Business Recorder - Sports

چیلسی نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ویمنز سپر لیگ میں رواں سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کردیا
چیلسی نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو ویمنز سپر لیگ  میں رواں سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کرتے ہوئے 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے اپنے ٹائٹل حریف مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر 10 میچز میں 26 پوائنٹس حاصل کرلیے، جبکہ سٹی 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

میچ کا فیصلہ کن لمحہ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں آیا، جب سینڈی بالٹی مور نے پنالٹی ایریا کے دائیں جانب ملنے والے پاس پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مڑ کر زوردار شاٹ لگایا، جو گول کیپر آیاکا یاماشیتا کو چکمہ دیتا ہوا جال میں جا پہنچا۔

چیلسی کی مڈفیلڈر کیرا والش نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کھیل میں شدت اور توانائی پہلے سے بہتر رہی۔ ان کے مطابق ابتدا میں ٹیم نے قدرے سست کھیل پیش کیا، تاہم بعد میں زیادہ تر فضائی اور زمینی گیندوں پر چیلسی کے کھلاڑیوں نے سبقت حاصل کی، جو میچ جیتنے میں اہم ثابت ہوا۔

مانچسٹر سٹی کی ناقابلِ شکست رہنے کی امیدوں کو 75 ویں منٹ میں مزید دھچکا لگا، جب گول کیپر آیاکا یاماشیتا گول سے کافی آگے نکل کر گیند روکنے کی کوشش میں چیلسی کی فارورڈ ایلیسا تھامپسن سے ٹکرا گئیں۔ ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

ان کی جگہ ارتھا کمنگز نے گول کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی، جبکہ سٹی کو میچ کے آخری لمحات 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

دوسرے ہاف میں چیلسی کی ایگی بیور جونز نے فری کک پر گیند کراس بار سے ٹکرا دی، تاہم میزبان ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔