Business Recorder - Business & Finance

سستے داموں خریداری سے سونے کی قیمت میں اضافہ، ہفتہ وار بنیاد پر کمی کا امکان
سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ گزشتہ سیشن میں ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے کم قیمت پر خریداری شروع کردی جبکہ مارکیٹ کی توجہ امریکا کے آئندہ مہنگائی کے اعدادوشمار پر مرکوز ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر 1.1 فیصد اضافے کے بعد 3,918.59 ڈالر فی اونس ہوگئی تاہم رواں ہفتے اب تک اس کی قیمت میں 3.6 فیصد کمی ہوچکی ہے۔

دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی سونے کے سودوں کی قیمت بھی ایک فیصد بڑھ کر 3,922.60 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ نے کہا کہ آج قیمتوں میں اضافہ دراصل سرمایہ کاروں کی پوزیشنز میں تبدیلی کا نتیجہ ہے، کیونکہ گزشتہ روز قیمتوں میں شدید گراوٹ کے بعد مختصر مدت کے کئی تکنیکی اشاریے حد سے زیادہ فروخت (اوور سولڈ) کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مختصر مدت کے دوران اضافے کا ایک سبب امریکی ٹریژری بانڈز پر منافع کی شرح میں اچانک تبدیلی ہوسکتی ہے جس سے امریکی ڈالر کی مضبوطی کی رفتار سست پڑنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی امیدیں کم ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے مہنگائی بڑھنے اور شرح سود بلند رہنے کے خدشات پیدا ہوئے۔ اس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت اکتوبر 2025ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ کو توقع ہے کہ دسمبر میں امریکا شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس اضافے کا 89 فیصد امکان ہے، جبکہ 50 بیسس پوائنٹس کے بڑے اضافے کا امکان 11 فیصد لگایا جا رہا ہے۔

اگرچہ سونے کو عموماً مہنگائی کے خلاف تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، تاہم شرح سود میں اضافے سے ایسے سونے کو رکھنے کی متبادل لاگت بڑھ جاتی ہے جس پر کوئی منافع نہیں ملتا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے اس کی کشش کم ہوجاتی ہے۔

نیویارک فیڈرل ریزرو بینک کے صدر جان ولیمز نے جمعرات کو کہا کہ امریکی مرکزی بینک ایک مستحکم معیشت میں مہنگائی کی بلند شرح کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لیے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے پہلی بار درخواستیں دینے والوں کی تعداد توقعات سے زیادہ بڑھی، تاہم یہ اب بھی اس سطح پر رہی جو مستحکم لیبر مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔

اب مارکیٹ کے شرکا گرینچ معیاری وقت کے مطابق 13:30 بجے جاری ہونے والے امریکی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.5 فیصد اضافے سے 50.27 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پیلیڈیم 1.8 فیصد بڑھ کر 1,011.65 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، تاہم دونوں دھاتوں کی قیمتیں رواں ہفتے مجموعی طور پر کمی کی جانب گامزن تھیں۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت ایک فیصد اضافے سے 1,533.29 ڈالر فی اونس ہوگئی اور رواں ہفتے معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار ختم کرنے کی راہ پر تھی۔