Business Recorder - Sports

انڈین ویلز: پیگولا نے میچ پوائنٹ بچا کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پانچویں سیڈ امریکی ٹینس اسٹار جیسیکا پیگولا نے میچ پوائنٹ بچانے کے بعد آخری تین گیمز جیت کر  جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو 7-6 (2)، 4-6 اور 7-5 سے شکست دے دی اور کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پیگولا گروپ ون کے آخری میچ میں اس یقین کے ساتھ اتری تھیں کہ کامیابی انہیں سیمی فائنل میں پہنچا دے گی، خواہ دن کے پہلے میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔

نوسکووا، جو پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی تھیں، کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے پیگولا کو 2 گھنٹے 45 منٹ تک مقابلہ کرنا پڑا۔

تیسرے سیٹ میں جب پیگولا 4-5 کے اسکور پر سروس کر رہی تھیں تو نوسکووا کو میچ پوائنٹ ملا، تاہم امریکی کھلاڑی نے اسے بچا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سروس برقرار رکھی، حریف کی سروس توڑ کر 6-5 کی برتری حاصل کی اور اگلے گیم میں میچ اپنے نام کر لیا۔ پیگولا نے کیریئر میں پہلی مرتبہ 16 ایسز بھی لگائے۔

پیگولا نے میچ کے بعد کورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقابلے میں برقرار رہنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی اور وہ ایک میچ پوائنٹ بھی بچانے میں کامیاب رہیں۔