Business Recorder - Pakistan

روس یوکرین جنگ سے یورپ سے باہر بھی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، جرمن سفیر کا انتباہ
کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولزے نے روس یوکرین جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے زیادہ پُرامن دنیا کی امیدوں کو نقصان پہنچایا ہے اور یورپ سے باہر بھی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ جرمنی اور فرانس کے درمیان تاریخی مفاہمت اور یورپی یونین کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق حریف بھی دوست بن سکتے ہیں اور دیرپا امن و اقتصادی تعاون سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے تھامس شولزے نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو قابلِ اعتماد، باہمی اعتماد اور پائیداری پر مبنی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت 1990 میں تقریباً ایک ارب یورو سے بڑھ کر 2025 میں 3.7 ارب یورو تک پہنچ گئی، جو تقریباً چار گنا اضافہ ہے۔ اسی عرصے کے دوران یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت بھی تقریباً 2.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب ڈالر کے قریب ہوگئی، جس کے بعد یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بن گئی، جبکہ 11.5 ارب ڈالر کے ساتھ امریکا دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کو تقریباً 6 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہے۔

تھامس شولزے نے کہا کہ 27 رکن ممالک اور تقریباً 45 کروڑ آبادی پر مشتمل یورپی یونین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، جبکہ جرمنی عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔

جرمنی اور پاکستان کے تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے 1870 میں ہند یورپی ٹیلی گراف لائن کے قیام کا حوالہ دیا، جس نے یورپ کو کراچی اور بمبئی سے منسلک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تیاری میں سیمنز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے مطابق سیمنز نے 1922 میں لاہور میں اپنا پہلا مقامی دفتر قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپی یونین کئی دہائیوں سے پاکستان کے قابلِ اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ جرمن درآمد کنندگان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات، چمڑے کی اشیا، کھیلوں کا سامان، جراحی کے آلات اور آئی ٹی خدمات خریدتے ہیں۔

اسی طرح پاکستانی کمپنیاں جرمن مشینری پر اعتماد کرتی ہیں، کیونکہ یہ قابلِ بھروسہ ہونے کے ساتھ ساتھ پرانی مشینوں کے لیے بھی اس کے پرزے دستیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تجارتی تعلقات نے دونوں ملکوں کے خاندانی ملکیت والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان دیرینہ دوستانہ روابط کی شکل بھی اختیار کرلی ہے۔

عوامی سطح پر روابط کا ذکر کرتے ہوئے تھامس شولزے نے پاکستان کے قومی شاعر اور مفکر علامہ محمد اقبال کے جرمنی سے تاریخی تعلق کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے 1907 میں ہائیڈل برگ اور میونخ میں تعلیم حاصل کی اور قیام کیا تھا۔ دریائے نیکر کے کنارے ان کے تجربات نے ان کی مشہور اردو نظم ’ایک شام‘ کو تحریک دی، جو بانگِ درا میں شامل ہے۔

انہوں نے جرمنی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے پاکستان میں جذام کے خلاف جدوجہد کے لیے اپنی زندگی کے 55 سال سے زیادہ عرصہ وقف کیا۔ انہوں نے کراچی میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر قائم کیا، جو بعد ازاں ملک بھر میں 157 کلینکس کے نیٹ ورک میں تبدیل ہوگیا۔ ان کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے 1996 میں پاکستان میں جذام کو قابو میں قرار دیا تھا۔

ترقیاتی تعاون کے حوالے سے تھامس شولزے نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کا آغاز 1961 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے جرمنی پاکستان کے لیے تقریباً 4.3 ارب ڈالر کی امداد مختص کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد موسمیاتی تبدیلی، توانائی، پائیدار ترقی، فنی تربیت اور صحت کے شعبوں پر مرکوز رہی ہے۔

انہوں نے اکتوبر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ جرمنی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اجاگر ہوئی۔ ان کے مطابق جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جی آئی زیڈ) پاکستان بھر میں سرگرم ہے اور برلن کے دورے کے بعد سندھ میں بھی اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کا امکان ہے۔

جرمن یومِ اتحاد کے موقع پر جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے تھامس شولزے نے کہا کہ جرمن صدر نے حوصلے، یکجہتی اور تجدید کے عزم پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز، خصوصاً پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی ان اقدار کی ضرورت ہے اور امن و استحکام کے لیے نئے سرے سے عزم کا اظہار ناگزیر ہے۔

جرمن سفارت کار نے پائیدار پیداوار اور ماحولیاتی ذمہ داری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلِ تجدید توانائی اور پانی کی صفائی اب محض پائیدار انتخاب نہیں رہے بلکہ اقتصادی ضرورت بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمن قونصل خانے نے استقبالیے کے انتظامات میں بھی پائیداری کو مدنظر رکھا۔ تقریب کے مقام پر برقی گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئیں، جبکہ مہمانوں کو دیے جانے والے تحائف ایک مقامی کمپنی نے مقامی خام مال سے تیار کیے تھے۔ انہوں نے ری سائیکلنگ کو پاکستان کی صنعت کے لیے زیادہ مسابقتی اور پائیدار بننے کا ایک موقع بھی قرار دیا۔