Business Recorder - World

پینٹاگون کے سربراہ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششوں کو ناکام ہونے والا ’ڈرامہ‘ قرار دے دیا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کے روز ایران جنگ میں اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر اپنے مواخذے کی کوششوں کو ایک ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناکام ہوجائیں گی۔

ہیگسیتھ نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی، جو امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن اور ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن تھامس میسی کی جانب سے ان کے خلاف مواخذے کی آٹھ دفعات پیش کیے جانے کے ایک روز بعد منعقد ہوئی۔

مئی کے بعد پینٹاگون میں اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سابقہ کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور اب یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حب الوطنی نہیں بلکہ تخریب کاری ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں تھامس میسی نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان منگل کے روز ایک ابتدائی طریقہ کار کی تحریک پر ووٹنگ کرے گا، جس کا مقصد مواخذے کی قرارداد کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایوان اس رکاوٹ کو عبور کرلیتا ہے تو مواخذے کی دفعات پر باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

کانگریس کے ذرائع کے مطابق، ریپبلکنز کے ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول برقرار رکھنے کے باوجود قرارداد کی منظوری کے لیے مطلوبہ ووٹ مل سکتے ہیں۔ تاہم سینیٹ میں ہیگسیتھ کو قصوروار قرار دیے جانے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، جہاں اس کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے اور ریپبلکنز کے پاس 100 میں سے 53 نشستیں ہیں۔

ہیگسیتھ پر اپنے عہدے کے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے مختلف الزامات ہیں، جن میں ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے احکامات دینا بھی شامل ہے، حالانکہ امریکا کو فوری خطرہ درپیش نہیں تھا اور نہ ہی کانگریس سے اس کی منظوری لی گئی تھی۔

ایران جنگ کے خلاف ووٹرز کی ناراضی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو کانگریس کا کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دی۔ رائٹرز/اِپسوس کے منگل کو جاری کردہ ایک نئے سروے کے مطابق، امریکیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نو منتخب ڈیموکریٹ اکثریتی کانگریس ایران جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی کھل کر جنگ پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔ ہیگسیتھ نے وینس کے بیان پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم جنگ کا دفاع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ ایران کی فوج تباہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ ایران جنگ کا فیصلہ موجودہ عمومی رائے سے کہیں مختلف انداز میں کرے گی۔

ہیگسیتھ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جنگ سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ شاید مقبول نہ ہو، لیکن ممکن ہے کہ ضروری تھی، اور وہ بھی اسی موقف کے حامل ہیں کہ یہ اقدام ناگزیر تھا۔

پینٹاگون کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے فوراً بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے ہیگسیتھ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹرمپ نے تھامس میسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہیگسیتھ نے ان کے خلاف ایک ناراض، شکست خوردہ اور سابق کانگریس رکن کے مواخذے کی کوششوں کا جس طرح دفاع کیا، اس پر انہیں بہترین نمبر ملنے چاہئیں۔

امریکی سیاست کی ایک متنازع شخصیت سمجھے جانے والے ہیگسیتھ مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی وزیر دفاع ہوں گے۔ امریکی فوج کے کسی سویلین سربراہ کے خلاف آخری بار 1876ء میں مواخذے کی کارروائی ہوئی تھی، جب ولیم بیلکنپ وزیرِ جنگ کے عہدے پر فائز تھے۔

فاکس نیوز کے سابق میزبان ہیگسیتھ خود کو وزیرِ جنگ کہتے ہیں۔ یہ نام فوج کی نئی شناخت متعارف کرانے کی ان کی کوشش کا حصہ ہے۔ گزشتہ سال عہدہ سنبھالتے وقت انہوں نے امریکی فوج کو کمزور اور ’ووک‘ قرار دیا تھا۔

تاہم بعض ریپبلکن ارکان کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ساتھ ہیگسیتھ کے کشیدہ تعلقات انتظامیہ کے لیے سیاسی مشکلات پیدا کر رہے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب حکومت دفاعی اخراجات کے لیے 1.5 کھرب ڈالر کے پیکیج کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دفاعی اخراجات سے متعلق درخواستوں کے تناظر میں ہیگسیتھ نے کہا کہ کانگریس پر کنٹرول کے باقی ماندہ ہفتوں کے دوران ریپبلکنز کو ان کے مواخذے کے بجائے امریکی عوام کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

اگر ہیگسیتھ آئندہ سال بھی اپنے عہدے پر برقرار رہے تو ڈیموکریٹس نے پینٹاگون میں ان کی کارکردگی اور انتظامی فیصلوں کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے، جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف کرنا بھی شامل ہے۔