Business Recorder - Business & Finance

این پی سی سی نے باقی 12 فیصد سرکاری حصص فروخت کرنے کی منظوری طلب کرلی
نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) نے اپنے باقی ماندہ 12 فیصد سرکاری حصص موجودہ بڑے شیئر ہولڈر کو فروخت کرنے کے لیے حکومتی منظوری طلب کرلی ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملکیت برقرار رہنے کے باعث سعودی عرب میں اس کے کاروباری آپریشنز کو انتظامی، بینکاری اور ریگولیٹری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

نجکاری ڈویژن کے ذرائع کے مطابق این پی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اعجاز ملک نے ایک خط کے ذریعے متعلقہ قانونی فریم ورک اور مقررہ طریقہ کار کے تحت باقی حصص فروخت کرنے کی منظوری مانگی ہے۔

یہ درخواست بے نظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم (بی ای ایس او ایس) کے تحت مختص کیے گئے 12 فیصد حصص حکومت پاکستان کو واپس منتقل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے 22 اکتوبر 2022 کے فیصلے میں مذکورہ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایمپلائز امپاورمنٹ ٹرسٹس کے ذریعے رکھے گئے تمام حصص حکومت پاکستان کو واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

این پی سی سی کو یکم دسمبر 2015 سے نجکاری کمیشن کے مسابقتی عمل کے ذریعے نجی شعبے کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس وقت صدر پاکستان کی ملکیت میں موجود 88 فیصد حصص سعودی عرب کی کمپنی منصور الموسید کمپنی فار ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کو فروخت کیے گئے تھے اور انتظامی کنٹرول بھی منتقل کردیا گیا تھا۔ باقی 12 فیصد حصص ملازمین کی اسکیم کے تحت مختص کیے گئے تھے۔

کمپنی کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ملازمین کا ٹرسٹ تحلیل ہوچکا ہے، تاہم حصص کی صدر پاکستان کے نام باضابطہ منتقلی تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ شیئر ٹرانسفر ڈیڈ پر ٹرسٹ کے سیکریٹری نے دستخط کردیے ہیں، لیکن وزارت کی جانب سے بطور وصول کنندہ اس کی توثیق باقی ہے۔ این پی سی سی نے پاور ڈویژن سے دستاویز پر دستخط کرکے منتقلی مکمل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ نجکاری کے وقت نجکاری کمیشن نے پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان سے پوچھا تھا کہ آیا وہ این پی سی سی کے 100 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس پر تمام شرکا نے آمادگی ظاہر کی تھی۔

این پی سی سی کے مطابق بعد ازاں منصور الموسید کمپنی نے اپنے 50 فیصد حصص حافظ یاسین عبدالکریم کو منتقل کردیے۔ اس وقت کمپنی کی ملکیت میں صدر پاکستان کے 12 فیصد، منصور الموسید کمپنی کے 44 فیصد اور حافظ یاسین عبدالکریم کے 44 فیصد حصص شامل ہیں۔

حافظ یاسین عبدالکریم نے حکومت کو واپس منتقل ہونے والے باقی 12 فیصد حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ بڑے شیئر ہولڈر کو یہ حصص فروخت کرنے سے ملکیت یکجا ہوگی اور انتظامی و ریگولیٹری رکاوٹیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نجکاری کے باوجود اس کا رجسٹرڈ ہیڈ آفس پاکستان میں قائم ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں پاکستانی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

این پی سی سی نے پاور ڈویژن کو 26 جون 2025 کا وزارت نجکاری کا خط، اصل شیئر ٹرانسفر ڈیڈ اور شیئر سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرتے ہوئے باقی سرکاری حصص کی فروخت کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026