Business Recorder - World

روس کا یوکرین کے 1,198 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، 4 افراد ہلاک
روس نے جمعے کو دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں یوکرین کے 1,198 ڈرون مار گرائے۔ روسی حکام کے مطابق، یہ کیف کی جانب سے کیے گئے بڑے ترین ڈرون حملوں میں سے ایک تھا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جنگ کے پانچویں سال میں داخل ہونے سے قبل اس کے خاتمے کے لیے امریکا کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں جمعرات کو بھرپور سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے جمعرات کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ کئی گھنٹے طویل مذاکرات کیے جس کے بعد وہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے ڈبلن روانہ ہوگئے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کے دوران فضائی دفاعی نظام نے روس کے 15 سے زائد علاقوں میں یوکرین کے 1,198 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔

مقامی حکام کے مطابق جنوبی علاقے وولگوگراد کے ایک صنعتی زون میں کام کرنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اس صنعتی علاقے میں تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ اور کیمیکل فیکٹری واقع ہے۔

جمعرات کو روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر دھماکا خیز ڈرونز کی مسلسل لہروں سے حملے کیے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب صدر پیوٹن ماسکو میں امریکی مذاکرات کاروں کی میزبانی کر رہے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یوکرین نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران روس کی توانائی کی صنعت پر ڈرون حملوں میں تیزی لائی ہے۔ اس کا مقصد کریملن کی آمدنی میں کمی لانا اور فروری 2022ء میں شروع کی گئی جنگ کے اخراجات برداشت کرنے کی روس کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس فضائی حملوں کے ذریعے اس کے توانائی کے نظام کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے باعث موسم سرما کی آمد سے قبل درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ملک بھر میں شہریوں کو بجلی کی فراہمی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔