Business Recorder - World

روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں امن مذاکرات کا دوسرا روز شروع
روس، یوکرین اور امریکا کے حکام نے بدھ کو ابوظہبی میں امن مذاکرات کے دوسرے روز کا آغاز کردیا۔ پیر کو ہونے والے ابتدائی مذاکرات کو یوکرین اور امریکا نے تعمیری قرار دیا تھا، تاہم اب تک کسی بڑی پیش رفت کے آثار سامنے نہیں آئے۔

پیر کو ہونے والے یہ مذاکرات فروری کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت تھے، جن میں امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ تاہم ممکنہ امن معاہدے کی شرائط پر دونوں ممالک کے مؤقف میں اب بھی نمایاں اختلافات موجود ہیں۔

یوکرین کے اعلیٰ مذاکرات کار رستم عمروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ دوسرے روز پہلے امریکا اور روس کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، جس کے بعد یورپی شراکت داروں سے الگ ملاقات کی جائے گی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ابتدائی بات چیت میں انسانی اور سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پہلے روز کے مذاکرات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔ بدھ مذاکرات کا آخری طے شدہ روز ہے۔