Business Recorder - Markets

نئی آٹو پالیسی، ابتک ہم کیا جانتے ہیں؟
وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آٹوز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-2031 پاکستان کے آٹوموٹو شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت درآمدات پر انحصار کرتے ہوئے گاڑیاں اسمبل کرنے کے بجائے برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ، مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری میں اضافے اور عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ملکی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کے برآمدات پر مبنی، خود انحصار اور مسابقتی معیشت کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس میں مقامی مینوفیکچررز کو بااختیار بنانے، ملک میں آٹو پارٹس کی پیداوار مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی صنعت کو عالمی آٹوموٹو سپلائی چینز میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی آٹوموٹیو انڈسٹری پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اسے غور اور باضابطہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پاکستان کی آٹوموٹو صنعت کے لیے مجوزہ پالیسی فریم ورک اور اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

اہم نکات:

2026 سے 2031 کے دوران برآمدات کا ہدف 6 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

مقامی سطح پر تیاری اور مینوفیکچرنگ کے ذریعے 17.7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔

مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری لازمی قرار دی جائے گی اور ملکی مینوفیکچرنگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

آٹو پارٹس کی صنعت 6 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف میں 55 فیصد حصہ ڈالے گی۔

آٹو پارٹس کے 2,200 مقامی مینوفیکچررز کو خصوصی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ وینڈر اپ گریڈیشن پروگرام کے لیے 2.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

غیر فعال صنعتی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا، جبکہ نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

درآمدی رعایتوں کو مقامی مینوفیکچرنگ اور برآمدی وعدوں سے منسلک کیا جائے گا۔

مقامی سطح پر تیاری لازمی قرار دی جائے گی

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نئی پالیسی میں مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن میں بتدریج اضافے کو یقینی بنانے کے لیے لازمی شرائط متعارف کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پابند شرائط کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آٹوموٹو مارکیٹ میں توسیع کے نتیجے میں ملک کے اندر صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری، روزگار اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اضافہ ہو۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ایک بیان کے مطابق، مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کی مقررہ کم از کم شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ غیر مقامی سطح پر تیار کردہ مکمل ناک ڈاؤن (سی کے ڈی) درآمدات پر اگلے مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی میں اضافی 3 فیصد اضافہ کیا جائے گا، تاہم اس کے لیے مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

وینڈر اپ گریڈیشن پروگرام

مقامی وینڈر انڈسٹری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں آٹو پارٹس تیار کرنے والے تقریباً 2,200 مینوفیکچررز موجود ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت، ٹیکنالوجی میں جدت اور بین الاقوامی سپلائی چینز کے ساتھ انضمام اس شعبے کی طویل مدتی مسابقت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے ذریعے 2.1 ارب روپے کی مختص رقم کے ساتھ خصوصی وینڈر اپ گریڈیشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام  نافذ کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت مقامی وینڈرز کو ٹیکنالوجی میں بہتری، مشترکہ مینوفیکچرنگ سہولتوں تک رسائی، ہنرمندی کی ترقی، بین الاقوامی معیار کے سرٹیفکیٹس کے حصول اور برآمدات کے لیے تیاری میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

پالیسی میں اس کے نفاذ کی مدت کے دوران کم از کم پانچ بڑی آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، تاکہ مقامی مینوفیکچرنگ کے صنعتی کلسٹرز کی ترقی میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مینوفیکچررز کو بااختیار بنانا اور مقامی وینڈر نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا مسابقتی آٹوموٹو انڈسٹری کی تعمیر کے لیے حکومتی حکمت عملی کے بنیادی ستون ہوں گے۔

6 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف، آٹو پارٹس انڈسٹری کا حصہ 55 فیصد ہوگا

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ برآمدات کا فروغ نئی پالیسی کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے، جس کے تحت 2026 سے 2031 کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 6 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس ہدف میں سے تقریباً 3.29 ارب ڈالر، یعنی 55 فیصد، آٹو پارٹس تیار کرنے والے مینوفیکچررز سے حاصل کرنے کا ہدف ہے، جبکہ گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں سے تقریباً 2.72 ارب ڈالر، یعنی 45 فیصد کی برآمدات متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے اس ہدف کی تقسیم آٹو پارٹس کی صنعت کو ترقی دینے اور مقامی سپلائرز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل مینوفیکچررز میں تبدیل کرنے سے متعلق حکومتی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی میں لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز  ڈرا بیک اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اہل برآمد کنندگان کو برآمدات کی خالص فری آن بورڈ  مالیت پر 5 فیصد معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ مقررہ شرائط پر پورا اترنے والی اضافی برآمدات پر مزید 10 فیصد مراعات بھی دی جائیں گی۔

مزید برآں مینوفیکچررز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی عالمی سپلائی چینز میں برآمدی مواقع حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے مینوفیکچررز کو صرف ملکی مارکیٹ پر انحصار سے آگے بڑھنے اور برآمدات پر مبنی پائیدار کاروباری ماڈل اختیار کرنے کی ترغیب ملے گی۔

درآمدی رعایتوں کو مقامی مینوفیکچرنگ اور برآمدی وعدوں سے منسلک کیا جائے گا

ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت پانچ سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی میں بتدریج معقولیت لانے کا عمل جاری رکھے گی، جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ درآمدی رعایتیں براہ راست مقامی مینوفیکچرنگ، مقامی سطح پر تیاری اور برآمدی کارکردگی سے منسلک ہوں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی دو سال کے دوران 15,000 ڈالر تک مالیت کی درآمدی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (بی ای وی) پر رعایتی 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی سہولت اس شرط سے مشروط ہوگی کہ متعلقہ کمپنی ملک میں گاڑیوں کی اسمبلنگ یا مینوفیکچرنگ کی سہولت قائم کرے۔

اس رعایت کے خواہش مند کمپنیوں کو کسٹمز ڈیوٹی کے فرق کے مساوی رقم کا ضمانتی بانڈ اور ناقابل تنسیخ بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں 30 ستمبر 2028 تک درآمد کی جانے والی بیٹری الیکٹرک گاڑی کے متعلقہ ماڈل کی تجارتی بنیادوں پر پیداوار بھی شروع کرنا ہوگی۔

مقامی سطح پر تیاری کے ذریعے 17.7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع

ہارون اختر خان نے کہا کہ پالیسی کے تحت 2026 سے 2031 کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 17.7 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔ یہ بچت ان گاڑیوں کو مکمل تیار شدہ حالت (سی بی یو) میں درآمد کرنے کے لیے درکار زرمبادلہ کے مقابلے میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن میں اضافے، ملکی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں نمو سے ملک کے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ صنعتی خود انحصاری بھی مضبوط ہوگی۔

پالیسی میں یہ بھی تخمینہ لگایا گیا ہے کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافے سے پالیسی کی مدت کے دوران تقریباً 18 لاکھ 23 ہزار ٹن تیل کی درآمد سے بچا جاسکے گا، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

غیر فعال صنعتی پیداواری صلاحیت استعمال، نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

ہارون اختر خان نے کہا کہ پالیسی میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کے انتظامات کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے، تاکہ پاکستان میں پہلے سے موجود صنعتی پیداواری صلاحیت کو بہتر طور پر استعمال کیا جاسکے۔ اس وقت ملک میں صنعتی پیداواری صلاحیت کا اندازاً 41 فیصد سے 80 فیصد حصہ غیر استعمال شدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانے سے پیداوار کی استعداد بہتر ہوگی، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی صنعتی نظام مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آٹوز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-2031 بنیادی طور پر مینوفیکچرنگ کی قیادت اور برآمدات پر مبنی فریم ورک ہے، جس کا مقصد درآمدی گاڑیوں اور پرزوں پر انحصار برقرار رکھنے کے بجائے پاکستان کی مقامی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کا حتمی مقصد آٹوموٹو شعبے کو برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی، زرمبادلہ کے حصول، صنعتی ترقی اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے شعبے میں تبدیل کرنا ہے۔