Business Recorder - Business & Finance

راست کیو آر ادائیگیوں پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
وزارتِ خزانہ نے جمعہ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے اور تاجروں کو اس کے استعمال کی جانب راغب کرنے کے لیے راست کیو آر ادائیگیوں پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) چارجز پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور بینکوں کے صدور، چیف ایگزیکٹو افسران اور چیف ڈیجیٹل افسران کے درمیان ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے حکام، راست کے چیف ایگزیکٹو افسر اور کارنداز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بلال اظہر کیانی نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام کو آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں جن میں مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) چارجز پر سبسڈی دینے کے لیے راست کیو آر سبسڈی بھی شامل ہے۔ بیان کے مطابق انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ وزیراعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کے فروغ کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت نے بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو وزیراعظم کے اقدام کے تحت ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں اضافہ اور سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مالی سال 2026 کے لیے مقرر کردہ اہداف اور ان کے حصول کی جانب ہونے والی نمایاں پیش رفت کی تفصیلات بھی بتائیں۔

انہوں نے شرکا کو مزید بتایا کہ وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی اپنی ترجیحات کو مزید واضح کرنے اور اہداف پر نظرثانی کے لیے کام کررہی ہے جس کے تحت ادائیگیوں کو تیزی سے ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے لیے نئے پیمانے متعارف کرانے اور نئے اہداف مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو پاکستان میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے سفر کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی آرا اور تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی۔

وزیر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ بینکوں کے چیف ڈیجیٹل افسران، راست کے چیف ایگزیکٹو افسر اور کارنداز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے تاکہ وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی کے لیے ٹھوس سفارشات تیار کی جاسکیں۔

مشاورت میں کیو آر ادائیگیوں سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے تمام طریقوں میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ان کے وسیع تر استعمال کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل تجاویز کو حتمی شکل دینے پر توجہ دی جائے گی۔