Business Recorder - Business & Finance

سندھ میں صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات، عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے سندھ کے منتخب دیہی علاقوں میں 15 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور حفظان صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ رقم سندھ ٹرانسفارمیشنل ایکسلریٹڈ رورل واٹر سپلائی، سینیٹیشن اینڈ ہائیجین سروسز منصوبے کے پہلے مرحلے (اسٹار واش ون) پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے مطابق بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ پاکستان کو درپیش انسانی وسائل کے سنگین مسائل میں سے ایک ہے، جبکہ آلودہ پانی اور حفظان صحت کی ناقص سہولیات اس کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے نصف سے زائد بچے عمر کے لحاظ سے کم قد کے مسئلے سے دوچار ہیں۔

منصوبے کے تحت 15 لاکھ افراد کو صاف پانی، محفوظ نکاسی آب اور حفظان صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات برداشت کرنے والا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا، جس میں شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کی فراہمی کے نظام اور بہتر نکاسی آب کی سہولیات شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت عوام میں ذاتی اور ماحولیاتی صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کا ہدف استعمال کے مقام پر پانی کی آلودگی نصف کرنا اور 80 فیصد منتخب دیہی آبادیوں کو پانی اور نکاسی آب کی خدمات فراہم کرنے والے پیشہ ور اداروں سے منسلک کرنا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے سے 14 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا بھی تخمینہ ہے۔ مزید برآں، سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز کو دیہی پانی اور نکاسی آب کی خدمات فراہم کرنے والی یوٹیلیٹی کمپنی کی باقاعدہ حیثیت دینے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

اسٹار واش ون 10 سالہ پاکستان رورل واٹر، سینیٹیشن اینڈ ہائیجین پروگرام کے چار مراحل میں سے پہلا منصوبہ ہے۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 54 کروڑ ڈالر ہے، جس میں عالمی بینک کے 30 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک کے 15 کروڑ ڈالر اور حکومت سندھ کے 9 کروڑ ڈالر کے مساوی فنڈز شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026