Business Recorder - Business & Finance

شرح سود میں اضافے کے امکانات، ڈالر 19 ماہ کی بلند سطح کے قریب، ین 160 کی سطح پر
ڈالر کی قدر جمعہ کو گزشتہ ہفتے ہونے والے نمایاں اضافے کے بعد 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں زیادہ اضافے کے امکانات بڑھنے سے ڈالر کو تقویت ملی جس کے نتیجے میں جاپانی ین دوبارہ 160 کی اہم سطح کے قریب آگیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث کرنسی مارکیٹ کے تاجر جاپانی حکام کی ممکنہ مداخلت کے حوالے سے چوکس ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی سرمایہ کار آئندہ ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے معمول سے زیادہ شرح سود بڑھائے جانے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ دو کاروباری سیشنز کے دوران دو سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں 34 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو ساڑھے تین سال کے دوران دو روزہ مدت میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

یورو کی قدر 0.1 فیصد کمی کے بعد 1.1049 ڈالر ہوگئی اور یہ اپریل 2025ء کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح کے قریب رہا۔ رواں ہفتے یورو 0.8 فیصد گرا ہے اور ستمبر کے اواخر کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں نے رواں ہفتے خبردار کیا کہ امریکا میں مہنگائی بدستور بلند سطح پر برقرار ہے۔ بعض عہدیداروں نے عندیہ دیا کہ اگر قیمتوں کا دباؤ کم نہ ہوا تو شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس اضافے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق، سرمایہ کار آئندہ ماہ شرح سود میں بڑے اضافے کے امکان کو 14.5 فیصد ظاہر کررہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے یہ امکان صفر تھا۔

سرمایہ کار جینسن ہوانگ کی این ویڈیا کی سربراہی سے علیحدگی کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں پیدا ہونے والی بے چینی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ شعبہ پہلے ہی مالی معاونت کے حصول اور ضابطہ جاتی خدشات کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی کرنسی اسٹریٹجسٹ کیرول کانگ نے کہا کہ اگر حصص کی منڈیوں میں مزید تیزی سے گراوٹ آتی ہے تو اس سے امریکی ڈالر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں قلیل مدت میں ڈالر کی مضبوطی برقرار رہنے کا امکان ہے، خصوصاً اس لیے کہ آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کے بیانات سامنے آئیں گے۔ اگر شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی حمایت میں مزید اشارے ملے تو ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

جاپانی ین کی قدر میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 159.875 فی ڈالر پر برقرار رہا جو ستمبر کے اوائل کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ ین کی مسلسل کمزوری کے باعث جاپانی حکام کی ممکنہ مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جاپان کی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ پر مناسب ردعمل دے گی۔ جمعرات کو ین عارضی طور پر 160 فی ڈالر کی اہم سطح تک گر گیا تھا۔

ڈالر انڈیکس 0.05 فیصد کمی کے بعد 103.17 پر آگیا، تاہم یہ اپریل 2025ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔

آسٹریلوی ڈالر گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 2.5 فیصد گرچکا ہے جس کے باعث یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں جی 10 کرنسیوں میں سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گیا ہے۔ یہ واحد جی 10 کرنسی ہے جس کے بارے میں آئندہ سال شرح سود میں کمی کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔ ابتدائی کاروبار میں اس کی قدر 0.68 امریکی ڈالر رہی۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 0.835 فرانک پر برقرار رہا، جو ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں شدت اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں رکاوٹیں برقرار رہنے کے بعد جمعرات کو امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.55 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔