Business Recorder - Technology

مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز متاثر، آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا
مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک، ٹیمز اور مصنوعی ذہانت کی معاون سروس کوپائلٹ جمعے کے روز بھی بند رہیں، جبکہ کمپنی کی تاریخ کی بدترین خرابیوں میں سے ایک کو 12 گھنٹے سے زیادہ گزر گئے۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں کاروباری اداروں اور سرکاری محکموں کا رابطہ کاری کا نظام متاثر ہوا۔

مائیکروسافٹ نے اس تعطل کی وجہ سرورز میں خرابی کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے کسی تخریبی یا بدنیتی پر مبنی سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ کمپنی نے جمعے کے روز اپنی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سروسز کی مستقل بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحی اقدامات کے بعد نظام میں استحکام کے آثار نظر آرہے ہیں۔

اس تعطل سے آسٹریلیا، جاپان اور امریکا کے سرکاری ادارے متاثر ہوئے، جبکہ مالیاتی اداروں میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ متعدد کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی اور فضائی کمپنیوں نے صارفین کو رابطے میں ممکنہ تاخیر سے آگاہ کیا۔

مالیاتی لین دین کی تصدیق فیکس کے ذریعے کرنا پڑی

یورپ میں اسٹاک ایکسچینج آپریٹر یورونیکسٹ نے بتایا کہ اس کی لسٹنگ ٹیموں کو ای میل کے ذریعے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ برطانوی انشورنس کمپنی آویوا نے اپنے مالیاتی نتائج سے متعلق کانفرنس کالز کے لیے متبادل انتظامات شروع کردیے۔ ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میئرسک نے بھی صارفین کو ای میلز اور اپ ڈیٹس کی ترسیل میں تاخیر سے خبردار کیا۔

امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں اوپن اے آئی اور اینتھروپک نے کہا کہ انہیں مائیکروسافٹ کے کنیکٹرز کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بھارتی فضائی کمپنیوں انڈیگو، اکاسا ایئر اور ایئر انڈیا نے بھی اپنی ای میل معاونتی خدمات متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

اس تعطل سے تائیوان کی سیکیورٹیز کمپنیوں، لائف انشورنس اداروں اور انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنیوں کے فنڈز کے انتظامات بھی متاثر ہوئے۔ صورت حال کے باعث ایک کمپنی نے بانڈز کی دوبارہ خریداری کا لین دین منسوخ کردیا، اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا۔

ایک اور تائیوانی مالیاتی کمپنی کو اسٹاک ٹریڈز کی تصدیق کے لیے فیکس کا سہارا لینا پڑا، دوسرے ذریعے نے بتایا۔

امریکا میں الیکٹرک ٹرک بنانے والی کمپنی ورک ہارس گروپ نے جمعرات کے روز اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان 16 نومبر تک مؤخر کردیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ کی کمپنی رِشمونٹ نے جمعے کے روز اپنی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان مختصر وقت کے لیے ملتوی کیا۔

مسلسل تعطل طویل مدت میں مائیکروسافٹ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے

مائیکروسافٹ کی 365 سروسز کو رواں سال دوسری مرتبہ تعطل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹریڈنگ پلیٹ فارم ای ٹورو کے مارکیٹ تجزیہ کار جوش گلبرٹ نے کہا کہ سرمایہ کار فی الحال اس تعطل کو برداشت کرلیں گے کیونکہ بہت کم صارفین راتوں رات مائیکروسافٹ کے نظام سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اصل تشویش یہ ہے کہ مائیکروسافٹ 365 کی سروسز اس سال پہلی مرتبہ متاثر نہیں ہوئیں۔ اگر سروسز کی قابلِ اعتماد کارکردگی بار بار متاثر ہونے لگی تو ہر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے پاس یہ سوچنے کی وجہ ہوگی کہ آیا اپنے کاروبار کا مزید انحصار کسی ایک فراہم کنندہ پر کرنا مناسب ہے یا نہیں۔‘‘

مائیکروسافٹ کی 365 سروسز کو رواں سال جنوری اور گزشتہ سال اکتوبر میں بھی تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ ماہ کمپنی نے اپنے ایژر کلاؤڈ پلیٹ فارم میں خرابی کی اطلاع دی تھی، جس سے اس کی پیداواری سافٹ ویئر سروسز اور دنیا بھر کی مختلف صنعتیں متاثر ہوئی تھیں۔

ای میل نظام سب سے زیادہ متاثر

آسٹریلیا کے وزیر برائے سائبر سیکیورٹی ٹونی برک نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے خیال میں یہ سائبر حملے کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس تعطل کا اثر بنیادی طور پر ای میل نظام پر پڑا ہے۔‘‘

آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی اور وفاقی پولیس بھی جمعے کے روز اس تعطل سے متاثر ہونے والے اداروں میں شامل تھے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ اس کے صارفین بھی اس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کے تکنیکی ماہرین مسئلے کے حل کے لیے مائیکروسافٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ جاپان کے نائب چیف کابینہ سیکریٹری ماساناؤ اوزاکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تعطل سے حکومت کے انفارمیشن سسٹم کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اپنی سروسز کی صورت حال سے متعلق نوٹس میں کہا کہ مائیکروسافٹ 365 کی وہ خصوصیات متاثر ہوئیں جو ایکسچینج آن لائن اور ای میل سروسز پر انحصار کرتی ہیں، جبکہ ان پر انحصار نہ کرنے والی دیگر سہولیات فعال رہیں۔

ایکسچینج آن لائن مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ پر مبنی پیغام رسانی کا پلیٹ فارم ہے، جو ای میل، کیلنڈر، رابطوں اور کاموں سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔