Business Recorder - Business & Finance

پاکستانی اسٹارٹ اپس وینچر کیپیٹل کے بجائے آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں، امریکی سرمایہ کار
امریکی وینچر بلڈنگ کے ماہر ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپیٹل حاصل کرنے کو بنیادی مقصد بنانے کے بجائے صارفین کی تعداد بڑھانے اور آمدنی پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے بزنس ریکارڈر ریسرچ کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بہت سے اسٹارٹ اپس کے بانی وینچر کیپیٹل حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں اور فروخت بڑھانے اور نئے صارفین حاصل کرنے کے مقابلے میں اسے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رجحان صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے سلیکان ویلی سے متاثر وسیع تر اسٹارٹ اپ کلچر کارفرما ہے۔ ان کے مطابق اسٹارٹ اپس کے بانی وینچر کیپیٹل کے بجائے متبادل ذرائع سے کاروبار کی مالی ضروریات پوری کرنے، مثلاً اپنی آمدنی سے کاروبار چلانے (بوٹسٹریپنگ) پر توجہ دے کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ اسٹارٹ اپس کے لیے وینچر کیپیٹل کے بجائے اپنے مالی وسائل سے کاروبار آگے بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ کے لیے سب سے اہم کام آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ اگر کاروبار فروخت کے مواقع پیدا کرنے کا ایک ایسا قابلِ تکرار طریقہ وضع کرلے جو مسلسل نتائج دے تو سرمایہ کاری کے مواقع خود بخود سامنے آنے لگیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے ایم آئی ٹی، اسٹینفورڈ، پرنسٹن، نارتھ ویسٹرن اور جانز ہاپکنز جیسے تعلیمی اداروں سے وابستہ سیکڑوں یونیورسٹی بیسڈ ہارڈ ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے بانیوں کو 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی اضافی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے پاکستانی اسٹارٹ اپس کے بانیوں کو خبردار کیا کہ وہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے صرف کم قیمتوں پر انحصار نہ کریں، کیونکہ بہت کم قیمتیں مصنوعات کے معیار کے بارے میں خریداروں کے تاثر کو متاثر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی مصنوعات امریکی متبادل کے مقابلے میں 60 فیصد سستی ہیں تو خریدار یہ سمجھتا ہے کہ ان کا معیار بھی 60 فیصد کم ہوگا۔ قیمت کا تعین اپنی پیداواری لاگت کے بجائے خریدار کی مارکیٹ میں مصنوعات کی قدر کے مطابق کرنا چاہیے۔

انہوں نے بین الاقوامی صارفین کو ہدف بنانے والے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اسٹارٹ اپس کی عام غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں مصنوعات کی درست پوزیشننگ نہ کرنا، ساکھ قائم کرنے میں ناکامی، ممکنہ صارفین سے رابطے کیلئے حد سے زیادہ کولڈ آؤٹ ریچ پر انحصار اور بروقت جواب نہ دینا ان میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں کاروباری معاہدے ناقص مصنوعات کے مقابلے میں تاخیر سے جواب دینے کے باعث زیادہ تر ختم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر بار امریکی کاروباری اوقات کے دوران صارفین کے پیغامات کا جواب دیا جائے۔

ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ سے متعلق تاثر تبدیل کرنے کے لیے منافع بخش کاروبار قائم کرنے اور آمدنی کے حصول میں نمایاں اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سالانہ بار بار حاصل ہونے والی آمدنی (اے آر آر) کو ایک کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ تک پہنچانا اہم سنگ میل ہے جس کے بعد بین الاقوامی وینچر کیپیٹل سرمایہ کار اسٹارٹ اپس میں دلچسپی لینا شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں زیادہ سرمایہ درکار ہونے والے ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے حکومتی سرپرستی میں گرانٹس فراہم کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاروبار کو ٹیکنالوجی کی تیاری اور تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے آمدنی حاصل ہونے سے پہلے ایسی مالی معاونت درکار ہوتی ہے جس کے بدلے کمپنی میں حصص کی ملکیت نہ دینا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے ادارے ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو گرانٹس فراہم کرنا شروع کردیں تو ملک میں ڈیپ ٹیک کا ایک نیا کاروباری نظام تشکیل پاسکتا ہے۔

ان کے مطابق اس مقصد کیلئے ایسا وینچر کیپیٹل نظام بھی ضروری ہے جو میڈیکل ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، کلین ٹیک اور دیگر شعبوں میں زیادہ خطرات کے باوجود سرمایہ کاری کے لیے تیار ہو۔ ماضی میں ان شعبوں کو زیادہ سرمایہ درکار ہونے اور بلند کاروباری خطرات کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔