Business Recorder - Markets - Commodities

سرمایہ کاروں کو فیڈ چیئرمین کے بیان کا انتظار، سونا مہنگا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری اور امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے بیان کا انتظار ہے۔

ایشیا میں پیر کی ابتدائی تجارت کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 3,892.42 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.2 فیصد بڑھ کر 3,895.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں 4.5 فیصد کمی ہوئی تھی، جس کی بنیادی وجہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں تھیں، جنہوں نے مہنگائی سے متعلق خدشات میں اضافہ کیا اور بلند شرح سود طویل عرصے تک برقرار رہنے کے امکانات کو تقویت دی۔

امریکا میں اکتوبر کے دوران پروڈیوسر قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات مضبوط ہوئے ہیں۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر میں شرح سود 25 بیسس پوائنٹس بڑھنے کا امکان 94 فیصد ہے، جبکہ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان 6 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ سونے کو مہنگائی کے خلاف تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، تاہم شرح سود میں اضافے سے سونا رکھنے کی  لاگت بڑھ جاتی ہے، کیونکہ اس پر کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا، جس سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوسکتی ہے۔

سرمایہ کار اب فیڈ چیئرمین کیون وارش کے بیان اور بدھ کو جاری ہونے والی اکتوبر کی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کی روداد کے منتظر ہیں۔

دریں اثنا، دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.2 فیصد اضافے سے 48.80 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد بڑھ کر 1,497.12 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد اضافے سے 1,001.40 ڈالر فی اونس ہوگیا۔