سطح پر ترقیاتی اخراجات میں حقیقی معنوں میں اتنی بڑی کٹوتی کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

اس حوالے سے سب سے پہلے وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مختلف شعبوں کے لیے مختص بجٹ کی تقسیم کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ چار شعبے ایسے ہیں جن کے لیے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 65 فیصد مختص کیا گیا ہے۔ ان میں شاہراہیں، صوبے اور خصوصی علاقے، آبی وسائل اور بجلی کی تقسیم کے شعبے شامل ہیں۔

پی ایس ڈی پی میں ان شعبوں کے حصص بالترتیب شاہراہوں کے لیے 22.4 فیصد، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے 23.3 فیصد، آبی وسائل کے لیے 10.3 فیصد اور بجلی کی تقسیم کے لیے 8.8 فیصد ہیں۔

جاری منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر آبی وسائل کے شعبے میں اس وقت 50 منصوبے زیرِ تکمیل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 4,059 ارب روپے ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے درکار باقی ماندہ رقم  1,555 ارب روپے ہے۔ تاہم مالی سال 2026-27 کے لیے اس شعبے کو صرف 105 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو باقی ماندہ لاگت کا محض 7 فیصد ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ موجودہ فنڈز کی فراہمی برقرار رہنے کی صورت میں کئی زیرِ تکمیل منصوبوں کو مکمل ہونے میں مزید تقریباً 15 سال لگ سکتے ہیں۔ اس دوران منصوبوں کی لاگت میں مہنگائی کے باعث مسلسل اضافہ بھی ہوتا رہے گا۔

خصوصاً آبی وسائل کے شعبے کی غیر معمولی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے سندھ طاس معاہدے سے الگ ہونے کے بعد پانی کی فراہمی میں کسی بھی ممکنہ کمی سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹیجک اقدامات ناگزیر ہیں۔ واضح طور پر رواں مالی سال اس شعبے کے لیے مختص رقم کم از کم بجٹ میں مختص رقم سے دوگنا ہونی چاہیے تھی۔

مزید یہ کہ مالی سال 2026-27 میں وفاقی پی ایس ڈی پی کو تقریباً ایک ہزار ارب روپے کی سطح پر برقرار رکھنے کے لیے بظاہر آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت ایک خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اس انتظام کے تحت صوبائی حکومتوں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ قومی اقتصادی اقدامات  کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ہزار ارب روپے بطور گرانٹ فراہم کریں گی۔

نتیجتاً صوبائی حکومتوں کے مشترکہ ترقیاتی بجٹ میں 700 ارب روپے سے زیادہ کی کمی کردی گئی ہے۔ واضح طور پر یہ ایک پائیدار انتظام نہیں ہے۔ درحقیقت بنیادی سماجی خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لیے مختص ہونے والے بعض اضافی وسائل کو ختم کرکے انہیں طبعی بنیادی ڈھانچے میں زیادہ سرمایہ کاری پر صرف کیا جارہا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ اہم پالیسی اصلاحات اور اقدامات کیے جائیں، تاکہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے نمایاں طور پر زیادہ فنڈز مختص کیے جاسکیں اور تیز رفتار معاشی ترقی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات فراہم کی جاسکیں۔

اس مقصد کے لیے پانچ اہم اقدامات ضروری ہیں :

اول، وفاقی حکومت کے جاری اخراجات میں کمی کی جائے۔ اس میں ان وزارتوں کے اخراجات بھی شامل ہیں جن کا وفاقی سطح پر برقرار رہنا ضروری نہیں، حکومت چلانے کے انتظامی اخراجات اور پاور سیکٹر کی سبسڈیز شامل ہیں۔

دوم، ٹیکس اصلاحات نافذ کی جائیں ، تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر وفاقی ٹیکس آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے جائیدادوں کی مالیت، کرایوں اور ریٹیل شعبے کی آمدنی کو زیادہ مؤثر انداز میں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ضروری ہے۔

سوم، عوامی خدمات کی فراہمی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری) کو زیادہ مؤثر انداز میں فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔

چہارم، نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کو کم سے کم رکھا جائے۔

پنجم، پہلے سے جاری اور تکمیل کے قریب پہنچنے والے منصوبوں کے لیے فنڈز میں اضافے کو ترجیح دی جائے ، تاکہ ان کے ترقیاتی فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جاسکے۔

مجموعی طور پر اگر ملکی معیشت کی شرح نمو کو پائیدار بنیادوں پر بڑھانا ہے تو ترقیاتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ناگزیر ہے، خصوصاً وفاقی سطح پر ترقیاتی فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

پاکستان کی 2027 کی فصلوں کا فیصلہ ابھی ہو رہا ہے
اکتوبر اور نومبر وہ مہینے ہیں جب پاکستان کے کسان گندم اور موسمِ سرما کی سبزیاں کاشت کرتے ہیں، جبکہ ترشاوہ پھلوں کے باغات کی دیکھ بھال میں مصروف ہوتے ہیں۔ ان ہفتوں میں بیج، فاسفیٹ، پانی، قرضوں تک رسائی اور قابلِ بھروسا قیمت کی اہمیت فصل کی کٹائی کے وقت کیے جانے والے کسی بھی اعلان سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس ماہ پنجاب کی نہری کالونیوں یا بالائی سندھ کے کھیتوں کا رخ کریں تو آپ کو 2027 کی فصل تیار ہوتی نظر آئے گی۔ زمین ہموار کی جا رہی ہے، گندم کا بیج بویا جا رہا ہے، آلو اور پیاز کی کاشت ہو رہی ہے، جبکہ کینو کے باغات میں پھل توڑنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

حکومت اپریل میں جو بھی اقدامات کرے، اگلے سال کی فصل کا حجم بڑی حد تک اس بات سے طے ہو جائے گا کہ آئندہ چھ ہفتوں کے دوران کسان کیا کچھ خرید سکتے ہیں، کتنا قرض حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے کتنا پانی دستیاب ہوگا۔ پنجاب میں نہری پانی سے سیراب ہونے والی گندم کی کاشت کے لیے تجویز کردہ مدت 20 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

گزشتہ سیزن کے اعدادوشمار اس حوالے سے ایک مناسب بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 کے مطابق زراعت کے شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی، تاہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ محض 1.44 فیصد تھا اور مجموعی بہتری کا زیادہ تر حصہ لائیو اسٹاک کے شعبے سے حاصل ہوا۔ گندم کی پیداوار 4.3 فیصد اضافے کے بعد 9 لاکھ 47 ہزار 800 ہیکٹر رقبے سے 2 کروڑ 96 لاکھ 5 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں فی ہیکٹر اوسط پیداوار تقریباً 3.12 ٹن رہی۔

آئندہ فصل کے لیے وفاقی کمیٹی برائے زراعت کی ایک ورکنگ دستاویز میں 97 لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے سے 3 کروڑ 30 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے حصول کے لیے فی ہیکٹر پیداوار 3.38 ٹن درکار ہوگی، جو گزشتہ سال کسانوں کی حاصل کردہ پیداوار سے 8.21 فیصد زیادہ ہے۔ یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے بیج کی نصف ضرورت پوری ہونے، فاسفیٹ کی ناکافی دستیابی اور پانی کی قلت کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

بیج: ضرورت کے مقابلے میں نصف دستیاب

سروے کے مطابق گزشتہ سیزن میں تصدیق شدہ گندم کے بیج کی دستیابی 5 لاکھ 92 ہزار 213 ٹن رہی، جبکہ ضرورت 11 لاکھ 43 ہزار 857 ٹن تھی۔ یوں ضرورت کا صرف 51.77 فیصد بیج دستیاب ہو سکا۔ رواں سیزن کے لیے وفاقی کمیٹی کے ورکنگ اعدادوشمار کے مطابق 11 لاکھ 91 ہزار 555 ٹن کی ضرورت کے مقابلے میں 6 لاکھ 11 ہزار 793 ٹن بیج دستیاب ہے، جو مجموعی ضرورت کا 51.34 فیصد بنتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ میں تصدیق شدہ بیج سے صرف 23 فیصد ضرورت پوری ہو رہی ہے، جبکہ بلوچستان میں یہ شرح محض 13 فیصد ہے۔

بقیہ رقبے پر کسان اپنا محفوظ کردہ اناج یا غیر یقینی معیار کا بیج استعمال کرتے ہوئے گندم کاشت کریں گے۔ پنجاب میں تصدیق شدہ بیج کے 7 ہزار 800 روپے مالیت کے تھیلے پر 800 روپے کی سبسڈی ان کسانوں کے لیے مددگار ہے جو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مراکز تک رسائی رکھتے ہیں، تاہم اس سے پانچ لاکھ ٹن سے زیادہ بیج کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔

فاسفیٹ: مہنگی بھی اور قلت کا شکار بھی

رواں سال مسئلہ یوریا کی دستیابی کا نہیں ہے۔ وفاقی کمیٹی کو توقع ہے کہ ڈی اے پی کی دستیابی 39 لاکھ 50 ہزار ٹن رہے گی، جبکہ اس کی طلب 35 لاکھ 96 ہزار ٹن ہے۔ تاہم فاسفیٹ کی دستیابی 7 لاکھ 66 ہزار ٹن بتائی گئی ہے، جبکہ طلب 8 لاکھ 38 ہزار ٹن ہے۔ اس طرح 72 ہزار ٹن کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی شعبے کو درآمدات کرنا ہوں گی۔ قیمتوں کے اعدادوشمار بھی اسی صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق گزشتہ سال ڈی اے پی کی قیمتوں میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ یوریا کی قیمتیں 4.5 فیصد کم ہوئیں۔ اسی دوران فاسفیٹ کے استعمال میں 1.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ نائٹروجن کے استعمال میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔

29 اکتوبر کو ادارے کے ہفتہ وار سروے میں ڈی اے پی کی فی بوری اوسط قیمت 17 ہزار 153 روپے ریکارڈ کی گئی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 17.60 فیصد زیادہ تھی، جبکہ یوریا کی فی بوری قیمت 4 ہزار 781 روپے رہی۔ اکتوبر کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق یوریا کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈی اے پی کی فروخت 24 فیصد کم ہو گئی۔

کسان فاسفیٹ کھاد کا استعمال کم کر رہے ہیں، حالانکہ گندم کی بوائی کے وقت اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کمی کے اثرات مارچ میں پیداوار کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

پانی: خشک موسم کا خدشہ

سروے کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ربیع سیزن کے دوران پانی کی دستیابی 3 کروڑ 14 لاکھ ایکڑ فٹ رہی، جبکہ اس کی اوسط مقدار 3 کروڑ 64 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ مزید یہ کہ جنوری سے مارچ 2026 کے دوران موسمِ سرما کی بارشیں معمول سے 12.3 فیصد کم رہیں۔

رواں سیزن کا آغاز اس سے بھی زیادہ خراب صورت حال میں ہو رہا ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی دستیابی میں 22 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ 30 ستمبر کو آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو متوقع 1 کروڑ 20 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ سے کم ہے۔

26 دسمبر سے 14 جنوری تک چشمہ بیراج بند رہے گا۔ جہاں نہری پانی کی فراہمی ناکافی ہوگی، وہاں کسان اپنے 15 لاکھ 50 ہزار ٹیوب ویلوں پر انحصار کریں گے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت 402.08 روپے فی لیٹر ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 45.13 فیصد زیادہ ہے۔

قرض اور زرعی مشینری: مالی وسائل بہت کم کسانوں تک پہنچ رہے ہیں

بظاہر زرعی قرضوں کی فراہمی کے اعدادوشمار خاصے بڑے دکھائی دیتے ہیں۔ سروے کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران 2 ہزار 161.64 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کیے گئے، جو 3 ہزار 61.66 ارب روپے کے ہدف کا 70.6 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.96 فیصد زیادہ ہیں۔

تاہم قرض لینے والے کسانوں کی تعداد میں اضافہ صرف 1.2 فیصد رہا اور یہ تعداد 29 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ سکی۔ اس کا مطلب ہے کہ بیشتر چھوٹے کسان اب بھی بیج اور کھاد ڈیلروں اور آڑھتیوں سے ادھار خریدنے پر مجبور ہیں، جس کی بالواسطہ لاگت انہیں بھاری پڑتی ہے۔

الیکٹرانک ویئرہاؤس رسیدوں کے عوض قرضوں کی سہولت، جس کے تحت کسان اپنا اناج گودام میں محفوظ رکھ کر اس کی بنیاد پر قرض حاصل کر سکتے ہیں، اب تک صرف 507 کسانوں تک پہنچی ہے اور اس کے تحت 3 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی 12.6 فیصد کمی ہوئی۔

پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 3 ہزار 500 روپے کا بلاسود ڈی اے پی قرض ایسی معاونت کی مثال ہے جو اس وقت اہمیت رکھتی ہے، تاہم یہ سہولت صرف ایک صوبے اور کسان کارڈ رکھنے والوں تک محدود ہے۔

پھل اور سبزیاں: قیمتوں میں دونوں سمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ

باغبانی کی فصلوں کی کاشت اور برداشت بھی اسی زرعی کیلنڈر کے مطابق ہوتی ہے، تاہم ان کے کاشت کاروں کو ایک مختلف نوعیت کے خطرے کا سامنا ہے، یعنی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ۔

گزشتہ سال آلو کی پیداوار میں 27.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر ایک کروڑ 27 لاکھ 75 ہزار 600 ٹن تک پہنچ گئی، تاہم اس کے نتیجے میں قیمتیں بری طرح گر گئیں۔

اکتوبر میں آلو کی قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں شہری منڈیوں میں 31.54 فیصد اور دیہی منڈیوں میں 42.23 فیصد کم رہیں، جبکہ شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 55.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے برعکس پیاز کی قیمتیں 81.89 فیصد بڑھ گئیں، کیونکہ اس کی پیداوار میں 2.2 فیصد کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ سیزن میں آلو اور ٹماٹر پر نقصان اٹھانے والے کسان اب یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آئندہ فصل کے لیے ان کی کتنی کاشت کی جائے۔

مجموعی طور پر سروے کے مطابق سبزیوں کی پیداوار میں 12.6 فیصد اور پھلوں کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ملک کے اہم موسمِ سرما کے پھل اور کینو کی برآمدات کی بنیاد سمجھے جانے والے ترشاوہ پھلوں کی پیداوار 39 لاکھ 11 ہزار ٹن پر برقرار رہی، جو گزشتہ سال سے زیادہ نہیں تھی۔ جولائی سے مارچ کے دوران پھلوں کی برآمدات 4 لاکھ 85 ہزار ٹن رہیں، جن کی مالیت 73 ارب 270 کروڑ روپے تھی۔

کینو کی برداشت کا موسم اب شروع ہو رہا ہے اور کاشت کاروں کو قیمتوں سے متعلق ایک اور اعلان کے بجائے برآمدی سہولتوں، کولڈ اسٹوریج اور پراسیسنگ کی زیادہ ضرورت ہے۔

حکومت کو آئندہ چھ ہفتوں میں کیا کرنا چاہیے؟

20 نومبر سے پہلے فاسفیٹ کھاد کسانوں تک پہنچائی جائے۔ وزارتِ صنعت اور وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو ڈی اے پی کی درآمدات کا شیڈول یقینی بنانا چاہیے تاکہ 72 ہزار ٹن کی کمی پوری کی جا سکے۔ صوبائی محکمہ ہائے زراعت کو ڈیلر کی سطح پر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ سندھ اور دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کے طرز پر ڈی اے پی کے لیے بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔

بیج کی کمی صرف مقدار نہیں بلکہ معیار کے ذریعے بھی پوری کی جائے۔ وفاقی ادارہ برائے تصدیق و رجسٹریشنِ بیج اور صوبائی سیڈ کارپوریشنز کو ضلع وار تصدیق شدہ، گرمی برداشت کرنے والی گندم کی اقسام کی دستیابی کے اعدادوشمار جاری کرنے چاہییں اور جعلی بیج کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ آئندہ سیزن کے لیے بیج کی صنعت کو تصدیق شدہ بیج کی فراہمی دگنی کرنے کا منصوبہ درکار ہے۔

پانی کی قلت کا شفاف انداز میں انتظام کیا جائے۔ صوبائی محکمہ ہائے آبپاشی کو ربیع سیزن اور نہروں کی بندش کے عرصے کے لیے پانی کی باریوں کا شیڈول جاری کرنا چاہیے تاکہ کسان اپنی بوائی اور آبپاشی کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی اسکیموں میں ان چھوٹے کسانوں کو ترجیح دی جانی چاہیے جو نہری نظام کے آخری سرے پر واقع ہیں اور پانی کی قلت سے سب سے پہلے متاثر ہوں گے۔

چھوٹے کسانوں تک قرضوں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ اسٹیٹ بینک کو صرف فراہم کردہ قرضوں کی مجموعی مالیت کے بجائے چھوٹے قرض داروں کی تعداد کے لیے بھی ہدف مقرر کرنا چاہیے۔ چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی رسک کوریج اسکیم اور ویئرہاؤس رسیدوں کے عوض قرضوں کی سہولت کو رواں سیزن میں گندم اور آلو کے کاشت کاروں تک بھی توسیع دی جانی چاہیے۔

گندم کے کاشت کاروں کو ایسی قیمت دی جائے جس پر وہ بھروسا کر سکیں۔ 2027 کی فصل کے لیے 40 کلو گندم کی 4 ہزار 500 روپے فی من امدادی قیمت کے اعلان کے ساتھ ہی صوبائی محکمہ ہائے خوراک کو خریداری کا ایک واضح منصوبہ جاری کرنا چاہیے، جس میں بتایا جائے کہ کتنی گندم خریدی جائے گی، کہاں سے خریدی جائے گی اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل کہاں سے فراہم ہوں گے۔ 2025 کی طرح اگر فصل کی کٹائی کے وقت امدادی قیمت کا اعلان تو ہو لیکن اس پر عمل درآمد نہ کیا جائے تو اس سے کسانوں کے آئندہ فصلوں کی کاشت سے متعلق فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

باغبانی کے شعبے کو ان کمزور پہلوؤں پر معاونت فراہم کی جائے جہاں اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ وزارتِ تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کینو کی برداشت کے عروج سے پہلے اس کی برآمدات کے لیے لاجسٹکس اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے معاملات حل کرنے چاہییں۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ اور صوبائی حکومتوں کو آلو اور ٹماٹر کے لیے کولڈ اسٹوریج اور پراسیسنگ کی سہولتوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ اچھی فصل کا اختتام کاشت کاروں کے لیے مالی تباہی پر نہ ہو۔

ان میں سے کوئی بھی اقدام نیا نہیں ہے اور ان میں سے بیشتر پہلے ہی کسی نہ کسی صوبے یا اسکیم کی سطح پر موجود ہیں۔ اصل کمی ان اقدامات کے بروقت نفاذ کی ہے۔

جو کسان نومبر کے پہلے ہفتے میں ڈی اے پی کھاد حاصل نہیں کر پاتا، وہ جنوری میں اسے استعمال نہیں کرے گا۔ اسی طرح جس کاشت کار کو گزشتہ سال آلو کی فصل پر نقصان اٹھانا پڑا ہو، وہ بہتر منڈی کی توقع کے بغیر آئندہ سال اس کی اتنی ہی کاشت نہیں کرے گا۔

اگر حکومت آئندہ چھ ہفتوں میں اقدامات کرتی ہے تو 2027 کی فصل اچھی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر اس نے اپریل تک انتظار کیا تو اس کے پاس صرف ہونے والے نقصان کا حساب لگانے کا موقع باقی رہ جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے محض دانشمندانہ ماڈل نہیں، جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت
نجکاری کمیشن اور ممکنہ خریدار، جن میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں، پاکستان کی بجلی کی مارکیٹ کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ایک ماڈل پر متفق ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ماڈل عالمی تجربات سے استفادہ کرتا ہے اور مقامی معیارات کے لحاظ سے ایک منفرد اور روایتی سوچ سے ہٹ کر تجویز ہے۔

اس منصوبے کو سیاست دانوں، بیوروکریٹس اور ان مفادات کے حامل حلقوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا جو موجودہ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تاہم یہ تجویز سنجیدہ غور و فکر کی مستحق ہے۔ پاکستان مزید تین دہائیاں بجلی کے شعبے میں ایسی اصلاحات کا متحمل نہیں ہو سکتا جو مراعات اور مفادات کے نظام کو تبدیل کیے بغیر صرف اداروں کی تشکیل نو تک محدود رہیں۔

اس تجویز کی بنیادی سوچ سادہ ہے : حکومت کو ایسے کاروباری معاملات سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے جنہیں مؤثر انداز میں چلانے میں وہ بارہا ناکام رہی ہے۔ واپڈا کی تنظیمِ نو، نیپرا کا قیام اور بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی یکے بعد دیگرے کوششیں تقریباً تین دہائیوں سے پالیسی سازوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ اس کے باوجود ریاست آج بھی بجلی کی سب سے بڑی خریدار اور فروخت کنندہ ہے، جبکہ اس کی ناکامیوں کی قیمت بدستور ٹیکس دہندگان اور صارفین کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

نئے ماڈل کے تحت بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک اور بجلی کی فراہمی کے کاروبار کو الگ الگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی آپریٹرز بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورکس کا انتظام سنبھالیں گے، جبکہ مختلف سپلائرز ایک دوسرے سے مسابقت کرتے ہوئے بجلی خرید کر صارفین کو فروخت کریں گے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے برقرار رکھے گی، تاہم ان معاہدوں کے تحت بجلی کی پیداواری صلاحیت سے متعلق ذمہ داریاں اور صارفین کے پورٹ فولیوز نجی سپلائرز میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نیٹ ورک آپریٹر آخری متبادل سپلائر کے طور پر بھی کام کرے گا، تاکہ کسی مسابقتی سپلائر کی ناکامی کی صورت میں صارفین کا بجلی سے رابطہ منقطع نہ ہو۔

اس ماڈل کی کشش خاصی زیادہ ہے۔ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی معاہدہ شدہ صلاحیت قومی گرڈ کی اوسط طلب سے کہیں زیادہ ہے۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے بڑے اخراجات بجلی کی فروخت کے سکڑتے یا جمود کا شکار ہوتے حجم سے پورے کیے جا رہے ہیں۔ بلند نرخ صارفین کو بجلی کی بچت، سولر سسٹم نصب کرنے یا ممکنہ حد تک قومی گرڈ سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ بجلی کی فروخت میں کمی کے باعث مقررہ اخراجات کا بوجھ کم یونٹس پر منتقل ہو جاتا ہے، جس سے گرڈ کی بجلی مزید مہنگی ہو جاتی ہے۔ یوں ایک نہ ختم ہونے والا چکر بن گیا ہے۔ مسابقت اس چکر کو توڑنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مثال کے طور پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کو دیکھیے، جس کی نجکاری متوقع طور پر سب سے پہلے کی جائے گی۔ یہ کمپنی سالانہ تقریباً 15 ارب یونٹ بجلی فروخت کرتی ہے۔ مجوزہ انتظام کے تحت ایک نجی آپریٹر بجلی کی تقسیم کا نیٹ ورک حاصل کرے گا اور اس کے انتظام و آپریشن کے عوض اسے ریگولیٹڈ آمدنی حاصل ہوگی۔ دوسری جانب الگ الگ مسابقتی سپلائرز کو موجودہ صارفین کے پورٹ فولیو کے مختلف حصے دیے جائیں گے، جن کے ساتھ بجلی کی پیداواری صلاحیت سے متعلق ذمہ داریاں اور تجارتی فرائض بھی منسلک ہوں گے۔

مثال کے طور پر کوئی سپلائر سالانہ 3 ارب یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا پورٹ فولیو حاصل کر سکتا ہے، جس میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین تقریباً متناسب تناسب سے شامل ہوں گے۔

اسے پیزا کے ایک ایسے ٹکڑے کی طرح سمجھیں جس پر تمام اجزا موجود ہوں۔ سپلائر کو ادائیگی کرنے والے صارفین، سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین اور بجلی کی پیداواری صلاحیت سے متعلق ذمہ داریاں، سب ایک ساتھ ملیں گی۔ وہ محض فائدہ مند صارفین کو اپنے پاس رکھ کر باقی ذمہ داریوں سے جان نہیں چھڑا سکے گا۔

اس ماڈل میں کاروباری مواقع اس وقت پیدا ہوں گے جب سپلائرز اضافی طلب حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ شروع کریں گے۔ اگر کسی سپلائر پر 3 ارب یونٹ بجلی کی فروخت کے مقابلے میں پیداواری صلاحیت کے مقررہ اخراجات عائد ہیں تو وہ اپنی فروخت بڑھا کر 4 ارب یونٹ تک لے جا کر فی یونٹ اوسط لاگت کم کر سکتا ہے، بشرطیکہ اضافی ایندھن اور نیٹ ورک کے اخراجات بھی پورے ہو رہے ہوں۔ وہ صنعتی صارفین کو سستی بجلی فراہم کر سکتا ہے، طویل مدتی معاہدے کر سکتا ہے یا دوسرے سپلائرز اور علاقوں سے صارفین اپنی جانب راغب کر سکتا ہے۔ اس طرح موجودہ پیداواری صلاحیت زیادہ مؤثر انداز میں استعمال ہوگی اور مقررہ اخراجات کا بوجھ زیادہ بجلی کی کھپت پر تقسیم ہو سکے گا۔

یہی اس ماڈل کا بنیادی معاشی وعدہ ہے۔ تاہم موجودہ طلب کو مختلف سپلائرز میں تقسیم کرنے سے بذاتِ خود بجلی کی لاگت کم نہیں ہوتی۔ بچت کا انحصار اضافی کھپت، بلوں کی بہتر وصولی، آپریشنل نقصانات میں کمی اور سپلائرز کے درمیان حقیقی مسابقت پر ہوگا اور حقیقی مسابقت کے لیے صرف اتنا کافی نہیں کہ کئی کمپنیاں ایک ہی محدود صارفین کی مارکیٹ کے مختلف حصوں کی مالک بن جائیں۔

اس ماڈل میں سب سے بڑی پیچیدگی آخری متبادل سپلائر کے کردار سے متعلق ہے۔ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورکس خریدنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ان کے حریف سب سے زیادہ منافع بخش صارفین حاصل کر لیں گے، جبکہ ان کے حصے میں ایسے صارفین رہ جائیں گے جنہیں بجلی فراہم کرنا مہنگا ہوگا یا جو بلوں کی ادائیگی میں کم قابلِ اعتماد ہوں گے۔ اسی لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں مسابقتی سپلائرز کے طور پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت کا رجحان یہ ہے کہ نیٹ ورک آپریٹرز کو دوسرے علاقوں میں مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے، لیکن ان کے اپنے علاقوں میں مسابقت محدود رکھی جائے۔ یہ ایک غلط فیصلہ ہوگا۔ اگر مقصد مسابقت بڑھانا ہے تو کسی اہل سپلائر کو مقابلے سے باہر رکھنے کا کوئی معقول جواز نہیں بنتا۔

تاہم اس کے برعکس انتہا بھی اتنی ہی خطرناک ہے۔ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک پر کنٹرول رکھنے والی کسی کمپنی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ امتیازی نیٹ ورک چارجز، کنکشن فراہم کرنے میں تاخیر یا صارفین کی معلومات تک ترجیحی رسائی کے ذریعے اپنے بجلی کی فراہمی کے کاروبار کو فائدہ پہنچائے۔ بجلی کی ترسیل کا نیٹ ورک ایک قدرتی اجارہ داری ہے، لیکن بجلی کی فراہمی کا کاروبار ایسا نہیں ہے۔

اس کا حل یہ ہے کہ نیٹ ورک مالکان کو بھی مسابقت میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، تاہم اس کے لیے الگ الگ حسابات، شفاف نیٹ ورک چارجز، دیگر سپلائرز کو مساوی رسائی اور قابلِ عمل ریگولیٹری حفاظتی اقدامات لازمی قرار دیے جائیں۔

بی آر ریسرچ نے متعدد ممکنہ سرمایہ کاروں سے بات کی ہے۔ ان میں بجلی کی فراہمی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے خاصی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ان میں بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں جن کے مفادات بجلی کی پیداوار، صنعت سازی اور توانائی کے زیادہ استعمال والے دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں۔ ان کے پاس صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے اور بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت کے بہتر استعمال میں تجارتی مفادات موجود ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسی نوعیت کے مواقع کے خواہاں ہیں۔

سرمایہ کاروں کی یہ دلچسپی حوصلہ افزا ہے، لیکن ان کے مفادات لازماً صارفین کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ حکومت کی ذمہ داری صرف اس لین دین کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانا نہیں بلکہ ایک مسابقتی مارکیٹ تشکیل دینا ہے۔

نجکاری کمیشن اور اس کی ٹیم اس تجویز کو اس مرحلے تک پہنچانے کا سہرا ضرور حاصل کرنے کی مستحق ہے۔  مگر ممکنہ خریدار اب بھی سیاسی مداخلت اور ریگولیٹری پالیسیوں میں اچانک تبدیلیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔ ان کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں۔

پاکستان کے نجکاری پروگرام کی تاریخ ایسے کئی معاملات سے بھری پڑی ہے جن میں سنجیدہ سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی، لیکن بعد ازاں خود حکومتی حلقوں کی مزاحمت کے باعث یہ معاملات مشکلات کا شکار ہو گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فروخت کا معاملہ اس بات کی مثال ہے کہ حکمرانوں کے اپنے حلقوں میں اختلافات کس طرح کسی پیش رفت کے قریب پہنچنے والے معاہدے کو بھی پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

بجلی کی تقسیم کا شعبہ سیاسی لحاظ سے کہیں زیادہ حساس ہے۔ تقریباً ہر گھر اور کاروبار بجلی کا صارف ہے اور بجلی کے نرخوں کے ڈھانچے میں تبدیلی سے کچھ طبقوں کو فائدہ جبکہ کچھ کو نقصان پہنچے گا۔ بعض صارفین کو ابتدا میں زیادہ بل ادا کرنا پڑ سکتے ہیں، خصوصاً اس صورت میں جب موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے پاس بھی بجلی کی خریداری، نرخوں کے تعین اور تقسیم پر اپنا کنٹرول چھوڑنے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر بہت کم ترغیب موجود ہے۔ وزارتیں شاذ و نادر ہی رضاکارانہ طور پر اپنے اختیارات محدود کرنے پر آمادہ ہوتی ہیں۔ اس لیے اصلاحاتی ایجنڈے اور موجودہ انتظامی نظام کے درمیان کشمکش میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

سبسڈی بھی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں بجلی کے گھریلو کنکشنز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ہے، تاہم ان میں سے تین فیصد سے بھی کم کنکشنز پر استعمال کے وقت کے مطابق بجلی کے نرخ (ٹائم آف یوز میٹرنگ) لاگو ہیں۔ سبسڈی والے نرخ اب بھی زیادہ تر گھریلو آمدنی کے بجائے بجلی کے استعمال کی مختلف کیٹیگریز پر منحصر ہیں۔

اس نظام میں غلط استعمال کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔ ایک سے زیادہ بجلی کے کنکشنز، صارفین کی غلط درجہ بندی اور مناسب میٹرز نصب نہ کرنے کے باعث نسبتاً خوشحال گھرانے بھی ان رعایتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو دراصل کم آمدنی والے صارفین کے لیے مختص ہوتی ہیں۔ جب صارفین کا ریکارڈ، میٹرنگ اور بلنگ ایک ہی اداروں کے کنٹرول میں ہو تو ایسی بے ضابطگیوں کا خاتمہ مشکل ہو جاتا ہے۔

اس کا حل یہ ہے کہ مستحق گھرانوں کو بتدریج براہِ راست اور ہدفی مالی معاونت فراہم کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے، جس کے لیے صارفین کی قابلِ اعتماد شناخت ضروری ہے۔ بجلی کے نرخوں میں بتدریج اس کی اصل لاگت کی عکاسی ہونی چاہیے، جبکہ ریاست کمزور اور مستحق صارفین کو براہِ راست تحفظ فراہم کرے۔ بجلی کے استعمال کے وقت کے مطابق مختلف نرخوں کا نظام بھی برقرار رہنا چاہیے، جہاں اس سے بجلی کے زیادہ مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی اور طلب کے عروج کے اوقات میں کمی ممکن ہو۔

مجوزہ مارکیٹ کی ایک اور کشش بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق ادائیگیوں کے بدلتے ہوئے رجحان میں ہے۔ بجلی کی پیداوار کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگی سے متعلق ہے، خصوصاً ان بجلی گھروں کے حوالے سے جو گزشتہ دہائی کے دوران قائم کیے گئے۔ جیسے جیسے ان قرضوں کی ادائیگی کی مدت پوری ہوگی، انفرادی بجلی گھروں کے ٹیرف میں قرضوں کی ادائیگی کا حصہ کم ہونا چاہیے۔

مسابقتی سپلائرز صنعتی صارفین کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرتے وقت ان ممکنہ کمیوں کو پیشِ نظر رکھ سکتے ہیں۔ وہ بہتر منافع کی توقع میں ابتدا میں کم منافع پر بھی کام کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

لیکن ان بچتوں کے وقت اور حجم کا درست تعین ضروری ہے۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت سے متعلق نئی ذمہ داریاں، شرحِ تبادلہ میں اتار چڑھاؤ، ایندھن کی قیمتیں اور دیگر چارجز نظام کے دوسرے حصوں میں قرضوں سے متعلق ممکنہ لاگت میں کمی کے اثرات کو زائل کر سکتے ہیں۔ انفرادی بجلی گھروں کے قرضوں کی ادائیگیوں میں کمی کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے مجموعی کیپیسٹی چارجز بھی کم ہو جائیں گے۔ لہٰذا نجکاری کمیشن کو بولی کے عمل سے پہلے بنیادی لاگت کے تخمینوں، پیداواری صلاحیت کی تقسیم اور خطرات کی ذمہ داری بانٹنے کے انتظامات کو شفاف بنانا چاہیے۔

ابھی کئی دیگر سوالات کے جواب بھی طے کرنا باقی ہیں۔ کیا صارفین اپنی مرضی سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی تبدیل کر سکیں گے؟ اگر کوئی مسابقتی سپلائر دیوالیہ ہو جائے تو اس کے نقصانات کون برداشت کرے گا؟ محفوظ صارفین اور کراس سبسڈی کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ کسی بڑی سپلائر کمپنی کو اپنے حریف خرید کر دوبارہ نجی اجارہ داری قائم کرنے سے کون روکے گا؟ اور جب آخری متبادل سپلائر کسی ناکام حریف کے صارفین کی ذمہ داری سنبھالے گا تو اس کے اخراجات کون ادا کرے گا؟ یہ سوالات اصلاحات کی مخالفت میں دلائل نہیں بلکہ ان اصلاحات کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری شرائط ہیں۔

نجکاری کے لیے منتخب کی گئی پہلی تین تقسیم کار کمپنیاں، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو، نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں میں شامل ہیں۔ یہ اصلاحات کے آغاز کے لیے ایک مناسب نقطۂ آغاز فراہم کرتی ہیں۔ تاہم بعد میں زیادہ مشکل اداروں کی باری آئے گی جہاں بجلی چوری، بلوں کی کم وصولی اور سیاسی مداخلت کہیں زیادہ گہری جڑیں رکھتی ہے۔

بعض مقامی سرمایہ کار غیر ملکی شراکت دار بھی چاہتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تکنیکی مہارت حاصل کرنا اور دوسری وجہ مستقبل میں ریگولیٹری پالیسیوں میں اچانک تبدیلیوں کے خطرات سے تحفظ حاصل کرنا ہے۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ سرمایہ کار ریاست کے وعدوں پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں۔ کسی غیر ملکی حصص دار کو قابلِ اعتماد اداروں کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔

لہٰذا پہلی نجکاری کی کارروائی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ مستقبل کے تمام معاملات کے لیے معاہدوں اور ضابطہ جاتی نظام کی ایک مثال قائم کرے گی۔ کسی غیر ضروری یا من مانے ہدف کو پورا کرنے کے لیے عجلت میں فیصلہ کرنا دانش مندی نہیں ہوگی، لیکن غیر معینہ مدت تک مزید غور و خوض کا سلسلہ جاری رکھنا اس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوگا۔ کمیشن کو نظام کو درست شکل دینے کے لیے ضروری وقت لینا چاہیے اور اس کے بعد فیصلہ کن انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

پاکستان کو اصلاحات کا ایک اور پیچیدہ منصوبہ درکار نہیں جو اختیارات اور مراعات کی موجودہ تقسیم کو برقرار رکھے۔ ملک کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو کنٹرول چھوڑنے، مسابقت کو یقینی بنانے اور بجلی کے نرخوں کو معاشی حقائق کے مطابق بنانے کے سیاسی نتائج قبول کرنے کا حوصلہ رکھتی ہو۔ مجوزہ ماڈل بلاشبہ دانش مندانہ ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ریاست میں اسے نافذ کرنے کی ہمت بھی موجود ہے؟

بجلی کی تقسیم کے نظام کو صارفین کو بجلی فروخت کرنے کے کاروبار سے الگ کرنے سے مسابقت کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار صارفین کو حقیقی انتخاب کی آزادی دینے، تمام سپلائرز کو نیٹ ورک تک مساوی رسائی فراہم کرنے اور دیرینہ مفادات و مراعات کے خاتمے کے لیے سیاسی عزم پر ہوگا۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

امیروں کو دی جانے والی مراعات کے ثمرات خودبخود نچلے طبقے تک نہیں پہنچتے
معاشیات میں دولت کے ثمرات بتدریج نچلے طبقے تک پہنچنے (ٹرکل ڈاؤن) کا تصور اس مفروضے پر مبنی ہے کہ مالیاتی اور زری مراعات کے ساتھ بعض متعلقہ پالیسی اقدامات، جن میں ضابطوں میں نرمی، یعنی اشیا اور خدمات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا، نجکاری اور دیگر صارفین کے مقابلے میں سستے خام مال تک رسائی شامل ہیں، پیداوار میں اضافے اور نتیجتاً معاشی ترقی کا باعث بنیں گے۔

اس تصور میں یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر ان مراعات کا فائدہ نجی شعبے میں پیداواری ذرائع کے مالکان کو پہنچے گا، تاہم یہ مراعات انہیں اپنے کاروبار میں دوبارہ سرمایہ کاری پر آمادہ کریں گی، جس کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ان ملازمتوں کی اجرت بھی ابتدائی سطح کے مقابلے میں بڑھ جائے گی۔

اس ضمن میں دو سوالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ کیا معاشی لٹریچر میں دولت کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچنے کے تصور کو باقاعدہ معاشی نظریے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے؟ اور اگر ایسا نہیں ہے تو کیا اس کی حمایت میں کوئی عملی شواہد موجود ہیں؟ پہلے سوال کا جواب واضح طور پر نفی میں ہے۔

وارٹن اسکول میں کاروباری معاشیات اور عوامی پالیسی کے پروفیسر بینجمن لاک ووڈ کے مطابق، ’’ٹرکل ڈاؤن اکنامکس کی اصطلاح دراصل کسی مربوط معاشی نظریے کی نمائندگی نہیں کرتی، بلکہ اسے عموماً منفی مفہوم میں اس تصور کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ امیر طبقے پر ٹیکسوں میں کمی سے غیر امیر طبقے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔‘‘

ٹرکل ڈاؤن کی اصطلاح یا تصور سب سے پہلے امریکی مزاحیہ فنکار ول راجرز نے متعارف کرایا تھا، جنہوں نے 1929ء کے عظیم معاشی بحران کے دوران صدر ہربرٹ ہوور کی پالیسیوں پر تنقید کے لیے اسے استعمال کیا۔

آج یہ اصطلاح اکثر رسد پر مبنی معاشیات (سپلائی سائیڈ اکنامکس) کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتی ہے، جسے ماہرین معاشیات آرتھر لیفر اور رابرٹ منڈیل نے مقبول بنایا، تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ٹرکل ڈاؤن کی اصطلاح استعمال نہیں کی تھی۔ لیفر کا مشہور منحنی خط (لیفر کرو) اس تصور کی وضاحت کرتا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے مجموعی محصولات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکس کی شرح صفر اور 100 فیصد کے درمیان کوئی ایسی موزوں سطح موجود ہوتی ہے جہاں محصولات زیادہ سے زیادہ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب منڈیل کا مؤقف تھا کہ حکومتوں کو مجموعی طلب کو سرکاری اخراجات یا ٹیکسوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کے بجائے ایسی پالیسیوں کی حمایت کرنی چاہیے جو پیداوار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں۔

ایسا کوئی عملی ثبوت موجود نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ دولت کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچنے کا نظریہ کبھی کامیاب بھی ہوا ہے۔

جون 2015ء میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عملے کی ایک رپورٹ بعنوان ’’آمدنی میں عدم مساوات کے اسباب اور نتائج: ایک عالمی جائزہ‘‘ میں مصنفین ایرا ڈابلا نورس، کلپنا کوچر، نجین سپہاپھیفٹ، فرانٹیسک ریکا اور ایوریدیکی تسونٹا نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ’’غریب اور متوسط طبقے کی آمدنی میں حصہ بڑھانے سے درحقیقت معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے، جبکہ آبادی کے امیر ترین 20 فیصد طبقے کی آمدنی میں اضافے سے ترقی کی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، جب امیر مزید امیر ہوتے ہیں تو اس کے ثمرات خودبخود نچلے طبقے تک نہیں پہنچتے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پالیسیوں کو ہر ملک کے مخصوص حالات کے مطابق مرتب کیا جانا چاہیے، تاہم ان کا بنیادی مقصد غریب طبقے کی آمدنی میں حصہ بڑھانا اور متوسط طبقے کو کمزور ہونے سے بچانا ہونا چاہیے۔

آمدنی میں عدم مساوات پر قابو پانے کے لیے ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں میں مالیاتی خدمات تک عوام کی رسائی (فنانشل انکلوژن) ناگزیر ہے، جبکہ ترقی یافتہ معیشتوں میں پالیسیوں کا محور انسانی سرمائے اور مہارتوں میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام کو زیادہ ترقی پسندانہ بنانا ہونا چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں، امیر طبقے کو مالیاتی اور زری مراعات دینے سے ان کے ثمرات نچلے طبقے تک نہیں پہنچتے، بلکہ اس کے برعکس کارپوریٹ منافع، اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے معاوضوں، کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہی حصص کی دوبارہ خریداری اور بیرون ملک بینک کھاتوں میں دولت جمع ہونے کا رجحان بڑھتا ہے۔

پیرس میں قائم ادارے اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی ایک تحقیق بھی اس نتیجے کی تائید کرتی ہے۔ اخبار گارجین کے مطابق، تحقیق میں بتایا گیا کہ 1980ء کی دہائی میں برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر اور امریکی صدر رونالڈ ریگن کی بنیادی پالیسیوں میں ٹرکل ڈاؤن اکنامکس کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی اور امریکا کی ری پبلکن پارٹی کو یقین تھا کہ ٹریڈ یونینز کو کمزور کرنے اور دولت کی تخلیق کی حوصلہ افزائی کے لیے بنائی گئی پالیسیوں سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

تاہم او ای سی ڈی کے مطابق، اب آبادی کے امیر ترین 10 فیصد طبقے کی آمدنی غریب ترین 10 فیصد طبقے کے مقابلے میں 9.5 گنا زیادہ ہوچکی ہے، جو 1980ء کی دہائی میں سات گنا تھی۔ اس کے باوجود معاشی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے بجائے سست رہی۔ تنظیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ آمدنی میں عدم مساوات کے معاشی ترقی پر نمایاں اور شماریاتی اعتبار سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جبکہ قابلِ صرف آمدنی میں زیادہ مساوات پیدا کرنے والی ازسرِنو تقسیم کی پالیسیوں سے معاشی ترقی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امیر طبقے کے لیے ٹیکسوں میں کمی یا قرضوں کی مد میں مراعات دینا معاشی ترقی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ نہیں ہے۔

لندن اسکول آف اکنامکس اور ہوپ اینڈ لمبرگ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات بھی اسی نتیجے پر پہنچی ہیں۔ ان مطالعات کے مطابق، امیر طبقہ ٹیکسوں میں چھوٹ سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کا نسبتاً زیادہ حصہ بچا کر رکھتا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں غریب طبقے کی بچت کا تناسب کم ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ سرمایہ ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنا، خواہ قانونی طریقوں سے ہو یا غیر قانونی ذرائع اختیار کرکے، نسبتاً آسان ہے۔ چنانچہ یہ بچتیں ضروری نہیں کہ اسی ملک میں واپس آئیں جہاں سے یہ حاصل کی گئی ہوں، یا انہیں مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری کے ابتدائی سرمائے کے طور پر استعمال کیا جائے، جو معاشی ترقی کو فروغ دے سکتی تھی۔

حیران کن طور پر پوپ فرانسس نے بھی 2013ء میں ٹرکل ڈاؤن کے تصور کے حوالے سے ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا:

’’بعض لوگ اب بھی ٹرکل ڈاؤن نظریات کا دفاع کرتے ہیں، جن کے مطابق آزاد منڈی کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جانے والی معاشی ترقی لازماً دنیا میں زیادہ انصاف اور شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

یہ ایسا نقطہ نظر ہے جس کی کبھی حقائق سے تصدیق نہیں ہوئی۔ یہ معاشی طاقت رکھنے والوں کی نیکی اور موجودہ معاشی نظام کے تقدس پر ایک سادہ لوح اور سطحی اعتماد کا اظہار ہے۔ اس دوران معاشرے سے محروم کیے گئے طبقات اب بھی اپنے حصے کے ثمرات کے منتظر ہیں۔‘‘

نجکاری کے حق میں یہ دلیل بھی دی جاتی ہے کہ اس سے پیداوار میں اضافہ اور نظام کی خامیوں میں کمی آئے گی، کیونکہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ سرکاری شعبہ نجی شعبے جتنا مؤثر نہیں ہوتا۔

تاہم نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات جوزف اسٹگ لٹز نے نشاندہی کی ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا مؤقف ہوتا ہے کہ ان اداروں میں بدعنوانی پائی جاتی ہے اور سرکاری عہدیدار ہمیشہ عوامی مفاد میں کام نہیں کرتے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے:

’’داؤ پر صرف موجودہ منافع (یا اجارہ داری سے حاصل ہونے والی آمدنی) نہیں لگا ہوتا، بلکہ ان منافعوں کی مستقبل میں متوقع آمدنی کی موجودہ قدر بھی شامل ہوتی ہے، جو کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی ترغیبات بھی بڑھ جاتی ہیں۔

تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجکاری کے عمل کے دوران بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے۔ نجکاری کی ناکامیاں اس وقت سامنے آئیں جب اجارہ داریوں، بالخصوص قدرتی اجارہ داریوں، کو ضابطہ جاتی اور اجارہ داری مخالف نظام قائم کرنے سے پہلے ہی نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا۔

نجی شعبہ اجارہ داری کی طاقت سے فائدہ اٹھانے میں حکومت سے زیادہ ماہر ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں مجموعی معاشی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔‘‘

اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام نجکاری کی مخالفت کی جائے، بلکہ اس بات پر زور دینا مقصود ہے کہ کسی بھی مخصوص شعبے میں کام کرنے والے ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس کا محتاط اور جامع جائزہ لینا ضروری ہے۔

برطانیہ کی سابق وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے محض 45 روزہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران امیر طبقے کے لیے ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تھی۔ اس اقدام کو ان کی شرمناک سیاسی ناکامی اور اقتدار سے بے دخلی کا ایک بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم مغربی دنیا کے دیگر رہنماؤں، جنہوں نے ٹرکل ڈاؤن کے تصور کی بھرپور حمایت کی، کو ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، بالخصوص رونالڈ ریگن اور مارگریٹ تھیچر اس کی مثال ہیں۔

اس تصور کی حمایت میں ٹھوس شواہد اور عملی تحقیق کے فقدان کے باوجود پاکستان میں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں اس طرزِ معاشیات کو بھرپور انداز میں فروغ دیتی رہی ہیں اور آج بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔

یہ دو حصوں پر مشتمل مضامین کی سیریز کا پہلا حصہ ہے، جس میں ٹرکل ڈاؤن نظریے کی حمایت میں ٹھوس عملی شواہد کی عدم موجودگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں ان پالیسیوں کی تفصیل پیش کی جائے گی جو پاکستان میں اس غیر واضح اور متنازع تصور کے اطلاق کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کی جانب پیش رفت
پاکستان چاہتا ہے کہ بینک چھوٹے کاروباروں کو زیادہ قرضے فراہم کریں، لیکن اس کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم ممکنہ طور پر بینکوں کو اسی کام پر مراعات دے رہی ہے جو وہ پہلے ہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کے بینکوں کو قرض لینے والے صارفین تلاش کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوتی۔ حکومت ان کی سب سے بڑی اور ضابطہ جاتی معیار کے مطابق محفوظ ترین قرض دار ہے، جبکہ چھوٹے کاروباروں کا معاملہ مختلف ہے۔ انہیں قرض دینا بینکوں کے سرمائے پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے، ضمانتوں کا تقاضا کرتا ہے اور قرض کی واپسی میں مشکلات کی صورت میں طویل قانونی و انتظامی کارروائی کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ اس کے برعکس حکومت بینکوں کو تقریباً کسی اضافی دشواری کے بغیر منافع فراہم کرتی ہے۔

یہ ترجیح حیران کن نہیں، کیونکہ حکومتی قرضوں کے لیے صفر رسک ویٹ مقرر ہے، جبکہ پاکستانی روپے میں حکومتی ضمانتوں کو متوقع کریڈٹ نقصان کے قواعد کے تحت بھی ترجیحی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے برعکس کسی چھوٹے صنعتی ادارے کو قرض دینے پر 75 فیصد رسک ویٹ، ممکنہ نقصان کے لیے رقم مختص کرنے اور معمول کی ضمانتی شرائط پوری کرنے کی پابندی عائد ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو ایسے قرضوں پر زیادہ منافع درکار ہوتا ہے۔

حکومت نے 2024 میں ایس ایم ای رسک کوریج اسکیم متعارف کرائی تھی، تاکہ اس فرق کو کم کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں پر اصل رقم کے 20 فیصد جبکہ درمیانے درجے کے کاروباروں کے قرضوں پر 10 فیصد نقصان برداشت کرنے کی ضمانت دی۔ تاہم باقی نقصان کا خطرہ بینکوں کے ذمے رہتا ہے اور قرض کے لیے ضمانت حاصل کرنے کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔

بینک اس ضمانت کے تحت نقصان کا دعویٰ اسی وقت کر سکتے ہیں جب قرض کا کھاتہ تاخیر کے طویل مرحلے سے گزر کر ضابطہ جاتی درجہ بندی کے مطابق ’’ناقابلِ وصول‘‘ قرار دے دیا جائے۔

بظاہر یہ اسکیم بینکوں کے لیے ایک بڑی سہولت دکھائی دیتی ہے لیکن قرض جاری کرنے، قرض دار کی نگرانی، رقم کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے اور قرض کے کھاتے کو خراب ہونے تک انتظار کرنے کی ذمہ داری بینک ہی پر عائد ہوتی ہے، جس کے بعد ضمانت کے تحت ادائیگی ممکن ہوتی ہے۔ اس طرح مرکزی بینک نے قرض کی ناکامی سے پیدا ہونے والے نقصان میں حصہ دار بننے کی پیشکش تو کی ہے، لیکن قرض دینے کے بنیادی معاشی فوائد کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ اقدامات نہیں کیے۔

معیاری ضابطہ جاتی نظام کے تحت چھ ماہ کے ٹریژری بل پر 12.45 فیصد منافع حاصل ہوتا ہے اور اس کے لیے کریڈٹ رسک کے مقابلے میں اضافی سرمایہ مختص نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے برعکس ایس ایم ای قرض پر کائبور سے چار فیصد زیادہ شرح منافع حاصل ہوتا ہے، لیکن سرمائے سے متعلق تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے تو یہ نسبتاً کم پرکشش ثابت ہوتا ہے۔

رسک ایڈجسٹڈ سرمائے پر ایس ایم ای قرض کا منافع تقریباً 47 فیصد بنتا ہے، جبکہ ٹریژری بل پر یہ شرح 145 فیصد ہے۔ اگر 20 فیصد ابتدائی نقصان کی ضمانت پر ضابطہ جاتی سرمائے میں کوئی رعایت نہ ملے تو ایس ایم ای قرض کا منافع بڑھ کر 57 فیصد ہو جاتا ہے، جبکہ حکومتی ضمانت کے مساوی رعایت ملنے کی صورت میں یہ 71 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ فرق اہمیت رکھتا ہے۔ ضمانت کی افادیت صرف اس بات میں نہیں کہ کوئی دوسرا فریق نقصان برداشت کرنے کا وعدہ کرتا ہے، بلکہ اصل فائدہ یہ ہے کہ اس وعدے کی بنیاد پر بینک اپنا سرمایہ کسی دوسرے قرض کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ایسی ضابطہ جاتی رعایت نہ ملنے کی صورت میں حکومت تو خطرہ اپنے ذمے لے لیتی ہے، لیکن قرض دینے والے بینک کو فوری فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

دیگر تمام عوامل یکساں رہنے کی صورت میں ایس ایم ای قرض کو ٹریژری بل کے برابر منافع بخش بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ابتدائی نقصان کی ضمانت تقریباً 53 فیصد تک بڑھانا ہوگی، جو عموماً قرض دار کے ڈیفالٹ کی صورت میں متوقع نقصان سے بھی زیادہ ہے۔

بینکوں کی مالیاتی دستاویزات کیا ظاہر کرتی ہیں؟

ضمانتی اسکیم کی کارکردگی جانچنے کا ایک متبادل طریقہ یہ ہے کہ دیکھا جائے بینکوں نے فراہم کردہ تحفظ سے کس حد تک فائدہ اٹھایا ہے۔

مختلف بینکوں کے ریٹیل قرضوں کے پورٹ فولیو میں کریڈٹ رسک سے تحفظ کے تحت کی جانے والی کٹوتیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ مجموعی ریٹیل قرضوں کے مقابلے میں یہ شرح 2022 میں 6.2 فیصد تھی، جو 2025 میں بڑھ کر 16.9 فیصد ہوگئی۔ تیزی سے ترقی کرنے والے سب سے بڑے قرض دہندہ بینک کو نکال دیا جائے تو بھی یہ شرح 6.1 فیصد سے بڑھ کر 14.2 فیصد رہی۔

تاہم ان اعدادوشمار سے اضافے کی اصل وجہ واضح نہیں ہوتی۔ ریٹیل قرضوں میں ایس ایم ای فنانسنگ کے علاوہ دیگر قرضے بھی شامل ہیں، جبکہ رسک سے تحفظ کی مد میں حکومتی ضمانتوں کے ساتھ ڈپازٹس پر رہن اور سرکاری سیکیورٹیز جیسی دیگر ضمانتیں بھی شامل ہیں۔

اس رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینک اپنے ریٹیل قرضوں کے لیے زیادہ تحفظ حاصل کر رہے ہیں، لیکن اس سے ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس تحفظ کا کتنا حصہ ایسے قرضوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے جو حکومتی ضمانت کے بغیر جاری ہی نہ کیے جاتے؟

اگر پہلے سے مکمل ضمانت یافتہ قرض پر بھی حکومتی ضمانت حاصل کر لی جائے تو بینک کی سرمایہ مختص کرنے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے، لیکن قرض دینے کے فیصلے میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آتی۔ اس صورت میں قرض دار کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچتا، حکومت ممکنہ مالی نقصان کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بینک کی مالیاتی پوزیشن مزید مستحکم ہو جاتی ہے۔ اس سے بینکاری نظام کا استحکام تو بہتر ہو سکتا ہے، لیکن مالی وسائل تک رسائی لازماً نہیں بڑھتی۔

موجودہ قرضوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے درمیان فرق کسی بھی ضمانتی اسکیم کی معاشی افادیت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ پہلے طریقے سے بینک محفوظ ہوتا ہے، جبکہ دوسرے کا مقصد ہی یہ ہے کہ عوامی وسائل کو خطرے میں ڈالنے کا حقیقی جواز پیدا ہو۔

بلاشبہ ایس ایم ای فنانسنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2024 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے قرضوں کا مجموعی حجم 641 ارب روپے تھا، جو جون 2026 تک بڑھ کر 906 ارب روپے ہوگیا۔ اس مجموعی رقم پر اسکیم کی 10 سے 20 فیصد ضمانتی شرح لاگو کی جائے تو تقریباً 31 سے 62 ارب روپے کی ضمانتوں کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم اس میں قرضوں کی واپسی، پورٹ فولیو کی ساخت اور ضمانت کی اصل شرائط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

لیکن قرضوں کی تقسیم میں اضافہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ اسکیم نے نئے قرض داروں کو بینکاری نظام تک رسائی فراہم کی ہے۔ کوئی بینک اپنے موجودہ صارف کو دوبارہ قرض دے سکتا ہے، پہلے سے جاری سہولت کی تجدید کر سکتا ہے یا ایسی ضمانت کے عوض قرض فراہم کر سکتا ہے جسے وہ حکومتی معاونت کے بغیر بھی قبول کر لیتا۔ ان تمام صورتوں میں قرضوں کے اعدادوشمار بڑھتے ہیں، لیکن یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ضمانتی اسکیم نے کسی ایسے کاروبار کو قرض فراہم کیا جو پہلے بینکاری نظام سے محروم تھا۔

ایسی سبسڈی جس کا حصول کارکردگی سے مشروط ہو

حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کیا ضروری ہے؟ اس کا حل لازماً ہر قرض کی ضمانت بڑھانا نہیں، بلکہ خطرے کی بہتر تقسیم ہو سکتا ہے۔ ابتدائی نقصان میں حکومت کا حصہ بڑھانے سے بینکوں کے لیے قرض دینا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن اس سے حکومت کو بھی زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا، جس کے بدلے اسے کوئی اضافی فائدہ حاصل ہونا ضروری ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رسک کوریج اسکیم کے باوجود بینکوں کو ایسے قرضوں کے مجموعے پر تحفظ مل رہا ہے جو پہلے ہی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اصلاحات نہ ہونے کی صورت میں یہ اسکیم غیر ارادی طور پر اسی خطرے سے گریز کی پالیسی کو مزید مضبوط کر سکتی ہے جسے ختم کرنے کے لیے اسے متعارف کرایا گیا تھا۔

رویوں سے متعلق معاشی نظریات کے مطابق قرض دینے والے ادارے ممکنہ نقصان کو مساوی مالی فائدے کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں، جبکہ غیر یقینی حالات سے گریز کی وجہ سے نئے اور غیر مانوس قرض دار بینکوں کے لیے مزید غیر پرکشش بن جاتے ہیں۔

فی الحال بینک حکومتی تحفظ حاصل کرنے کے باوجود وہی ضمانتیں برقرار رکھ سکتے ہیں جن کا وہ معمول کے مطابق تقاضا کرتے ہیں۔ اس کے بجائے بہتر نظام یہ ہوگا کہ بینکوں کو ضمانتیں ختم کرنے، پہلی مرتبہ قرض لینے والے کاروباری افراد کو فنانسنگ فراہم کرنے اور پہلے سے محفوظ قرضوں کے دائرے سے باہر نئے کاروباروں کو قرض دینے پر مراعات دی جائیں۔

ایسی شرائط سے حکومتی سبسڈی کا حصول بینکوں کے لیے اسی وقت ممکن ہوگا جب وہ اپنے قرض دینے کے رویے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ اس سے یہ جانچنے میں بھی مدد ملے گی کہ آیا بینکوں کو واقعی اس تحفظ کی ضرورت ہے جس کا وہ مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان میں نہ تو بینکوں کے پاس جمع شدہ رقوم کی کمی ہے اور نہ ہی ایسے کاروباری اداروں کی جو مالی معاونت کے منتظر ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بینکوں کے لیے ایسا پرکشش مالی جواز موجود نہیں جو انہیں حکومتی قرضوں میں سرمایہ کاری کے بجائے چھوٹے کاروباروں کو درپیش خطرات قبول کرنے پر آمادہ کر سکے۔

حکومت نے ان خطرات کا کچھ حصہ خود برداشت کرنے کی پیشکش تو کی ہے، لیکن جب تک اس اقدام سے بینکوں کے لیے سرمائے پر منافع کی شرح بہتر نہیں ہوتی، ان کے پاس اپنی قرض دینے کی ترجیحات تبدیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوگی۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

چاول کے بھوسے سے ماحول دوست تبدیلی
پاکستان دنیا میں چاول پیدا کرنے والا دسواں بڑا اور برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ چاول زرعی شعبے کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جبکہ یہ لاکھوں کسانوں کی آمدنی اور پاکستان بھر میں غذائی اجناس کی پوری ویلیو چین سے وابستہ خاندانوں کے لیے سماجی و اقتصادی معاونت کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔ چاول معاشرے کی غذائی ضروریات میں دوسری سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اناج کی جنس ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ پاکستان میں چاول پیدا کرنے والے بڑے صوبے ہیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق (2024-2025) پاکستان میں چاول کے دانوں کی پیداوار 9.8 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی، جبکہ ہاتھوں یا مشینوں کے ذریعے فصل کی کٹائی کے دوران تقریباً 13 ملین ٹن چاول کا بھوسہ پیدا ہوا۔ تاہم، چاول کے بھوسے کو فی الحال پوری طرح استعمال نہیں کیا جا رہا، کیونکہ اس میں غذائیت کی قدر کم اور سلیکا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ جانوروں کی خوراک کے لیے موزوں نہیں ہے۔

چاول کے بھوسے کو اس کی کوئی تجارتی قدر نہ ہونے اور کھیتوں سے اسے جمع کرنے پر آنے والی زیادہ لاگت یا اگلی فصل کی بوائی کے لیے وقت کی کمی جیسی رکاوٹوں کے باعث جلا دیا جاتا ہے۔ دیہی علاقوں میں بعض اوقات گھروں کو گرم رکھنے یا کھانا پکانے کے لیے بھی چاول کے بھوسے کو جلایا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں بھوسہ جلانا ماحولیات کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ زمین کا ماحولیاتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور مٹی میں غذائی اجزا کی دستیابی کم ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں چاول کے بھوسے کو جلانے کا عمل زیادہ تر 2 سے 4 ہفتوں کے دوران، یعنی اکتوبر کے وسط سے نومبر کے وسط تک شدت اختیار کرلیتا ہے۔

چاول کے بھوسے کو جلانے سے ماحولیاتی مسائل جنم لیتے ہیں، جن میں گرین ہاؤس گیسوں  کا بڑے پیمانے پر اخراج، ایروسول ذرات، مثلاً موٹے گردوغبار کے ذرات (PM10) اور باریک ذرات (PM2.5)، اور زہریلی گیسیں شامل ہیں۔ ان زہریلی گیسوں میں کاربن مونو آکسائیڈ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈز اور غیر مستحکم نامیاتی مرکبات (VOCs) شامل ہیں۔

فضا میں غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور نائٹروجن آکسائیڈز کی زیادہ مقدار سورج کی روشنی کی موجودگی میں ایک دوسرے سے تعامل کرکے زمین کی سطح کے قریب اوزون بناتی ہے، جس کے نتیجے میں اسموگ پیدا ہوتی ہے اور موسمی حالات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر ان حالات کے دوران بارش نہ ہو تو یہ عمل ماحولیاتی صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں شدید اسموگ پیدا ہوتی ہے۔

دنیا اب بائیو سرکلر اکانومی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا بند نظام ہے جس میں فوسل ایندھن پر مبنی مصنوعات کی جگہ قابلِ تجدید حیاتیاتی مواد استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مواد بنیادی طور پر زراعت، جنگلات اور سمندری شعبوں کے فضلے سے حاصل کیا جاتا ہے اور پھر اس مواد کو دوبارہ معیشت کے نظام میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ فضلے اور آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے۔

یہ ایک ایسی معیشت کی جانب منتقلی ہے جس کی بنیاد قدرتی وسائل اور نظام پر ہوتی ہے اور جس کا مقصد قدرتی سرمائے کو استعمال کرتے ہوئے قدرتی نظاموں کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ اس طرح غیر قابلِ تجدید وسائل پر انحصار کم کرنے اور پائیدار فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان چاول کے بھوسے جیسی قیمتی فصلوں کی باقیات کو جلا کر انہیں مٹی میں نامیاتی مادے کی کمی، ماحولیاتی آلودگی، انسانی صحت کے لیے مضر زہریلی اسموگ اور فوسل ایندھن کی درآمد پر بھاری اخراجات جیسے مسائل میں تبدیل کر رہا ہے۔

ماحولیاتی سائنس اور آلودگی کی تحقیق کے جریدے  میں شائع ہونے والی چاول کے بھوسے سے قیمتی مصنوعات کے حصول سے متعلق ایک تحقیق کے مطابق، خام چاول کے بھوسے کو مخصوص جرثوموں کی مدد سے بائیو گیس میں تبدیل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ بعدازاں، اس بائیو گیس سے غیر ضروری اور مضر اجزا نکال کر اسے بائیو میتھین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، جس کے استعمالات قدرتی گیس سے ملتے جلتے ہیں۔ بائیو میتھین کو قدرتی گیس کے موجودہ بنیادی ڈھانچے میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا اسے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی طرز پر مائع شکل میں تبدیل کرکے بائیو ایل این جی (بائیو-ایل این جی) بنایا جاسکتا ہے، جس کی طلب بالخصوص بحری جہازوں کے ایندھن کے طور پر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

تاہم، تحقیق کے مرکزی محقق محمد عبدالحَنان سدھو کے مطابق، آکسیجن کی عدم موجودگی میں عملِ انہضام کے ذریعے فی ٹن چاول کے بھوسے سے تقریباً 126 مکعب میٹر بائیو میتھین پیدا کی جاسکتی ہے، جبکہ سٹیم ایکسپوزن پری ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی اور خصوصی طریقے وضع کرکے بائیو میتھین کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فی ٹن چاول کے بھوسے سے بائیو میتھین کی پیداوار 205 مکعب میٹر تک پہنچائی جاسکتی ہے، جو 63 فیصد اضافہ ہے۔

بعد ازاں کیے گئے ایک تخمینے سے ظاہر ہوا کہ عبدالحَنان سدھو کی  اسٹیم ایکسپوزن پری ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی استعمال  کرتے ہوئے پاکستان میں جلایا جانے والا چاول کے تقریباً 80 فیصد  بھوسے کو بائیو میتھین میں تبدیل کیا جائے تو 2,133 ملین مکعب میٹر بائیو میتھین یا 1.5 ملین ٹن بائیو ایل این جی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس سے 8,532 ملین یونٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکتی ہے، جو تقریباً 37 لاکھ گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

اسٹیم ایکسپوزن پری ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی میں کیمیکلز استعمال نہیں ہوتے۔ مزید یہ کہ چاول کے بھوسے سے بائیو میتھین حاصل کرنے کے بعد باقی ماندہ مواد کو زرعی پیداواری نظام میں کھاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے مہنگے درآمدی مصنوعی زرعی اجزا پر انحصار کم کرنے اور ماحولیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو لاحق خطرات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

لہٰذا حکومت کو ماحول دوست جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مثلاً اسٹیم ایکسپوزن پری ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی کے طریقے، کے فروغ اور معاونت کے لیے اقدامات کرنے چاہییں تاکہ چاول کے بھوسے کو بائیو میتھین کی پیداوار کے لیے قابلِ قدر وسائل میں تبدیل کیا جاسکے۔ اس طرح بیک وقت اسموگ کی روک تھام، ماحولیاتی مسائل میں کمی اور پاکستان کے قدرتی وسائل اور زرمبادلہ کے ذخائر کا تحفظ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

موسمیاتی مالیات کے حصول کے لیے سفارت کاری
موسمیاتی تبدیلی اب بین الاقوامی سفارت کاری کا مستقل موضوع بن چکی ہے، جس کے نتیجے میں موسمیاتی مالیات کے حصول کے لیے سفارتی کوششیں بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حکومتیں، کثیرالجہتی ادارے اور ترقیاتی تنظیمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے اربوں ڈالر کے وعدوں، مالیاتی عزم اور معاونتی پیکجز کا اعلان کرتی ہیں۔ تاہم، بالخصوص ترقی پذیر معیشتوں میں موسمیاتی آفات کی شدت بڑھنے کے ساتھ دنیا کو ایک بنیادی سوال کا سامنا ہے کہ وعدہ کی گئی اس رقم میں سے حقیقتاً کتنی رقم متاثرہ علاقوں تک پہنچتی ہے، اسے کس حد تک مؤثر انداز میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے زمینی سطح پر کیا ٹھوس تبدیلی آتی ہے؟

عالمی سطح پر موسمیاتی اقدامات کی ساکھ کا تعین اب بین الاقوامی فورمز اور عطیہ دہندگان کی جانب سے کیے گئے مالی وعدوں سے نہیں بلکہ موسمیاتی خطرات سے دوچار آبادیوں تک پہنچنے والے حقیقی نتائج سے ہونا چاہیے۔

موسمیاتی تبدیلی اب محض ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ اقتصادی، ترقیاتی اور قومی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بارشوں کے غیر متوقع سلسلے، طویل خشک سالی، تباہ کن سیلاب اور آبی وسائل کی بگڑتی صورت حال غذائی تحفظ، بنیادی ڈھانچے، روزگار اور معاشی استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے اس کے نتائج کہیں زیادہ سنگین ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی مالیاتی دباؤ، قرضوں کی ادائیگی اور ترقیاتی ترجیحات کے درمیان محدود وسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

اس تناظر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رواں ہفتے پاکستان کو آفات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مالی معاونت کی مد میں پیش کیے گئے 50 کروڑ ڈالر کے علاوہ ایک اور معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ عالمی بینک نے گرڈ استحکام میں بہتری کے منصوبے کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کو موسمیاتی مالیات قرار دیا ہے۔ اسی ہفتے ترکیے میں منعقدہ موسمیاتی مالیات کانفرنس میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مزید مالی وعدوں کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی ناانصافی کی ایک نمایاں مثال بن چکا ہے۔ ملک میں آنے والے تباہ کن سیلابوں نے عالمی ہمدردی حاصل کی، موسمیاتی خطرات نے یکجہتی کے اعلانات کو جنم دیا اور بحالی و تعمیر نو کی ضروریات کے نتیجے میں اربوں ڈالر کی مالی معاونت کے وعدے کیے گئے۔ تاہم، بنیادی سوال اب بھی جواب طلب ہے کہ مسلسل مالی معاونت کہاں ہے اور اس سے موسمیاتی خطرات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں کیا قابل پیمائش پیش رفت ہوئی ہے؟

پاکستان کا تجربہ دونوں جانب ایک ناخوشگوار ناکامی کو ظاہر کرتا ہے؛ ایک طرف بین الاقوامی وعدے توقعات پر پورا نہیں اترتے اور دوسری جانب ملکی اداروں کو دستیاب وسائل کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

2022ء کے تباہ کن سیلابوں نے پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات کی سنگینی واضح کردی تھی۔ ان سیلابوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جبکہ معاشی نقصانات اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے 16 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار قرار دیے گئے تھے۔ چار سال گزرنے کے باوجود ملک کو بار بار آنے والے سیلابوں، شدید گرمی، پانی کی قلت اور بڑھتے ہوئے معاشی خلل کا سامنا ہے۔

پاکستان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے مجموعی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا غیر متناسب طور پر زیادہ بوجھ برداشت کر رہا ہے۔ یہ عدم توازن پاکستان کے لیے بین الاقوامی موسمیاتی معاونت کا ایک جائز اور مضبوط جواز فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اخلاقی بنیاد پر یہ حق بجانب ہونا اب تک ایسی مالی معاونت میں تبدیل نہیں ہوسکا جو ملک کی حقیقی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہو۔

جنوری 2023ء میں جنیوا میں منعقدہ بین الاقوامی عطیہ دہندگان کانفرنس اس مسئلے کی واضح مثال تھی۔ پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تقریباً 11 ارب ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے۔ اس اعلان کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے سراہا گیا، تاہم اس مالیاتی پیکج کی ساخت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ اس میں سے تقریباً 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تعمیر نو کے لیے مخصوص مالی معاونت کے بجائے تیل اور دیگر اجناس کی مالی فراہمی پر مشتمل تھے۔ باقی بڑی رقم بھی قرضوں اور منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی صورت میں تھی، جس کی فراہمی کئی برسوں پر محیط تھی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024ء تک منصوبوں اور پروگراموں کے لیے کیے گئے تقریباً 6 ارب 38 کروڑ ڈالر کے وعدوں میں سے صرف 2 ارب 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔

تاہم، محض رقم کی فراہمی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اسے کس حد تک مؤثر انداز میں خرچ کیا گیا یا مطلوبہ مستحقین کو اس سے حقیقی تحفظ حاصل ہوا۔

یہ فرق سمجھنا ضروری ہے۔ مالی معاونت کا وعدہ رقم کی حقیقی فراہمی نہیں ہوتا، قرض گرانٹ نہیں ہوتا اور فراہم کی گئی رقم لازماً مؤثر انداز میں استعمال بھی نہیں ہوتی۔

دریں اثنا، پاکستان کی مالیاتی ضروریات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک کے تازہ ترین قومی موسمیاتی وعدوں کے مطابق 2035ء تک 565 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔ اس میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاری، آبی تحفظ، بنیادی ڈھانچے کو موسمیاتی اثرات کے مقابلے میں مضبوط بنانا اور صاف توانائی کی جانب منتقلی شامل ہیں۔

پاکستان کے موجودہ مالیاتی حالات میں ان بلند عزائم کو عملی جامہ پہنانا آسان نہیں۔ قرضوں کی ادائیگی، ترقیاتی بجٹ کی محدود گنجائش، محصولات جمع کرنے کی کمزور صلاحیت اور ایک دوسرے سے مسابقت کرتی معاشی ترجیحات کے باعث موسمیاتی سرمایہ کاری کے لیے مسلسل وسائل مختص کرنے کی گنجائش محدود ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی مالیات میں ایک گہرا تضاد بھی موجود ہے۔ جن ممالک کو ایسی گیسوں کے اخراج کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں جو بڑی حد تک دوسرے ممالک میں پیدا ہوتی ہیں، انہیں اکثر اپنی بقا اور تحفظ کے لیے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یوں موسمیاتی خطرات کا شکار ہونا بھی قرضوں کے ایک نئے بوجھ کا سبب بن جاتا ہے۔ پہلے ہی قرضوں کے بھاری دباؤ کا سامنا کرنے والے پاکستان کے لیے مالی معاونت کے اس رائج طریقہ کار کی منصفانہ حیثیت اور پائیداری پر سوال اٹھانا بالکل جائز ہے۔

تاہم، پاکستان اپنی مشکلات کا تمام تر ذمہ دار بین الاقوامی خامیوں کو قرار نہیں دے سکتا۔ ملک میں موسمیاتی امور کا انتظام اب بھی وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں، آفات سے نمٹنے کے اداروں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان منقسم ہے۔ ذمہ داریوں کا ایک دوسرے سے متصادم ہونا، رابطہ کاری میں عدم تسلسل اور قابل اعتماد، سرمایہ کاری کے لیے تیار منصوبے تشکیل دینے کی ناکافی تکنیکی صلاحیت بھی بڑے مسائل ہیں۔

پاکستان موسمیاتی پالیسیوں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کی حکمت عملیوں اور مالیاتی فریم ورکس کی تیاری کرچکا ہے۔ تاہم، ان دستاویزات کو بروقت اور آزادانہ طور پر قابل تصدیق نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے درکار ادارہ جاتی نظام اب بھی اطمینان بخش نہیں۔

مالی معاونت کے وعدے سے لے کر رقم کی فراہمی، اخراجات اور قابل پیمائش نتائج تک مکمل تفصیلات کا سراغ لگانے کے لیے جامع اور عوامی رسائی کے حامل نظام کی عدم موجودگی بھی ساکھ کے مسئلے کو مزید سنگین بناتی ہے۔ ایسی شفافیت کے بغیر نہ تو ٹیکس دہندگان اور نہ ہی بین الاقوامی شراکت دار یہ مناسب طور پر جانچ سکتے ہیں کہ موسمیاتی سرمایہ کاری سے مطلوبہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں یا نہیں۔

موسمیاتی اثرات میں کمی اور ان سے مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات کے درمیان مالی معاونت کا عدم توازن بھی اتنا ہی تشویش ناک ہے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے، کیونکہ ان سے تجارتی منافع کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس کے برعکس سیلاب سے تحفظ، نکاسی آب کے نظام، موسمیاتی خطرات برداشت کرنے کے قابل زراعت، پانی کا تحفظ اور مقامی آبادیوں کی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری جیسے منصوبوں کو اتنی ہی توجہ اور مالی معاونت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، حالانکہ انسانی بقا کے لیے ان کی اہمیت فوری اور بنیادی نوعیت کی ہے۔

لہٰذا، پاکستان کو موسمیاتی سفارت کاری میں محض اپنی کمزوریوں اور خطرات کو اجاگر کرنے کے بجائے عملی نتائج پر مبنی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پیشہ ورانہ بنیادوں پر تیار کردہ منصوبوں، اداروں کی واضح طور پر متعین ذمہ داریوں، شفاف خریداری کے عمل، کارکردگی کے آزادانہ آڈٹ اور موسمیاتی خطرات کے خلاف لچک جانچنے کے قابل پیمانوں کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی شراکت داروں کو بھی اپنے طریقہ کار پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ موسمیاتی معاونت میں گرانٹس، حقیقی معنوں میں رعایتی شرائط پر مالی معاونت، رقوم کی فراہمی کے قابل اعتماد نظام الاوقات اور معاونت تک رسائی کے آسان طریقہ کار کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

مالی معاونت کے اعلانات میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ کتنی رقم نئی معاونت پر مشتمل ہے، کتنی پہلے سے کیے گئے وعدوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کا نتیجہ ہے اور کتنی رقم سے ملک کے مجموعی قرضوں میں اضافہ ہوگا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کامیابی کا پیمانہ ان علاقوں میں ہونے والی پیش رفت کو بنایا جائے جہاں موسمیاتی آفات تباہی مچاتی ہیں۔ کتنے مکانات دوبارہ اس انداز میں تعمیر کیے گئے ہیں کہ وہ سیلاب کا مقابلہ کرسکیں؟ کتنی خطرات سے دوچار آبادیوں کو قابل اعتماد پیشگی اطلاع دینے والے نظام تک رسائی حاصل ہے؟ کتنی زرعی اراضی کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے؟ کتنے افراد کے روزگار اور ذرائع معاش کو موسمیاتی خطرات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے؟

موسمیاتی مالیات کی ساکھ کا تعین ان سوالات کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ جنیوا، باکو، ترکیے یا عالمی عطیہ دہندگان کے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے بڑے بڑے اعلانات کی بنیاد پر۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026ء

توہین آمیز القابات
کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک پارک کے کونے میں بنچوں کی قطار کے پیچھے نصب ایک بڑے سائن بورڈ پر کبھی فخریہ انداز میں لکھا ہوتا تھا: ’’ڈرائیوروں کے بیٹھنے کا انتظام‘‘۔ اسی علاقے کے ایک پوش کلب میں، کلب کی مرکزی سہولتوں سے باہر ایک بنچ کے ساتھ لگے چھوٹے سے نوٹس پر درج ہوتا تھا: ’’آیاؤں کے بیٹھنے کی جگہ‘‘۔

یہ ایک معمول کا چلن ہے اور شہر کے پوش کلبوں اور پارکوں میں ایسے سائن بورڈ عام نظر آتے ہیں۔ ان تحریروں سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ آیاؤں اور ڈرائیوروں کو امیر اور بااثر افراد کی مخصوص جگہوں سے دور رہنا چاہیے اور ان کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھ کر اپنی حیثیت کا تعین کرنا چاہیے۔

جہاں ایسے سائن بورڈ موجود نہیں ہوتے، وہاں بھی دیگر طریقوں سے کم مراعات یافتہ طبقے کو خوش حال اور صاحبِ حیثیت لوگوں سے الگ رکھا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز (اپارتھائیڈ) کے خلاف ہم نے اتنا شور کیوں مچایا، جب کہ ہمارے اپنے معاشرے میں بھی اس کی ایک بھونڈی شکل رائج ہے؟ یہ طرزِ عمل دراصل اس لیے زیادہ قابلِ مذمت ہے کہ یہاں تفریق کی بنیاد کوئی ایک سیاسی طور پر غالب نسل دوسری نسل کے خلاف نہیں رکھ رہی، بلکہ ایسے لوگوں کا ایک گروہ یہ امتیاز برت رہا ہے جنہیں خوش قسمتی سے اتنے وسائل میسر آگئے ہیں کہ وہ دوسروں کا داخلہ روکنے اور معاشرے کے کم نصیب افراد کی شناخت کے لیے مخصوص سائن بورڈ لگوانے کے قابل ہوگئے ہیں۔ کیا کسی نے سوچا ہے کہ اس رویے سے معاشرے میں کس قدر نفسیاتی اور سماجی نقصان پہنچے گا؟ اس پوش کلب کے باہر تنہا بنچ پر بیٹھی آیا کیا سوچ رہی ہوگی؟ وہ اس جگہ کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہوگی جہاں اس کا داخلہ ممنوع ہے؟

مذہبی اقدار پر وعظ دینے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اسلام ایسے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ مغربی معاشروں پر نظر ڈالیں تو وہاں اس نوعیت کا کھلا امتیاز دکھائی نہیں دے گا۔ ایک مرتبہ میونخ سے نیورمبرگ جاتے ہوئے بس کے سفر کے دوران ہم ایک انتہائی شاندار ریستوران میں رکے۔

ہمارے گروپ میں ایک بڑی کثیرالقومی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔ میں ابھی بیٹھا ہی تھا کہ دیکھا بس کا ڈرائیور میرے پیچھے والی میز کی طرف آرہا ہے۔

میز پر بیٹھے لوگوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور نہ کسی نے اس کی موجودگی پر ناگواری کا اظہار کیا، نہ ہی اس سے دور ہٹنے کی کوشش کی۔ اگر یہی سفر پاکستان میں ہوتا تو گروپ کا سربراہ ڈرائیور کو معمولی سی رقم تھما کر اسے قریب ترین ڈھابے پر کھانا کھانے کے لیے کہہ دیتا۔

مغربی معاشروں میں ملازمین کے ساتھ مساوی اور انسانی بنیادوں پر برتاؤ معمول کی بات ہے۔ حتیٰ کہ سعودی عرب جیسے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں بھی کسی شخص کے سماجی مرتبے کی بنیاد پر اس کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا اور ڈرائیور اپنے مالکان کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان ایک ایسا معاشرہ بن چکا ہے جہاں سماجی مرتبے کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے اور محروم طبقات کے احساسات ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس سمیت خدمات فراہم کرنے والے شعبوں کے کارکنوں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ آرڈر دیتے یا اپنی کوئی اور خواہش بیان کرتے وقت گاہک عموماً ان سے اس طرح پیش آتے ہیں جیسے وہ جیتے جاگتے انسان نہیں بلکہ مشینیں ہوں۔ کوئی ان سے خوش اخلاقی کے چند الفاظ کا تبادلہ بھی ضروری نہیں سمجھتا، حالاں کہ ان آؤٹ لیٹس میں کام کرنے والے بہت سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں معزز گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں سے بیشتر طلبہ ہوتے ہیں جو کالج اور یونیورسٹی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ملازمت کرتے ہیں۔

اصل مسئلہ ایسے کلچر کا فروغ ہے جس میں عزت و احترام کا معیار دیانت داری یا کسی دوسری انسانی خوبی کے بجائے دولت کی مقدار بن چکا ہے۔

بینک اکاؤنٹ میں بھاری رقم رکھنے والا، لیکن دیانت داری اور اخلاقی اقدار کے معاملے میں مفلس شخص ہمارے معاشرے میں اس فرد سے کہیں زیادہ پذیرائی حاصل کرتا ہے جو مادی وسائل سے محروم ہو، مگر مضبوط اخلاقی اقدار کا حامل اور انتہائی دیانت دار ہو۔ یہی رویہ ملک میں جاری اس بے لگام دوڑ کی بھی وضاحت کرتا ہے جس میں سماجی سیڑھی پر بلندی حاصل کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایسی سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں جو ملک کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں اور پائیدار بنیادوں پر ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

تاریخ میں ایسی متعدد مثالیں ملتی ہیں جہاں انسانوں پر معاشرے میں ان کی حیثیت ظاہر کرنے کے لیے مخصوص لیبل چسپاں کیے گئے۔

ہٹلر کے دور میں یہودیوں کو زبردستی ستارۂ داؤد پہننے پر مجبور کیا گیا، جبکہ یورپ کے ابتدائی ادوار میں غیر اخلاقی طرزِ عمل کے شبہے میں مبتلا خواتین کو سرخ حرف پہننے کی سزا دی جاتی تھی۔ آج کے پاکستان میں غربت کو ہی کم مراعات یافتہ افراد کے گلے میں لیبل ڈالنے اور انہیں ایسے سائن بورڈز کے نیچے بٹھانے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے جو معاشرے میں ان کی کم تر حیثیت کا اعلان کرتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026ء

زیادہ مالدار زمینداروں کو نوازنے کی پالیسی
پاکستان کا آئین ایک واضح اور پُرعزم اعلان سے شروع ہوتا ہے  ’’اسلام ریاست کا مذہب ہوگا اور قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلامی احکامات کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔‘‘ آئین کا آرٹیکل 227 ریاست کے ہر ادارے کو اس پابندی کا پابند بناتا ہے۔ اسی طرح آرٹیکل 31 ریاست کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ  پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے عوام کی اخلاقی اور دینی تربیت کے مؤثر انتظامات کرنے کی کوشش کرے۔

اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے ایک ایسی مالیاتی ذمہ داری کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جس کا حکم صراحت کے ساتھ اسلام میں دیا گیا ہے۔ یہ عشر ہے، یعنی زرعی پیداوار پر دسواں حصہ (بارانی زمین کے بجائے آبپاش زمین کی پیداوار پر بیسواں حصہ) وصول کرنے کی شرعی ادائیگی۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو ریاست اسلام کے نام پر قائم ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، وہ خود اس فریضے کو مسلسل نظرانداز کرتی رہی ہے۔ یہ محض کوئی معمولی انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاسی معیشت سے جڑا ایک اہم اور بنیادی سوال ہے کہ ایک لازمی مذہبی محصول صرف کاغذوں تک محدود کیوں ہے، جبکہ ملک کا سب سے دولت مند اور بااثر طبقہ، یعنی غیر حاضر زمیندار، اس کی ادائیگی سے مکمل طور پر مستثنیٰ کیوں ہے؟

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980ء کے تحت عشر کو قانونی ذمہ داری قرار دیا گیا تھا۔ اسے رضاکارانہ خیرات کے طور پر متعارف نہیں کرایا گیا تھا بلکہ یہ زرعی پیداوار پر عائد ایک لازمی محصول تھا، جس کی وصولی ریاست کے ذمے تھی اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ انتظامی مشینری بھی قائم کی گئی تھی۔

ایک مختصر عرصے کے لیے وفاقی حکومت نے وزارتِ زکوٰۃ و عشر بھی قائم رکھی۔ اس کا مقصد بالکل واضح تھا کہ ریاست اسلام کے حکم کے مطابق عشر وصول کرے گی۔ پھر آئین (اٹھارہویں ترمیم) ایکٹ 2010ء سامنے آیا، جس پر 9 اپریل 2010ء کو دستخط ہوئے اور اسے 19 اپریل 2010ء سے نافذ کردیا گیا۔ اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے اس بڑے اقدام کے تحت زکوٰۃ و عشر کا معاملہ بھی صوبوں کو منتقل کردیا گیا۔ وفاقی وزارت ختم کردی گئی اور اب قانون سازی، تخمینہ لگانے اور وصولی کی ذمہ داری صوبوں کے سپرد ہوگئی۔

لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا، وہ صوبائی سطح پر جوابدہی کے کسی نئے دور کا آغاز نہیں تھا بلکہ وفاقیت کے نام پر ادارہ جاتی دستبرداری تھی۔

سولہ سال کی خاموشی

2010ء کے بعد کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ملک کے سب سے بڑے زرعی صوبے پنجاب میں امیر زمینداروں نے عشر کی ادائیگی سے کھلے عام انکار کرتے ہوئے اس سے چھوٹ کا مطالبہ کیا۔ 2012ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کا مؤقف تھا کہ وہ پہلے ہی زرعی آمدنی پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور عشر ریاستی ٹیکس نہیں بلکہ ایک مذہبی فریضہ ہے۔ پہلے سے نافذ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے بجائے صوبائی حکومت نے اس تعطل سے نکلنے کے لیے نئی قانون سازی کا سہارا لینے کی کوشش کی، جو خود اسی کی پیدا کردہ صورتحال کا نتیجہ تھا۔ عشر کی قابلِ ذکر وصولی کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

خیبر پختونخوا کو عشر کی تشخیص اور وصولی کے قواعد وضع کرنے میں سات سال لگ گئے اور بالآخر 2017ء میں یہ قواعد بنائے گئے۔ اس سے قبل عشر کی وصولی کے لیے کوئی عملی انتظامی ڈھانچہ موجود نہیں تھا۔ 2013ء کی ایک رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی تھی کہ صوبہ اب بھی ’’عشر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی‘‘ کر رہا تھا۔ سندھ اور بلوچستان کی جانب سے عشر کی وصولی کے اعداد و شمار بھی عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تو اپنی 2009-10ء کی رپورٹ میں پہلے ہی نشاندہی کردی تھی کہ 1990ء سے ملک بھر میں صوبائی محکمہ جاتِ مال عشر وصول نہیں کر رہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم بھی اس مسئلے کو حل نہ کرسکی بلکہ اسے پہلے سے منتشر انتظامی ڈھانچے میں مزید گہرائی تک دفن کردیا۔

عوامی سطح پر عشر کی وصولی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کوئی جامع جدول دستیاب نہیں۔ یہی عدم دستیابی بذاتِ خود پوری کہانی بیان کرتی ہے کہ جو ریاست الٰہی قانون کے نفاذ کا دعویٰ کرتی ہے، وہ عشر کی وصولی کی ایک مستند رسید بھی پیش کرنے سے قاصر ہے۔

آئینی تضاد

ایک بنیادی سوال ایسا ہے جو پارلیمنٹ، اسلامی نظریاتی کونسل یا وفاقی شرعی عدالت میں سے کوئی بھی پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کے لیے تیار نظر نہیں آتا : اگر آئین تمام قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق بنانے کا پابند کرتا ہے اور عشر ایک دینی فریضہ ہے تو پھر ریاست کی جانب سے اس کی وصولی میں ناکامی کو آئین کی خلاف ورزی کے سوا کیا قرار دیا جاسکتا ہے؟

آئین کا آرٹیکل 227 یہ نہیں کہتا کہ اسلامی احکامات پر عملدرآمد صرف ’’جہاں سہولت ہو‘‘ وہاں کیا جائے۔ اس میں زرعی اشرافیہ کو کوئی استثنا نہیں دیا گیا اور نہ ہی صوبائی حکومتوں کی بے حسی کو جواز بنایا گیا ہے۔ آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ کوئی قانون اسلام کے منافی نہیں ہوگا۔ ایسا قانونی ڈھانچہ جو کسی اسلامی محصول کو عملی طور پر ناقابلِ وصول بنا دے، اپنے اثرات کے اعتبار سے اسلام کے منافی ہے، خواہ اس کی تحریری عبارت اسے اختیاری حیثیت ہی کیوں نہ دیتی ہو۔

وفاقی شرعی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قوانین کا اسلام سے متصادم ہونے کے حوالے سے جائزہ لے، جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اسی مقصد کے لیے حکومت کو مشورے دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس کے باوجود دونوں اداروں نے عشر کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی فیصلہ کن اقدام نہیں کیا۔ ان کی خاموشی نہایت معنی خیز اور بہت کچھ ظاہر کرتی ہے۔

فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟ غیر حاضر امیر زمینداروں کو

یہ سوال کہ عشر کے معاملے پر کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، اس کا جواب کوئی پراسرار بات نہیں بلکہ طبقاتی طاقت میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان کی زرعی معیشت پر بڑے زمینداروں کا غلبہ ہے، جن میں سے بہت سے خود اپنی زمینوں پر موجود نہیں رہتے اور متعدد صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ اگر عشر صحیح طور پر وصول کیا جائے تو سب سے زیادہ بوجھ انہی پر پڑے گا۔ زرعی پیداوار پر دس فیصد محصول کوئی معمولی رقم نہیں۔ ہزاروں ایکڑ زمین کے مالک اور سیاسی طاقت رکھنے والے جاگیردار کے لیے یہ ایک حقیقی مالی بوجھ ہے۔

یہی بااثر طبقہ صوبائی اسمبلیوں پر بھی حاوی ہے، جہاں عشر کے نفاذ کے لیے قواعد و ضوابط منظور کیے جانے ہیں۔ یہ لوگ زراعت اور مذہبی امور سے متعلق قائمہ کمیٹیوں میں بیٹھتے ہیں اور انہی کا متعلقہ محکمہ ہائے مال پر بھی غیر معمولی اثر و رسوخ ہے، جنہیں عشر کا تخمینہ لگانے اور اسے وصول کرنے کی ذمہ داری ادا کرنا ہوتی ہے۔ یہ لوگ ملک میں ’’اسلامی فلاح و بہبود‘‘ کا بیانیہ تشکیل دینے میں کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ خود ایک مذہبی فریضے کی ادائیگی سے گریز کرتے ہیں۔

جب پنجاب میں زمینداروں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ عشر ریاستی ٹیکس نہیں بلکہ ایک ’’مذہبی فریضہ‘‘ ہے تو درحقیقت وہ ایک نہایت چالاک سیاسی حکمت عملی اختیار کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک اجتماعی ریاستی ذمہ داری کو انفرادی ضمیر اور ذاتی مذہبی معاملے میں تبدیل کردیا، جسے خاموشی سے نظرانداز کیا جاسکتا تھا۔ ریاست نے بھی اس مؤقف کو قبول کرلیا اور اس کے بعد قانون پر عملدرآمد کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

زکوٰۃ سے تقابل

اس معاملے میں منافقت اس وقت مزید نمایاں ہوجاتی ہے جب اس کا موازنہ زکوٰۃ سے کیا جائے۔ زکوٰۃ بھی اسلام کا ایک لازمی فریضہ ہے اور اسی 1980ء کے آرڈیننس کے تحت بینک کھاتوں سے براہِ راست منہا کی جاتی ہے۔ اسے وفاقی حکومت وصول کرتی ہے اور صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس نظام میں خامیاں اپنی جگہ، لیکن ریاست اس پر عملدرآمد اس لیے یقینی بناتی ہے کہ اس کی انتظامی وصولی آسان ہے اور اس کا بوجھ شہری بچت رکھنے والوں پر پڑتا ہے، نہ کہ دیہی علاقوں کے امیر زمینداروں پر۔ یہ زمیندار تو پہلے ہی اپنے مذہب اور فقہ کے حوالے سے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے زکوٰۃ سے بھی مستثنیٰ ہوجاتے ہیں کہ ان کے عقیدے کے مطابق ان پر زکوٰۃ واجب الادا نہیں۔

اس کے برعکس عشر، جس کا براہِ راست اثر زمین دار طبقے پر پڑتا ہے، مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے۔ 1980ء میں ریاست کے پاس وصولی کا انتظامی ڈھانچہ موجود تھا۔ مسئلہ اس نظام کی عدم موجودگی نہیں بلکہ طاقتور طبقے کے خلاف اسے استعمال کرنے کی خواہش کا فقدان تھا۔ 2010ء کی اٹھارہویں آئینی ترمیم نے اس کے لیے بہترین پردہ فراہم کردیا، کیونکہ ذمہ داری ایسے صوبوں کو منتقل کردی گئی جن کے پاس نہ تو ضروری قواعد موجود تھے اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کرنے کا کوئی خاص ارادہ تھا۔

وہ سوالات جو لازماً اٹھائے جانے چاہئیں

1. وفاقی شرعی عدالت سے سوال : کیا شریعت پر مبنی محصول کی عدم وصولی بذاتِ خود اپنے عملی اثرات کے اعتبار سے اسلام سے متصادم ہونے کا معاملہ نہیں؟ عدالت نے اب تک ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا؟

2. اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال: آپ کا کام قوانین اور ریاستی اقدامات کا اسلامی احکامات سے مطابقت کے حوالے سے جائزہ لے کر مشورے دینا ہے۔ عشر کی سولہ سالہ عدم وصولی اور اس سے بچنے کے معاملے پر آپ کی رپورٹ کہاں ہے؟

3. صوبائی اسمبلیوں سے سوال : آپ اسلامی علامتوں اور اقدار کے حوالے سے قراردادیں تو منظور کرتی ہیں، لیکن عشر کی وصولی کے لیے قابلِ عمل اور مؤثر قواعد کیوں نہیں بناتیں؟ پنجاب، سندھ اور بلوچستان عشر کی وصولی کے مستند اعداد و شمار کیوں پیش نہیں کرسکے؟

4. آڈیٹر جنرل سے سوال : 2009-10ء کی رپورٹ میں 1990ء سے عشر کی عدم وصولی کی نشاندہی کے باوجود اب تک عملدرآمد کے حوالے سے کوئی عوامی آڈٹ رپورٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟

5. زمیندار ارکانِ پارلیمنٹ سے سوال : آپ ہر ایوان میں اسلام کا حوالہ دیتے ہیں۔ پھر آپ کا اپنا عشر کہاں ہے؟

نتیجہ: صرف نام کی اسلامی جمہوریہ

جو ریاست شریعت کے واضح حکم کے تحت عائد ہونے والا محصول اس طبقے سے وصول نہیں کرسکتی جو اسے ادا کرنے کی سب سے زیادہ استطاعت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود اسلام سے آئینی وابستگی کا دعویٰ کرتی ہے، اس نے علامتی اسلام اور حقیقی اسلامی احکامات پر عملدرآمد کے درمیان موجود خلیج کو بے نقاب کردیا ہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم نے یہ مسئلہ پیدا نہیں کیا بلکہ اسے چھپا دیا۔ عملدرآمد کے بغیر اختیارات کی منتقلی درحقیقت ذمہ داری سے دستبرداری ہے۔ جوابدہی کے بغیر صوبائی خودمختاری کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا ہے۔

اسلام میں عشر کی ادائیگی لازمی ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عملی طور پر یہ اختیاری بن چکی ہے۔ اس کی وجہ قانونی ابہام نہیں بلکہ کھلے اور واضح طبقاتی مفادات ہیں، جنہیں ایک ایسا سیاسی نظام تحفظ فراہم کرتا ہے جو اسلامی احکامات سے مطابقت کے سوالات صرف اسی وقت اٹھاتا ہے جب ایسا کرنا آسان اور کم خرچ ہو، لیکن جب یہی سوالات پریشان کن اور مہنگے ثابت ہوں تو خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

غیر حاضر زمیندار طبقہ نہ عشر (اسلامی محصول) ادا کرتا ہے اور نہ ہی زرعی آمدنی پر ٹیکس (مغربی طرز کا ٹیکس)۔ اس کی قیمت صرف آئین اور غریب عوام کو چکانا پڑتی ہے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

پاکستان کی معیشت کا کوبرا جال: جب علاج ہی مرض بن جائے
برطانوی نوآبادیاتی دور میں ہندوستان میں حکام کو زہریلے کوبروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش لاحق ہوئی۔ دہلی کے حکام نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بظاہر ایک سادہ حل نکالا: ہر مردہ کوبرا لانے والے کو مالی انعام دیا جائے۔ ابتدا میں یہ ترغیب کارگر ثابت ہوئی۔ لوگوں نے سانپوں کا شکار شروع کر دیا اور حکام کو یقین ہو گیا کہ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک کم خرچ طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

تاہم انسانی ذہانت، خصوصاً جب معاملہ پیسے کا ہو، نے کچھ اور ہی راستہ نکال لیا۔ اطلاعات کے مطابق، بعض کاروباری ذہن رکھنے والے افراد نے سرکاری انعام حاصل کرنے کے لیے کوبروں کی افزائش شروع کر دی۔ جب حکام کو اس عمل کا علم ہوا تو انہوں نے انعامی پروگرام ختم کر دیا۔ سانپ پالنے والوں کے پاس انہیں رکھنے کی کوئی وجہ باقی نہ رہی، چنانچہ انہوں نے کوبروں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا۔ بعض روایات کے مطابق، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسئلہ پہلے سے بھی زیادہ سنگین ہو گیا۔

دہلی کے اس واقعے کی تاریخی تفصیلات کی مستند دستاویزات دستیاب نہیں اور اسے اکثر ایک مکمل طور پر ثابت شدہ تاریخی واقعے کے بجائے ایک مثال کے طور پر دہرایا جاتا ہے۔ ’کوبرا ایفیکٹ‘ کی اصطلاح کو جرمن ماہرِ معاشیات ہورسٹ زیبرٹ نے 2001ء میں اسی نام سے شائع ہونے والی اپنی کتاب کے ذریعے مقبول کیا۔

تاہم اس واقعے کا سبق آج بھی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس صورتِ حال کی عکاسی کرتا ہے جس میں کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی پالیسی ایسی ترغیبات پیدا کر دیتی ہے جو عین اس کے برعکس نتائج کا سبب بنتی ہیں۔ ایسی مداخلت محض ناکام نہیں ہوتی بلکہ اصل مسئلے کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

پاکستان کی سیاسی معیشت اور اس کے بار بار سامنے آنے والے معاشی بحرانوں پر اس تصور کا اطلاق شاید اس سے زیادہ دلچسپ کہیں نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کے معاشی مسائل پر عموماً مالیاتی خسارے، بڑھتے ہوئے سرکاری قرض، محدود ٹیکس بیس، کم برآمدات، کمزور سرمایہ کاری، توانائی کی قلت، گرتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور بار بار پیدا ہونے والے توازنِ ادائیگی کے بحرانوں کے تناظر میں بحث کی جاتی ہے۔ یہ تمام حقیقی مسائل ہیں۔ تاہم شاید ایک زیادہ بنیادی سوال پوچھنے کی ضرورت ہے: کیا ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں نے ایسی ترغیبات پیدا کر دی ہیں جو خود ان مسائل کو برقرار رکھنے کا سبب بن رہی ہیں؟

معیشت کے کئی شعبوں میں صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے تو بظاہر جواب ہاں میں ہے۔

ٹیکس نظام ہی کو دیکھ لیجیے۔ حکومت کو اخراجات پورے کرنے، قرضوں کی ادائیگی اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے زیادہ محصولات درکار ہیں۔ اس کا روایتی جواب ٹیکس کی شرحیں بڑھانا، اضافی محصولات عائد کرنا اور پہلے سے دستاویزی معیشت سے مزید وصولیاں کرنا رہا ہے۔ تاہم تاریخی طور پر کم ٹیکس دینے والے شعبوں، جائیداد، زراعت اور غیر رسمی معیشت کے مختلف حصوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا سیاسی طور پر مشکل کام ابھی تک نامکمل ہے۔ نتیجتاً ایک ایسا شیطانی چکر وجود میں آ گیا ہے جس میں باضابطہ کاروباروں کے اخراجات بڑھتے ہیں، غیر رسمی رہنے کی ترغیب مضبوط ہوتی ہے، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور ٹیکس بیس محدود رہتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2025ء میں صوبائی ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیویز سمیت پاکستان کی مجموعی ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 12.3 فیصد تک پہنچ گئیں، جو کم از کم 2000ء کے بعد بلند ترین سطح ہے، تاہم یہ ہم پلہ ممالک کے 25ویں پرسنٹائل سے بھی کم رہیں۔ فنڈ نے یہ تخمینہ بھی لگایا کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کی استعداد کو 35 فیصد کے قریب لانے سے مالی سال 2024-25ء کی بنیاد پر مزید 2.1 ٹریلین روپے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے اصل مسئلہ محض یہ نہیں کہ مزید کتنا ٹیکس عائد کیا جائے بلکہ یہ بھی ہے کہ کن طبقات پر ٹیکس لگایا جائے اور پیداواری ٹیکس بیس کو کس طرح وسعت دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو اپنے اخراجات اور سرکاری وسائل کے استعمال میں مکمل شفافیت یقینی بنانا اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنا ہوگی۔

توانائی کا شعبہ اس کی ایک اور نمایاں مثال پیش کرتا ہے۔ حکومتیں بارہا بجلی اور گیس کے نرخ دبائے رکھنے، سبسڈی دینے اور قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کرنے کے ذریعے توانائی کو سستا رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ لیکن جب نرخوں سے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی حقیقی لاگت پوری نہیں ہوتی تو اس فرق کے باعث گردشی قرض جمع ہوتا رہتا ہے۔ سپلائرز کی ادائیگیاں رک جاتی ہیں، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے، حکومتی واجبات بڑھتے ہیں اور بالآخر جمع شدہ لاگت زیادہ نرخوں اور ٹیکسوں کی صورت میں صارفین ہی کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ 2026ء کے اوائل تک بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تقریباً 1.8 ٹریلین روپے جبکہ گیس کے شعبے میں 3.4 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا تھا۔ توانائی کو سستا رکھنے کے لیے بنائی گئی پالیسی نے ایک ایسے نظام کو جنم دینے میں مدد دی ہے جو مسلسل مہنگا اور مالی اعتبار سے ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ یقیناً اس کی واحد وجہ سبسڈیز نہیں؛ صلاحیت کے عوض ادائیگیاں، تقسیم کے نقصانات، ناقص طرزِ حکمرانی اور کمزور وصولیاں بھی اس مسئلے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

صنعت کاری کے حوالے سے بھی ہماری حکمتِ عملی میں اسی نوعیت کے تضادات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان نے کئی دہائیوں تک درآمدی محصولات، ریگولیٹری ڈیوٹیز، سبسڈیز، ترجیحی قرضوں اور غیر ملکی مسابقت سے تحفظ کے ذریعے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ اس کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو پروان چڑھانا، زرمبادلہ بچانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ تاہم جب تحفظ طویل عرصے تک جاری رہے اور اسے پیداواری صلاحیت اور برآمدی کارکردگی سے منسلک نہ کیا جائے تو یہ مسابقت سے بچنے کی ایک آرام دہ پناہ گاہ بن سکتا ہے۔ جب مقامی مارکیٹ میں تحفظ یافتہ منافع دستیاب ہو تو کاروباروں کے پاس جدت لانے، معیار بہتر بنانے یا عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ہونے کی ترغیب کم رہ جاتی ہے۔

آٹو موبائل صنعت اس تضاد کی واضح مثال ہے۔ مقامی پیداوار اور منافع بخش کاروبار کا مطلب لازماً یہ نہیں کہ صنعت عالمی سطح پر مسابقت کے قابل مینوفیکچرنگ یا برآمدات بھی کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے تحفظ پسند تجارتی ڈھانچے اور برآمدات کے خلاف ترغیبات کو معاشی استعداد، وسائل کی مؤثر تقسیم اور برآمدات میں اضافے کی راہ میں اہم رکاوٹیں قرار دیا ہے۔ فنڈ کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں اوسط وزنی درآمدی محصولات ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں بلند ترین سطحوں میں شامل رہے ہیں، جبکہ اضافی ڈیوٹیز نے تحفظ کی اس سطح کو مزید بڑھایا ہے۔

شرحِ مبادلہ بھی اس کی ایک اور مثال ہے۔ حکومتیں اکثر مہنگائی پر قابو پانے اور اعتماد برقرار رکھنے کے لیے روپے کی مارکیٹ کی بنیاد پر ہونے والی قدر میں کمی کی مزاحمت کرتی رہی ہیں۔ لیکن زرمبادلہ کے ذخائر خرچ کرکے اور انتظامی درآمدی پابندیوں کے ذریعے روپے کی زائد قدر برقرار رکھنے سے برآمد کنندگان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، درآمدات مصنوعی طور پر سستی ہو سکتی ہیں اور مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے۔ بالآخر زرمبادلہ کی قلت پابندیاں عائد کرنے اور روپے کی قدر میں اچانک کمی پر مجبور کر دیتی ہے۔ یوں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کا نتیجہ مزید عدم استحکام کی صورت میں نکلتا ہے۔ پاکستان کے بار بار آنے والے عروج و زوال کے معاشی ادوار کو شرحِ مبادلہ کے انتظام، مقامی طلب، مالیاتی پالیسی اور بیرونی مسابقت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا۔

زرعی پالیسی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ کسانوں کو تحفظ دینے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے امدادی قیمتوں، سرکاری خریداری کے انتظامات اور رعایتی زرعی مداخل کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔ تاہم جب ترغیبات کا فائدہ غیر متناسب طور پر چند مخصوص فصلوں کو پہنچے تو زمین اور پانی کے وسائل کی تقسیم میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے، فصلوں میں تنوع کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور مالیاتی و ذخیرہ کاری کے بھاری اخراجات جنم لیتے ہیں۔ زرعی آمدن کا تحفظ ایک جائز مقصد ہے، لیکن غیر مؤثر پیداواری اور خریداری کے نظام کو برقرار رکھنا لازماً اس مقصد کے حصول کا درست طریقہ نہیں۔

اس کے بعد سرکاری قرض کا معاملہ ہے۔ قرض لینا اس وقت ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے جب اس سے پیداواری بنیادی ڈھانچے، تعلیم، ٹیکنالوجی اور استعداد میں اضافے کے منصوبوں کی مالی معاونت کی جائے۔ لیکن جب قرض سے جاری اخراجات، سبسڈیز اور ساختی خامیوں کو پورا کیا جائے تو یہ ایک بڑھتا ہوا بوجھ بن جاتا ہے۔ مارچ 2025ء تک پاکستان کا سرکاری قرض تقریباً 76 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا تھا۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نو ماہ میں صرف سود کی ادائیگیوں پر 6.4 ٹریلین روپے خرچ ہوئے۔ ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کیا جانے والا ہر اضافی روپیہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مالی گنجائش کم کر دیتا ہے۔ حکومت موجودہ واجبات پورے کرنے کے لیے قرض لیتی ہے اور یوں مزید واجبات پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ علاج خود مرض کا ایک اور سبب بن جاتا ہے۔

یہ مثالیں لازماً اس بات کا ثبوت نہیں کہ ہر حکومتی مداخلت ناکام رہی ہے یا تمام سبسڈیز، ٹیکس، محصولات اور قرض لینا ناپسندیدہ ہیں۔ معاشی پالیسی میں مختلف مفادات کے درمیان توازن قائم کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔ ’کوبرا ایفیکٹ‘ اس وقت جنم لیتا ہے جب پالیسی ساز اس بات کا مناسب اندازہ لگائے بغیر اقدامات تیار کرتے ہیں کہ ان سے پیدا ہونے والی ترغیبات کے جواب میں لوگ اور ادارے کس طرح ردعمل ظاہر کریں گے۔ نیک نیتی، ترغیبات کے مؤثر ڈیزائن کا متبادل نہیں ہو سکتی۔

تاہم پاکستان کا مسئلہ محض انفرادی پالیسیوں کی غلطیوں تک محدود نہیں۔ اس کی جڑیں اس سیاسی معیشت میں پیوست ہیں جو ان پالیسیوں کو جنم دیتی ہے۔

یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ موجودہ انتظامات سے فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے، ان کی قیمت کون ادا کر رہا ہے اور اصلاحات کو بار بار مزاحمت کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے۔ کاروباری طبقہ مسابقت کے بجائے تحفظ کا خواہاں ہے۔ حکومتیں بااثر طبقات کو حاصل ٹیکس چھوٹ اور مراعات کو چیلنج کیے بغیر محصولات بڑھانا چاہتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں مشکل ساختی تبدیلیوں کے مقابلے میں فوری ریلیف اور نمایاں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ادارے اپنے لیے مختص وسائل اور صوابدیدی اختیارات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ بااثر حلقوں تک رسائی رکھنے والے افراد رعایتیں، ٹھیکے، لائسنس اور ترجیحی سلوک حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ اس کی قیمت پوری معیشت کو چکانا پڑتی ہے۔

یہیں سے کوبرا ایفیکٹ ایک نظامی مسئلہ بن جاتا ہے۔ اب یہ محض کسی ایسی معیشت میں ناقص ترغیب کا معاملہ نہیں رہتا جو مجموعی طور پر درست طور پر کام کر رہی ہو، بلکہ ایک ایسا نظام بن جاتا ہے جس میں تمام فریقوں کے پاس ان انتظامات کو برقرار رکھنے کی وجوہ موجود ہوتی ہیں جو اجتماعی طور پر معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

یہاں دو بنیادی محرکات کا تعلق بھی سامنے آتا ہے جو بظاہر پاکستان کے بیشتر سیاسی اور معاشی رویوں کی بنیاد ہیں: ہر قیمت پر اقتدار برقرار رکھنا اور ہر قیمت پر فوری مالی فائدہ حاصل کرنا۔

پہلا محرک قلیل مدتی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔ حکومتیں اور سیاسی قوتیں ایسی اصلاحات کے بجائے اقتدار میں بقا، سرپرستی کے نظام اور فوری سیاسی فوائد کو ترجیح دیتی ہیں جن کے ثمرات سامنے آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ دوسرا محرک دولت پیدا کرنے کے بجائے ناجائز معاشی فوائد سمیٹنے کے رجحان کو تقویت دیتا ہے۔ جب جدت، پیداواری صلاحیت اور مسابقت کے مقابلے میں رسائی، اثر و رسوخ اور تحفظ سے زیادہ منافع حاصل ہو تو معاشی رویے بھی اسی کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔ یوں دولت پیدا کرنے اور پہلے سے موجود دولت پر قبضہ جمانے کے درمیان فرق دھندلا جاتا ہے۔

اس کے نتائج ملک کی مسلسل ناقص معاشی کارکردگی میں واضح ہیں: محدود پیداواری بنیاد، ناکافی سرمایہ کاری، کمزور برآمدات، پست پیداواری صلاحیت، بار بار پیدا ہونے والے مالیاتی اور بیرونی کھاتوں کے بحران اور بیرونی مالی معاونت پر مسلسل انحصار۔ پاکستان بارہا معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی پروگراموں، ہنگامی مالی معاونت اور عارضی انتظامی پابندیوں کا سہارا لیتا رہا ہے، لیکن ہر بار خود کو انہی پرانے مسائل سے دوچار پاتا ہے۔ استحکام ضروری ہے، مگر اسے معاشی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔

ماہرِ معاشیات چارلس گڈہارٹ کا ایک اصول بھی یہاں سبق دیتا ہے۔ ان کے مطابق جب کسی پیمانے کو ہدف بنا دیا جائے تو وہ اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔ یہ اصول مسئلے کے ایک اور پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ جب حکومتیں ٹیکس بیس وسیع کیے بغیر ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے، مسابقت کے بغیر صنعتی پیداوار بڑھانے، بیرونی پائیداری کے بغیر شرحِ مبادلہ مستحکم رکھنے یا مالیاتی پائیداری یقینی بنائے بغیر توانائی سستی رکھنے کی کوشش کرتی ہیں تو ممکن ہے کہ اعداد و شمار میں متعلقہ اشاریہ بہتر دکھائی دینے لگے، لیکن اس کی قیمت بنیادی معاشی ڈھانچے کو نقصان کی صورت میں ادا کرنا پڑے۔

تو پاکستان اپنی اس ’کوبرا معیشت‘ سے کیسے نکل سکتا ہے؟

اس کا حل چند غیر مربوط پالیسیوں کے ایک اور مجموعے یا کفایت شعاری کے ایک اور دور میں نہیں، بلکہ خود ترغیبات کو تبدیل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ ٹیکس نظام ایسا ہونا چاہیے جو دستاویزی معیشت کا حصہ بننے کی حوصلہ افزائی کرے اور ٹیکس بیس وسیع کرے، نہ کہ مسلسل انہی ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھاتا رہے جو پہلے ہی نظام کا حصہ ہیں۔ صنعتی پالیسی کا محور تحفظ کو برقرار رکھنے کے بجائے پیداواری صلاحیت، جدت اور برآمدات کو فروغ دینا ہونا چاہیے۔ توانائی کی سبسڈیز کا ہدف کم آمدن اور مستحق گھرانے ہونے چاہییں، نہ کہ انہیں ساختی اخراجات چھپانے کے لیے استعمال کیا جائے۔ شرحِ مبادلہ کی پالیسی کو مسابقت بڑھانے میں مدد دینی چاہیے، جبکہ سرکاری قرض تیزی سے بڑھتے ہوئے جاری اخراجات اور غیر مؤثر نظام کو برقرار رکھنے کے بجائے پیداواری صلاحیت میں اضافے پر خرچ ہونا چاہیے۔ سب سے بڑھ کر اداروں کو صوابدیدی اختیارات اور مراعات کے بجائے شفاف قواعد کے تحت قابلِ پیش گوئی اور جواب دہ بنانا ہوگا۔

یہ سب کچھ آسان نہیں۔ موجودہ انتظامات سے فائدہ اٹھانے والے ان تبدیلیوں کی مزاحمت کریں گے جو ان کے مفادات کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی اصلاحات کو ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتدار کی سیاسی معیشت سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کا المیہ محض یہ نہیں کہ وہ اپنے معاشی مسائل حل کرنے میں بار بار ناکام رہتا ہے۔ اصل المیہ یہ ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے اختیار کیے جانے والے بہت سے اقدامات انہی حالات کو مزید مضبوط کر دیتے ہیں جنہوں نے یہ مسائل پیدا کیے تھے۔ ہم انہی لوگوں پر مزید ٹیکس عائد کرتے ہیں، انہی صنعتوں کو پہلے سے زیادہ تحفظ دیتے ہیں، انہی ساختی خامیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مزید قرض لیتے ہیں اور ایسے نظاموں کو سبسڈی دیتے ہیں جنہیں برقرار رکھنا وقت کے ساتھ مزید مہنگا ہوتا جاتا ہے۔

شاید سب سے زیادہ تلخ نتیجہ یہ ہے کہ یہ نظام مکمل طور پر ناکارہ نہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے بخوبی کام کر رہا ہو جو اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اگرچہ معیشت اور شہریوں کی بھاری اکثریت اس کی ناکامی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

پاکستان کو ایسے معاشی اور سیاسی نظام کی ضرورت ہے جس میں قومی دولت پیدا کرنے کی ترغیبات، اس پر قبضہ جمانے کے محرکات سے زیادہ طاقتور ہوں۔ جب تک یہ تبدیلی نہیں آتی، ہم شاید کوبروں کی افزائش کرتے رہیں گے اور اس بات پر خود کو مبارک باد دیتے رہیں گے کہ ہم نے کتنے کوبرا مار ڈالے ہیں۔

پاکستان کی سیاسی معیشت: مراعات یافتہ طبقے کی قیمت
پاکستان اپنی تاریخ کے بیشتر حصے میں سالانہ 5 فیصد سے کچھ زیادہ کی شرح سے ترقی کرتا رہا ہے، لیکن اب یہ کارکردگی محض ایک یاد بن کر رہ گئی ہے۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران معاشی ترقی کی اوسط شرح بمشکل 2.3 فیصد رہی ہے۔ دوسری جانب آبادی میں سالانہ تقریباً 2.5 فیصد کی رفتار سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث فی کس آمدنی میں بھی کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

سرمایہ کاری مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 14 فیصد پر جمود کا شکار ہے، جبکہ برآمدات کا حجم سکڑ کر مجموعی قومی پیداوار کے 9 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، جو گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح اور 1990ء کی دہائی کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔

اصل خطرہ صرف سست رفتار معاشی ترقی نہیں بلکہ یہ ہے کہ 4 فیصد سے کم شرح نمو اب معیشت کا مستقل رجحان بنتی جا رہی ہے، حالانکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی افرادی قوت کے لیے پیداواری روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کا معیار زندگی نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے اس سے کہیں زیادہ شرح نمو درکار ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی بنیادی معاشی صلاحیتوں کے باوجود پاکستان کی معیشت آگے بڑھنے میں ناکام کیوں ہے؟

پاکستان ایسا ملک نہیں جس میں معاشی امکانات کی کمی ہو۔ یہاں 17 کروڑ سے زائد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد اشیائے صرف کے لیے ایک وسیع منڈی اور ایسی افرادی قوت فراہم کر سکتی ہے جسے پیداواری سرگرمیوں میں مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکے۔ یہی وہ صلاحیت ہے جسے عام طور پر ’’آبادیاتی ثمرات‘‘ (ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ) کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے مسلسل آبپاشی کے نظاموں میں سے ایک، وسیع تر سڑکوں کے نیٹ ورک اور تیزی سے پھیلتے موبائل فون اور انٹرنیٹ رابطوں کا حامل ہے۔ یہ تمام سہولتیں افرادی قوت کی نقل و حرکت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ساتھ معیشت کو پائیدار اور بلند شرح نمو کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اتنے وسائل رکھنے والا ملک اپنی صلاحیتوں کو خوشحالی میں تبدیل کرنے میں مسلسل ناکام کیوں رہا ہے؟ اس کا جواب معاشی مواقع کی عدم دستیابی سے زیادہ ان سیاسی اور ادارہ جاتی انتظامات میں پوشیدہ ہے جو ان مواقع اور وسائل کی تقسیم کو کنٹرول کرتے ہیں۔ پاکستان کا بنیادی مسئلہ ایسا نظام ہے جو معاشی قدر پیدا کرنے کے بجائے معاشی فوائد اور مراعات پر قبضہ جمانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

سیاسی اثر و رسوخ، انتظامی صوابدید اور ریاست تک خصوصی رسائی اکثر کارکردگی، جدت اور کاروباری صلاحیت سے زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ بڑے زمینداروں، بااثر صنعتی گروپوں، جائیدادوں کے کاروبار سے وابستہ سرمایہ کاروں، بیوروکریٹس اور دیگر منظم مفاداتی گروہوں نے عوامی پالیسی سازی پر غیر متناسب اثر و رسوخ حاصل کر رکھا ہے۔ یہ گروہ اپنے مفادات اور برتری کو برقرار رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹیکسوں، ضوابط، سبسڈی، سرکاری اخراجات اور معاشی مواقع تک رسائی سے متعلق پالیسیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

نتیجتاً، پیداواری سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے مقابلے میں حکومتی سرپرستی اور مراعات کا حصول زیادہ منافع بخش اور یقینی ثابت ہوتا ہے۔ بلند درآمدی محصولات اور ضابطہ جاتی رکاوٹوں کے ذریعے تحفظ یافتہ صنعتیں عالمی منڈی میں مسابقتی بنے بغیر بھی منافع کما سکتی ہیں۔ رعایتی مالی اعانت، ٹیکسوں میں ترجیحی سہولتیں اور ضوابط پر منتخب انداز میں عمل درآمد ان افراد اور اداروں کو فائدہ پہنچاتا ہے جنہیں فیصلہ سازوں تک رسائی حاصل ہے۔

اس نظام کی قیمت صارفین کو بلند قیمتوں، ٹیکس دہندگان کو سبسڈی اور ٹیکس چھوٹ جبکہ مجموعی معیشت کو محدود مسابقت اور کم پیداواری صلاحیت کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔ معیشت میں جدت کے بجائے پہلے سے قائم کاروباری مفادات کو تحفظ ملتا ہے، جس سے وہ تخلیقی عمل رک جاتا ہے جو پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور جس کے نتیجے میں غیر مؤثر کاروبار کی جگہ زیادہ مؤثر کاروبار لے سکتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اس بگاڑ کی واضح مثال ہے۔ ٹیکسوں میں ترجیحی رعایتوں، جائیدادوں کی کم قیمت ظاہر کیے جانے، قوانین پر کمزور عمل درآمد، زمین کے استعمال میں صوابدیدی تبدیلیوں اور ایسے سرکاری ترقیاتی منصوبوں نے، جن سے نجی زمینوں کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، جائیدادوں میں قیاس آرائی پر مبنی سرمایہ کاری کو غیر معمولی طور پر پرکشش بنا دیا ہے۔ اس طرح پیداواری اثاثے، تکنیکی صلاحیتیں یا روزگار پیدا کرنے کے بجائے زمین کی قیمتوں میں اضافے سے دولت جمع کرنا ممکن ہو گیا ہے۔

مسئلہ رہائشی مکانات یا تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری نہیں، کیونکہ یہ دونوں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ دے سکتے ہیں۔ اصل مسئلہ ایسا نظام ہے جو زمین کو محض قیاس آرائی کے لیے اپنے پاس رکھنے اور عوامی سرمایہ کاری سے پیدا ہونے والی زمین کی قدر میں اضافے کے فوائد سمیٹنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جبکہ پیداواری کاروبار کو ضابطہ جاتی غیر یقینی اور بھاری ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مراعات پر مبنی اس نظام نے بتدریج معیشت کی نگرانی اور انتظام کے ذمہ دار اداروں کو بھی کمزور کر دیا ہے۔ اصلاحات پر عمل درآمد کی توقع جن مشینری اور اداروں سے کی جاتی ہے، وہ خود اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔

سرکاری شعبے میں تقرریاں، ترقیاں اور تبادلے اکثر اہلیت اور کارکردگی کے بجائے سیاسی مفادات سے متاثر ہوتے ہیں۔ انتظامی صوابدید کا دائرہ وسیع ہوا ہے، جبکہ نتائج کے حوالے سے جواب دہی کمزور پڑ گئی ہے۔ قوانین پر منتخب انداز میں عمل درآمد ہوتا ہے اور ضابطہ جاتی ادارے اکثر معاشی سرگرمیوں کو سہولت دینے کے بجائے ان پر قدغنیں لگانے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

بدعنوانی ایک وسیع تر سیاسی و معاشی نظام کا حصہ بن چکی ہے، جہاں سرکاری اختیارات کو من پسند افراد پر نوازشات کرنے، ناجائز معاشی فوائد حاصل کرنے اور مخصوص مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اسے مزید نقصان دہ بنانے والی بات یہ ہے کہ بدعنوانی منتشر اور ہر جگہ موجود ہے، جہاں متعدد الگ الگ اہلکار اور بااثر افراد اپنے اپنے حصے کا فائدہ وصول کرتے ہیں۔ کسی ایک کو رقم دینے سے بھی معاملات میں یقین دہانی حاصل نہیں ہوتی، جس کے باعث ایسی بدعنوانی پر قابو پانا یا اسے ختم کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں ریاست بیک وقت حد سے زیادہ مداخلت کرنے والی بھی ہے اور غیر مؤثر بھی۔ وہ کاروبار میں رکاوٹیں ڈالنے اور شہریوں کو ضوابط کے بوجھ تلے دبانے کی طاقت تو رکھتی ہے، لیکن معاہدوں پر یکساں عمل درآمد، املاک کے حقوق کا غیر جانب دارانہ تحفظ اور قابل اعتماد عوامی خدمات کی فراہمی میں کمزور ہے۔

یہ تضاد پاکستان کے سرکاری مالیاتی نظام میں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ ریاست بار بار انہی ٹیکس دہندگان سے مزید محصولات وصول کرنے کی کوشش کرتی ہے جو پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں، جبکہ سیاسی طور پر بااثر اور انتظامی طور پر جن کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنا مشکل ہے، ایسی سرگرمیاں مناسب ٹیکسوں سے محروم رہتی ہیں۔ باقاعدہ کاروبار، تنخواہ دار طبقہ اور ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والے افراد غیر متناسب دباؤ برداشت کرتے ہیں، جبکہ آمدنی اور دولت کا ایک بڑا حصہ مؤثر ٹیکس نظام سے باہر رہتا ہے۔

ترجیحی ٹیکس سہولتوں کا حجم اس صورت حال کی وضاحت کرتا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اخراجات سے متعلق 2026ء کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025ء میں وفاقی سطح پر ٹیکسوں میں چھوٹ اور ترجیحی سہولتوں کی مالیت 2.35 کھرب روپے رہی، جو مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 2.1 فیصد اور ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کے پانچویں حصے کے برابر ہے۔ ان تمام رعایتوں کو بلاجواز قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم ان کا حجم اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر رعایت کا سخت اور شفاف عوامی جائزہ لیا جائے۔

تاہم، مالیاتی مسئلہ صرف محصولات جمع کرنے میں ناکامی تک محدود نہیں۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے ایسا انتظامی اور ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کر دیا ہے جس پر اٹھنے والے اخراجات کا فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار سے کوئی خاص تناسب نہیں۔

وزارتیں، محکمے، ان کے ماتحت ادارے، ضابطہ جاتی اتھارٹیز اور سرکاری ادارے اکثر ایک دوسرے کے دائرہ کار سے متصادم ذمہ داریوں، کارکردگی کے کمزور محرکات اور ناکافی جواب دہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ نظام تنخواہوں، الاؤنسز، سرکاری رہائش گاہوں، گاڑیوں، پنشن اور دیگر مراعات پر مشتمل ایک وسیع ڈھانچے کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ اس بات کا شاذ ہی جائزہ لیا جاتا ہے کہ عوام کو ان اخراجات کے متناسب فائدہ بھی حاصل ہو رہا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب قرضوں پر سود اور اصل رقم کی ادائیگی کے اخراجات سرکاری وسائل کا بہت بڑا حصہ نگل رہے ہیں، جبکہ مالی مشکلات سے دوچار سرکاری ادارے قومی خزانے پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

ان تمام عوامل کے باعث انسانی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور موجودہ سرکاری اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے وسائل محدود رہ جاتے ہیں۔ پاکستان نے ایسی ریاستی مشینری تشکیل دے دی ہے جو شہریوں کی ضروری خدمات کی فراہمی کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے، لیکن اس کے باوجود اس ادارہ جاتی ڈھانچے اور مراعات کا تحفظ جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں برقرار رکھنے کی معیشت اب متحمل نہیں ہو سکتی۔

بیرونی مالی معاونت پر پاکستان کا بار بار انحصار بھی اسی بنیادی ناکامی کا عکاس ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں، دوطرفہ مالی معاونت اور قرضوں کی ادائیگی میں توسیع نے بارہا بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے عارضی ریلیف فراہم کیا ہے، لیکن معاشی استحکام کے اقدامات اکثر بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا متبادل بن کر رہ گئے ہیں۔

ہر بحران کے بعد ٹیکسوں میں اضافے اور انتظامی اقدامات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جبکہ مالیاتی عدم توازن پیدا کرنے والے سیاسی انتظامات بڑی حد تک برقرار رہتے ہیں۔ یوں فوری بحران تو کسی نہ کسی طرح سنبھال لیا جاتا ہے، لیکن اس کی بنیادی وجوہات جوں کی توں رہتی ہیں۔

اس طرز عمل نے نجی سرمایہ کاری پر بھی بھاری بوجھ ڈالا ہے۔ حکومت کی جانب سے قرض لینے کے باعث مالی وسائل کے حصول میں نجی شعبے کو مسابقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، غیر یقینی صورت حال طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور کاروباری اداروں کو ایسے ماحول میں کام کرنا پڑتا ہے جہاں تجارتی مسابقت کے بجائے پالیسی سازوں تک رسائی اور خصوصی مراعات زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

بجلی کا شعبہ اس حوالے سے خاص طور پر نقصان دہ مثال ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی، بجلی چوری، بلوں کی کم وصولی، معاہدوں کے تحت بجلی کی پیداواری صلاحیت کے مقررہ واجبات اور انتظامی ناکامیوں نے بجلی کی بلند قیمتوں اور مسلسل مالیاتی عدم توازن کو جنم دیا ہے۔

یکے بعد دیگرے ٹیرف میں اضافے کے ذریعے ان ناکامیوں کے اخراجات ان صارفین سے وصول کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں۔ تاہم، پابندی سے بل ادا کرنے والے گھریلو صارفین اور کاروباری اداروں پر مسلسل ٹیرف بڑھانے سے نظام کے اخراجات کم کرنے، وصولیوں کو بہتر بنانے، جواب دہی یقینی بنانے اور ناقص کارکردگی والے اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پوری نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب سرکاری تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور نکاسی و صفائی کی سہولتوں کا معیار گرتا گیا ہے، جبکہ صاحب استطاعت طبقے نے ان سرکاری خدمات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نجی اسکولوں، اسپتالوں، جنریٹرز اور بوتل بند پانی کا سہارا لے لیا ہے۔

اس عمل کے نتیجے میں ان طبقات کی سرکاری خدمات کو بہتر بنانے میں ذاتی دلچسپی بھی ختم ہو گئی ہے، جس سے ان بااثر آوازوں کی تعداد کم ہو گئی ہے جو بہتر عوامی سہولتوں کا مطالبہ کر سکتی تھیں۔ اس طرح سرکاری خدمات کی بہتری کے لیے سیاسی دباؤ ڈالنے والا حلقہ کمزور پڑ گیا ہے۔ بااثر گروہ ادارہ جاتی ناکامیوں کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں، جبکہ غریب گھرانے ان ناکامیوں کی پوری قیمت ادا کرتے ہیں۔

تعلیم کا شعبہ شاید پاکستان کی غلط ترجیحات کا سب سے واضح ثبوت ہے، کیونکہ صرف اسکولوں میں داخلہ حاصل کر لینا سیکھنے کی ضمانت نہیں۔ اسکول جانے والے بہت سے بچے بنیادی خواندگی اور حساب کتاب کی صلاحیتیں بھی حاصل نہیں کر پاتے۔ تدریس کے ناقص معیار، ناکافی نگرانی، اساتذہ کی غیر حاضری اور کمزور جواب دہی نے غربت اور سہولتوں کی کمی کے اثرات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کا شعبہ بھی اسی نوعیت کی خامیوں کا شکار ہے۔ بیشتر ادارے فرسودہ اور ناقص تربیتی پروگرام چلا رہے ہیں، جن میں ایسی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں جن کی منڈی میں طلب نہیں۔ نتیجتاً فارغ التحصیل نوجوان روزگار کے قابل مہارتوں سے محروم رہتے ہیں، جبکہ کاروباری اداروں کو بھی ہنرمند کارکن دستیاب نہیں ہوتے۔ یہ صورت حال ایسے وقت میں ہے جب نوجوانوں کی بڑی تعداد پیداواری روزگار کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

یہ ناکامیاں ملک کے تمام علاقوں میں یکساں نہیں۔ معاشی مواقع، بنیادی ڈھانچے، عوامی خدمات اور فیصلہ سازی تک رسائی میں فرق نے علاقائی عدم مساوات اور محرومی کے احساسات کو مزید گہرا کیا ہے۔

ملک کے بعض حصوں میں ریاست کا کردار اس کی ترقیاتی ذمہ داریوں کے بجائے زیادہ تر اس کے جبر اور ضابطہ جاتی اختیارات کے ذریعے محسوس کیا جاتا ہے۔

محرومی کے ان احساسات کو محض سیاسی اشتعال انگیزی کا نتیجہ قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وفاق کے اندر طاقت، وسائل اور مواقع کی تقسیم سے متعلق گہرے سوالات کی عکاسی کرتے ہیں۔

آئینی دفعات اور مالی وسائل کی منتقلی کے ذریعے کسی وفاق کو غیر معینہ مدت تک برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کا استحکام اس بات پر بھی منحصر ہے کہ اس کی تمام اکائیوں کے شہریوں کو یقین ہو کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے، انہیں بامعنی سیاسی نمائندگی حاصل ہے اور اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے انہیں حقیقی مواقع میسر ہیں۔

جہاں یہ شرائط موجود نہ ہوں، وہاں معاشی محرومیاں سیاسی اور نسلی رنگ اختیار کر سکتی ہیں، جس سے ریاست پر اعتماد کمزور اور قومی یکجہتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

نوجوانوں میں اعتماد کا خاتمہ خاص طور پر تشویش ناک ہے۔ اصولی طور پر ابھرتا ہوا متوسط طبقہ، جو مطلق تعداد کے لحاظ سے خاصا بڑا ہو چکا ہے، سول سوسائٹی کے ذریعے منظم ہو کر ان خرابیوں کی اصلاح کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

لیکن عملی طور پر طبقاتی، علاقائی، نسلی اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقسیم، نیز روزگار اور مواقع کے لیے ریاستی سرپرستی پر انحصار نے اصلاحات کے لیے وسیع تر اتحاد کے قیام کو کمزور کر دیا ہے۔ موجودہ نظام سے فائدہ اٹھانے والے منظم، بااثر اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ اس نظام کی قیمت ادا کرنے والے بکھرے ہوئے، سیاسی طور پر منقسم ہیں اور اکثر اپنی ناراضی کو ادارہ جاتی تبدیلی کے لیے مسلسل دباؤ میں تبدیل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

مایوسی سے عارضی نجات کا ذریعہ بننے والی بیرون ملک ہجرت بھی ملک کے بہت سے قابل اور بلند آواز رکھنے والے افراد کو یہاں سے باہر لے جا رہی ہے۔

کیا کوئی نیا سیاسی نظام یا سیاسی قیادت اس ڈھانچے میں داخل ہو کر اصلاحات کا ایک بڑا اور مشکل ایجنڈا نافذ کر سکتی ہے؟ موجودہ شواہد کی روشنی میں اس راہ میں حائل رکاوٹیں غیر معمولی طور پر بڑی ہیں۔

انتخابات میں حصہ لینا اس قدر مہنگا ہو چکا ہے کہ اس کے لیے بھاری مالی وسائل درکار ہوتے ہیں، جو لامحالہ غیر قانونی اور بعض اوقات جرائم پیشہ ذرائع سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں ان ذرائع کو ٹھیکوں، سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں اور تحفظ کی صورت میں فائدہ پہنچا کر ان کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ یوں سیاست میں داخلے کی بنیادی شرط ہی اس نظام کا حصہ بننے کا عہد بن جاتی ہے جو معاشی مراعات اور ناجائز فوائد پر قائم ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اصلاحات کے لیے وسیع اتفاق رائے کے باوجود ان پر عمل درآمد بار بار تعطل کا شکار ہو جاتا ہے۔

پاکستان کو اصلاحاتی تجاویز کی کمی کا سامنا نہیں۔ اصل مسئلہ ایسا سیاسی و معاشی نظام ہے جس سے فائدہ اٹھانے والے عناصر کے پاس نہ صرف موجودہ ڈھانچے کو برقرار رکھنے کی ترغیب بلکہ اس پر عمل درآمد روکنے کے لیے اثر و رسوخ بھی موجود ہے۔ یہ عناصر اب تک اس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ اگر ملک کو کم شرح نمو کے اس جال سے نکالنا ہے تو موجودہ نظام کو برقرار رکھنے کی قیمت اصلاحات کی قیمت سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔

چنانچہ بامعنی تبدیلی کے لیے محض ایک اور مالیاتی ایڈجسٹمنٹ پروگرام یا انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کافی نہیں ہوگی۔ ٹیکس اصلاحات میں صرف موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے آمدنی، اثاثوں اور معاشی سرگرمیوں کو حاصل ترجیحی ٹیکس سہولتوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

کاروباری کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تحفظ کے بجائے مسابقت کو بنیادی اصول بنانا ہوگا۔ ریاست کے انتظامی ڈھانچے کو معقول حدود میں لانا ہوگا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا پیمانہ ان کا حجم، بجٹ یا سیاسی اثر و رسوخ نہیں بلکہ ان کے نتائج ہونے چاہییں۔

سب سے بڑھ کر، وفاق کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو مواقع کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں، علاقائی تنوع کا احترام کریں اور شہریوں کو ملک کے معاشی اور سیاسی مستقبل میں بامعنی حصہ دار بنائیں۔

ان میں سے کوئی تبدیلی آسان نہیں ہوگی۔ اس کے لیے ان مفادات کا سامنا کرنا پڑے گا جو کئی دہائیوں سے عوامی پالیسیوں کی تشکیل پر اثر انداز ہوتے آئے ہیں۔ لیکن اس کے سوا دوسرا راستہ معاشی مواقع، اداروں کی ساکھ اور سماجی ہم آہنگی کے مسلسل زوال کا ہے۔

پاکستان کا بنیادی چیلنج وسائل، کاروباری صلاحیت یا معاشی امکانات کی کمی نہیں، بلکہ ایسا نظام ہے جس میں نجی مراعات کا تحفظ کیا جاتا ہے، جبکہ ان کی قیمت پورا معاشرہ ادا کرتا ہے۔

سب سے سنگین خطرہ یہ ہے کہ بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے ہی ملک میں بہتر مستقبل تعمیر کرنے کے امکان سے مایوس ہوتی جا رہی ہے۔ جب نوجوانوں کو یہ محسوس ہونے لگے کہ مواقع اہلیت کے بجائے تعلقات کی بنیاد پر ملتے ہیں اور ترقی کا راستہ صرف بیرون ملک ہجرت یا بااثر افراد کی سرپرستی سے ہو کر گزرتا ہے تو اس کے نتائج محض معاشی جمود تک محدود نہیں رہتے۔

جو لوگ ملک چھوڑنے کی استطاعت رکھتے ہیں، وہ جا رہے ہیں، جن میں ہزاروں ڈاکٹر، انجینئرز اور اکاؤنٹنٹس بھی شامل ہیں۔ ان کی بھیجی ہوئی ترسیلات زر ادائیگیوں کے توازن کو سہارا ضرور دیتی ہیں، لیکن ملک انہی افراد کو برآمد کر رہا ہے جن کی اسے اپنا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ جس نوجوان آبادی کو ملکی ترقی میں حصہ نہیں دیا جاتا، وہ زیادہ دیر تک آبادیاتی ثمرات کا ذریعہ نہیں رہتی بلکہ ایک سنگین آبادیاتی بحران میں تبدیل ہو جاتی ہے، جو سماجی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

صنعتیں محض بجلی کے قومی گرڈ سے کنارہ کشی کیوں نہیں کر سکتیں؟
توانائی سے متعلق ایک تقریب میں حال ہی میں اظہارِ خیال کی دعوت ملی تو وہاں ہونے والی تقاریر کے بجائے شرکاء کے سوالات زیادہ توجہ کا مرکز بنے۔ صنعت کار بار بار ایک ہی سوال کر رہے تھے کہ کیا وہ اپنی فیکٹریوں کو مکمل طور پر قومی بجلی کے گرڈ سے الگ کر سکتے ہیں اور اپنی اراضی پر شمسی توانائی کے نظام اور فیکٹری کے احاطے میں بیٹریاں نصب کرکے بجلی کی تمام ضروریات خود پوری کر سکتے ہیں؟

پاکستان نے 2025ء میں 4.6 گیگا واٹ آور لیتھیم آئن بیٹریاں درآمد کیں، جو اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ تھیں، جبکہ صنعت پہلے ہی تقریباً 2 گیگا واٹ آور بیٹریاں استعمال کر رہی ہے (رینیوایبلز فرسٹ، 2026ء)۔ تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں فیکٹریاں شمسی توانائی اور بیٹریوں کے نظام تو نصب کر رہی ہیں، لیکن بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک رہتی ہیں۔ بہت کم صنعتوں نے مکمل طور پر گرڈ سے رابطہ منقطع کیا ہے۔ کیا پاکستان اس معاملے میں مختلف ہے یا یہاں بھی عملی حساب کتاب یہی حقیقت سامنے لاتا ہے؟ میں نے اس سوال کا جواب اعداد و شمار کی مدد سے تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خیال بظاہر پُرکشش ہے، لیکن جب اس کے لیے درکار نظام کا حجم متعین کیا جائے تو مشکلات سامنے آتی ہیں۔ بجلی کے قومی گرڈ سے مکمل علیحدگی کی راہ میں چار بڑی رکاوٹیں حائل ہیں: سردیوں کا موسم، توانائی ذخیرہ کرنے کی ضرورت، زمین کی دستیابی اور لاگت۔ ان رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لیے میں نے وسطی پنجاب میں ایک عام فیکٹری کو بنیاد بنا کر سردیوں کے موسم میں اس کی توانائی کی ضروریات کا تخمینہ لگایا۔

زیرِ جائزہ فیکٹری

اس تجزیے کے لیے وسطی پنجاب میں 20 میگاواٹ کی ایک پروسیسنگ یا انجینئرنگ یونٹ فرض کی گئی ہے، جس کا لوڈ فیکٹر 50 فیصد اور یومیہ بجلی کی کھپت 240 میگاواٹ آور ہے۔

فرض کیا گیا ہے کہ فیکٹری صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک 16 گھنٹے کام کرتی ہے۔ اس دوران اوسط بجلی کی طلب تقریباً 14 میگاواٹ رہتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ طلب 20 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے بعد 8 گھنٹے کے کم لوڈ والے دورانیے میں صرف روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے تقریباً 2 میگاواٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔ تمام اعداد و شمار اسی کھپت کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے کارخانے کو اسی تناسب سے زیادہ شمسی پینلز، بیٹریوں اور انورٹرز کی ضرورت ہوگی۔

یہ تجزیہ دانستہ طور پر نسبتاً نرم مفروضوں پر مبنی ہے۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پر توانائی کی پیداوار اور کھپت کا سادہ توازن رکھا گیا ہے، صرف ایک ایسے دن کو مدنظر رکھا گیا ہے جب دھوپ دستیاب نہ ہو، جبکہ زمین کی قیمت کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اس لیے حقیقت میں گرڈ سے مکمل طور پر الگ ہونے کے لیے درکار وسائل اس سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

پہلی رکاوٹ: سردیوں کا موسم

مسئلہ: گرڈ سے منقطع فیکٹری کے لیے شمسی توانائی کا نظام اوسط یومیہ ضرورت کے بجائے سال کے مشکل ترین مہینے کو مدنظر رکھ کر نصب کرنا پڑتا ہے۔ جب متبادل کے طور پر قومی گرڈ دستیاب نہ ہو تو دسمبر اور جنوری ہی پورے نظام کی مطلوبہ استعداد کا تعین کرتے ہیں۔

ناسا پاور کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں موسم بہار کے دوران ہر ایک کلوواٹ پیک شمسی استعداد سے یومیہ تقریباً 6.5 کلوواٹ آور بجلی پیدا ہوتی ہے، لیکن سردیوں میں یہ پیداوار کم ہوکر 3.5 کلوواٹ آور رہ جاتی ہے۔ سردیوں کے انتہائی کم دھوپ والے ہفتوں میں یہ شرح مزید گر جاتی ہے، اس لیے حساب کے لیے 3.2 کلوواٹ آور فرض کیا گیا ہے۔

دھند اس صورت حال کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق دسمبر اور جنوری میں مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ماہانہ 15 سے 20 دن دھند چھائی رہتی ہے، جو بعض اوقات مسلسل کئی روز تک برقرار رہتی ہے۔ اس دوران مفید دھوپ کا دورانیہ صبح تقریباً 9 بجے سے شام 5 بجے تک محدود رہ جاتا ہے، جبکہ ان اوقات میں فیکٹری اپنی یومیہ توانائی کا صرف 47 فیصد استعمال کرتی ہے۔

سردیوں کے ایک دن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس فیکٹری کو تقریباً 105 میگاواٹ پیک شمسی پینلز درکار ہوں گے، جو اس کی 20 میگاواٹ کی زیادہ سے زیادہ بجلی طلب سے پانچ گنا سے بھی زیادہ ہیں۔ گرمیوں میں یہی پینلز ضرورت سے کہیں زیادہ بجلی پیدا کریں گے اور سالانہ مجموعی پیداوار کا تقریباً نصف حصہ ضائع ہوگا۔

دوسری رکاوٹ: توانائی ذخیرہ کرنے کی گنجائش

مسئلہ: بیٹریوں کو ہر شام اور رات کے علاوہ دھوپ کے بغیر گزرنے والے ہر دن کے لیے بھی بجلی فراہم کرنا ہوگی۔ اس صورت میں دن کے وقت زیادہ کام کرنے والے کارخانوں کو حاصل ہونے والا فائدہ بڑی حد تک ختم ہوجاتا ہے۔

سورج تقریباً شام 5 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے، لیکن فیکٹری رات 10 بجے تک پوری استعداد کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اسی طرح صبح کے ابتدائی اوقات میں بھی شمسی توانائی دستیاب نہیں ہوتی۔ رات کے وقت بنیادی ضروریات کی کھپت کو شامل کیا جائے تو بیٹریوں کو روزانہ تقریباً 130 میگاواٹ آور بجلی فراہم کرنا ہوگی، جو 24 گھنٹے یکساں لوڈ پر چلنے والی فیکٹری کی ضرورت سے صرف پانچواں حصہ کم ہے۔

تاہم اصل مسئلہ دھند ہے۔ ایسے دن جب دھوپ بالکل دستیاب نہ ہو، بیٹریوں کو تنہا 247 میگاواٹ آور کی مکمل ضرورت پوری کرنا ہوگی۔ توانائی کے ضیاع، بیٹریوں کے قابلِ استعمال ذخیرے کی حدود اور 15 سال کے دوران ان کی استعداد میں کمی کو مدنظر رکھا جائے تو مطلوبہ بیٹری گنجائش تقریباً 560 میگاواٹ آور تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے 2025ء میں درآمد کی گئی مجموعی بیٹریوں کا تقریباً 12 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ انورٹرز کی استعداد بھی تقریباً 42 ایم وی اے ہونی چاہیے، تاکہ وہ پورے کارخانے کو بجلی فراہم کرنے کے ساتھ چند گھنٹوں کی دھوپ میں بیٹریاں بھی دوبارہ چارج کرسکیں۔ یہ استعداد فیکٹری کی زیادہ سے زیادہ بجلی طلب سے تقریباً دوگنا ہے۔

تیسری رکاوٹ: زمین کی دستیابی

مسئلہ: سردیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے درکار شمسی توانائی کا نظام اتنی زیادہ زمین چاہتا ہے جو عام طور پر کسی فیکٹری کے پاس دستیاب نہیں ہوتی۔ فیکٹری کی چھت پر زیادہ سے زیادہ چند میگاواٹ کے شمسی پینلز نصب کیے جا سکتے ہیں، جبکہ باقی نظام کے لیے زمین درکار ہوگی۔

زمین پر نصب کیے جانے والے شمسی توانائی کے نظام کے لیے فی میگاواٹ پیک تقریباً 2.8 ایکڑ جگہ درکار ہوتی ہے۔ اس حساب سے 105 میگاواٹ پیک کے نظام کے لیے تقریباً 295 ایکڑ زمین درکار ہوگی، جبکہ اس میں بیٹریوں کے احاطے اور گرڈ اسٹیشن کے لیے درکار جگہ شامل نہیں۔

وسطی پنجاب میں کسی صنعتی علاقے کے قریب اتنی بڑی اضافی اراضی ملنا مشکل ہے، جبکہ اس کی قیمت بھی اس تجزیے میں شامل نہیں کی گئی۔

چوتھی رکاوٹ: لاگت

مسئلہ: جب سردیوں اور دھند کے دوران بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نظام کی استعداد بڑھائی جاتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی پڑتی ہے۔

اس تخمینے میں پاکستان میں شمسی توانائی کے نظام کی موجودہ قیمت تقریباً 400 ڈالر فی کلوواٹ اور بیٹریوں کی قیمت 240 ڈالر فی کلوواٹ آور فرض کی گئی ہے۔ ان اخراجات کا حساب 15 سال کے عرصے اور سرمائے کی 10 فیصد لاگت کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ 280 روپے فرض کی گئی ہے۔ زمین کی قیمت اس میں شامل نہیں۔

اس کے مقابلے میں گرڈ بجلی کے نرخ کا موازنہ کیلنڈر سال 2026ء کے بی-4 ٹیرف کے مکمل بل سے کیا گیا ہے، جس کے تحت فی یونٹ قیمت 26.43 روپے اور ماہانہ زیادہ سے زیادہ طلب کے ہر کلوواٹ پر 1,250 روپے مقرر ہیں۔ ٹیکسوں سے پہلے اس کی اوسط لاگت تقریباً 29.9 روپے فی یونٹ بنتی ہے۔

قابلِ اعتماد آف گرڈ بجلی کی فراہمی کی لاگت قومی گرڈ کے مقابلے میں تقریباً 2.8 گنا زیادہ ہے۔ حتیٰ کہ اس نظام کی انتہائی محدود شکل، جس میں دھند کے پہلے ہی دن فیکٹری کو کام بند کرنا پڑے گا، بھی گرڈ بجلی سے 30 فیصد مہنگی پڑتی ہے۔

انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی (آئی رینا) کے 2026ء کے تخمینے کے مطابق شمسی توانائی اور بیٹریوں کے امتزاج سے بجلی کی لاگت 85 ڈالر فی میگاواٹ آور سے کم رکھی جا سکتی ہے، لیکن اس صورت میں بجلی کی فراہمی کا قابلِ اعتماد تناسب صرف 95 فیصد ہوگا۔ باقی 5 فیصد وقت کے لیے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہی خود کفالت کو اتنا مہنگا بنا دیتا ہے۔

ایک فیکٹری کا مالک اس کے بجائے صرف رات کے وقت استعمال کے لیے بیٹریاں نصب کرکے دھند والے دنوں میں ڈیزل جنریٹر بھی استعمال کرسکتا ہے۔ اگر سال میں تقریباً 15 دن جنریٹر چلایا جائے تو 24 میگاواٹ کا جنریٹر سیٹ بجلی کی لاگت تقریباً 47 روپے فی یونٹ تک پہنچا دے گا، جو پھر بھی قومی گرڈ سے 1.6 گنا زیادہ ہے، جبکہ اس کے ساتھ کئی نئے مسائل بھی پیدا ہوں گے۔

اوگرا کی موجودہ مقرر کردہ 399 روپے فی لیٹر قیمت کے مطابق جنریٹر سے پیدا ہونے والی بجلی پر صرف ایندھن کی لاگت ہی تقریباً 108 روپے فی یونٹ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ فیکٹری کو تیل کی قیمتوں اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ جنریٹرز کی دیکھ بھال، پرزوں کی دستیابی اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے انتظامات بھی درکار ہوں گے۔ یہ شور بھی پیدا کرتے ہیں اور سالانہ تقریباً 10 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال کرتے ہیں، جس سے لگ بھگ 2,600 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔

کیا بڑی فیکٹری یا بہتر مقام سے صورت حال بدل سکتی ہے؟

فیکٹری کا حجم بڑھانے سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ 16 گھنٹے کام کرنے کے اسی طریقہ کار اور دھوپ کے بغیر ایک دن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص بیٹری ذخیرے کی بنیاد پر مختلف حجم اور لوڈ فیکٹر رکھنے والی فیکٹریوں کے نتائج تقریباً یکساں رہتے ہیں۔

چونکہ بجلی کی کھپت بڑھنے کے ساتھ آلات کی استعداد بھی اسی تناسب سے بڑھانا پڑتی ہے، اس لیے ہر صورت میں بجلی کی لاگت تقریباً 83 روپے فی یونٹ رہتی ہے، جو قومی گرڈ کے مقابلے میں تقریباً تین گنا ہے۔

چوبیس گھنٹے چلنے والی اسپننگ مل کے لیے صورت حال مزید مشکل ہوگی۔ اگر اس کی زیادہ سے زیادہ بجلی طلب 20 میگاواٹ اور لوڈ فیکٹر تقریباً 85 فیصد ہو تو یومیہ کھپت 408 میگاواٹ آور ہوگی، جس کا صرف ایک تہائی حصہ دھوپ کے اوقات میں استعمال ہوگا۔ ایسی فیکٹری کو تقریباً 180 میگاواٹ پیک شمسی نظام، 1,000 میگاواٹ آور سے زیادہ بیٹری ذخیرہ اور تقریباً 500 ایکڑ زمین درکار ہوگی۔ اس صورت میں بجلی کی لاگت تقریباً 89 روپے فی یونٹ ہوگی، جبکہ قومی گرڈ سے یہی بجلی 28.4 روپے فی یونٹ پڑے گی۔

زیادہ دھوپ والے مقام کا انتخاب بھی صرف معمولی فائدہ دے سکتا ہے۔ کراچی کے قریب سردیوں میں ہر کلوواٹ پیک سے روزانہ تقریباً 5.2 کلوواٹ آور بجلی پیدا ہوتی ہے اور یہاں دھند کا مسئلہ بھی نہیں، جس سے فی یونٹ لاگت کم ہوکر تقریباً 77 روپے رہ سکتی ہے۔

گھارو۔جھمپیر کی ہوائی توانائی کو بھی اس نظام میں شامل کرنے سے لاگت میں چند روپے کی مزید کمی ہوسکتی ہے، لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ میں ہواؤں کی رفتار سردیوں کے انہی مہینوں میں سب سے کم ہوتی ہے جو پورے نظام کی استعداد کا تعین کرتے ہیں (انرجیز، 2022ء)۔

اس کا مطلب کیا ہے؟

اصل امتحان پاکستان کے بڑے صنعتی بجلی صارفین کے حوالے سے ہے۔ بی-3 اور بی-4 کیٹیگریز کے صارفین صنعتی بجلی کے مجموعی کنکشنز کا بمشکل ایک فیصد ہیں، لیکن وہ صنعتوں کو فراہم کی جانے والی مجموعی بجلی کا تقریباً 60 فیصد استعمال کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سیمنٹ، اسٹیل اور اسپننگ جیسے مسلسل پیداواری عمل کے حامل کارخانے شامل ہیں، جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔

ایسی صنعتوں کے لیے مذکورہ چاروں رکاوٹیں مزید سنگین ہوجاتی ہیں اور قومی گرڈ سے مکمل علیحدگی کی صورت میں بجلی کی لاگت موجودہ نرخوں سے تقریباً تین گنا تک پہنچ سکتی ہے۔

سردیوں کا موسم شمسی توانائی کے نظام کی استعداد کا تعین کرتا ہے، جبکہ دھند بیٹریوں کی مطلوبہ گنجائش بڑھا دیتی ہے۔ ان دونوں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اتنی زمین درکار ہوتی ہے جو عام فیکٹریوں کے پاس دستیاب نہیں، جبکہ مجموعی لاگت قومی گرڈ کے نرخوں سے دو گنا سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔

چنانچہ صنعتیں بجلی کے قومی گرڈ سے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوں گی، البتہ گرڈ سے بجلی کی خریداری کم ضرور کردیں گی۔ وہ دن کے وقت شمسی توانائی، شام کے اوقات میں بجلی کی زیادہ طلب پوری کرنے کے لیے بیٹریوں اور سردیوں یا دھند کے دوران قومی گرڈ پر انحصار کریں گی۔ بجلی کے قومی گرڈ سے یہ جزوی علیحدگی ہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے اصل چیلنج ہے۔

اس مسئلے کا حل بجلی کے نرخوں کے تعین کے طریقہ کار میں ہے۔ مقررہ اور اسٹینڈ بائی چارجز ایسے ہونے چاہییں جو اس اضافی پیداواری استعداد کے مطابق ہوں جسے فیکٹریاں ہنگامی ضرورت کے لیے برقرار رکھتی ہیں، نہ کہ شمسی توانائی اور بیٹریوں کے استعمال پر جرمانے عائد کیے جائیں۔ اگر قومی گرڈ کو قابلِ اعتماد متبادل نظام کے طور پر قیمت دی جائے تو صنعتی صارفین اس سے منسلک رہ سکتے ہیں، لیکن اگر نرخوں کا تعین صرف فی یونٹ بجلی کی بنیاد پر کیا گیا تو یہ صارفین بتدریج گرڈ سے دور ہوتے رہیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026ء

ہم ایسی بجلی کے پیسے کیوں ادا کرتے ہیں جسے استعمال ہی نہیں کر سکتے؟
ذرا ایک ہی دن کے دو پاور پلانٹس کا تصور کریں۔ ایک تھر میں ہے، جہاں مقامی کوئلے سے بجلی تقریباً 5.99 روپے فی یونٹ کی لاگت سے پیدا ہوتی ہے، لیکن اسے پیداوار کم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ دوسری جانب 800 کلومیٹر شمال میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مہنگے درآمدی ایندھن سے رجوع کیا جاتا ہے۔

سی پی پی اے-جی (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) کے ستمبر 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق آر ایل این جی سے بجلی کی لاگت 39.74 روپے، فرنس آئل سے 44.86 روپے اور ڈیزل سے 62.14 روپے فی یونٹ ہے۔ ان دونوں پاور پلانٹس کے درمیان بجلی کی ترسیل کا ایسا نظام موجود ہے جو پہلے پلانٹ کی سستی بجلی شمال تک پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ نتیجتاً صارفین کو دونوں کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

اس مسئلے کا ذمہ دار گیس کو ٹھہرانا آسان ہے، لیکن آر ایل این جی کا استعمال دراصل بنیادی مسئلے کی علامت ہے۔ اصل رکاوٹ بجلی کی ترسیلی لائنیں ہیں۔ آئی ایس ایم او (انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر) کی رپورٹ بھی واضح کرتی ہے کہ جنوب سے شمال بجلی کی ترسیل کی گنجائش محدود ہونے کے باعث جنوبی علاقوں میں کوئلے اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار کم کرنا پڑتی ہے، جبکہ شمال میں آر ایل این جی اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

سی پی پی اے-جی کے مالی سال 2027 کے تخمینے کے مطابق کم طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی میں 733 ملین یونٹس کی کمی متوقع ہے، جبکہ 18,855 ملین یونٹس کی مجموعی پیداوار میں آر ایل این جی کا حصہ صرف 56 ملین یونٹس کم ہوگا۔ تاہم اس پوری کمی کی وجہ ترسیلی لائنیں نہیں، کیونکہ بجلی کی طلب، معاہدوں، پاور پلانٹس کی دستیابی اور نظام کے تحفظ کے تقاضے بھی پیداوار کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس ایم او کے مطابق جنوبی علاقوں میں ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی میں کمی کی بنیادی وجہ کم طلب ہے، نہ کہ ترسیلی نظام کی رکاوٹ لیکن کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا معاملہ مختلف ہے۔ ترسیلی گنجائش کی حد کے باعث جنوب میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی ترسیل 35 سے 45 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس معاملے میں فیصلہ دراصل بجلی کا ترسیلی نظام کرتا ہے کہ کتنی سستی بجلی استعمال ہو سکے گی۔

نیپرا کی جولائی 2024 سے جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق مٹیاری سے لاہور تک 660 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کی مجموعی گنجائش 4,000 میگاواٹ ہے، لیکن اس پر اوسطاً صرف 1,397 میگاواٹ بجلی منتقل ہوئی، یعنی اس کی استعداد کا تقریباً 35 فیصد استعمال کیا گیا۔ نیپرا نے اس کم استعمال کی وجہ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے منصوبوں میں تاخیر کو قرار دیا۔

تاہم اوسط ترسیل کو دستیاب اضافی گنجائش نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ کسی بھی وقت یہ لائن کتنی بجلی منتقل کر سکتی ہے، اس کا انحصار طلب، بجلی کی پیداوار اور دونوں سروں پر موجود اے سی گرڈ کی صورتحال پر ہوتا ہے۔ اسی لیے سی پی پی اے-جی نے مالی سال 2027 کے لیے اس راہداری کی ترسیلی صلاحیت 3,200 سے 4,800 میگاواٹ فرض کی ہے۔ اس فرق کی پوری وجہ نہ تو بجلی کی طلب میں کمی ہے اور نہ ہی سستی بجلی کی ترسیل کا انتظار کرتی ہوئی دستیابی۔

جولائی 2026 میں نیپرا نے جنوب سے شمال بجلی کی ترسیل کی رکاوٹ کے باعث سالانہ تقریباً 400 ارب روپے کے اضافی اخراجات کا تخمینہ لگایا تھا۔ یہ لاگت شمال میں نسبتاً مہنگے پاور پلانٹس چلانے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے، کیونکہ جنوب میں موجود سستے بجلی گھروں سے پوری بجلی منتقل نہیں کی جا سکتی۔ تاہم نیپرا نے اس تخمینے کے حساب کا طریقہ کار شائع نہیں کیا۔

سی پی پی اے-جی کی متوقع 130,081 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوار کے مقابلے میں یہ رقم تقریباً 3.07 روپے فی یونٹ بنتی ہے مگر مالی سال 2027 کے بجلی نرخوں کے تخمینے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس اضافی لاگت کا کتنا حصہ پہلے ہی شامل ہے۔ چونکہ حقیقی اخراجات ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے صارفین تک پہنچتے ہیں، اس لیے اگر ترسیلی رکاوٹوں کی لاگت ابتدائی تخمینے میں شامل نہ ہو تو بالآخر اس کا بل صارفین کو ہی ادا کرنا پڑتا ہے۔

اس مسئلے سے نجات کے لیے منصوبے ابھی کئی سال دور ہیں۔ اسلام آباد ویسٹ منصوبہ دسمبر 2027 تک مکمل ہونا ہے، جبکہ اسٹیٹک سنکرونس کمپنسیٹرز  کی تنصیب 2030 تک اور این جی سی اور کے الیکٹرک کے درمیان ٹرانسمیشن لائن 2031 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

تاہم وہ ٹرانسمیشن لائن جو بجلی کی ترسیل کی اس رکاوٹ کو براہ راست دور کر سکتی ہے، یعنی مٹیاری سے مورو اور رحیم یار خان تک لائن، اس کی تکمیل کے لیے تاحال کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب صارفین نے اپنے لیے بجلی کے بحران سے نکلنے کا راستہ اپنی چھتوں پر تلاش کر لیا ہے۔ شمسی توانائی کو اکثر قومی گرڈ کے لیے مسئلہ قرار دیا جاتا ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ مہنگی بجلی سے بچنے کے لیے صارفین کا اپنا حل ہے۔ آئی ایس ایم او  کا اندازہ ہے کہ 2028-29 تک مزید 6.5 گیگاواٹ شمسی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت شامل ہو جائے گی۔ چھت پر نصب سولر پینل سے پیدا ہونے والی بجلی کا ہر یونٹ گرڈ سے خریدی جانے والی بجلی میں ایک یونٹ کی کمی کرتا ہے، لیکن بجلی کی پیداواری صلاحیت کے اخراجات کی ذمہ داریاں بڑی حد تک برقرار رہتی ہیں۔ نتیجتاً کم یونٹس پر وہی مقررہ اخراجات تقسیم ہوتے ہیں۔

سی پی پی اے-جی  کے طلب سے متعلق حساسیت کے تجزیے میں، جس میں صرف شمسی توانائی نہیں بلکہ مجموعی طور پر بجلی کی طلب میں سست رفتار اضافے کو پیش نظر رکھا گیا ہے، یہی حساب سامنے آتا ہے۔ اگر طلب میں اضافہ 2.6 فیصد کے بجائے 0.7 فیصد رہے تو تقریباً 2,162 ارب روپے کے پیداواری صلاحیت اور متعلقہ مقررہ اخراجات 130,081 گیگاواٹ آور کے بجائے 127,937 گیگاواٹ آور بجلی پر تقسیم ہوں گے۔ اس طرح فی یونٹ لاگت 16.626 روپے سے بڑھ کر 16.901 روپے ہو جائے گی۔ یہ ایک ایسا چکر ہے جسے بجلی کی ترسیل کی محدود صلاحیت دونوں جانب سے مزید تقویت دیتی ہے۔

اس لیے بجلی کی ترسیل کا یہ راہداری نظام بہت سے مسائل میں سے محض ایک مسئلہ نہیں، بلکہ ممکن ہے کہ دوسرے مسائل کا حل بھی اسی سے جڑا ہو۔ ترسیلی نظام درست کر دیا جائے تو بجلی کے نرخ کم ہوں گے، صارفین کی چھتوں پر سولر پینل لگانے کی دوڑ میں کمی آئے گی اور مقررہ اخراجات زیادہ یونٹس پر تقسیم ہو سکیں گے۔ 400 ارب روپے کے مسئلے پر حیرت انگیز طور پر بہت کم بات ہوتی ہے اور اس کی مکمل وضاحت بھی کبھی سامنے نہیں آئی۔

اس کے برعکس سرمایہ کاری کہیں اور کی جا رہی ہے۔ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے نظام میں 2029 تک 500 سے 600 میگاواٹ کا بیٹری پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہے، جبکہ اسمارٹ میٹرز کا پروگرام سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ دونوں منصوبوں کی اپنی اہمیت ہے۔ بیٹریاں دن کے وقت پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو شام کے اوقات میں استعمال کے قابل بنا سکتی ہیں اور مناسب مقامات پر نصب ہونے کی صورت میں ترسیلی نظام پر دباؤ کم کر سکتی ہیں۔ اسی طرح اسمارٹ میٹرز کے ذریعے وقت کے لحاظ سے بجلی کے مختلف نرخ مقرر کرنا ممکن ہوتا ہے۔ آئی ایس ایم او نے بھی ان دونوں اقدامات کو مسائل کے ممکنہ حل میں شامل کیا ہے۔

لیکن ان دونوں منصوبوں کے اخراجات بھی صارفین ہی سے وصول کیے جائیں گے۔ عوام کے سامنے ان منصوبوں کا موازنہ اس متبادل سے نہیں کیا گیا کہ پہلے سے موجود بجلی کو منتقل کرنے کے لیے سرمایہ کاری زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے یا نہیں۔ بجلی ذخیرہ کرنا، اسے براہ راست استعمال کرنے سے زیادہ مہنگا ہے، جبکہ اسمارٹ میٹرز ترسیلی راہداری کی صلاحیت میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کرتے۔ صارفین کو حق حاصل ہے کہ ان سے کسی بھی منصوبے کے اخراجات وصول کرنے سے پہلے بتایا جائے کہ کون سا خرچ زیادہ بچت کا باعث بنے گا۔

سب سے آسان حل اضافی بجلی فروخت کرنا ہے۔ جنوبی علاقوں کے بجلی گھروں کی پیداوار محدود کرنے کے بجائے ان کی فاضل بجلی جنوبی صنعتوں کو کم نرخوں پر فراہم کی جائے، خصوصاً دن کے وقت، جب بجلی کی پیداوار محدود کرنے کا رجحان عروج پر ہوتا ہے۔

اضافی فروخت ہونے والا ہر یونٹ ملک بھر میں پیداواری صلاحیت کے مقررہ اخراجات کا بوجھ کم کرے گا۔ اسی طرح کراچی یا حیدرآباد کی کسی فیکٹری کو چلانے کے لیے فراہم کیا جانے والا ہر اضافی یونٹ شمالی علاقوں کے بڑے آر ایل این جی بجلی گھروں سے درآمدی گیس کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی کی ضرورت کم کر سکتا ہے۔ اس طرح روپے کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔ تاہم اس کے لیے دو شرائط ضروری ہیں: کسی دوسرے صارف پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور بعد میں اس کا کوئی خرچ گزشتہ برسوں کے بقایاجات کی مد میں وصول نہ کیا جائے۔

اس کے باوجود ایسے خیالات عموماً پہلی ہی ملاقات سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔ اکثر ہر حل کو ایک نیا مسئلہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، کیونکہ فیصلہ سازی کے لیے درکار مستند اعدادوشمار دستیاب نہیں ہوتے۔

اصل مسئلہ یہی ہے۔ میری معلومات کے مطابق بجلی کی ترسیلی راہداری یا اس پر دباؤ کم کرنے کے لیے مجوزہ ٹرانسمیشن لائنوں کے حوالے سے کوئی لاگت اور فوائد کا تجزیہ عوامی سطح پر پیش نہیں کیا گیا۔

اس تجزیے کے بغیر کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ اگلا ایک روپیہ کہاں خرچ ہونا چاہیے: شمالی علاقوں میں طلب کے قریب رن آف ریور پن بجلی کے منصوبوں پر، بیٹریوں پر، اسمارٹ میٹرز پر، یا جنوب سے بجلی کی ہر ممکنہ مقدار منتقل کرنے کے لیے زیرِ التوا ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر پر۔ جب تک یہ معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، ہر فیصلہ محض اندازے پر مبنی ہو گا، جس کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔

شفافیت کے لیے کوئی پیچیدہ طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) لائن 25 سالہ تعمیر، ملکیت اور منتقلی  لائسنس کے تحت چینی کمپنی اسٹیٹ گرڈ کی ذیلی کمپنی پی ایم ایل ٹی سی  کی ملکیت ہے۔ تاہم اس لائن کے دونوں سروں پر این جی سی کا متبادل کرنٹ (AC) نیٹ ورک یہ طے کرتا ہے کہ اس کی کتنی گنجائش استعمال ہو سکتی ہے، جبکہ نظام میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا شیڈول آئی ایس ایم او مرتب کرتا ہے۔

یہ تینوں ادارے مل کر ایک عوامی اور براہ راست اپ ڈیٹ ہونے والا ڈیش بورڈ قائم کر سکتے ہیں، جس میں پانچ بنیادی معلومات فراہم کی جائیں:

جنوبی علاقوں میں موسم اور گھنٹوں کے لحاظ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت، ایندھن کی لاگت اور طلب۔

3,200 سے 4,800 میگاواٹ کی مفروضہ ترسیلی گنجائش کے مقابلے میں حقیقتاً کتنی بجلی منتقل کی جا رہی ہے۔

زیرِ تعمیر ہر ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کی تفصیلات، بشمول اس کی میگاواٹ میں گنجائش، لاگت اور تکمیل کی تاریخ۔

ترسیلی نظام کی رکاوٹ کے باعث سالانہ اور فی یونٹ ہونے والے مالی نقصان کی تفصیل، ساتھ ہی اس کا حساب لگانے کا طریقہ۔

کیا صرف جنوبی علاقوں کے لیے دن کے وقت بجلی کی فراہمی کا کوئی ایسا منصوبہ ممکن ہے جس کے ذریعے غیر استعمال شدہ پیداواری صلاحیت کو کسی دوسرے صارف پر اضافی لاگت ڈالے بغیر بروئے کار لایا جا سکے؟

اس معاملے کا مقصد کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا نہیں، بلکہ ان لوگوں کے اس حق کو یقینی بنانا ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور پورا منظرنامہ جاننا چاہتے ہیں۔ نیپرا  2027 کے بجلی نرخ مقرر کرنے یا نئی سرمایہ کاری کی منظوری دینے سے پہلے یہ معلومات طلب کر سکتا ہے اور اپنی تحقیقات کے نتائج بھی عوام کے سامنے رکھ سکتا ہے۔ بنیادی معیار سادہ ہونا چاہیے: کیا اس فیصلے سے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم ہوں گے؟

جب تک بجلی کی ترسیلی لائنوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، یا کم از کم اس کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آتیں، صارفین دو مرتبہ ادائیگی کرتے رہیں گے: ایک بار اس بجلی کی جو وہ استعمال کرتے ہیں، اور دوسری بار اس بجلی کی جو موجود ہونے کے باوجود ان تک نہیں پہنچ پاتی۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر، 2026

اخراجات کی بنیاد پر مجموعی قومی پیداوار کا جائزہ
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی قومی آمدنی کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے جاری کردیے ہیں، جن میں شعبہ وار اور اخراجات کی بنیاد پر اعدادوشمار شامل ہیں۔ بیرون ملک سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کو بھی مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کے تخمینے میں شامل کیا گیا ہے۔

عام طور پر بیشتر تحقیقی رپورٹس اور تحریروں میں جی ڈی پی کے مختلف شعبوں کے رجحانات پر توجہ دی جاتی ہے، جبکہ اخراجات کی بنیاد پر جی ڈی پی کے مختلف اجزا کے رجحانات کو نسبتاً کم اہمیت دی جاتی ہے۔ ان اجزا میں گھریلو کھپت کے اخراجات، حکومتی اخراجات، مجموعی مستقل سرمایہ کاری، ذخائر میں تبدیلی، برآمدات اور درآمدات شامل ہیں۔ ان تمام اجزا کا مجموعہ شعبہ وار جی ڈی پی میں ٹیکسز جمع اور سبسڈیز منہا کرنے کے بعد حاصل ہونے والی مجموعی پیداوار کے برابر ہوتا ہے۔

اخراجات کی بنیاد پر جی ڈی پی کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والا طریقہ کار اکاؤنٹنگ کے ایک بنیادی اصول پر مبنی ہے، جس کے تحت سب سے بڑا جزو باقی تمام براہ راست تخمینہ شدہ اجزا کو منہا کرنے کے بعد بطور بقایا حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ جزو گھریلو کھپت کے اخراجات ہیں، جن کا تعین شعبہ وار جی ڈی پی میں سے اخراجات کے دیگر اجزا منہا کرکے کیا جاتا ہے۔

حکومتی کھپت کے اخراجات کا تخمینہ عموماً وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سالانہ بجٹ گوشواروں میں درج متعلقہ اخراجات کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔

سرمایہ کاری سے مراد عمارتوں، مشینری اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر مادی اثاثوں میں سرمایہ لگانا ہے۔ اس حوالے سے اعدادوشمار سالانہ سرویز، حکومتی بجٹ اور کمپنیوں کی رپورٹس سے جمع کیے جاتے ہیں۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مختلف اعدادوشمار مرتب کرنے کے طریقہ کار پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ادارے نے متعدد خامیوں اور اعدادوشمار میں تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری معاشی اعدادوشمار، بالخصوص قومی آمدنی کے حسابات کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا ہے۔

ان تحفظات کی روشنی میں پی بی ایس کی جانب سے اخراجات کی بنیاد پر جی ڈی پی کے مختلف اجزا کے حجم اور شرح نمو کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں دستیاب شواہد کی بنیاد پر ان اجزا کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اخراجات کے ان اجزا کی شرح نمو کا جائزہ لیا گیا ہے جن کا براہ راست تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ اس تجزیے کے نتیجے میں بالآخر سب سے بڑے بقایا جزو یعنی گھریلو کھپت کے اخراجات کا تخمینہ سامنے آتا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس  کے مطابق مالی سال 2025-26 میں حکومتی کھپت کے حقیقی اخراجات کی شرحِ نمو نسبتاً زیادہ، یعنی 7 فیصد بتائی گئی ہے۔ اس کے برعکس 2020-21 سے 2024-25 کے دوران ان اخراجات کی رپورٹ کردہ شرحِ نمو منفی 0.6 فیصد رہی۔

تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بجٹ دستاویزات میں متعلقہ جاری اخراجات  کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں ان اخراجات کے مجموعی حجم میں موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے 15.1 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اخراجات میں نمایاں اضافے دفاعی اخراجات میں 18.5 فیصد اور وفاقی سطح پر سول حکومت کے انتظامی امور چلانے کے اخراجات  میں 67 فیصد سے زائد کی صورت میں دیکھنے میں آئے ہیں۔ مالی سال 2025-26 میں افراطِ زر کی شرح 7.1 فیصد کو مدنظر رکھتے ہوئے حساب لگایا جائے تو حقیقی معنوں میں ان اخراجات میں تقریباً 8 فیصد اضافہ بنتا ہے۔ درحقیقت یہ شرح  پی بی ایس کے تخمینے سے بھی ایک فیصد زیادہ ہے۔

مجموعی مستقل سرمایہ کاری  کے بارے میں ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں حقیقی معنوں میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس شرحِ نمو کے تعین کے لیے دو اشاریوں  کو استعمال کیا گیا ہے۔ پہلا اشاریہ درآمد شدہ مشینری کی مالیت میں اضافے پر مبنی ایک متبادل پیمانہ  ہے، جو بڑی حد تک نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ مشینری کی درآمدات کی مالیت میں پاکستانی روپے کے لحاظ سے 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن  افراطِ زر کی شرح کو منہا کرنے کے بعد اس اضافے کی حقیقی شرحِ نمو منفی بنتی ہے۔

حکومتی سرمایہ کاری کا اشاریہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اخراجات کی سطح ہے۔ ان اخراجات میں موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں حقیقی معنوں میں یہ کمی 8 فیصد سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

یہ دونوں متبادل اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ مجموعی مستقل سرمایہ کاری کی 7.4 فیصد شرحِ نمو مبالغہ آمیز ہے۔ حقیقتاً اس مد میں اخراجات میں شاید ہی کوئی اضافہ ہوا ہو۔

اب برآمدات کی طرف آتے ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق برآمدات کی شرحِ نمو 7.1 فیصد رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے توازنِ ادائیگی  کے اعداد و شمار سے متعلق ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق اشیا اور خدمات کی مجموعی برآمدات میں موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے تقریباً کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ لہٰذا یہاں بھی اس بات کا قوی امکان ہے کہ رپورٹ کردہ شرحِ نمو حقیقت سے کہیں زیادہ ظاہر کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اشیا اور خدمات کی حقیقی درآمدات میں 7.7 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ تاہم توازنِ ادائیگی کے اعداد و شمار اس کے برعکس رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق درآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ افراطِ زر کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی ان میں تقریباً 0.7 فیصد حقیقی اضافہ بنتا ہے۔

مندرجہ بالا حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ مالی سال 2025-26 میں اخراجات کے طریقۂ کار کے تحت مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی ) کے مختلف اجزا کی شرحِ نمو کے سرکاری تخمینوں اور ان سے متعلقہ متبادل اشاریوں کے نتائج میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

ہاوس ہولڈ کے اعداد و شمار کے مطابق  گھریلو کھپت کے اخراجات  کی شرحِ نمو ایک باقی ماندہ مد  کے طور پر تقریباً صفر سامنے آتی ہے۔ یہ بات یقیناً حیران کن ہے۔ مالی سال 2025-26 میں مجموعی قومی آمدنی  میں حقیقی معنوں میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ فی کس حقیقی آمدنی میں بھی 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ لہٰذا یہ بات قرینِ قیاس نہیں کہ آمدنی میں اتنے نمایاں اضافے کے باوجود گھریلو کھپت کے اخراجات میں کوئی اضافہ ہی نہ ہوا ہو۔

2015-16 سے 2025-26 کے دوران صرف ایک مالی سال ایسا رہا ہے جس میں گھریلو کھپت کے اخراجات  میں کمی واقع ہوئی۔ یہ مالی سال 2019-20 تھا، جب کووڈ-19 کی وبا کے باعث ان اخراجات میں کمی آئی۔ گزشتہ چار سال یعنی 2020-21 سے 2024-25 کے دوران گھریلو کھپت کے اخراجات کی اوسط شرحِ نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ مجموعی حقیقی قومی آمدنی  کی شرحِ نمو 2.4 فیصد تھی۔ واضح طور پر جب مالی سال 2025-26 میں مجموعی قومی آمدنی کی حقیقی شرحِ نمو 3.4 فیصد رہی ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس سال گھریلو کھپت کے اخراجات میں بھی نمایاں اور مثبت اضافہ ہوا ہو۔

حاصلِ کلام یہ ہے کہ اخراجات کے مختلف اجزا کے براہِ راست تخمینے کسی حد تک زیادہ لگائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں باقی ماندہ مد یعنی گھریلو کھپت کے اخراجات میں کوئی شرحِ نمو ظاہر نہیں ہوتی۔

پی بی ایس کی جانب سے مختلف اخراجات کی شرحِ نمو کا جو خلاصہ پیش کیا گیا ہے، اس کے مطابق گھریلو کھپت کے اخراجات ایک ہی سطح پر برقرار رہے ہیں، حکومتی کھپت کے اخراجات میں بلند شرح سے اضافہ ہوا ہے، مجموعی مستقل سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ درآمدات میں خاصی کمی ظاہر کی گئی ہے۔

اس کے برعکس متبادل تخمینوں سے صرف ایک مد یعنی حکومتی کھپت کے اخراجات میں اسی رجحان کی تصدیق ہوتی ہے۔ دیگر اخراجاتی مدوں کے حوالے سے رجحانات مختلف نظر آتے ہیں۔ امکان ہے کہ گھریلو کھپت کے اخراجات میں کم از کم 2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہو، جبکہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح درآمدات میں ظاہر کی گئی کمی بھی حقیقت میں خاصی کم ہو سکتی ہے۔

لہٰذا مجموعی ملکی پیداوار  کے مختلف اجزا پر مشتمل اخراجات کی شرحِ نمو کے سرکاری تخمینوں اور متبادل تخمینوں میں نمایاں اختلاف دکھائی دیتا ہے۔ تاہم معیشت کے مختلف شعبوں کی پیداوار  کی بنیاد پر مجموعی ملکی پیداوار کی شرحِ نمو کا 4 فیصد تخمینہ مناسب تصور کیا جاتا ہے۔

مندرجہ بالا اختلافات  پی بی ایس کے اعداد و شمار کے معیار کے حوالے سے آئی ایم ایف کے تحفظات کی بھی تائید کرتے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ قومی آمدنی کے حسابات  کے حوالے سے جدید ترین بین الاقوامی طریقۂ کار  کا مزید گہرائی سے مطالعہ کیا جائے اور موجودہ طریقۂ کار کی خامیوں کو دور کیا جائے۔

کاپی رائٹ :  بزنس ریکارڈر 2026

درآمدی بیج اور سائنسی تقاضے
پاکستان میں کپاس کے شعبے کی بحالی کی کوششوں کے تحت درآمدی کپاس کے بیج کی منظوری کا دورانیہ موجودہ سات سال سے کم کرکے محض 12 سے 18 ماہ تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ تجویز حال ہی میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں گارڈ ایگریکلچر کی جانب سے پیش کی گئی۔

اس تجویز کے تحت بائیو سیکیورٹی کے مرحلے کی جگہ لیبارٹری ٹیسٹنگ متعارف کرانے، حیاتیاتی تحفظ اور فی ایکڑ پیداوار سے متعلق آزمائشی تجربات بیک وقت کرنے اور منظوری کے مجموعی عمل کو مختصر کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس تجویز کے حامیوں کا موقف ہے کہ موجودہ طویل طریقہ کار کے باعث کپاس کی نئی اقسام 2033ء سے پہلے دستیاب نہیں ہو سکیں گی، جبکہ تیز رفتار منظوری کا نظام متعارف کرانے سے زیادہ پیداوار دینے والی اقسام 2028ء تک کاشت کاروں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اگرچہ اس اقدام کا بظاہر مقصد نئی اقسام کی دستیابی میں تاخیر ختم کرنا ہے، تاہم بنیادی سوال یہ ہے کہ مجوزہ مختصر طریقہ کار کے تحت سائنسی جانچ، ماحولیاتی تحفظ اور مقامی زرعی حالات سے مطابقت کے تقاضے کس حد تک پورے کیے جا سکیں گے۔

موجودہ قانونی نظام کے تحت کپاس کے بیج کی براہ راست تجارتی درآمد پر پابندی ہے۔ تجرباتی یا تحقیقی مقاصد کے لیے بھی پوسٹ انٹری قرنطینہ نظام کے ذریعے صرف ایک کلوگرام بیج محدود مقدار میں درآمد کیا جا سکتا ہے، جہاں اسے ایک فصل کے سیزن یا زیادہ سے زیادہ ایک سال تک نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔

اس کے بعد نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کی نگرانی میں محفوظ اور محدود ماحول کے اندر بیج کے جینیاتی اور حیاتیاتی تحفظ سے متعلق خطرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ حیاتیاتی تحفظ کی منظوری ملنے کے بعد ہی وفاقی محکمہ برائے بیج تصدیق و رجسٹریشن کے تحت قومی سطح پر آزمائشی کاشت اور اقسام کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوتا ہے۔ ان مراحل کا مقصد حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس کے برعکس مجوزہ تیز رفتار منظوری کے طریقہ کار میں موجودہ سات سالہ عمل کو کم کرکے 12 سے 18 ماہ تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت لیبارٹری ٹیسٹنگ کے ذریعے بائیو سیکیورٹی کا مرحلہ 15 روز میں مکمل کرنے، موجودہ طریقہ کار کی جگہ نیا نظام متعارف کرانے، حیاتیاتی تحفظ اور قومی سطح پر پیداوار کے آزمائشی تجربات بیک وقت کرنے اور حتمی منظوری کے لیے درکار وقت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔

تاہم منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی کسی بھی تجویز میں متعلقہ قوانین اور ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔ پلانٹ کوارنٹائن رولز اور حیاتیاتی تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت تجرباتی مقاصد کے لیے بیج محدود مقدار میں درآمد کیا جا سکتا ہے۔ تاہم تجارتی درآمد اور کاشت کے لیے جامع پیسٹ رسک اینالیسس (زرعی حشرات و بیماریوں سے لاحق خطرات کا تجزیہ)، حیاتیاتی تحفظ کے آزمائشی تجربات اور قومی منظوری کے تمام مراحل مکمل کرنا لازمی ہے۔

ان قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر درآمدی اقسام کو تجارتی بنیادوں پر کاشت کے لیے متعارف کرانے کی کوشش قواعد کی خلاف ورزی بن سکتی ہے اور اس سے ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام مجوزہ اقدامات موجودہ قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کیے جائیں گے اور سائنسی جانچ، بائیو سیکیورٹی اور بائیو سیفٹی کے مطلوبہ معیارات برقرار رکھے جائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں، تیز رفتار منظوری کی تجویز کا مقصد موجودہ ضابطہ جاتی نظام کے تقاضوں کو نظرانداز کرنا نہیں بلکہ اسی نظام کے اندر غیر ضروری پیچیدگیاں ختم کرکے عمل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔

اس کے باوجود منظوری کے عمل میں تیزی لانے سے اہم سائنسی اور ماحولیاتی خدشات بھی جنم لیتے ہیں۔ سب سے بڑا خدشہ یہ ہے کہ مدت کم کرنے سے کھیتوں میں جامع قرنطینہ اور ماحول پر طویل مدتی اثرات کے جائزے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بیج کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں یا نقصان دہ حشرات کی نئی اقسام ملک میں داخل ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

لیبارٹری ٹیسٹ مخصوص بیماریوں اور خطرات کی نشاندہی میں مؤثر ہوتے ہیں، تاہم انہیں مختلف ماحولیاتی حالات میں کھیتوں کے اندر ہونے والی آزمائشوں کا مکمل متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسی طرح محدود مدت کے تجربات سے کسی نئی قسم کی طویل مدتی پیداواری صلاحیت، ماحولیاتی حالات سے مطابقت اور بیماریوں کے خلاف دیرپا مزاحمت کا جامع جائزہ لینا ممکن نہیں ہوتا۔

اس ضمن میں 2010ء میں منظور کی جانے والی ہائبرڈ قسم جی ایم 2085 کا معاملہ بھی قابل ذکر ہے۔ قومی سطح پر آزمائشی تجربات میں حوصلہ افزا نتائج دینے کے باوجود درآمدی پابندیوں اور دیگر رکاوٹوں کے باعث یہ قسم تجارتی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ یہ تجربہ اس امر کی یاد دہانی ہے کہ محض منظوری کافی نہیں ہوتی بلکہ مؤثر عمل درآمد اور مسلسل نگرانی بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں کے زرعی اور موسمی حالات میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے کپاس کے علاقوں میں درجہ حرارت اکثر 42 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، جبکہ رات کے وقت بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ رہتا ہے۔

ایسے حالات زیرے کی زرخیزی کو متاثر کرنے کے ساتھ پھول جھڑنے کے عمل میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ سندھ کی شور زدہ زمینیں، پانی کے معیار میں فرق اور مختلف علاقوں میں حشرات و بیماریوں کا دباؤ بھی درآمدی اقسام کی کارکردگی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ اس لیے چین، ایتھوپیا اور دیگر ممالک سے متعارف کرائی جانے والی اقسام کی مقامی حالات میں کارکردگی جانچنے کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں میں آزمائشی کاشت ناگزیر ہے۔

کسی دوسری ملک میں غیر ملکی قسم کی کامیابی اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ پاکستان میں بھی اسی طرح کے نتائج دے گی۔ بالخصوص گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت اور کپاس کے پتہ مروڑ وائرس (سی ایل سی یو وی)، سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے خلاف مزاحمت کا مختلف زرعی علاقوں اور متنوع موسمی حالات میں جائزہ لینا ضروری ہے۔

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں روئی کی اوسط قومی پیداوار تقریباً 734 کلوگرام فی ہیکٹر ہے، جو چین کی اوسط پیداوار کے تقریباً ایک تہائی کے برابر ہے۔ یہ نمایاں فرق بہتر جینیاتی مواد اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام متعارف کرانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

تاہم درآمدی اقسام سے مطلوبہ پیداواری فوائد حاصل کرنے کا انحصار بنیادی طور پر مقامی زرعی حالات سے ان کی مطابقت پر ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں پیداوار کے فرق کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

سندھ میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار پنجاب سے زیادہ ہے اور بعض بین الاقوامی جائزوں میں بھی یہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔ اس کے برعکس پیداواری صلاحیت کا زیادہ سنگین مسئلہ پنجاب میں درپیش ہے، جہاں حشرات کے حملوں، بیماریوں اور موسمی دباؤ کی شدت زیادہ ہے۔ اس لیے تیز رفتار منظوری کے تحت متعارف کرائی جانے والی اقسام کی بھی ہر علاقے کے مخصوص حالات کے مطابق جانچ ضروری ہے، تاکہ کسی ایک قسم کو بلاامتیاز پورے ملک میں کاشت کے لیے تجویز نہ کیا جائے۔

ایک اور اہم پہلو مقامی طور پر نئی اقسام تیار کرنے کے پروگراموں کا تسلسل اور قومی تحقیقی صلاحیت کا تحفظ ہے۔ درآمدی جینیاتی مواد تک رسائی ملکی تحقیق کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم مقامی طور پر نئی اقسام تیار کرنے کے پروگراموں، جین بینکوں اور پاکستان کے زرعی ماحول سے مطابقت رکھنے والی نئی اقسام کی تیاری پر بھی یکساں توجہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

درآمدی اقسام پر حد سے زیادہ انحصار ملکی تحقیقی اداروں کی ترقی سست کر سکتا ہے اور ملک کے جین بینک کے وسائل کو بھی کمزور کر سکتا ہے۔ اس توازن کو برقرار نہ رکھنے کی صورت میں پاکستان کی طویل مدتی تحقیقی صلاحیت اور بیج کے معاملے میں خود کفالت متاثر ہو سکتی ہے۔ زیادہ مؤثر حکمت عملی یہ ہوگی کہ درآمدی جینیاتی مواد کو مقامی طور پر اقسام کی تیاری کے پروگراموں کی معاونت اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جائے، تاکہ طویل مدت میں ملک اپنی ضرورت کے بیج خود تیار کرنے کی صلاحیت برقرار رکھ سکے۔

منظوری ملنے کے بعد درآمدی اقسام کی مسلسل نگرانی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ مختلف زرعی علاقوں میں ان کی پیداواری کارکردگی، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور ماحولیاتی حالات سے مطابقت کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جانی چاہیے۔ اس طرح متعدد فصلوں کے سیزنز کے نتائج کی بنیاد پر ان کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے گا اور ممکنہ مسائل کی بروقت نشاندہی بھی ممکن ہوگی۔

تیز رفتار منظوری کا طریقہ کار متعارف ہونے کے باوجود پاکستان کے مختلف علاقوں میں کم از کم دو فصلوں کے سیزنز تک آزمائشی کاشت لازمی قرار دی جانی چاہیے۔ مزید برآں، منظوری کے بعد کم از کم تین سال تک باضابطہ نگرانی کا نظام برقرار رہنا چاہیے، تاکہ کسی بھی منفی اثر کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

بلاشبہ بہتر جینیاتی مواد تک رسائی پاکستان کے کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے اہم ہے۔ تاہم درآمدی بیج کی منظوری کا عمل تیز کرنے سے ہی کپاس کی صنعت کو درپیش تمام بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تیز رفتار منظوری کی تجویز بذات خود نقصان دہ نہیں ہے۔ تاہم اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اس پر عمل درآمد کس انداز میں کیا جاتا ہے۔ اگر ضروری سائنسی جانچ برقرار رکھتے ہوئے موجودہ قانونی دائرہ کار کے اندر غیر ضروری انتظامی تاخیر ختم کر دی جائے تو یہ اقدام فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اصل ترجیح ایسی اقسام کی دستیابی ہونی چاہیے جو پاکستان کے متنوع زرعی اور موسمی حالات میں مستحکم پیداوار دینے کے ساتھ کاشت کاروں کے لیے منافع بخش بھی ثابت ہوں۔

منظوری کا دورانیہ سات سال سے کم کرکے 12 سے 18 ماہ تک محدود کرنے کی کسی بھی کوشش میں سائنسی جانچ، ماحولیاتی تحفظ اور ملکی تحقیقی صلاحیت کو برقرار رکھنے کو یکساں اہمیت دینا ہوگی۔ صرف اسی صورت میں درآمدی بیج کے فوائد ابتدائی پیداواری بہتری تک محدود رہنے کے بجائے پاکستان کے کپاس کے شعبے میں پائیدار ترقی کا ذریعہ بن سکیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026ء

ایک ارب ڈالر کی تجارتی آزمائش
پاکستان کے لیے برآمدات کا چیلنج محض بیرونِ ملک زیادہ اشیا فروخت کرنا نہیں، بلکہ اپنی پیداواری صلاحیت میں تنوع پیدا کرنا اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا بھی ہے۔

پاکستان کی بیرونی تجارت کا جائزہ ایک سادہ پیمانے یعنی ایک ارب امریکی ڈالر کی حد کی بنیاد پر لیا جائے تو کئی اہم حقائق سامنے آتے ہیں۔ پاکستان کتنی ایسی مصنوعات برآمد کرتا ہے جن سے سالانہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے؟ کتنے ممالک پاکستانی مصنوعات ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت میں خریدتے ہیں؟ اور کتنی درآمدی مصنوعات ایسی ہیں جن کی مالیت اسی حد سے تجاوز کر جاتی ہے؟

ان سوالات کے جوابات ملکی تجارتی معیشت میں موجود ایک بنیادی عدم توازن کو بے نقاب کرتے ہیں۔

محدود برآمدی مصنوعات کا دائرہ

پاکستان کی بڑی برآمدی آمدنی اب بھی زیادہ تر ٹیکسٹائل اور چاول پر منحصر ہے۔ مالی سال 2024-25 کے اعداد و شمار کے مطابق نِٹ ویئر (بُنی ہوئی ملبوسات) کی برآمدات تقریباً 5 ارب ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس کی 4.1 ارب ڈالر، بیڈ ویئر (بستر کی چادروں اور متعلقہ مصنوعات) کی 3.1 ارب ڈالر، چاول کی 3 ارب ڈالر سے زائد اور تولیوں کی تقریباً 1.1 ارب ڈالر رہیں۔

ان پانچ بڑی برآمدی اقسام میں سے چار کا تعلق ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے سے ہے، جبکہ چاول اس فہرست میں واحد نمایاں غیر ٹیکسٹائل برآمدی جنس ہے۔

یہ صورتِ حال خاصی معنی خیز ہے۔ پاکستان کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ برآمدی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت اب بھی چند روایتی مصنوعات تک محدود ہے۔ ملک ابھی تک انجینئرنگ مصنوعات، ادویات، کیمیکلز، پراسیس شدہ غذائی اشیا، الیکٹرانکس اور دیگر اعلیٰ قدر کی حامل صنعتی مصنوعات کے شعبوں میں ایسی بڑی برآمدی صنعتیں قائم نہیں کر سکا جو ان روایتی شعبوں کا متبادل بن سکیں۔

ٹیکسٹائل کا شعبہ روزگار، زرمبادلہ کے حصول اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے بدستور انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ تاہم تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ ملکی برآمدی کارکردگی ضرورت سے زیادہ چند محدود شعبوں پر انحصار کرتی ہے۔

عالمی منڈیوں تک محدود رسائی

پاکستان کی برآمدات کا جغرافیائی ارتکاز بھی اتنا ہی نمایاں ہے۔ ابتدائی ملکی اعداد و شمار کے مطابق صرف سات سے آٹھ انفرادی منڈیاں ایسی ہیں جہاں پاکستانی برآمدات کی سالانہ مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ امریکا، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور یورپ کے کئی ممالک ان منڈیوں میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کے خواہش مند ملک کے لیے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات حاصل کرنے والی منڈیوں کی محدود تعداد اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کو اپنی برآمدی منڈیوں میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

برآمدات کے فروغ کی کوششیں صرف روایتی منڈیوں تک محدود نہیں رہنی چاہئیں۔ افریقا، وسطی ایشیا، مشرقی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط قائم کرنا ناگزیر ہے۔

درآمدات کی کہانی بالکل مختلف ہے

درآمدات کا جائزہ ایک بالکل مختلف صورتِ حال پیش کرتا ہے۔ پاکستان کئی ایسی اشیا اور مصنوعات درآمد کرتا ہے جن کی سالانہ مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جاتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات تقریباً 6 ارب ڈالر، خام تیل کی درآمدات 5.3 ارب ڈالر، ایل این جی اور ایل پی جی کی درآمدات تقریباً 3.7 ارب ڈالر جبکہ پام آئل کی درآمدات تقریباً 3.4 ارب ڈالر ہیں۔ اس کے علاوہ برقی مشینری، لوہا اور فولاد، خام کپاس، موبائل فونز اور موٹر گاڑیوں کی درآمدات بھی خاصی زیادہ ہیں۔

یہ صورتِ حال ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت توانائی، صنعتی خام مال، مشینری اور صارفین کی اشیا کے لیے بڑی حد تک درآمدات پر انحصار کرتی ہے۔ ان میں سے بعض درآمدات ملکی پیداوار اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ خام کپاس، مشینری، فولاد اور توانائی ملکی صنعتوں کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے تمام درآمدات میں بلاامتیاز کمی کرنا نہ تو عملی طور پر ممکن ہے اور نہ ہی مطلوبہ اقدام۔

اصل سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان بتدریج ایسی درآمدات کا متبادل اپنی مسابقتی ملکی پیداوار کے ذریعے تیار کر سکتا ہے جن سے بچنا ممکن ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نئی برآمدی صنعتیں بھی قائم کر سکتا ہے؟

ایک ارب ڈالر کا تجارتی عدم توازن

برآمدات اور درآمدات کا تقابلی جائزہ خاصا سبق آموز ہے۔ برآمدات کی جانب ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی چند ٹیکسٹائل مصنوعات اور چاول تک محدود ہے، جبکہ درآمدات کی جانب توانائی، خوراک، صنعتی اور صارفین کی اشیا کی کہیں زیادہ اقسام اس حد سے تجاوز کرتی ہیں۔

یہ محض تجارتی خسارے کا مسئلہ نہیں بلکہ ملکی پیداوار کی ساخت میں موجود بنیادی کمزوری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ جو معیشت مشینری، توانائی، کیمیکلز اور صنعتی خام مال بڑی مقدار میں درآمد کرتی ہو، لیکن اس کی برآمدات نسبتاً محدود مصنوعات تک سمٹی ہوئی ہوں، اسے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مسلسل وافر زرمبادلہ پیدا کرنا پڑتا ہے۔

جب برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی درآمدی ضروریات کے تناسب سے نہیں بڑھتی تو اس کا دباؤ زرمبادلہ کے ذخائر، شرحِ مبادلہ کے استحکام اور بیرونی مالی معاونت کی ضروریات پر پڑتا ہے۔

نئی ایک ارب ڈالر کی صنعتوں کا قیام

لہٰذا تجارتی پالیسی کو صرف موجودہ برآمدات میں چند فیصد اضافے کے روایتی ہدف سے آگے بڑھنا ہوگا۔ زیادہ اہم اور بامعنی مقصد ایسی نئی برآمدی صنعتیں قائم کرنا ہونا چاہیے جو سالانہ ایک ارب ڈالر یا اس سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

زراعت، پراسیس شدہ غذائی مصنوعات، ادویات، جراحی کے آلات، انجینئرنگ مصنوعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں ویلیو ایڈیشن (مصنوعات کی قدر میں اضافہ) کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اسی طرح جغرافیائی تنوع کو بھی پالیسی کا ایک اہم ہدف بنانا ہوگا، یعنی ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنا جو پاکستانی مصنوعات تجارتی لحاظ سے قابلِ ذکر مالیت میں خریدتے ہوں۔

اس مقصد کا حصول محض تجارتی وفود بھیجنے اور اعداد و شمار پر مبنی اہداف مقرر کرنے سے ممکن نہیں۔ اس کے لیے توانائی کی مسابقتی قیمتیں، قابلِ پیش گوئی ٹیکس نظام، بہتر رسد و ترسیل کا نظام، مالی وسائل تک آسان رسائی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، معیار کی بین الاقوامی اسناد اور مستقل و مستحکم حکومتی پالیسیاں ضروری ہیں۔

کامیابی کو جانچنے کا ایک مختلف پیمانہ

برآمدات کی کارکردگی کا اندازہ صرف مجموعی برآمدات کی سالانہ شرحِ نمو سے نہیں لگانا چاہیے۔ اس کے بجائے ایک زیادہ مفید پیمانہ یہ ہوگا کہ ایسی مصنوعات کی تعداد کتنی ہے جو سالانہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور بین الاقوامی منڈیوں میں ایسے ممالک کتنے ہیں جہاں پاکستانی برآمدات کی مالیت اسی حد سے تجاوز کرتی ہے۔

بنیادی مقصد پاکستان کو محدود برآمدی بنیاد سے نکال کر ایک متنوع پیداواری معیشت میں تبدیل کرنا ہونا چاہیے۔

بالآخر ایک ارب ڈالر کا یہ تجارتی امتحان ایک بنیادی سوال اٹھاتا ہے : کیا پاکستان اتنی عالمی سطح پر مسابقتی صنعتیں قائم کر سکتا ہے جو اسے روایتی چند برآمدات پر انحصار کرنے کے بجائے مصنوعات اور منڈیوں کی وسیع اقسام سے زرمبادلہ کمانے کے قابل بنا سکیں؟

پاکستان کی بیرونی تجارت کو درپیش اصل اور بنیادی چیلنج یہی ہے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

پاکستان کے پاس وافر ذخائر، مگر سرمایہ کار اعتماد کرنے کو تیار نہیں
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری میں متوقع اضافہ نہیں ہو سکا۔ معاشی استحکام میں بہتری ضرور آئی ہے، لیکن سرمایہ کار اب بھی ٹیکسوں، ضابطہ جاتی پیچیدگیوں اور حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل کے باعث محتاط ہیں۔ بااثر کاروباری گروہ اپنے لیے سہولتیں حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ دیگر سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریفائننگ اور آٹو موبائل کے شعبوں سے متعلق دو پالیسیاں اس مسئلے کی واضح مثال ہیں۔

ریفائنری پالیسی کی منظوری کے لیے چار وزرائے توانائی کے دور میں چھ سال تک غور و خوض جاری رہا۔ اب چار ریفائنریوں نے اپ گریڈیشن کے معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ تاہم چند ہی ہفتوں بعد حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ریفائنریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضافی منافع کا ایک حصہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مختص کریں۔

یہ مداخلت ابتدائی طور پر 30 روز کے لیے ہے اور جنگ کے باعث حاصل ہونے والے غیر معمولی منافع میں حصہ داری کی ایک معقول وجہ بھی موجود ہے۔ تاہم اس سے حکومتی پالیسیوں کی ساکھ پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ریفائننگ کا کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔ آج کا غیر معمولی منافع کل نقصان میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ کیا منافع منفی ہونے کی صورت میں حکومت ریفائنریوں کو نقصان کی تلافی کرے گی؟ اس سے بھی اہم سوال یہ ہے کہ بھاری سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کو کیا ضمانت حاصل ہے کہ مستقبل میں حکومتی قواعد تبدیل نہیں ہوں گے؟

حکومت جدید ریفائنریاں بھی چاہتی ہے اور ایندھن کی قیمتیں بھی کم رکھنا چاہتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ نجی سرمایہ کار کاروباری خطرات برداشت کریں، لیکن جب منافع سیاسی طور پر ناقابل قبول ہو جائے تو حکومت مداخلت کا اختیار بھی اپنے پاس رکھے۔ یہ دونوں مقاصد بیک وقت حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

آٹو موبائل انڈسٹری بھی اسی نوعیت کا ایک اور معاملہ پیش کرتی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے درمیان طویل مشاورت اور اختلافات کے بعد وزیراعظم نے آٹو موٹیو انڈسٹری پالیسی 2026-31 کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کی اب وفاقی کابینہ سے منظوری باقی ہے۔

اس پالیسی کا مقصد مسابقت بڑھانا، گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنا، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری، برآمدات میں اضافہ اور الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی ہے۔ یہ تمام اہداف اہم ہیں، تاہم ان میں توازن پیدا کرنا آسان نہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ صنعت کار نئی ٹیکنالوجی اور مقامی سپلائی چین میں سرمایہ کاری کریں، گاڑیوں پر ٹیرف کم ہوں، قیمتیں عوام کی پہنچ میں آئیں اور برآمدات کے بلند اہداف بھی حاصل کیے جائیں۔ دوسری جانب بھاری ٹیکسوں کے باعث مقامی مارکیٹ محدود ہے، جس سے عالمی منڈی میں مقابلے کے لیے ضروری پیداواری پیمانے کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔

مجوزہ پالیسی ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے، لیکن اس کی کامیابی کا انحصار اہداف کے اعلان سے زیادہ انہیں حاصل کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر ہوگا۔ پاکستان صرف گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو برآمدات کی ہدایت دے کر آٹو موبائل برآمدات کا مرکز نہیں بن سکتا۔

اس معاملے میں قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 سے بھی اختلاف سامنے آتا ہے۔ اس پالیسی کے مطابق پاکستان میں درآمدی ٹیرف علاقائی حریف ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ تاہم صنعتی نمائندے اس موازنے کو چیلنج کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان میں بنیادی کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بھی عائد ہوتی ہیں، جبکہ دیگر ممالک میں زیادہ تر سادہ ٹیرف کی بنیاد پر موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس اعتراض میں وزن ہے اور مسابقت سے متعلق حتمی نتائج اخذ کرنے سے پہلے یکساں بنیادوں پر تقابلی جائزہ ضروری ہے۔

لیکن صنعتی شعبے کا مؤقف بھی مکمل طور پر بے عیب نہیں۔ کئی دہائیوں سے حاصل تحفظ کے باوجود پاکستان کی آٹو موبائل صنعت عالمی سطح پر مسابقتی نہیں بن سکی۔ صارفین محدود انتخاب کے بدلے بھاری قیمتیں ادا کرتے رہے ہیں، جبکہ گاڑیوں کی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تحفظ کو صنعت کا مستقل حق نہیں بنایا جا سکتا۔ اسی طرح توانائی کی مہنگی قیمتوں، کمزور انفرااسٹرکچر، محدود پیداواری صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی دور کیے بغیر تحفظ ختم کرنے سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ اس کی جگہ کوئی مسابقتی صنعت بھی وجود میں نہیں آئے گی۔

اصل سوال یہ نہیں کہ درآمدی ٹیرف کم ہونے چاہئیں یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ اصلاحات کس ترتیب سے نافذ کی جائیں اور کیا سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے طے شدہ پالیسیوں پر مستقل عمل درآمد کا اعتماد حاصل ہو سکتا ہے؟

لگ بھگ 2016 سے قبل تک آٹو موبائل اسمبلرز متحدہ مؤقف رکھتے تھے اور کئی دہائیوں تک تبدیلی کی مخالفت کرتے رہے۔ تاہم نئے کار ساز اداروں اور جدید ٹیکنالوجیز کی آمد نے اس اتحاد کو تقسیم کر دیا ہے۔ اب مختلف کاروباری گروہ اپنے اپنے مفادات کے تحت مراعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث پالیسی سازی مختلف مفادات کے درمیان کشمکش بن کر رہ گئی ہے۔

یہ رجحان صرف آٹو موبائل انڈسٹری تک محدود نہیں۔ کئی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود ریٹیلرز اور تاجروں کو مؤثر ٹیکس نظام کے دائرے میں نہیں لایا جا سکا۔ کھاد بنانے والی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع حاصل کیا، لیکن ان پر دیگر شعبوں کی طرح اضافی منافع میں حصہ داری کے مطالبات نہیں کیے گئے۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو بھی مسلسل خصوصی رعایتیں حاصل رہی ہیں۔ طاقتور کاروباری تنظیمیں اپنے ارکان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہیں، جبکہ کم منظم کاروبار ان پالیسیوں کی قیمت ادا کرتے ہیں۔

نجکاری کا عمل بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا امتحان ہے۔ پی آئی اے کی خریداری کے لیے بننے والے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت اہم پیش رفت ہے۔ اس سے انفرادی سرمایہ کاروں کے فیصلوں کی وجوہات ثابت نہیں ہوتیں مگر یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ادارے سیاسی اثر و رسوخ سے تحفظ کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو بھی اسی نوعیت کے خدشات لاحق ہیں۔ کے الیکٹرک کے کثیر سالہ ٹیرف میں ریگولیٹری جائزے کے بعد نمایاں تبدیلی کی گئی۔ ریگولیٹر کو اپنے فیصلوں کی اصلاح کا اختیار حاصل ہونا چاہیے، لیکن سرمایہ کاروں کو بھی اس بات کا اعتماد ہونا ضروری ہے کہ ٹیرف میں تبدیلی کے قواعد واضح اور قابلِ پیش گوئی ہوں گے۔ اگر طویل مدتی ٹیرف بھی سرمایہ کاری کو مناسب تحفظ فراہم نہ کرے تو اس کا اثر بولی دہندگان کی پیشکشوں پر پڑے گا۔

مسئلہ یہ نہیں کہ کاروباری اداروں کو مسابقت، ٹیکسوں یا کاروباری نقصانات سے تحفظ دیا جائے۔ نجی شعبہ بھی اپنے مفادات کے لیے غیر ضروری مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ کئی بڑی کمپنیاں ٹیرف کے تحفظ اور ریگولیٹری رعایتوں کی عادی ہو چکی ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ریاست مختلف کاروباری شعبوں کے لیے الگ الگ معیار اپناتی ہے اور اکثر سرمایہ کاری ہونے کے بعد قواعد تبدیل کر دیتی ہے۔

سرمایہ کار اپنے فیصلوں میں انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ زیادہ رسک پریمیم صرف شرح سود، شرح مبادلہ یا ملکی کریڈٹ ریٹنگ کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اس خدشے کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ کامیاب کاروبار پر نئے ٹیکس عائد ہو سکتے ہیں، حکومتی مداخلت بڑھ سکتی ہے یا اسے سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں پہلے ہی کئی بڑی رکاوٹیں موجود ہیں۔ ٹیکسوں کی شرح بلند ہے اور ان کا زیادہ بوجھ دستاویزی معیشت پر پڑتا ہے۔ ضابطہ جاتی نظام پیچیدہ اور مختلف اداروں کے دائرہ اختیار ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ توانائی مہنگی، بندرگاہوں کا نظام غیر مؤثر اور ہنرمند افرادی قوت محدود ہے۔ ان مسائل کا فوری حل آسان نہیں، تاہم حکومتی پالیسیوں میں تسلسل ایسا شعبہ ہے جسے اربوں روپے خرچ کیے بغیر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سب سے بڑھ کر نظام میں مساوات کا فقدان ہے۔ سرکاری ادارے اکثر نجی منافع کو کاروباری سرگرمیوں کا فطری نتیجہ سمجھنے کے بجائے اسے خصوصی مراعات کا فائدہ قرار دیتے ہیں، حالانکہ کاروباری ادارے بھی سرمایہ کاری کے خطرات برداشت کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے بااثر مفادات اور غیر ضروری تحفظ پر سوالات درست ہیں، لیکن اصلاحات کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بعض کاروباری اداروں کی مراعات ختم کرکے دوسروں پر غیر منصفانہ بوجھ ڈال دیا جائے۔

نجی شعبہ انہی مراعات اور حالات کے مطابق فیصلے کرتا ہے جو اسے دستیاب ہوتے ہیں۔ جب حکومتی قواعد غیر یقینی ہوں تو لابنگ کاروباری تحفظ کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ بااثر اور سیاسی رسائی رکھنے والے ادارے اپنا وجود برقرار رکھتے ہیں، جبکہ ایسے روابط سے محروم کاروباری سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں۔ یوں ایک ایسا منفی سلسلہ جنم لیتا ہے جس میں پیداواری صلاحیت کے بجائے سیاسی روابط زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔

پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بحال کرنے اور قرضوں کے اشاریوں میں بہتری لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ یقیناً ایک اہم کامیابی ہے، لیکن اسے سرمایہ کاری کی مکمل حکمت عملی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صرف ادائیگیوں کے توازن کی بہتر صورتحال سرمایہ نہیں کھینچ سکتی۔ سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں سرمایہ کاروں کو یقین ہو کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے گا، منافع کمانے کو جرم نہیں سمجھا جائے گا اور سرمایہ لگانے کے بعد بھی حکومتی قواعد قابلِ اعتماد رہیں گے۔

حکومت نے گزشتہ تین برس معاشی استحکام کی بحالی پر صرف کیے ہیں۔ اب اسے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ تو جاری رہ سکتا ہے، لیکن پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری ایک خواب ہی رہے گی۔

کاپی رائٹ :  بزنس ریکارڈر 2026

دائرۂ اختیار کا مسئلہ : کراچی پولیس کی نوآبادیاتی سوچ کیسے کام کرتی ہے؟
پاکستان کا معاشی مرکز کراچی ملک کی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ پیدا کرتا ہے۔ اس کے باوجود یہاں کام کرنے والے افراد سڑکوں پر بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کر رہے ہیں، جس پر مؤثر روک تھام بھی نظر نہیں آتی۔

ایک طرف کاروباری شعبے کو ڈیجیٹل نظام اپنانے اور جدت لانے کی ترغیب دی جا رہی ہے تو دوسری جانب اس افرادی قوت کی حفاظت پر مامور پولیس کا نظام بدستور خراب ہے، جو افسر شاہی کی بے حسی اور پولیس کے فرسودہ دائرۂ اختیار کے نظام کے باعث مفلوج ہو چکا ہے۔

23 ستمبر 2026ء کی شام تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میرا بیٹا، جو ایک نوجوان پیشہ ور ہے، دفتر سے شارع فیصل کے مرکزی راستے سے گھر واپس جا رہا تھا۔ ایف ٹی سی پل کے قریب، جو شہر کی کاروباری برادری کے لیے آمدورفت کا ایک اہم مقام ہے، ایک موٹر سائیکل سوار نے راستہ پوچھنے کے بہانے اس کے قریب آ کر موٹر سائیکل روکی۔ چند ہی لمحوں میں یہ بہانہ جارحانہ کارروائی میں بدل گیا۔ ملزم نے اس کا بیگ چھینا اور ٹریفک میں غائب ہو گیا۔ اس بیگ میں ایک نیا لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور بٹوا موجود تھا۔ ایک نوجوان پیشہ ور کے لیے یہ محض مہنگی اشیا نہیں بلکہ جدید معیشت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے بنیادی ذرائع ہیں۔

مہنگے تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل رابطے سے محرومی کے نتیجے میں ہونے والا فوری مالی نقصان خاصا زیادہ ہے، تاہم اس کے ثانوی نقصانات اس سے بھی سنگین ہیں۔ اس طرح کے واقعات کاروباری سرگرمیوں میں خلل، حساس معلومات کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور کام کرنے والے افراد کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار کرتے ہیں۔

تاہم اس واقعے کے بعد سرکاری سکیورٹی نظام سے مدد حاصل کرنے کا تجربہ بھی ڈکیتی جتنا ہی تھکا دینے والا ثابت ہوا۔ اگلے تین دنوں کے دوران پیش آنے والے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ کراچی میں باصلاحیت افراد کو روکنے اور محفوظ کاروباری ماحول فراہم کرنے میں مشکلات کیوں درپیش ہیں۔

واقعے سے خوف زدہ ہو کر میرے بیٹے نے فوری طور پر قریبی تھانے، تھانہ صدر (پی ایس صدر) سے رجوع کیا، جو پیدل فاصلے پر واقع تھا۔ لیکن مدد فراہم کرنے کے بجائے اسے تھانوں کے دائرۂ اختیار کے تنازع میں الجھا دیا گیا۔

تھانہ صدر کے ڈیوٹی افسر نے دعویٰ کیا کہ واردات تھانہ فیروزآباد کی حدود میں ہوئی ہے۔ جب میرا بیٹا تھانہ فیروزآباد پہنچا تو وہاں اسے بالکل اس کے برعکس بتایا گیا کہ ایف ٹی سی پل کا علاقہ تھانہ صدر کی حدود میں آتا ہے۔

دونوں تھانوں کے درمیان اسے ایک سے دوسرے تھانے کے چکر لگوائے گئے، جیسے وہ کوئی ایسی ذمہ داری ہو جسے کوئی قبول کرنے کو تیار نہ ہو۔ بالآخر اسے رات گئے خالی ہاتھ گھر واپس آنا پڑا۔ نہ اس کا سامان ملا اور نہ ہی اسے پولیس میں شکایت یا ایف آئی آر درج کرانے کا بنیادی قانونی حق دیا گیا۔

اگلی صبح میں اپنے بیٹے کے ساتھ دوبارہ تھانہ صدر گیا۔ وہاں اسی ڈیوٹی افسر کی جانب سے ایک بار پھر حدود کا وہی اعتراض سامنے آیا۔ مسلسل اصرار کے بعد جب ہم نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سے ملاقات کا مطالبہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ فیلڈ ڈیوٹی پر ہیں۔ تاہم فون پر رابطہ ہونے کے بعد ہمیں زبانی یقین دہانی کرائی گئی کہ ہماری رپورٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

لیکن اس کے بعد بھی انتظامی تاخیری حربے جاری رہے۔ ڈیڑھ گھنٹے انتظار کے بعد ہمیں اگلے دن آنے کا کہا گیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے لیے صبح 11 بجے بجلی آئے گی یا پھر کیمروں کے نگران افسر یا متعلقہ سہولت کار ہم سے رابطہ کریں گے۔ چونکہ میرے بیٹے کو چوری ہونے والے دفتری لیپ ٹاپ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے دفتر جانا ضروری تھا، اس لیے فوری طور پر دوبارہ تھانے آنا ممکن نہیں تھا۔

بالآخر 26 ستمبر کو یعنی واردات کے پورے تین دن بعد ایس ایچ او سے براہِ راست ذاتی رابطے اور مداخلت کے نتیجے میں پولیس کی کچی رپورٹ درج کی گئی۔ حیران کن بات یہ تھی کہ کیمروں کی فوٹیج دیکھے بغیر ہی مقدمے کا اندراج کر دیا گیا۔ اس دوران تاخیر کے جواز بھی بدلتے رہے، پہلے بجلی کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا گیا اور بعد میں بتایا گیا کہ کراچی سیف سٹی سے متعلقہ خاتون اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں تھیں۔

اس صورتِ حال سے پالیسی سازوں اور صوبائی حکومت کے سامنے نظام سے متعلق کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں۔ ’’سیف سٹی کراچی‘‘ اور ڈیجیٹل نگرانی جیسے منصوبوں پر معمول کے مطابق لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں سیٹلائٹ تصاویر، فوری جی پی ایس ٹریکنگ اور موبائل فون ٹاورز کے ذریعے کسی شخص کی موجودگی کا پتا لگانا ممکن ہے۔

پھر آخر شہریوں کو انصاف تک رسائی کے لیے اب بھی نوآبادیاتی دور کی قائم کردہ تھانوں کی حدود کے تنازعات کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے؟ شارع فیصل جیسی اہم تجارتی سڑک پر ہونے والے جرم کا اندراج فوری طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں ہونا چاہیے۔

اس کے برعکس متاثرین کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جاتا ہے جیسے وہ تھانوں کی حدود کا تعین کرنے والے اہلکار ہوں۔ انہیں ایک تھانے سے دوسرے تھانے کے چکر لگانے اور متعلقہ پولیس اسٹیشنوں سے جائے وقوعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کی منتیں کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اگر کراچی کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد مرکز برقرار رکھنا ہے تو اس کے حفاظتی نظام کو اکیسویں صدی کے تقاضوں اور رفتار سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ جب جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے جرائم پیشہ افراد تیز رفتار ذرائع آمدورفت سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو اس کے مقابلے میں کاغذی کارروائی، دائرۂ اختیار کی علاقائی تقسیم اور غیر فعال کیمروں میں الجھی پولیس کا فرسودہ نظام ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو مکمل طور پر بے یارومددگار چھوڑ دیتا ہے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

ترقی کس کے لیے؟ پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر ازسرنو غور
پاکستان کی سیاسی لغت میں ترقی ان الفاظ میں سے ایک ہے جو سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ حکومتیں سڑکوں، بجلی کے منصوبوں، اسپتالوں، اسکولوں، ٹرانسپورٹ کے نظام اور دیگر عوامی منصوبوں کو پیش رفت کے ثبوت کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ ان میں سے بہت سی سرمایہ کاری یقیناً ضروری ہے، تاہم ایک سوال پر نسبتاً کم توجہ دی جاتی ہے: کیا حکومت جس پیمانے سے ترقی کا جائزہ لیتی ہے، وہ اس انداز سے مطابقت بھی رکھتا ہے جس طرح عام لوگ اسے اپنی زندگیوں میں محسوس کرتے ہیں؟

شہریوں کے لیے ترقی محض بجٹ میں رقم مختص کرنے یا کسی منصوبے کی تکمیل کا نام نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ آیا بجلی قابلِ برداشت نرخوں پر دستیاب ہے، بچوں کو معیاری تعلیم مل رہی ہے، صحت کی سہولتوں تک رسائی ممکن ہے، صاف پانی میسر ہے اور عوامی بنیادی ڈھانچہ روزمرہ زندگی کو بہتر بنا رہا ہے یا نہیں۔ دوسرے الفاظ میں، معاملہ بنیادی ڈھانچے اور انسانی ترقی میں سے کسی ایک کے انتخاب کا نہیں۔ پاکستان کو دونوں کی ضرورت ہے۔ زیادہ اہم فرق منصوبوں پر مرکوز ترقی اور نتائج پر مبنی ترقی کے درمیان ہے۔

حکومتیں فطری طور پر ان چیزوں کی نگرانی کرتی ہیں جنہیں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے: مختص کی گئی رقم، منظور شدہ اسکیمیں، تعمیر ہونے والی سڑکوں کے کلومیٹر، نصب شدہ میگاواٹ اور مکمل ہونے والی سہولتیں۔ یہ سرگرمیوں کی پیمائش کے مفید پیمانے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ انہیں ترقی کا پیمانہ بھی سمجھا جائے۔ مثال کے طور پر، اسکول کی عمارت مکمل ہونا ایک نتیجہ خیز سرگرمی ہے، لیکن بچے واقعی کچھ سیکھ رہے ہیں یا نہیں، یہ اصل نتیجہ ہے۔ اسپتال کی عمارت بن جانا ایک پیش رفت ہے، جبکہ مؤثر طبی سہولتوں کی فراہمی اصل مقصد ہے۔ اسی طرح سڑک کی تعمیر ایک سرگرمی ہے، جبکہ آمدورفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ اس کے مطلوبہ نتائج ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومتیں یہ سمجھنے میں ناکام کیوں رہتی ہیں کہ پاکستان میں عموماً جس انداز سے ترقیاتی کام کیے جاتے ہیں، وہ محض رسمی کارروائی ہوتے ہیں اور شاید ان کا مقصد صرف یہ تاثر دینا ہوتا ہے کہ حکومت کچھ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، نمایاں منصوبوں کے سیاسی فوائد بھی ہوتے ہیں۔ ان کا افتتاح کیا جاسکتا ہے اور انہیں کسی مخصوص حکومت کے دورِ اقتدار سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے برعکس تدریسی معیار، ضابطہ کاری، دیکھ بھال اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری کو نمایاں کرنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ ان کے نتائج سامنے آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سیاسی ترجیح ایسے منصوبوں کو دی جاسکتی ہے جنہیں تعمیر کرکے دکھایا جاسکے، جبکہ ان اصلاحات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے جن کے فوائد بتدریج یا طویل عرصے میں سامنے آتے ہیں۔

اس کی ایک موزوں مثال، بلکہ ایک تضاد، پاکستان کی شاندار موٹرویز ہیں، جو آبادی کے ایک نہایت محدود حصے کی ضروریات پوری کرتی ہیں، لیکن ان پر قومی وسائل کی بھاری مقدار خرچ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے صرف تقریباً 10 سے 17 فیصد گھرانوں یا شہری آبادی کے پاس نجی گاڑی ہے یا انہیں اس تک رسائی حاصل ہے، جبکہ تیز رفتار موٹرویز پر سفر کے لیے بنیادی طور پر یہی گاڑیاں موزوں اور قابلِ اجازت ہیں۔

اس کے برعکس، اگرچہ وسیع گنجائش والی موٹرویز اور قومی شاہراہیں مجموعی سڑکوں کے نیٹ ورک کا ایک چھوٹا حصہ، تقریباً 3.6 سے 7 فیصد، بنتی ہیں، تاہم ان پر بین شہری مال برداری اور طویل فاصلے کے مسافروں کی آمدورفت کا بڑا بوجھ ہے۔ یہ ضروریات اچھی طرح برقرار رکھی گئی عام شاہراہوں کے ذریعے بھی باآسانی پوری کی جاسکتی تھیں، بشرطیکہ ان شاہراہوں کو نظرانداز نہ کیا گیا ہوتا۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ طویل فاصلے کے مسافروں کو موٹرویز کے استعمال پر اضافی خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے، جو بعض اوقات صوبائی سڑکوں کے ذریعے سفر کے مقابلے میں دوگنا تک ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ اس سہولت سے بھی وہی طبقہ زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے جو آبادی کی اکثریت پر مشتمل نہیں۔

یہ سوال بھی جواب طلب ہے کہ موٹرویز کی تعمیر کے باعث صوبائی سڑکوں اور رابطہ شاہراہوں کو بہتر بنانے پر توجہ کیوں نہیں دی گئی۔ مثال کے طور پر بھارت نے ترقی کے لیے موٹرویز کو واحد حل نہیں سمجھا اور عمومی طور پر ایسے اخراجات سے گریز کیا ہے۔ سندھ بھی اپنی ایسی پالیسی پیش کرتا ہے جس میں صوبائی سڑکیں عوامی ضروریات پر مرکوز ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔ اس کے برعکس خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی دیکھ بھال پر انتہائی کم توجہ دیے جانے کے باعث صورت حال بڑی حد تک ابتر ہوچکی ہے۔

ان تمام خامیوں کا مطلب یہ نہیں کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر غیر ضروری ہے۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب کسی اثاثے یا منصوبے کی تکمیل ہی اس بات کا کافی ثبوت سمجھ لی جائے کہ ترقی کا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا باضابطہ ترقیاتی ڈھانچہ پہلے ہی اس فرق کو تسلیم کرتا ہے، لیکن یہ اصول محض دستاویزات تک محدود ہے۔

پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران نگرانی اور تکمیل کے بعد ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ پلاننگ کمیشن کی جانب سے مقررہ حد سے زیادہ لاگت والے منصوبوں کے لیے تکمیل کے پانچ سال کے اندر آزادانہ طور پر اثرات کا جائزہ لینے کی شرط بھی موجود ہے۔ قانون میں عوامی بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

پلاننگ کمیشن کے منصوبہ جاتی طریقۂ کار میں اس مقصد کے لیے انتظامی فریم ورک موجود ہے۔ پی سی فور میں منصوبے کی تکمیل کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے، جبکہ پی سی فائیو کے ذریعے تکمیل کے بعد اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت متعلقہ اداروں کو پانچ سال تک سالانہ پی سی فائیو رپورٹس جمع کرانا ہوتی ہیں، جن میں حقیقی معاشی اور سماجی فوائد، عملی کارکردگی اور دیکھ بھال جیسے امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس لیے بنیادی کمزوری قانون یا طریقۂ کار کی عدم موجودگی نہیں۔

اصل سوال یہ ہے کہ ان انتظامات کو عملی جائزوں اور بعد کے فیصلوں میں کتنی مستقل مزاجی سے بروئے کار لایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایک سنگین خلا موجود ہونے کے شواہد ملتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے 2023ء کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ (پی آئی ایم اے) کے مطابق پاکستان میں نگرانی کا ایک منظم نظام اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد جائزے کے باضابطہ انتظامات موجود تھے، لیکن بہت کم منصوبوں کی تکمیل کے بعد رپورٹنگ کی گئی اور بڑے سرمایہ جاتی منصوبوں کے جائزے بھی شاذونادر ہی لیے گئے۔

اس جائزے میں قومی ترقیاتی اہداف اور انفرادی عوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے درمیان کمزور تعلق کی بھی نشاندہی کی گئی، جن میں سے بعض کو ممکنہ طور پر خالصتاً سیاسی بنیادوں پر خصوصی رعایتیں دے کر منظور کیا گیا تھا۔ ان نتائج سے اس وقت موجود باضابطہ نظام اور اس پر عمل درآمد کے درمیان فرق واضح ہوتا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیراتی کاموں کی نگرانی اور ترقیاتی نتائج کا جائزہ لینا دو الگ سرگرمیاں ہیں۔ اخراجات، خریداری کے عمل اور تعمیراتی پیش رفت سے حکومت کو یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ کوئی اثاثہ یا منصوبہ فراہم کیا جارہا ہے یا نہیں۔ تاہم ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس منصوبے نے وہ معاشی یا سماجی فائدہ بھی پیدا کیا ہے جس کی بنیاد پر اس میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کا بجلی کا شعبہ اس بات کی مزید وضاحت کرتا ہے کہ یہ فرق کیوں اہم ہے۔ بجلی گھر، ترسیلی لائنیں، گرڈ اسٹیشن اور تقسیم کار نیٹ ورک بھاری سرمایہ کاری اور انجینئرنگ کی صلاحیت کے متقاضی ہیں۔ اس بنیادی ڈھانچے کے بغیر بجلی پیدا کرنا اور صارفین تک پہنچانا ممکن نہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بجلی کا بنیادی ڈھانچہ کب حقیقی ترقی میں تبدیل ہوتا ہے؟ یہ نہایت اہم سوال ہے۔

بلاشبہ، بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اہمیت رکھتی ہے۔ تاہم اضافی پیداواری صلاحیت کی ترقیاتی افادیت اس وقت تک محدود رہتی ہے جب تک بجلی کو قابلِ اعتماد انداز میں ترسیل اور تقسیم کے ذریعے صارفین تک نہ پہنچایا جاسکے۔ بجلی کی فراہمی قابلِ اعتماد ہونے کے باوجود اس کے معاشی فوائد محدود رہتے ہیں، اگر گھرانے اس کے نرخ برداشت نہ کرسکیں یا صنعت اسے مسابقتی بنیادوں پر استعمال نہ کرسکے۔ یہ تمام صورت حال خاص طور پر آئی پی پیز کے معاملے میں شدید تشویش کا باعث ہے، جہاں بعد ازاں سرکاری منصوبوں کے لیے بھی اسی طریقۂ کار کو اپنانے کی پالیسی بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔

اس کے نتیجے میں گنجائش کے بھاری چارجز کے باعث بجلی کے نرخ بھی ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے مجوزہ 4,500 میگاواٹ کے بجلی پیدا کرنے والے منصوبے کو حال ہی میں روک دیا جانا اس کی ایک مثال ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیموں کے ساتھ قائم کیے گئے سابقہ بجلی گھروں کے برعکس، جو بنیادی طور پر پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے تھے، دیامر بھاشا ڈیم کا بجلی گھر مکمل طور پر آئی پی پی ماڈل کے تحت تعمیر کیا جانا تھا، جس سے انتہائی مہنگی بجلی پیدا ہوتی۔

دوسری جانب، اگر دیامر بھاشا ڈیم کے اس بڑے پن بجلی منصوبے کے لیے قومی بجٹ سے مالی وسائل فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی تو اس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار قومی گرڈ کو مثبت فائدہ پہنچ سکتا تھا۔ یہ صورت حال ایک اور اہم سوال کو جنم دیتی ہے کہ کن ترقیاتی منصوبوں پر سرکاری وسائل خرچ کیے جانے چاہئیں اور کن منصوبوں کو تجارتی بنیادوں پر مالی اعانت فراہم کرکے ان کی لاگت بالآخر صرف عوام سے وصول کی جانی چاہیے۔ افسوس ناک طور پر جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومتیں عموماً ایسے منصوبوں کو ترجیح دیتی ہیں جن کی ادائیگی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔

ایسا عموماً اس لیے ہوتا ہے تاکہ صرف سیاسی ترجیحات کے تحت اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا کی جاسکے۔

مندرجہ بالا صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ بھی محصولات، خریداری کے فیصلوں، مارکیٹ کے قواعد، منصوبہ بندی، ضابطہ جاتی معیارات اور جواب دہی کے ادارہ جاتی نظام کے اندر کام کرتا ہے۔ اس سے ایک اہم اصول سامنے آتا ہے: طبعی بنیادی ڈھانچہ صلاحیت پیدا کرتا ہے، جبکہ ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچہ طے کرتا ہے کہ اس صلاحیت کو عوامی فائدے میں کتنی مؤثر طریقے سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

لہٰذا انجینئرنگ اور ضابطہ کاری ترقی کے ایک ہی سوال کے دو پہلو ہیں۔ تکنیکی اعتبار سے بہترین اثاثہ بھی توقع سے کم فائدہ دے سکتا ہے، اگر اس کے گرد موجود انتظامی، مالی یا ضابطہ جاتی بندوبست اس کے مؤثر استعمال میں رکاوٹ بنیں۔ چنانچہ توانائی کے کسی منصوبے کی تکمیل کے بعد سنجیدہ جائزے میں ان مفروضوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے جن کی بنیاد پر اس کی منظوری دی گئی تھی۔

کیا بجلی کی طلب کے بارے میں لگائے گئے تخمینے درست ثابت ہوئے؟ کیا اردگرد کا نیٹ ورک اس منصوبے کی گنجائش کو سنبھالنے کے قابل تھا؟ کیا منصوبے نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی؟ حقیقی اخراجات اور ابتدائی تخمینوں میں کتنا فرق تھا؟ صارفین اور پیداواری شعبوں کو اس سے کیا فوائد حاصل ہوئے؟ بدقسمتی سے پاکستان کے بجلی کے شعبے میں اس نوعیت کا خود احتسابی جائزہ مکمل طور پر غائب رہا ہے اور یہ خرابیاں بدستور جاری ہیں۔

یہی اصول دیگر شعبوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اسکول کی عمارت سے تعلیمی نتائج حاصل کرنے کے لیے اساتذہ، نگرانی اور جانچ کا نظام ضروری ہے۔ اسپتال کی عمارت کو صحت کی سہولت میں تبدیل کرنے کے لیے عملہ، آلات اور طبی سامان کی قابلِ اعتماد فراہمی درکار ہے۔ پانی کی اسکیم سے محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے دیکھ بھال اور معیار کی نگرانی ضروری ہے۔ اسی طرح کوئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسی وقت عوامی فائدہ پیدا کرتا ہے جب وہ شہریوں کے لیے سرکاری اداروں سے معاملات کرنے میں لگنے والا وقت، لاگت اور دشواری کم کرے۔

لہٰذا ترقیاتی منصوبہ بندی میں صرف یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ حکومت کیا تعمیر کرنا چاہتی ہے، بلکہ یہ بھی طے ہونا چاہیے کہ اس تعمیر کے نتیجے میں کیا تبدیلی آنے کی توقع ہے۔ بدقسمتی سے یہ بنیادی تقاضا بھی مکمل طور پر نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

اس درست طرزِ عمل کو شہریوں کے لیے نتائج پر مبنی ایک سادہ جانچ کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔ عوامی وسائل مختص کرنے سے پہلے حکومت کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ کس مسئلے کو حل کیا جارہا ہے، مجوزہ اقدام کی حمایت میں کیا شواہد موجود ہیں، اس سے کس قابلِ پیمائش فائدے کی توقع ہے اور سرمایہ کاری کس طریقے سے یہ فائدہ فراہم کرے گی۔ مختلف شعبوں کے لیے پیمانے بھی مختلف ہوں گے۔ بجلی کے شعبے میں ان میں فراہمی کا تسلسل، قابلِ برداشت نرخ اور پیداواری استعمال شامل ہوسکتے ہیں، جبکہ سڑکوں کے لیے سفر کے وقت میں کمی اور آسان رابطہ بنیادی پیمانے ہوں گے۔

تعلیم کے شعبے میں مقصد صرف عمارتیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی حقیقی تعلیم و تربیت ہونا چاہیے۔ اصول یہی ہے کہ اخراجات کے جواز کے طور پر پیش کیے گئے ابتدائی مسئلے کی روشنی میں آخرکار منصوبے کے نتائج کا جائزہ لیا جائے۔

یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ پاکستان کے پاس مالی وسائل کی گنجائش محدود ہے۔ آئی ایم ایف کے 2023ء کے پی آئی ایم اے جائزے کے مطابق پاکستان میں سرکاری سرمایہ کاری کی کارکردگی کا فرق تقریباً 38 فیصد تھا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری اخراجات کا 38 فیصد ضائع ہوجاتا ہے، بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں پہلے سے موجود سرمایہ جاتی اثاثوں کے مقابلے میں بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی نمایاں گنجائش موجود ہے۔ اس لیے سرکاری سرمایہ کاری سے زیادہ عوامی فائدہ حاصل کرنا محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ مالیاتی ضرورت بھی ہے۔

چنانچہ ترقی کسی منصوبے کی تکمیل پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اصل میں تو اسی مرحلے پر یہ سوال اٹھانا شروع کرنا چاہیے کہ آیا حقیقی ترقی بھی ہوئی ہے یا نہیں۔

یہی بنیادی مسئلہ ہے کہ آیا سگنل فری شہری راہداری کو جامع نکاسی آب کے منصوبے یا خستہ حال تعلیمی نظام کی بحالی پر ترجیح دی جانی چاہیے، یا پھر ایسے ستونوں والی بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں جن سے سابقہ کمیونسٹ دور کی نمائشی عمارتوں کی جھلک ملتی ہو۔ اسی طرح یہ بھی سوال ہے کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال کے مقابلے میں وائٹ ہاؤس میں ایک وسیع الشان ضیافت گاہ تعمیر کرنے کی کوشش کو ترقیاتی ترجیحات کی موزوں مثال سمجھا جانا چاہیے۔

کیا کشادہ شاہراہیں ترقی کی علامت ہیں یا کچی آبادیوں کو رہنے کے قابل علاقوں میں تبدیل کرنا اصل ترقی ہے؟ غالباً ان سوالات کو نظرانداز کرنے ہی کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتے ہیں اور ان پر بھاری رقوم بے دریغ خرچ کی جاتی ہیں۔

افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اشرافیہ اپنی ایک الگ خیالی دنیا میں رہتی ہے، جس کا عوام کی حقیقی زندگیوں اور ان کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام کی حالت یہ ہے کہ اب ان میں سے تقریباً 38 فیصد کے خطِ غربت کے آس پاس زندگی گزارنے کا بتایا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا متعلقہ اداروں کی جانب سے جائزے لینا ترقیاتی انتظامیہ کا مستقل حصہ بن پائیں گے اور کیا ان جائزوں کے نتائج مستقبل کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر اثر انداز ہوں گے؟ کیا مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے منصوبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کیا جاسکے گا؟

اس صورت حال کا تقاضا ہے کہ ترقی محض وہ نہیں ہونی چاہیے جس کی خواہش یا فیصلہ اشرافیہ کرے۔ یہ ایک کہیں زیادہ پیچیدہ معاملہ ہے اور اسے درست انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ حکومتیں اگرچہ بجٹ، منصوبوں اور اثاثوں کو دیکھتی ہیں، لیکن شہری خدمات، مواقع، قیمتوں، سہولتوں کے تسلسل اور معیارِ زندگی کو محسوس کرتے ہیں۔ دونوں زاویے اہم ہیں، لیکن ان کے درمیان تعلق قائم ہونا چاہیے۔ پاکستان کو سڑکوں، بجلی کے نیٹ ورک، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت بدستور رہے گی۔

سوال یہ نہیں کہ ان میں سے کوئی منصوبہ تعمیر ہونا چاہیے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کیا ان کی تکمیل کے بعد کارکردگی ان کی افادیت ثابت کرنے کے لیے کافی ہے؟ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ شہری پی سی ون، بجٹ میں مختص رقم یا کسی منصوبے کی افتتاحی تقریب کا تجربہ نہیں کرتے۔ وہ کسی سہولت، موقع، لاگت یا اس کی عدم دستیابی کو محسوس کرتے ہیں، لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد بظاہر ان عوامل کو نہیں بنایا جاتا۔

بیجوں سے مالیاتی نظام تک: پاکستان کے معاشی مستقبل کی تشکیل کون کر رہا ہے؟
بین الاقوامی شراکت داریوں سے حقیقی فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب مقامی اداروں کی صلاحیت مضبوط ہو، ٹیکنالوجی کی منتقلی یقینی بنائی جائے اور قومی مفادات و مالیاتی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے

پاکستان کو عالمی سطح پر ایسے شراکت داروں کی کبھی کمی نہیں رہی جو معاونت، مہارت اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ تاہم، یہ بات اب بھی غیر یقینی ہے کہ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے ایسی ادارہ جاتی صلاحیت پیدا کی ہے یا نہیں جس کے ذریعے ان شراکت داریوں کے لیے ایسی شرائط طے کی جا سکیں جو ملک کے طویل مدتی معاشی مفادات کا مناسب تحفظ کریں۔

یہ سوال وزیراعظم شہباز شریف کی 23 ستمبر کو نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں جانب سے زراعت، بہتر بیجوں، مویشیوں کی جینیاتی بہتری، ڈیجیٹل جدت اور ترقیاتی ترجیحات کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ترقیاتی تعاون کے پہلے سے قائم تعلقات کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کی عکاس تھی۔

تاہم، اس سے ایک بڑا پالیسی سوال بھی پیدا ہوتا ہے: بیرون ملک سے حل تلاش کرنے سے پہلے پاکستان اپنی موجودہ صلاحیتوں کا کتنی باریک بینی سے جائزہ لیتا ہے؟

بین الاقوامی تعاون نہ تو کوئی غیر معمولی بات ہے اور نہ ہی اسے ناپسندیدہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری، تکنیکی ترقی اور عالمی مہارت تک رسائی کی ضرورت ہے۔ ملک کی زرعی پیداوار اب بھی اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے، جبکہ معیشت کے بڑے حصے میں سرگرمیاں بدستور رسمی مالیاتی نظام سے باہر انجام دی جا رہی ہیں۔ تاہم، ایسی شراکت داریوں سے حاصل ہونے والے مواقع جتنے اہم ہیں، ان کے لیے طے کی جانے والی شرائط بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں۔ زراعت اس حوالے سے ایک قابلِ غور مثال فراہم کرتی ہے۔

پاکستان ایسا ملک نہیں جہاں زرعی سائنس دانوں، تحقیقی اداروں یا بہتر فصلوں کی اقسام تیار کرنے کے تجربے کا فقدان ہو۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق اس کے زرعی اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے اداروں نے اب تک فصلوں کی 150 اقسام تیار کی ہیں، جن میں کپاس کی 39، گندم کی 28 اور چاول کی 23 اقسام شامل ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی، نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ فار فوڈ اینڈ ایگریکلچر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جیسے ادارے کئی دہائیوں سے فصلوں کی بہتری، حیاتیاتی ٹیکنالوجی، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ کسی ایسے ملک کی معمولی کامیابیاں نہیں جو اکثر اپنی ٹیکنالوجی کی ضروریات کے لیے بیرونی معاونت پر انحصار کرنے کا تاثر دیتا ہے۔

تاہم، سائنسی صلاحیت کی موجودگی مسلسل زرعی مسابقت میں تبدیل نہیں ہو سکی۔ کاشت کاروں کو معیاری بیجوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، زرعی توسیعی خدمات ناکافی ہیں اور مقامی سطح پر تیار کردہ تحقیقی نتائج کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے میں اکثر مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تحقیقی اداروں، بیج تیار کرنے والوں اور زرعی منڈیوں کے درمیان کمزور رابطے نے بھی پیش رفت محدود کر دی ہے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں حکومتی پالیسی کا جائزہ لینا ضروری ہو جاتا ہے۔

بیجوں کی تیاری میں مزید بیرونی معاونت حاصل کرنے سے پہلے کیا پاکستان کو یہ تعین نہیں کرنا چاہیے کہ اس کے موجودہ ادارے تحقیقی کامیابیوں کو وسیع پیمانے پر تجارتی نتائج میں تبدیل کرنے میں کیوں ناکام رہے ہیں؟ کیا ان اداروں کو مناسب مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں؟ کیا انہیں جدید تجربہ گاہوں، بیجوں کی افزائش کی سہولتوں اور تجارتی شراکت داریوں تک رسائی حاصل ہے؟ کیا ان کی کامیابیوں کا آزادانہ جائزہ کاشت کاروں کی حقیقی ضروریات کی بنیاد پر لیا گیا ہے؟

ان سوالات کے جوابات سے یہ بات سامنے آ سکتی ہے کہ پاکستان کو اضافی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہتر عمل درآمد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی بھی اتنی ہی ضرورت ہے۔

زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے بہتر بیج ناگزیر ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب موسمیاتی تبدیلی پانی کی دستیابی، فصلوں کی پیداوار اور زرعی آمدن پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ بین الاقوامی تعاون سے تحقیق، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے قیمتی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، بیجوں کی تیاری کے عمل میں دانشورانہ ملکیت، لائسنس کے انتظامات، افزائش کے لیے استعمال ہونے والے جینیاتی مواد تک رسائی اور زرعی مداخل کی طویل مدتی قابلِ برداشت قیمت جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔

لہٰذا، مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں پاکستانی محققین کی مقامی حالات سے مطابقت رکھنے والی اقسام تیار کرنے کی صلاحیت کا تحفظ ہونا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کاشت کاروں کو غیر ضروری طور پر سخت لائسنسنگ شرائط یا بار بار ادا کیے جانے والے اخراجات کے بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقصد بیرونی فراہم کنندگان پر انحصار بڑھانا نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ تحقیق، ملک کے اندر بیجوں کی افزائش اور تجارتی صلاحیت کو فروغ دینا ہونا چاہیے۔

مالیاتی شعبہ بھی اس بحث کا ایک اتنا ہی اہم، اگرچہ نسبتاً کم نمایاں پہلو پیش کرتا ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کو پہلے ہی بین الاقوامی تکنیکی اور مالی معاونت سے فائدہ پہنچا ہے۔ فوری ادائیگیوں کا نظام ’راست‘ مالیاتی لین دین کو جدید بنانے، کارکردگی بہتر کرنے اور بینکاری خدمات تک رسائی بڑھانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

کارانداز پاکستان کے ذریعے گیٹس فاؤنڈیشن نے مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت فراہم کی ہے۔ یہ تعلق ادائیگیوں کے ڈیجیٹل استعمال سے آگے بڑھ کر حکومتی مالیاتی انتظام، سماجی تحفظ اور وسیع تر ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں تک پھیل چکا ہے۔

مارچ 2024ء میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس انتظامیہ کو ڈیجیٹل بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کارانداز کے ساتھ معاہدہ کیا۔ دسمبر 2024ء میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے منتخب اضلاع میں راست کے ذریعے مالی معاونت کی ادائیگیوں اور مالیاتی خواندگی کے فروغ کے لیے کارانداز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

فاؤنڈیشن کے شائع کردہ گرانٹس کے ریکارڈ سے بھی اس کے مسلسل تعاون کے حجم کا اندازہ ہوتا ہے۔ دسمبر 2025ء میں کارانداز کے لیے تقریباً 1 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت راست کے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے، اس کے وسیع تر استعمال اور خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک کے ساتھ ادائیگیوں کے رابطے بہتر بنانے کے لیے مختص کی گئی۔ مئی 2026ء میں مزید 30 لاکھ ڈالر کی معاونت ڈیجیٹل حکومتی نظام اور عوامی مالیاتی انتظام میں بہتری کے لیے فراہم کی گئی۔

یہ بڑے ترقیاتی اقدامات ہیں جن سے اہم معاشی فوائد حاصل ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ تیز تر ادائیگیاں، فلاحی رقوم کی زیادہ شفاف تقسیم، محصولات کی مؤثر وصولی اور سرحد پار لین دین کی کم لاگت پاکستان کی معاشی جدید کاری میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔

تاہم، جیسے جیسے مالیاتی نظام تیزی سے ڈیجیٹل ہو رہے ہیں، ایک اور سوال بھی سامنے آتا ہے: بالآخر ملک کی مالیاتی سرگرمیوں کے انحصار کے لیے استعمال ہونے والے تکنیکی ڈھانچے کا تعین کون کرتا ہے؟

آج مالیاتی خودمختاری کا تعلق صرف بینکوں کی ملکیت اور کرنسی کی ضابطہ کاری تک محدود نہیں رہا۔ اس میں ادائیگیوں کے نیٹ ورکس، ڈیجیٹل شناخت، معلومات کے تبادلے کے انتظامات، سافٹ ویئر سسٹمز اور شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کو آپس میں منسلک کرنے والے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

کوئی ملک اپنے مالیاتی بنیادی ڈھانچے کی باضابطہ ملکیت برقرار رکھنے کے باوجود بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، خصوصی ٹھیکے داروں یا ملکیتی سافٹ ویئر سسٹمز پر عملی طور پر انحصار کرنے لگ سکتا ہے۔ اس امکان کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے کسی موجودہ انتظام نے اس کی خودمختاری کو متاثر کیا ہے۔ تاہم، یہ ضرور واضح کرتا ہے کہ ایسے انحصار پیدا ہونے سے پہلے ادارہ جاتی حفاظتی اقدامات کیوں ضروری ہیں۔

بیرونی معاونت سے تیار کیے جانے والے سافٹ ویئر کی ملکیت کس کے پاس ہو گی؟ حساس مالیاتی معلومات کہاں محفوظ کی جائیں گی؟ ان معلومات تک رسائی کس کے کنٹرول میں ہو گی؟ کیا بین الاقوامی مالی معاونت یا تکنیکی تعاون ختم ہونے کے بعد پاکستانی ادارے خود ان نظاموں کی دیکھ بھال، آڈٹ اور انہیں جدید بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے؟

اسی طرح یہ سوال بھی اہم ہے کہ آیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام ضابطہ کاری کے معیارات، ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے اور ملکی مالیاتی نظام کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھیں گے یا نہیں۔

ان سوالات کو ڈیجیٹلائزیشن کی مخالفت نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس کے برعکس، جدید مالیاتی نظام کو مضبوط انتظامی نگرانی کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کا بنیادی تکنیکی ڈھانچہ مسلسل پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان کو عالمی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تاہم ہر معاہدے میں ڈیٹا کا تحفظ، سائبر سیکیورٹی، خریداری کے عمل میں شفافیت اور عملی خودمختاری کو بنیادی اہمیت دینی چاہیے۔

وسیع تر تشویش اس طریقہ کار سے متعلق ہے جس کے تحت حکومت تزویراتی شراکت داریاں قائم کرتی ہے۔

پاکستان میں سرکاری جامعات، زرعی تحقیقی مراکز، مالیاتی ضابطہ کار ادارے، سافٹ ویئر کمپنیاں اور تجربہ کار ماہرین موجود ہیں جو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی محدود صلاحیتیں ایک حقیقت ہیں، لیکن انہیں خودبخود بیرونی متبادل تلاش کرنے کا جواز نہیں بنانا چاہیے۔

زیادہ منظم پالیسی کا آغاز ملکی صلاحیتوں کے آزادانہ جائزے سے ہونا چاہیے۔ جہاں مقامی مہارت موجود ہو، وہاں اسے مضبوط بنا کر بین الاقوامی منصوبوں میں شامل کیا جانا چاہیے۔ جہاں تکنیکی خلا موجود ہو، وہاں بیرونی تعاون کے لیے واضح اہداف کے تحت مذاکرات کیے جانے چاہئیں، جن میں علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی، پیشہ ورانہ تربیت، مقامی شمولیت اور طویل مدتی پائیداری شامل ہوں۔

حکومت کو گرانٹس، تجارتی سرمایہ کاری، تکنیکی معاونت اور ایسے معاہدوں کے درمیان بھی فرق کرنا چاہیے جو مستقبل میں مسلسل مالی ذمہ داریاں پیدا کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے عوامی جواب دہی اور ادارہ جاتی خودمختاری پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پارلیمانی نگرانی، شفاف خریداری اور آزادانہ جائزے کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھنا چاہیے۔ جب منصوبوں میں تزویراتی بنیادی ڈھانچہ یا اہم عوامی ذمہ داریاں شامل ہوں تو یہ حفاظتی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔

سب سے بڑھ کر کامیابی کا پیمانہ اعلانات کے بجائے عملی نتائج ہونے چاہئیں۔ کتنے کاشت کاروں کو کم قیمت پر بہتر کارکردگی کے حامل بیج دستیاب ہوتے ہیں؟ زرعی پیداوار میں کتنی بہتری آتی ہے؟ ڈیجیٹل لین دین سے اخراجات میں کتنی کمی ہوتی ہے؟ پہلے مالیاتی خدمات سے محروم کتنے شہریوں کو بامعنی رسائی حاصل ہوتی ہے؟ اور بین الاقوامی معاونت ختم ہونے کے بعد پاکستانی اداروں کے پاس کتنی اضافی صلاحیت باقی رہ جاتی ہے؟

یہ پیش رفت جانچنے کے کہیں زیادہ مفید پیمانے ہیں، بہ نسبت اس کے کہ کتنے معاہدوں پر دستخط ہوئے یا سرکاری ملاقاتوں میں کتنے نمایاں بین الاقوامی شراکت دار شریک ہوئے۔

پاکستان کی مسلسل معاشی مشکلات کی وجہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری یا جدید ٹیکنالوجی کی کمی نہیں۔ ان مشکلات میں پالیسیوں کے تسلسل، ادارہ جاتی ہم آہنگی، عمل درآمد اور جواب دہی کی کمزوریاں بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی شراکت داریاں ان کمزوریوں پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہیں، لیکن وہ حکومت کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری کا متبادل نہیں بن سکتیں۔

ملک کو بین الاقوامی تعاون اور قومی خودانحصاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسے ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں پہلا دوسرے کو مضبوط بنائے۔

خواہ معاملہ زرعی بیجوں کا ہو یا مالیاتی نظام کا، اصول ایک ہی رہنا چاہیے: پاکستان کو شراکت داریوں میں یہ واضح ادراک رکھتے ہوئے داخل ہونا چاہیے کہ اسے کس چیز کی ضرورت ہے، اس کے پاس پہلے سے کیا صلاحیتیں موجود ہیں، وہ کن معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور کن امور کا اختیار قومی کنٹرول میں رہنا ضروری ہے۔

معاشی قیادت کا اصل امتحان یہ نہیں کہ کوئی حکومت کتنے بین الاقوامی شراکت داروں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے، بلکہ یہ ہے کہ ان شراکت داریوں کے نتیجے میں ملک پہلے کے مقابلے میں کتنا زیادہ باصلاحیت، مسابقتی اور کم انحصار کرنے والا بن کر ابھرتا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری: اعتماد کا فقدان
پاکستان بدستور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم سرمایہ اپنی عملی نقل و حرکت سے ایک مختلف کہانی بیان کر رہا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے تازہ ترین جائزے سے معاشی استحکام، حکومت کے سرمایہ کاری سے متعلق بلند عزائم اور سرمایہ کاروں کو درپیش زمینی حقائق کے درمیان بڑھتا ہوا تفاوت نمایاں ہوتا ہے۔

اب چیلنج محض سرمایہ راغب کرنے تک محدود نہیں رہا بلکہ سرمایہ کاروں کو یہ یقین دلانا بھی ضروری ہے کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں ان کا سرمایہ طویل مدت کے لیے لگایا جا سکتا ہے، اسے تحفظ حاصل ہوگا اور اس سے منافع بخش انداز میں استفادہ بھی ممکن ہوگا۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) 1860 میں قائم ہوا تھا اور یہ جنوبی ایشیا کا قدیم ترین چیمبر ہے۔ یہ پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کثیرالقومی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے جائزوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ ان کاروباری اداروں کے تجربات کی عکاسی کرتے ہیں جو پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

او آئی سی سی آئی کی تازہ ترین رپورٹ ’پاکستان کا سہ ماہی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جائزہ، اگست 2026‘ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے ایک تشویش ناک تصویر پیش کرتی ہے۔ اس کے نتائج ان پالیسی سازوں کے لیے لمحہ فکریہ ہونے چاہئیں جو معاشی بحالی کے ثبوت کے طور پر بڑھتے ہوئے معاشی استحکام کا حوالہ دیتے ہیں۔ تاہم اعداد و شمار ایک مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔

پاکستان نے مالی سال 2026 کا اختتام 1.64 ارب ڈالر کی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ کیا، جو مالی سال 2025 کے 2.48 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 34 فیصد کم ہے۔ مجموعی سرمایہ کاری کی آمد 4.27 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.57 ارب ڈالر رہ گئی، جبکہ سرمائے کا انخلا 1.79 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.93 ارب ڈالر ہوگیا، جو ایک تشویش ناک رجحان ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مجموعی قومی پیداوار کے 0.4 فیصد سے بھی کم رہی۔ یہ صورت حال نسبتاً مستحکم شرحِ مبادلہ، مہنگائی میں کمی اور آئی ایم ایف کی مسلسل معاونت کے باوجود سامنے آئی۔ واضح ہے کہ معاشی استحکام سرمایہ کاری کی بحالی میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کرسکا۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شعبہ وار تقسیم بھی کئی اہم حقائق سامنے لاتی ہے۔ توانائی کے شعبے میں 958 ملین ڈالر جبکہ مالیاتی خدمات کے شعبے میں تقریباً 806 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ دونوں شعبوں کا مجموعی حجم 1.76 ارب ڈالر رہا، جو سال کے دوران ہونے والی مجموعی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ دیگر شعبوں سے سرمائے کے انخلا نے ان شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری کے اثرات زائل کردیے۔ صنعتی شعبے میں 6.1 ملین ڈالر کا خالص سرمایہ انخلا ریکارڈ کیا گیا، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں محض 43.7 ملین ڈالر کی معمولی سرمایہ کاری آئی۔

ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے سے 456 ملین ڈالر کا خالص سرمایہ باہر گیا، جبکہ کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی صورت حال بھی منفی رہی۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سرمایہ کار ان شعبوں میں نیا سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں جو برآمدات میں اضافے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی استعداد میں توسیع اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

علاقائی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ فرق مزید نمایاں ہوجاتا ہے۔ جنوبی ایشیا نے 2025 میں تقریباً 46 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جس میں سے بھارت نے اکیلے 38.9 ارب ڈالر حاصل کیے، جو خطے کی مجموعی سرمایہ کاری کا تقریباً 84 فیصد ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا حصہ بمشکل 4 فیصد رہا۔ ویتنام عالمی سپلائی چین سے منسلک صنعتی سرمایہ کاری راغب کر رہا ہے، بنگلہ دیش برآمدات پر مبنی اور محنت طلب صنعتوں میں سرمایہ کھینچ رہا ہے، جبکہ بھارت ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور جدید صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا ایک بڑا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان عین ان شعبوں میں اپنی پوزیشن کھو رہا ہے جہاں اسے مسابقتی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور جہاں اس کے پاس ایسا کرنے کی بھرپور گنجائش بھی موجود ہے۔

پاکستان کا سرمایہ کاری کے محدود ذرائع پر انحصار بھی ایک اور تشویش ناک پہلو ہے۔ چین بدستور خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا انفرادی ذریعہ رہا، جس نے 862 ملین ڈالر فراہم کیے، جبکہ ہانگ کانگ کا حصہ 339 ملین ڈالر رہا۔ دونوں ذرائع نے مل کر مالی سال 2026 کی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 73 فیصد حصہ ڈالا۔ بالخصوص توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے، تاہم سرمایہ کاری کے محدود ذرائع پر انحصار پاکستان کو دوطرفہ مالی معاونت اور سرمایہ کاری کی ترجیحات میں تبدیلیوں کے اثرات سے دوچار کرسکتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ چین کے علاوہ دیگر ذرائع سے آنے والی سرمایہ کاری سکڑ کر محض 435 ملین ڈالر رہ گئی، جو ایک اور منفی پیش رفت ہے۔

اس تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں نے تقریباً 2.2 ارب ڈالر منافع اور منافعِ حصص کی مد میں بیرون ملک منتقل کیے۔ منافع کی بیرون ملک منتقلی بذاتِ خود کوئی ناپسندیدہ عمل نہیں، کیونکہ یہ سرمایہ کاری پر جائز منافع ہے اور اس بات کی علامت بھی کہ پہلے سے کام کرنے والے کاروباری ادارے منافع کما رہے ہیں۔ اصل تشویش ملک سے باہر جانے والی آمدنی اور نئے سرمائے کی آمد کے درمیان عدم توازن ہے۔ پاکستان کو موجودہ سرمایہ کاروں کی مسلسل موجودگی اور دوبارہ سرمایہ کاری پر بڑھتے ہوئے انحصار کے بجائے نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہوگا۔

سرمایہ کاروں کی اس ہچکچاہٹ کی وجوہات کیا ہیں؟ او آئی سی سی آئی نے ان روایتی رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہے جن میں غیر یقینی ٹیکس نظام، محصولات اور ضوابط میں بار بار تبدیلیاں، مہنگی توانائی، پیچیدہ منظوریوں کا عمل، معاہدوں پر کمزور عمل درآمد اور منافع کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق غیر یقینی صورت حال شامل ہیں۔ یہ محض پالیسی سے متعلق نظریاتی خدشات نہیں بلکہ کاروباری اداروں کو روزمرہ کی بنیاد پر درپیش حقائق ہیں۔

موجودہ سرمایہ کاروں کے ساتھ حکومت کے برتاؤ کو ہی دیکھ لیجیے۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق جون 2026 تک انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے تقریباً 103 ارب روپے کے ریفنڈز زیر التوا تھے۔ پہلے سے پاکستان میں کام کرنے والی اور معیشت میں نمایاں حصہ ڈالنے والی کمپنیوں کے لیے ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کا مطلب کاروباری سرمائے کا پھنس جانا اور مالی اعانت کے اخراجات میں اضافہ ہے۔ طویل مدتی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھنے والے کسی ممکنہ سرمایہ کار کو اس صورت حال سے کیا پیغام ملتا ہے؟

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کا نظام بھی اعلان کردہ مواقع اور قابلِ عمل سرمایہ کاری منصوبوں کے درمیان خلیج ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز، ون ونڈو سہولت، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بار بار متعارف کرائے جانے والے مراعاتی پیکیجز سے توقعات تو پیدا ہوئیں، لیکن ان پر عمل درآمد یکساں اور مؤثر نہیں رہا۔ سرمایہ کار محض اعلانات کی بنیاد پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ وہ کاروبار کرنے کی لاگت، ضوابط میں تسلسل، بنیادی سہولتوں کی دستیابی، معاہدوں پر عمل درآمد، منڈیوں تک رسائی اور جائز منافع بیرون ملک منتقل کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیتے ہیں۔

حکومت کو ٹیکس میں چھوٹ دینے اور سرمایہ کاری کے بڑے بڑے اعلانات و وعدے کرنے کے روایتی طریقہ کار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اسے ایک قابلِ اعتماد اور طویل مدتی سرمایہ کاری کا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے، جسے ٹیکس اور محصولات سے متعلق مستقل پالیسیوں، توانائی کی مسابقتی قیمتوں، منظوریوں کے مؤثر نظام، قابلِ عمل معاہدوں اور آزادانہ ضابطہ جاتی ماحول کی حمایت حاصل ہو۔ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان انتظامی و افسر شاہی کی سطح پر اختیارات کے غیر ضروری تداخل کا خاتمہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔

پاکستان میں معدنیات، زراعت، غذائی اجناس کی پراسیسنگ، ادویہ سازی، انجینئرنگ، قابلِ تجدید توانائی اور ڈیجیٹل خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ لیکن محض امکانات سرمایہ کاری نہیں ہوتے اور کوئی موقع اس وقت تک قابلِ عمل منصوبہ نہیں بن سکتا جب تک وہ تجارتی اعتبار سے منافع بخش نہ ہوجائے۔

یہ بحث بالآخر اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اصل اہمیت قابلِ پیمائش نتائج کی ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے سازگار معیشت کا حقیقی امتحان یہ ہے کہ ملک میں حقیقتاً کتنا سرمایہ آتا ہے، کتنے کارخانے قائم ہوتے ہیں، کتنے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کتنی برآمدات ہوتی ہیں اور سرمایہ کار کو منافع جبکہ حکومت کو ٹیکسوں کی صورت میں کتنا محاصل حاصل ہوتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

کارپوریٹ ٹیکس اصلاحات، محض نمائشی رعایتیں نہیں
پاکستان کو پیداواری کاروبار کے لیے کم اور قابلِ پیش گوئی ٹیکسوں کی ضرورت ہے۔ تاہم کسی ایسی رعایت کو اصلاحات قرار دینا، جو درحقیقت اصلاحات کا متبادل ہو، درست نہیں۔ اس کا جائزہ اس بنیاد پر لیا جانا چاہیے کہ وہ ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں کس حد تک ختم کرتی ہے، صوابدیدی اختیارات کو کتنا محدود کرتی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے کس قدر سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔ محض ٹیکس کی ظاہری شرح کم کردینا، جبکہ اس کے ساتھ متعدد شرائط بھی برقرار رہیں، ان مقاصد کے حصول کی ضمانت نہیں۔

بزنس ریکارڈر میں 29 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والے آصف ہارون کے مضمون ’’ٹیکس میں غیر جانبدارانہ اور ترقی پر مبنی کارپوریٹ ٹیکس میں کمی‘‘ میں ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے، یعنی دستاویزی مینوفیکچرنگ شعبے پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ۔ اس کے حل کے طور پر ٹیکس سال 2027 سے 2029 تک اہل کارپوریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو مشروط ٹیکس رعایت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ٹیکس سال 2026 کو بنیاد بناتے ہوئے تجویز میں اضافی آمدنی کو اس وقت تک ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کی بات کی گئی ہے جب تک مؤثر ٹیکس شرح 37 فیصد سے کم ہوکر 25 فیصد تک نہ پہنچ جائے۔ اس کے علاوہ کم از کم ٹیکس کو منجمد کرنے، بعض ایڈوانس ٹیکس وصولیوں میں نرمی اور اہلیت و دستاویزات سے متعلق سخت شرائط عائد کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ یہ تجاویز غور و خوض کی مستحق ضرور ہیں، لیکن انہیں پاکستان کے ٹیکس نظام کی جامع اصلاح قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس کے بوجھ کو صرف دو شرحوں کے تقابل سے نہیں سمجھا جاسکتا۔ کاروباری اداروں کے لیے ٹیکس کی اصل اہمیت اس کے دائرہ کار، ادائیگی کے وقت، ایڈجسٹمنٹ اور انتظامی نفاذ میں ہوتی ہے۔ آمدنی حاصل ہونے سے پہلے وصول کیا جانے والا ٹیکس کاروبار کو قرض لینے پر مجبور کرسکتا ہے۔ قابلِ ایڈجسٹ کٹوتی بھی اس وقت مالی بوجھ بن جاتی ہے جب اس کی ایڈجسٹمنٹ یا رقم کی واپسی میں تاخیر ہو۔ اسی طرح کم از کم ٹیکس ناکافی منافع کے باوجود ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کاروباری اداروں سے کتنی رقم وصول کرتی ہے، کب وصول کرتی ہے اور کیا اس وصولی کا حقیقی آمدنی سے کوئی معقول تعلق بھی ہے؟

ہمارے سابقہ مضمون ’’ایف بی آر کی تباہ کن ودہولڈنگائزیشن‘‘ (بزنس ریکارڈر، 10 اپریل 2026) میں بھی اسی مسئلے کا جائزہ لیا گیا تھا کہ کس طرح آمدنی پر براہِ راست ٹیکس کے بجائے ایڈوانس وصولیوں، کم از کم ٹیکس اور محصولات پر مبنی سخت نفاذ کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اس صورتِ حال میں صرف برائے نام ٹیکس شرح کم کرنے سے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کوئی کاروباری ادارہ غیر پراسیس شدہ ریفنڈ سے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کرسکتا اور نہ ہی کم مؤثر ٹیکس شرح کے وعدے پر مشینری خرید سکتا ہے۔

یہاں ابتدائی ٹیکس شرح کے حوالے سے بھی وضاحت ضروری ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس اور سپر ٹیکس کو جمع کرکے ایک مجموعی شرح مقرر کرنا اس مفروضے پر مبنی ہے کہ دونوں ٹیکس ہر متعلقہ ٹیکس دہندہ اور یکساں ٹیکس بنیاد پر لاگو ہوتے ہیں۔ پاکستان میں سپر ٹیکس کا اطلاق آمدنی اور کاروباری شعبے کے لحاظ سے مختلف ہے۔ ایف بی آر کی مالی سال 2026-27 کی بجٹ وضاحت میں بھی عمومی نظام کے علاوہ بینکاری، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار اور کھاد کے شعبوں کے لیے الگ الگ صورتِ حال بیان کی گئی ہے۔

ایک قابلِ اعتبار تجویز کے لیے ضروری ہے کہ اس سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں کی اصل تعداد اور نوعیت واضح کی جائے اور ہر ادارے کی ٹیکس ذمہ داری کا الگ الگ حساب لگایا جائے۔ نمائندہ ٹیکس شرح مثال سمجھانے کے لیے مفید ہوسکتی ہے، لیکن یہ قانونی اور مختلف طبقات پر ٹیکس کے اثرات کے تفصیلی تجزیے کا متبادل نہیں بن سکتی۔

مجوزہ طریقۂ کار ایک عجیب ترغیب بھی پیدا کرتا ہے۔ دیگر ٹیکس ذمہ داریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سادہ مثال کے طور پر ایک ایسی کمپنی کو دیکھیں جس کی بنیادی آمدنی 100 اور ٹیکس 37 ہو۔ اگر اس کی آمدنی بڑھ کر 120 ہوجائے تو بھی ٹیکس 37 ہی رہے گا اور مؤثر ٹیکس شرح تقریباً 30.83 فیصد رہ جائے گی۔ اسی طرح اگر آمدنی 148 تک پہنچ جائے تو یہی ٹیکس 25 فیصد کے برابر ہوگا۔ اس طرح آمدنی میں ہونے والے اضافی 48 پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ تاہم اس حد سے آگے دوبارہ ٹیکس میں اضافہ شروع ہوجائے گا۔

درحقیقت یہ ایک مخصوص آمدنی کی حد کے اندر عارضی طور پر صفر اضافی ٹیکس کی شرح ہے، جس کے بعد دوبارہ ٹیکس عائد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس رعایت کے فوائد کا انحصار بڑی حد تک منتخب کردہ سابقہ ٹیکس سال پر ہوگا۔ یکساں موجودہ آمدنی رکھنے والی دو پیداواری کمپنیوں کے ساتھ مختلف سلوک ہوسکتا ہے، کیونکہ ان کے گزشتہ منافع میں فرق تھا۔

غیر معمولی طور پر خراب کاروباری سال سے نکلنے والی کمپنی کو اس کمپنی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مل سکتا ہے جس کا منافع پہلے ہی مستحکم ہو۔ نقصانات، نئے کاروبار، انضمام اور غیر معمولی آمدنی کے لیے واضح قواعد نہ ہونے کی صورت میں یہ طریقۂ کار امتیازی سلوک اور قانونی تنازعات کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ منافع میں برائے نام اضافہ لازماً پیداوار میں اضافے کا ثبوت نہیں ہوتا۔ مہنگائی، شرحِ مبادلہ میں تبدیلی، مصنوعات کی بہتر فروختی قیمتیں یا عارضی طور پر مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن بھی رپورٹ شدہ منافع بڑھا سکتی ہیں، چاہے حقیقی پیداوار، روزگار یا پیداواری صلاحیت میں کوئی اضافہ نہ ہوا ہو۔ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے دی جانے والی ٹیکس رعایت میں نئی سرمایہ کاری اور اس منافع کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے جو رعایت کے بغیر بھی حاصل ہوسکتا تھا۔ بصورتِ دیگر حکومت ایسے نتائج کی قیمت ادا کرے گی جن کے حصول میں اس کی پالیسی کا کوئی کردار نہیں تھا۔

محصولات کی آمدنی کو غیر متاثر رکھنے کا دعویٰ بھی نامکمل ہے۔ گزشتہ سال کی برائے نام ٹیکس وصولیوں کو برقرار رکھنا اور موجودہ سال میں نافذ قوانین کے تحت متوقع آمدنی کو محفوظ رکھنا دو مختلف باتیں ہیں۔ مذکورہ مثال میں اگر 120 کی آمدنی پر معمول کے مطابق 37 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے تو حکومت کو 44.4 حاصل ہوں گے۔ اس کے مقابلے میں صرف 37 وصول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ متبادل صورتِ حال کے مقابلے میں حکومت کو 7.4 کی آمدنی سے محروم ہونا پڑے گا۔ آیا اس رعایت کے نتیجے میں حقیقی معاشی سرگرمی میں اتنا اضافہ ہوگا کہ اس نقصان کی تلافی ہوسکے، یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب محض دعوؤں سے نہیں بلکہ ٹھوس اعداد و شمار اور تجرباتی شواہد سے ہی دیا جاسکتا ہے۔

قابلِ اعتماد تخمینے کے لیے ضروری ہے کہ کمپنیوں کی انفرادی سطح کے اعداد و شمار، ان کے ممکنہ کاروباری ردِعمل سے متعلق مفروضوں، مختلف معاشی حالات کے تحت نتائج کے تجزیے اور مہنگائی کے اثرات کو مدنظر رکھا جائے۔ اس میں ان کمپنیوں کو بھی شامل کرنا ہوگا جو ٹیکس رعایت کے بغیر بھی اپنی کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کرتیں۔ یہ فرض کرلینا درست نہیں کہ اضافی بالواسطہ ٹیکسوں کی وصولی سے ٹیکس رعایت کے باعث پیدا ہونے والے مالی خسارے کی تلافی ہوجائے گی۔

بالواسطہ ٹیکسوں کا حساب ان پٹ ٹیکس کریڈٹ اور ریفنڈز منہا کرنے کے بعد لگانا ہوگا، جبکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ بالآخر اس ٹیکس کا بوجھ کس پر پڑتا ہے۔ اگر کارپوریٹ ٹیکس میں رعایت کا مالی بوجھ صارفین پر زیادہ ٹیکس عائد کرکے پورا کیا جائے تو یہ آمدنی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک الگ مسئلہ پیدا کرے گا۔

موجودہ کم از کم ٹیکس کی ذمہ داری کو منجمد کرنے سے وقتی ریلیف تو مل سکتا ہے، لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ ٹیکس ابتدا ہی سے کیوں جائز تھا۔ مثال کے طور پر اگر کسی کاروبار پر ٹرن اوور کا ایک فیصد ٹیکس عائد ہو تو دو فیصد منافع کے مارجن پر کام کرنے والی کمپنی کا نصف منافع ٹیکس کی نذر ہوجائے گا، جبکہ دس فیصد منافع کے مارجن والی کمپنی کے منافع کا صرف دسواں حصہ ٹیکس میں جائے گا۔ یوں ایک ہی ٹرن اوور ٹیکس مختلف کاروباروں کی آمدنی پر یکسر مختلف بوجھ ڈالتا ہے۔ سابقہ ٹیکس رقم کو برقرار رکھنے سے یہ خرابی دور نہیں ہوتی، خصوصاً اس وقت جب بعد کے برسوں میں منافع نمایاں طور پر کم ہوجائے۔

لہٰذا حقیقی اصلاحات کا عملی معیار واضح ہے : ٹیکس کا نظام حقیقی خالص آمدنی پر ٹیکس عائد کرے، کاروباری نقصانات کو تسلیم کرے اور زائد وصولیوں کی فوری واپسی یقینی بنائے۔ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی متوقع ٹیکس ذمہ داری کے مطابق ہونی چاہیے۔

ودہولڈنگ ٹیکس صرف وہاں وصولی کا ذریعہ ہونا چاہیے جہاں اس کا معقول جواز موجود ہو، جبکہ اس کی مؤثر ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کے حقوق بھی یقینی بنائے جائیں۔ زائد ٹیکس وصولی سے نجات ایک واضح قانونی حق ہونا چاہیے، نہ کہ انتظامی افسران کی صوابدید پر بار بار درخواست دینے کا معاملہ۔

مجوزہ غیر ملکی کرنسی کی شرط بھی ایک تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹیکس رعایت کو 2026 کی بنیاد پر مخصوص خالص غیر ملکی کرنسی ادائیگیوں کی حد سے مشروط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اہل کمپنیوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے پینل میں شامل کیٹیگری اے آڈیٹرز سے آڈٹ کرانے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ترقی کرتا ہوا مینوفیکچرنگ ادارہ برآمدی آمدنی موصول ہونے سے پہلے اضافی درآمدی خام مال اور مشینری خریدنے کا محتاج ہوسکتا ہے۔ مقامی سطح پر درآمدی متبادل تیار کرنے کے لیے بھی ابتدا میں غیر ملکی ٹیکنالوجی اور پرزہ جات درکار ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی ادائیگیوں پر سابقہ سال کی بنیاد پر حد مقرر کرنا اسی توسیع کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے جس کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ٹیکس رعایت متعارف کرائی جارہی ہے۔ اسی طرح آڈیٹرز کی اہلیت محدود کرنے کے لیے واضح جواز ضروری ہے، کیونکہ قابلِ اعتماد جانچ پڑتال کے نام پر چھوٹے مینوفیکچررز کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔

دستاویزات کی تیاری اور ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہونا ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن یہ بہتر ٹیکس پالیسی کا متبادل نہیں۔ ان اقدامات کی افادیت کا اندازہ اس بنیاد پر ہونا چاہیے کہ آیا ان سے تعمیل کے اخراجات کم ہوتے ہیں، غیر ضروری مطالبات میں کمی آتی ہے، ریفنڈز جلد ملتے ہیں اور چھپائی گئی آمدنی کا سراغ لگانا آسان ہوتا ہے۔ پہلے سے پیچیدہ ٹیکس رعایتوں کے ساتھ مزید تکنیکی شرائط شامل کرنے سے ٹیکس دہندگان کی ذمہ داریاں تو بڑھ سکتی ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ انہیں ٹیکس نظام کے حوالے سے زیادہ یقین اور تحفظ بھی حاصل ہو۔

اس معاملے کا ایک اہم پہلو وفاقی اور صوبائی اختیارات کا تعلق بھی ہے، جسے نظرانداز کیا گیا ہے۔ ایک مینوفیکچرنگ ادارہ اشیا، خدمات، نقل و حمل، تقسیم اور محنت کشوں سے متعلق مختلف مالی ذمہ داریوں کے تحت کام کرتا ہے۔ ٹیکس اصلاحات میں مختلف محکموں کے متوازی مطالبات اور اختیارات کے تنازعات کو آئینی تقاضوں اور صوبوں کی شمولیت کے ساتھ حل کرنا ضروری ہے۔ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی شفاف مالی انتظام اور انہیں حقیقی فوائد کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان مسائل کا حل صرف انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلی سے ممکن نہیں۔

یہ دعویٰ بھی ٹھوس شواہد کا متقاضی ہے کہ مجوزہ پیکیج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط سے مطابقت رکھتا ہے۔ آئی ایم ایف کی شائع کردہ دستاویزات، جن میں ’’ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت تیسرا جائزہ‘‘ اور ’’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت دوسرا جائزہ‘‘ (کنٹری رپورٹ نمبر 26/101، 2026) اور میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کے پیراگراف 11 اور 40 شامل ہیں، میں درمیانی مدت کی جامع حکمتِ عملی کے تحت محصولات کی آمدنی کو غیر متاثر رکھنے پر زور دیا گیا ہے، جبکہ نئی مالی مراعات کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کا بھی ذکر موجود ہے۔

لہٰذا مخصوص شعبوں کو ٹیکس رعایت دینے کی تجویز کو آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تناظر میں واضح طور پر پیش کرنا ہوگا۔ محض یہ توقع رکھنا کافی نہیں کہ معاشی ترقی کے نتیجے میں ٹیکس رعایت سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہوجائے گی۔

پاکستان کو ایک ایسے منظم نظام کی ضرورت ہے جس کے تحت بتدریج معتدل اور مستحکم ٹیکس شرحیں متعارف کرائی جائیں، حقیقی آمدنی پر ٹیکس وصول کیا جائے، ایڈوانس ٹیکس کا نظام معقول بنایا جائے، ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی ہو اور امتیازی ٹیکس مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔

ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطلب یہ ہونا چاہیے کہ چھپائی گئی قابلِ ٹیکس آمدنی اور ناجائز مراعات کی نشاندہی کی جائے، نہ کہ دستاویزی کاروباری سرگرمیوں پر بار بار اضافی بوجھ ڈال دیا جائے۔ اس تبدیلی کے ساتھ حکومتی اخراجات میں اصلاحات بھی ضروری ہیں، تاکہ پیداواری شعبے کو ریاستی نااہلی اور غیر ضروری اخراجات کا مستقل بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

مینوفیکچرنگ شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا مقصد یقیناً درست ہے، لیکن مجوزہ نظام اب بھی سابقہ ٹیکس سال کے پیمانوں، مخصوص اہلیت اور انتظامی منظوریوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اس کی بنیادی کمزوری حد سے بڑھی ہوئی توقعات نہیں بلکہ ساختی اصلاحات کا فقدان ہے۔ پاکستان کے صنعت کاروں کو ایسے ٹیکس نظام کی ضرورت ہے جس میں دیانت دارانہ سرمایہ کاری اعتماد اور یقین کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔ ایک اور مشروط رعایت اس بنیادی مقصد کو ادھورا چھوڑ دے گی۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر  2026

نتیجہ خیز معیشت
ٹیکس ریفنڈ کے منتظر برآمد کنندہ کے لیے اصلاحات اس وقت حقیقت کا روپ دھارتی ہیں جب رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچتی ہے۔ کسی کارخانے کے لیے اس کا مطلب قابلِ اعتماد توانائی کی پیشگی اندازہ لگائی جا سکنے والی لاگت پر فراہمی ہے، جبکہ نہر کے آخری سرے پر واقع کھیت کے کسان کے لیے اس کا مطلب مقررہ وقت پر پانی کی دستیابی ہے۔ روزمرہ زندگی اور کاروبار سے جڑے یہ معاملات پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے آغاز کے لیے ایک موزوں بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اضافی منظوریوں، ادائیگیوں میں تاخیر اور غیر یقینی چارجز سے پیداواری لاگت بڑھتی ہے اور بیرون ملک خریداروں کو برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان رکاوٹوں کو دور کرنے سے کاروباری اداروں اور گھرانوں دونوں کو ایسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جنہیں وہ اپنی روزمرہ زندگی میں واضح طور پر محسوس کر سکیں۔

3 نومبر 2026 کو ہونے والے امریکا کے وسط مدتی انتخابات اس بحث کے لیے ایک بروقت پس منظر فراہم کرتے ہیں۔ انتخابات سے متعلق رپورٹنگ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور قوتِ خرید کے حوالے سے خدشات نمایاں رہے ہیں۔ یہ ایسے مسائل ہیں جو معاشی پالیسی کو دوبارہ گھر کے باورچی خانے اور کارخانوں کے دروازوں تک لے آتے ہیں۔ تاہم، اس تقابل کی اپنی حدود ہیں، کیونکہ پاکستان کے ادارے اور حالات مختلف ہیں اور کوئی بھی انتخاب اصلاحات کا کوئی تیار شدہ لائحہ عمل فراہم نہیں کرتا۔ اس کے باوجود روزمرہ معاشی نتائج پر توجہ دینا ایک مفید نقطۂ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے لیے مہنگی توانائی، برآمدات کی کمزور نمو اور سرمایہ کاری میں تاخیر اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ روایتی طریقہ ہائے کار پر ازسرنو غور کیا جائے، ان اقدامات کو آگے بڑھایا جائے جو پہلے مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور ساتھ ہی بہتر تجاویز کے لیے بھی گنجائش پیدا کی جائے۔

ان کوششوں کے لیے ایک واضح معاشی فلسفے اور مشترکہ سمت کا تعین ضروری ہے۔ جب سرمایہ کاری کے لیے مراعات کے ساتھ اضافی اجازت نامے بھی درکار ہوں یا مسابقتی پالیسیوں کے ساتھ پہلے سے موجود کاروباری اداروں کو تحفظ بھی حاصل ہو تو کاروباری حلقوں کو متضاد اشارے ملتے ہیں۔ بنیادی اصول سادہ ہونا چاہیے: صارفین کی بہتر خدمت کرنے کو خصوصی مراعات حاصل کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند بنایا جائے۔

قابلِ پیش گوئی قواعد و ضوابط اور کاروبار شروع کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور لین دین کے مواقع کمپنیوں کو بہتر مصنوعات، کم لاگت اور قابلِ اعتماد خدمات کے ذریعے اپنی جگہ بنانے کا موقع دیتے ہیں۔

مسابقتی منڈیاں اس اصول کو عملی شکل دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ صارفین، لاگت اور مواقع سے متعلق معلومات پوری معیشت میں بکھری ہوتی ہیں اور کوئی ایک ادارہ ان تمام معلومات کو یکجا نہیں کر سکتا۔ قیمتیں طلب اور قلت کے بارے میں معلومات پہنچانے کا ذریعہ بنتی ہیں، منافع کاروباری اداروں کو ردعمل دینے کی ترغیب دیتا ہے، جبکہ نقصان اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اختیار کردہ طریقہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کسی برآمد کنندہ کا مختلف اقسام کے ریشوں میں سے انتخاب کرنا یا کسی کارخانے کا توانائی فراہم کرنے والے اداروں کا تقابل کرنا، کاروباری لین دین کے ذریعے کسی موقع کو جانچنے کی مثالیں ہیں۔

جہاں نئے کاروباروں کے داخلے پر پابندیاں نہ ہوں اور صارفین کو فراہم کنندہ تبدیل کرنے کی آزادی حاصل ہو، وہاں کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کا معیار بہتر بنانے کی ترغیب ملتی ہے۔ منڈیاں اس لیے سمت فراہم کرتی ہیں کہ ان میں ہر فیصلہ درست ثابت نہیں ہوتا بلکہ متبادل طریقے آزمانے اور غلطیوں کی اصلاح کرنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ ان کی اصل طاقت اس بات میں ہے کہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بہتر مواقع تلاش کرنے کے عمل میں حصہ لینے کا موقع دیتی ہیں۔

تاہم، منڈیوں کے حق میں یہ دلیل ان کی تنظیم و نگرانی میں احتیاط کا تقاضا بھی کرتی ہے۔ صرف نجی ملکیت مسابقت کی ضمانت نہیں دیتی اور محفوظ اجارہ داری صارفین کو انتخاب کے محدود مواقع فراہم کر سکتی ہے۔ بنیادی کاروباری وسائل تک منصفانہ رسائی اور معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد نئے کاروباروں کو اپنی صلاحیت کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کا موقع دے سکتے ہیں۔ صارفین کا تحفظ، آلودگی کی روک تھام، عوامی مفاد کی خدمات اور بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر افراد کی معاونت بدستور ریاست کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

منڈیاں تجارتی وسائل کی سمت کا تعین کر سکتی ہیں، لیکن معاشرتی ترجیحات کے تمام معاملات کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ لہٰذا ضرورت ریاست کو پیچھے ہٹانے کی نہیں بلکہ اس کی صلاحیت بہتر بنانے کی ہے تاکہ وہ منصفانہ مسابقت کا تحفظ اور ان خدمات کی فراہمی یقینی بنا سکے جن پر عوام کا انحصار ہے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد سب سے پہلے ملک کے اندر پیدا ہونا چاہیے۔ جب تک مقامی کاروباری افراد اور گھرانے اپنے وسائل سرمایہ کاری کے لیے مختص کرنے کی حد تک نظام پر اعتماد نہیں کرتے، پاکستان خاطر خواہ اور پائیدار براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع حقیقت پسندانہ طور پر نہیں کر سکتا۔ انفرادی غیر ملکی منصوبے اس کے باوجود شروع ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایسے ماحول کا متبادل نہیں بن سکتے جہاں مقامی سرمایہ کار بھی اپنے لیے روشن مستقبل دیکھتے ہوں۔ قابلِ پیش گوئی پالیسیاں، منصفانہ برتاؤ اور بروقت عمل درآمد اس اعتماد کی بنیاد ہیں۔

بیرون ملک سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کا سب سے مضبوط مقدمہ وہ ملک ہو سکتا ہے جس کے اپنے شہری اس میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوں۔

یہ طریقہ کار اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے جب اسے عملی اصلاحات سے منسلک کیا جائے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے اپنی اشاعت ’’سلیج آڈٹس‘‘ کی جلد اول تا سوم (2022ء تا 2024ء) میں بار بار طلب کیے جانے والے کاغذات، تصدیقات، اجازت ناموں اور تاخیر کے بوجھ کا جائزہ لیا ہے۔ اس کی تیسری جلد میں عدالتی نظام پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ کام اس بات کا تعین کرنے کے لیے ایک مفید بنیاد فراہم کرتا ہے کہ کون سے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں اور کن طریقہ ہائے کار کی لاگت ان کے فوائد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ان بوجھوں میں کمی سے پیداواری سرگرمیوں کے لیے زیادہ وقت دستیاب ہو گا اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی آسان ہو جائے گی۔ آگے پیش کی جانے والی تجاویز کا مقصد بھی یہی ہے کہ کاروبار کا گردشی سرمایہ آزاد ہو، بنیادی وسائل اور بنیادی ڈھانچے تک رسائی بہتر بنائی جائے اور قواعد و ضوابط کو زیادہ قابلِ پیش گوئی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ٹیکس ریفنڈ کے منتظر برآمد کنندہ سے آغاز کرنا فطری امر ہے۔

برآمد کنندگان کے لیے ایک مؤثر ابتدائی قدم یہ ہو سکتا ہے کہ کم خطرے والے ٹیکس ریفنڈز کا عمل خودکار بنایا جائے اور تصدیق شدہ دعووں کی ادائیگی درخواست جمع ہونے کے 30 روز کے اندر یقینی بنائی جائے، جبکہ بعد از ادائیگی آڈٹ کا نظام بھی برقرار رہے۔ زیر التوا دعووں کی مالیت اور ان کی مدت شائع کرنے سے پیش رفت کا اندازہ لگانا ممکن ہو گا۔ برآمدی وصولیوں پر اضافی پیشگی ٹیکس وصولی کی جگہ ایسا آسان طریقہ کار متعارف کرایا جا سکتا ہے جو حقیقی ٹیکس واجبات سے ہم آہنگ ہو۔

محصولاتی ڈیوٹی میں کمی کی شائع شدہ پالیسی پر مستقل عمل درآمد، بالخصوص ان ڈیوٹیز کا خاتمہ جو خام مال اور بنیادی اشیا کو مقابلے کی تیار شدہ مصنوعات سے بھی مہنگا بنا دیتی ہیں، کاروباری منصوبہ بندی کو بہتر بنائے گا۔ کپاس، مصنوعی ریشوں، مشینری اور اس کے اسپیئر پارٹس تک قابلِ پیش گوئی رسائی، خطرات کی بنیاد پر کسٹمز معائنوں اور بندرگاہوں سے سامان کی کلیئرنس کے مقررہ اوقات کی اشاعت سے صنعت کاروں کو آرڈرز پورے کرنے میں زیادہ اعتماد حاصل ہو سکتا ہے۔

ٹیکس اصلاحات سے قواعد کی پابندی کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے توسیع کرنا آسان بنایا جا سکتا ہے۔ اشیا اور خدمات پر سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار میں ہم آہنگی، سپلائی چین کے تمام مراحل پر قابلِ قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ اور ایک دوسرے سے متداخل ودہولڈنگ ٹیکس کی ذمہ داریوں میں کمی سے وہ نقد سرمایہ آزاد ہو گا جو تعمیلی تقاضوں میں پھنسا رہتا ہے۔ زمین کے ریکارڈ اور آمدن کی معلومات کو یکجا کرنے سے قابلِ ٹیکس زرعی آمدن رکھنے والے بڑے آمدن داروں سے محصولات کی وصولی بہتر بنائی جا سکتی ہے، جبکہ شہری جائیدادوں کی تازہ ترین مالیت اور لین دین کے اعداد و شمار سے زیادہ کاروباری حجم رکھنے والے تاجروں پر منصفانہ ٹیکس عائد کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹیکس چھوٹ کی لاگت شائع کرنے اور ان کا مقررہ اختتامی مدت کی بنیاد پر جائزہ لینے سے شفافیت میں اضافہ ہو گا۔ تاہم، ٹیکس کی شرحوں میں کسی بھی قسم کی کمی کے لیے پائیدار محصولات یا اخراجات میں کمی کے قابلِ اعتماد اقدامات ضروری ہوں گے تاکہ مالیاتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز فیڈر یعنی کسی مقامی تقسیم کار علاقے کو بجلی فراہم کرنے والے سرکٹ سے کیا جا سکتا ہے، جہاں آنے والی بجلی، بلوں اور وصولیوں کا تقابل ممکن ہو۔ بجلی کے نقصانات، وصولیوں اور تعطل کی تفصیلات شائع کرنے سے خدمات میں بہتری کا جائزہ لینا آسان ہو گا۔ بجلی کی ترسیل کے نظام میں ایسی سرمایہ کاری جو کم لاگت بجلی صارفین تک پہنچائے، شفاف نیٹ ورک چارجز کے تحت دوطرفہ بجلی خریداری اور سابقہ واجبات کے واضح حساب کتاب سے بجلی کو مزید قابلِ برداشت بنایا جا سکتا ہے۔

کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس لیوی کا جائزہ لے کر اسے مرحلہ وار ختم کرنے کا ایک ایسا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے جس کی لاگت کا مکمل حساب موجود ہو۔ اس میں لیوی کی مد میں ہونے والی آمدن کے نقصان اور قومی گرڈ سے حاصل ہونے والی آمدن میں تبدیلی کو الگ الگ شمار کیا جانا چاہیے۔ اس لیوی میں کسی بھی کمی کے لیے آمدن کے پائیدار متبادل ذرائع یا اخراجات میں قابلِ تصدیق بچت کی نشاندہی ضروری ہو گی، محض معاشی نمو سے حاصل ہونے والے مفروضہ فوائد پر انحصار کافی نہیں ہو گا۔ بنیادی خدمات اور مستحق گھرانوں کے لیے مخصوص مالی معاونت کا تحفظ برقرار رہنا چاہیے، جبکہ وسیع البنیاد سبسڈیز کے خاتمے کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔

بجلی اور گیس دونوں شعبوں کے لیے طلب کی یکساں اور مربوط پیش گوئی توانائی کی خریداری کے فیصلوں میں بھی مدد دے گی۔ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی اضافی خریداری کے وعدوں کا جائزہ مقامی پیداوار، بجلی کی ترسیل، صنعتی طلب اور پہلے سے موجود معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں گیس کی ترسیل مؤخر کرنے یا کسی دوسرے خریدار کو منتقل کرنے کی لاگت کا تقابل طے شدہ معاہدے کے تحت گیس وصول کرنے کی لاگت سے کیا جانا چاہیے۔ ذخیرہ گاہوں، ٹرمینلز اور بجلی گھروں کے لیے شائع شدہ کاروباری جواز سے ان کے استعمال، مالی اعانت اور کم طلب کی صورت میں صارفین کے بلوں پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ، توانائی کے شعبے کی سپلائی چین میں جمع ہونے والے گردشی قرضے، یعنی اس سلسلے میں مختلف اداروں کے ایک دوسرے کو ادا نہ کیے جانے والے واجبات، کو نمٹانے کی لاگت اور ہر ماہ کے موجودہ آپریشنل مالی توازن کی الگ الگ رپورٹنگ کی جانی چاہیے۔ اس سے نئے بقایاجات کی نشاندہی آسان ہو گی۔

سرکاری انتظامیہ کو بھی ایسی مہارت، تسلسل اور اختیارات کی ضرورت ہے جو ان اصلاحات کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔ توانائی، ٹیکس، خریداری، ڈیجیٹل نظام اور سرکاری مالیات کے شعبوں میں ماہرین کے لیے خصوصی پیشہ ورانہ کیریئر کے راستے متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جن میں اہل سرکاری افسران اور بیرونی امیدواروں کے لیے شفاف بنیادوں پر مواقع دستیاب ہوں۔ عملے اور منظور شدہ بجٹ سے متعلق واضح اختیارات، خدمات کی فراہمی کے معیارات، تقرری کی قابلِ پیش گوئی مدت اور قبل از وقت تبادلوں کی تحریری وجوہات انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

کسٹمز کلیئرنس، یوٹیلیٹی خدمات کے قابلِ اعتماد ہونے اور آزادانہ طور پر تصدیق شدہ روزگار کے نتائج سے متعلق رپورٹنگ اداروں کو یہ جاننے میں مدد دے سکتی ہے کہ بہتری کی ضرورت کہاں ہے۔ قانونی طریقہ کار اور قانون کے مطابق دستاویزی فیصلوں کا تحفظ بدستور ضروری ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی فائل کس دفتر یا افسر کے پاس ہے، کتنے عرصے سے زیر التوا ہے اور اسے نمٹانے کے لیے کیا اقدام درکار ہے۔

اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے تیزی سے بڑھتے ہوئے سرکاری اداروں اور ایک دوسرے سے متداخل اختیارات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ وزارتوں، ریگولیٹری اداروں، اتھارٹیز اور حکومت کے مختلف سطحوں پر ذمہ داریوں کا نقشہ تیار کرنے سے دہرے منظوری کے مراحل، متضاد اختیارات اور ایسے فرائض کی نشاندہی ہو سکے گی جن کا اب کوئی ضروری جواز باقی نہیں رہا۔ جہاں مناسب ہو، اداروں اور اختیارات کو یکجا کرنے یا غیر ضروری ذمہ داریاں ختم کرنے سے خدمات کی فراہمی آسان بنائی جانی چاہیے، تاہم آزادانہ نگرانی اور ضروری حفاظتی اقدامات کا تحفظ برقرار رہنا چاہیے۔

ہر اصلاح کے لیے ایک ذمہ دار مرکزی ادارے، معاون اداروں کی واضح ذمہ داریوں، مقررہ مدت، مختص مالی وسائل کے ساتھ اہداف اور قابلِ پیمائش نتائج کا تعین ضروری ہے۔ پیش رفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹس میں تاخیر کی وجوہات بیان کرنے کے ساتھ ضروری تبدیلیوں کی رہنمائی بھی فراہم کی جانی چاہیے۔ اداروں کی تنظیمِ نو بھی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہونی چاہیے اور اس کی کامیابی کا پیمانہ بہتر خدمات کی فراہمی ہو، نہ کہ محض تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں۔ طریقہ کار کو آسان بنانے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا اگر ان کے پیچھے موجود ادارہ جاتی انتظامات کو بھی سادہ نہ بنایا جائے۔

پائیڈ کے سلیج آڈٹس ہر اجازت نامے کے حوالے سے ایک بنیادی سوال اٹھاتے ہیں: کیا یہ اجازت نامہ کوئی ضروری حفاظتی مقصد پورا کرتا ہے اور کیا یہ مقصد زیادہ آسان طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ اسی بنیاد پر تمام تقاضوں کا جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ مفید ضابطہ کاری اور ماضی سے چلے آنے والے غیر ضروری طریقہ ہائے کار میں فرق کیا جا سکے۔ ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے سے پہلے طریقہ کار کو آسان بنانا ضروری ہے، نہ کہ انہی منظوریوں اور پیچیدہ مراحل کو آن لائن منتقل کر دیا جائے۔

لائسنسوں اور معائنے کے نظام کا ایک عوامی رجسٹر، دستاویزات طلب کرنے کے لیے واضح قانونی جواز اور کاروباری اداروں کے لیے ایک ہی شناختی نمبر پہلے سے ریاست کے پاس موجود معلومات بار بار طلب کرنے کی ضرورت کم کر سکتے ہیں۔ فیصلوں کے لیے مقررہ مدت، درخواستیں مسترد کرنے کی تحریری وجوہات اور آزادانہ اپیل کا نظام درخواست گزاروں کو زیادہ یقین دہانی فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ استثنائی رعایتوں کے لیے بھی شفاف معیار مقرر ہونے چاہئیں، جن میں قانونی جواز، اہلیت اور نظرثانی کی تاریخ شائع کرنا شامل ہو، تاکہ ذاتی یا سیاسی رسائی کی بنیاد پر رعایتیں دینے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔

زمین کی ملکیت کے ڈیجیٹل ریکارڈ اور یوٹیلیٹی کنکشنز کے ساتھ یہ تبدیلیاں تحفظ کے ضروری تقاضے برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو متعدد دفاتر کے چکر لگانے سے بچا سکتی ہیں۔

ان اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے بروقت انصاف کی فراہمی بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کی مقررہ مدت، تجارتی معاہدوں اور زمین کی ڈیجیٹل ملکیتی دستاویزات، ان سب کا انحصار تنازعات کے قابلِ اعتماد حل کے نظام پر ہے۔ انتظامی یا ریگولیٹری معاملات میں آسانی سے دستیاب اور مقررہ مدت کے اندر نمٹائی جانے والی اپیلوں کا نظام متعارف کرایا جانا چاہیے۔ ان میں وجوہات پر مبنی فیصلے، آزادانہ عدالتی نظرثانی اور ضرورت کے وقت فوری ریلیف کی فراہمی بھی شامل ہو۔

جن مقدمات میں باقاعدہ عدالتی فیصلے کی ضرورت ہو، ان کے لیے سماعتوں کا قابلِ اعتماد شیڈول، غیر ضروری التوا میں کمی، چھوٹے دعووں کے مقدمات کے لیے آسان طریقہ کار اور فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد عملی ترجیحات ہونی چاہئیں۔ زیر التوا مقدمات کی تعداد کے ساتھ ان کی مدت بھی شائع کی جانی چاہیے تاکہ پیش رفت کی مکمل تصویر سامنے آ سکے۔ بروقت انصاف اور منصفانہ فیصلے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، جن کے لیے سیاسی دباؤ سے آزاد عدالتوں کا ہونا ضروری ہے۔ کسی حق کی عملی اہمیت محدود ہو جاتی ہے اگر اسے اس وقت تک حاصل نہ کیا جا سکے جب تک اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع موجود ہو۔

سرکاری اخراجات کے لیے بھی اسی طرح واضح معیار مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ سرکاری اداروں کا جائزہ انہیں فراہم کی جانے والی نقد مالی معاونت، حکومتی ضمانتوں اور تجارتی امکانات کی بنیاد پر لیا جانا چاہیے۔ اس سے ان کی تنظیمِ نو، مسابقتی بنیادوں پر فروخت یا بندش کے فیصلے کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ عوامی خدمات اور ملازمین کی منتقلی سے متعلق انتظامات بھی واضح طور پر طے کیے جائیں۔ سرکاری خریداری کے ٹھیکوں، اصل مستفید مالکان اور معاہدوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیلات شائع کرنے سے شفافیت میں اضافہ ہو گا۔

نئے ترقیاتی منصوبوں کا تقابل پہلے سے موجود اثاثوں کی تکمیل اور دیکھ بھال سے حاصل ہونے والے فوائد کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ منصوبے کے آغاز ہی میں اس کے آپریشنل اخراجات اور ذمہ دار محکمے کی نشاندہی بھی ضروری ہے۔

وسیع سڑکوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی بڑھتی ہوئی تعمیر کو ترقی سمجھنے کا رجحان دراصل تعمیراتی ڈھانچے کو معاشی پیش رفت کا پیمانہ بنا دیتا ہے، جبکہ اس سے شہری پھیلاؤ اور طویل سفری فاصلوں جیسے بنیادی مسائل نظر انداز ہوتے ہیں۔ اس کی قیمت معیشت کو تعمیر اور دیکھ بھال کے اخراجات، ایندھن کے زیادہ استعمال، ٹریفک جام، آلودگی اور کام کے قیمتی وقت کے ضیاع کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔

سرکاری اخراجات کا رخ سڑکیں چوڑی کرنے اور نئے فلائی اوورز تعمیر کرنے کے بجائے قابلِ اعتماد بس سروسز، مسلسل اور معیاری فٹ پاتھوں اور محفوظ پیدل گزرگاہوں کی طرف موڑنا چاہیے۔ اسی طرح شہری منصوبہ بندی کے قواعد ایسے ہونے چاہئیں کہ گھروں، دکانوں اور دفاتر کو ایک دوسرے کے قریب تعمیر کرنے کی اجازت ہو، نہ کہ ہر روز کے معمول کے سفر کے لیے لوگوں کو سڑکوں پر انحصار کرنے پر مجبور کیا جائے۔

زراعت کے شعبے میں نہروں کے ابتدائی اور آخری مقامات پر پانی کی پیمائش اور حقیقی طور پر فراہم کیے جانے والے پانی کی تفصیلات شائع کرنے سے منصفانہ آبی سہولت کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ پانی کی فراہمی میں بہتری کے مطابق آبیانہ کی شرحوں پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ بیجوں کی آزادانہ جانچ اور مقامی اقسام، بالخصوص کپاس کی مختلف اقسام کے نتائج کی اشاعت سے کاشت کاروں کو بہتر انتخاب میں مدد ملے گی۔ گوداموں کی رسیدوں، کولڈ اسٹوریج اور زرعی پیداوار کی درجہ بندی کی سہولت تک آسان رسائی سے چھوٹے کاشت کاروں کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں طلبہ کی حاضری اور بنیادی مطالعے کی صلاحیت کے نتائج کی بنیاد پر وسائل ان بچوں کی طرف منتقل کیے جا سکتے ہیں جو تعلیمی اعتبار سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ اسی طرح فنی تعلیم کے لیے مالی وسائل مختص کرتے وقت تربیت یافتہ افراد کی ملازمت برقرار رکھنے کے آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نتائج کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ محفوظ ٹرانسپورٹ، بچوں کی نگہداشت کی سہولت اور آجروں کی معاونت سے چلنے والے اپرنٹس شپ پروگراموں کے ذریعے زیادہ افراد کے لیے معاوضے کے عوض کام کرنا آسان بنایا جا سکتا ہے۔

آبادی میں اضافے کو بھی اصلاحاتی ایجنڈے میں واضح طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق 2017ء سے 2023ء کے دوران پاکستان کی آبادی میں سالانہ اوسط شرحِ نمو 2.55 فیصد رہی۔ اس اضافے سے اسکولوں، روزگار، رہائش اور بنیادی خدمات کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی میں اضافے کو پائیدار انداز میں متوازن کرنے کے لیے رضاکارانہ اور باخبر انتخاب، بہتر تعلیم اور قابلِ رسائی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے معاونت کی جانی چاہیے، تاہم اس مقصد کے لیے کسی قسم کا جبر یا عددی اہداف مقرر نہیں ہونے چاہئیں۔

صوبائی اور مقامی حکومتوں کے بجٹ میں آبادی سے متعلق مستقبل کے تخمینوں کو شامل کیا جانا چاہیے اور محکموں کی ذمہ داریاں واضح ہونی چاہئیں تاکہ سرمایہ کاری مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہو۔ اسکولوں میں تعلیم مکمل کرنے کی شرح، بنیادی خدمات تک رسائی اور روزگار کے مواقع میں پیش رفت سے یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ مواقع بھی اسی رفتار سے بڑھ رہے ہیں یا نہیں۔

اس حوالے سے بتدریج لیکن غیر ضروری تاخیر کے بغیر اقدامات کرنے کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں۔ غربت، تعلیم سے محرومی اور ناقص غذائیت دراصل مواقع سے محروم رہ جانے کی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی علامات ہیں، انہیں الگ الگ آبادیوں کے طور پر شمار نہیں کیا جانا چاہیے۔ ادارے اپنی اصلاحات مکمل کرنے میں جتنا بھی وقت لیں، بچوں کی ضروریات بدستور موجود رہتی ہیں۔ اس لیے غذائیت، تعلیم اور مخصوص طبقات کے لیے معاونت پر سرمایہ کاری کو وسیع تر اصلاحات کے ساتھ ساتھ جاری رکھا جا سکتا ہے، بجائے اس کے کہ صرف معاشی نمو سے ان مسائل کے حل کا انتظار کیا جائے۔

مجموعی طور پر یہ تجاویز بنیادی نوعیت کی ادارہ جاتی تبدیلیوں کا تقاضا کرتی ہیں، جن میں اداروں کے اختیارات، صوابدیدی فیصلوں اور جواب دہی کے نظام پر ازسرنو غور کرنا اور ایک دوسرے سے متداخل ذمہ داریوں کو اصلاحاتی پروگرام کے حصے کے طور پر معقول بنانا شامل ہے۔ تجارتی فیصلوں کی رہنمائی مسابقتی منڈیوں کو کرنی چاہیے، جبکہ ریاست کی ذمہ داری منصفانہ قواعد و ضوابط، ضروری حفاظتی اقدامات اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہونی چاہیے۔

اس پروگرام کی سمت متعین کرنے کے لیے دو باہم مربوط پیمانے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ تجارتی اصلاحات سے نئے کاروباروں کے داخلے، معلومات تک رسائی اور قدر میں اضافے کے مواقع بہتر ہوئے ہیں یا نہیں۔ دوسرا یہ کہ عوامی خدمات سے ان تک رسائی، معیار اور عوامی افادیت میں بہتری آئی ہے یا نہیں۔ ان دونوں کے لیے مالیاتی پائیداری اور واضح طور پر نظر آنے والے نتائج ضروری ہیں۔

ضروریات کا حجم فوری پیش رفت کا تقاضا کرتا ہے۔ عالمی بینک کے غربت اور عدم مساوات سے متعلق پلیٹ فارم کے مطابق 2024ء میں پاکستان کی 22.96 فیصد آبادی یومیہ 3 ڈالر کی بین الاقوامی انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی۔ یہ تخمینہ 2021ء کی قوتِ خرید کی برابری کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب یونیسیف کے اندازے کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑ 51 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو اس عمر کے بچوں کی مجموعی تعداد کا 35 فیصد ہیں۔ پیش رفت کا اندازہ ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی، کسٹمز کلیئرنس کی قطاروں میں کمی، توانائی کے قابلِ اعتماد کنکشن، تنازعات کے منصفانہ حل اور بچوں کے پڑھنا سیکھنے جیسے ٹھوس نتائج سے ہونا چاہیے۔

ایک نتیجہ خیز معیشت وہ ہوتی ہے جہاں ایسے نتائج بتدریج معمول بن جائیں اور لوگوں کو اس اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے کہ وہ جن قواعد و ضوابط کے تحت کام کر رہے ہیں، ان پر بھروسا کیا جا سکتا ہے۔