Business Recorder - World

آسیان ممالک 2027 سے مشترکہ تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شروع کریں گے
آسیان ممالک ہنگامی حالات میں تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 2027 سے مشترکہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شروع کریں گے، جس کے تحت انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں ذخیرہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔

جاپانی اخبار نکی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں فلپائن کو ہنگامی صورت حال کے دوران انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں ذخیرہ شدہ ڈیزل اور پیٹرول خریدنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ فلپائن کی سرکاری تیل کمپنی پی این او سی سے وابستہ ادارے ہفتے کو دونوں ممالک کے ٹینک آپریٹرز کے ساتھ مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

منصوبے کے تحت ٹکٹ نظام متعارف کرایا جائے گا، جس میں ممالک یا کمپنیاں پیشگی فیس ادا کرکے ہنگامی حالات میں دوسرے ملک میں ذخیرہ شدہ تیل خریدنے کا حق حاصل کریں گی۔

اس منصوبے کی قیادت آسیان اور مشرقی ایشیا کے اقتصادی تحقیقی ادارے (ایریا) کررہے ہیں۔ لاؤس اور تیمور لیستے بھی اس میں شمولیت پر غور کررہے ہیں، جبکہ مستقبل میں اسے خام تیل تک وسعت دی جاسکتی ہے۔

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی 17 نومبر کو منیلا میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں مشترکہ تیل ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر تعاون کا اعلان کرسکتی ہیں۔