Business Recorder - Sports

لِنڈا نوسکووا نے کوکو گوف کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی لِنڈا نوسکووا نے منگل کو کوکو گاف کو 3-6، 3-6 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی، جبکہ جیسیکا پیگولا نے مارٹا کوستیُک کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ابتدائی میچ میں کوستیُک کو شکست دینے والی نوسکووا نے اب تک اپنے دونوں میچز بغیر کوئی سیٹ ہارے جیتے ہیں، جس کے بعد ان کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گاف اور پیگولا دونوں کے ایک، ایک میچ جیتنے کے باعث جمعرات کو راؤنڈ رابن مرحلے کے آخری میچز سے فیصلہ ہوگا کہ نوسکووا کے ساتھ سیمی فائنل میں کون جگہ بناتا ہے۔

پیگولا نے اس سے قبل اپنے ابتدائی میچ میں گاف کے ہاتھوں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے کوستیُک کو 2-6 اور 5-7 سے ہرایا اور یوکرینی کھلاڑی کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں ختم کردیں۔

امریکی کھلاڑی نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی گیم میں کوستیُک کی سروس توڑ دی۔ انہوں نے ایک اور بریک حاصل کرکے پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی پیگولا نے ابتدا میں حریف کی سروس توڑی، تاہم بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے دو، دو مرتبہ ایک دوسرے کی سروس بریک کی۔